Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے معذرت

    سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے معذرت

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے،سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ اقتصادی فورم جی 7 گروپ میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔

    10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

    جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    امریکی محکمہ خزانہ کے وفد کی وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری سے ملاقات

  • 10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

    10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد میں 10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک میں پیش یا جہاں بچے نے اپنے والد سے کوئی فرمائش کی تھی جسے پورا نہیں کیا گیا، بچے نے غصے میں آکر والد کے لائسنس شدہ پستول سے خود کو گولی مارلی،بچے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کی جائےگی،پولیس کے مطابق مذکورہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب اوچ شریف کے محلہ جمال درویش میں سفاک شوہر نے گلہ دبا کر اپنی شریک حیات کا چراغ گل کر دی،ااوچ شریف کے محلہ جمال درویش میں سفاک شوہر خلیل احمد بڈانی نے گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر کر قتل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ ملوکاں بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی اور سفاک شوہر ملزم خلیل احمد کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی-

    کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

    بیوی کو توہین آمیز پوسٹ بھیجنے پر مداح کو قتل کرنیوالا اداکار گرفتار

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

  • جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے عیدالاضحٰی کے تینوں دن ملک بھر میں موسم گرم رہنے کے بعد بارش کی پیش گوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے،اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،موسم کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہےممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ کی ایونٹ ہوسکتے ہیں۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    خیبر پختوانخواہ میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں یہ اوور فلو کریں گے، ستلج،راوی اور سندھ میں اونچے درجہ تک کا سیلاب آسکتا ہے،جھل مگسی،لہری،نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں،جون اور جولائی میں درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری تک زیادہ رہنے کے باعث پہاڑوں پر برف تیزی سے پگھلنے اور گلاف کے واقعات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

  • سوناکشی سنہا  اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے،اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

    ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔

    کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

    دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد، اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    دوسری جانب بھارتی میڈیا آئی دیوا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں’لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے’-

  • حماس نے امریکی روڈ میپ کی منظوری کے لیے شرائط رکھ دیں

    حماس نے امریکی روڈ میپ کی منظوری کے لیے شرائط رکھ دیں

    غزہ: حماس نے امریکی روڈ میپ کی منظوری کے لیے شرائط رکھ دیں-

    باغی ٹی وی : امریکی صدر جوبائیڈن نےغزہ میں مستقل جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور تباہ حال انفرا اسٹریکچر کی تعمیر نو پر مشتمل روڈ میپ 31 مئی کو پیش کیا تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مثبت ردعمل دیا تھا تاہم حماس کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔

    تاہم اب حماس اور اسلامی جہاد نے اپنا جواب قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو دیدیا جس کی تصدیق ثالثوں مصر، قطر اور امریکا نے بھی کردی، العربیہ نیوز کے مطابق حماس نے امریکی روڈ میپ کی منظوری کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ پہلی شرط غزہ سے تمام اسرائیلی فوجیوں کی اپنی سرحدوں پر واپسی ہے،حماس کی دوسری شرط جنگ بندی کا عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا ہے اور تیسری شرط بے گھر فلسیطنیوں کی غزہ میں اپنے گھروں میں دوبارہ آبادکاری ہے۔

    پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اسرائیل صرف مخصوص علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے رضامند ہے اور مستقل جنگ بندی کے بجائے جز وقتی جنگ بندی پر مُصر ہے،اسرائیل نے نوجوان کی واپسی کو مسترد کرتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں میں سے صرف بزرگوں، خواتین اور بچوں کی واپسی اور آبادکاری پر ہامی بھری تھی، جبکہ حماس نے خواتین اور خواتین فوجیوں کے علاوہ 18 سال سے کم عمر کے 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے-

    وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

  • کوئٹہ :ڈپٹی کمشنر کا ہندو خاندان کو زبردستی اسلام قبول کروانے کی خبروں  پر بیان

    کوئٹہ :ڈپٹی کمشنر کا ہندو خاندان کو زبردستی اسلام قبول کروانے کی خبروں پر بیان

    کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر نے کچلاک کی مقامی مسجد میں ایک ہندو خاندان کو زبردستی اسلام قبول کروانے کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو مسجد میں دیکھا جاسکتا ہے فراز پرویز نامی ایک شخص نے دعویٰ دیا کہ کچلاک کے مقامی مسجد میں ایک ہندو خاندان کو زبردستی اسلام قبول کروایا گیا، پاکستان میں مذہبی اقلیت کو تحفظ نہیں ہے-

    سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ پر بھارتی ہندوؤں نے بڑج چڑھ کر تبصرے کئے ،اب اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ یہ ایک جعلی خبر ہے، یہ مذہب کی جبری تبدیلی نہیں ہے، جوڑ ے کا تعلق نوشکی سے ہے اور یہ ایک عوامی تقریب تھی جس میں خاندان کو تحائف بھی دئیے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نےیکم اپریل سے 10 جون تک 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

    dc
    انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ خاندان کو کوئی خطرہ یا خوف سے متعلق کسی بھی امکان کو دور کرنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہا ہوں،ویڈیو پشتو زبان میں ہے جہاں واضح کہا جا رہا ہے کہ خاندان اپنی مرضی سے اسلام قبول کررہا ہے اور کوئی زبردستی نہیں کی گئی، ہم ان حالات کی مزید جانچ کر رہے ہیں-

    وزیرخزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

  • رواں سال  شدید گرمی  عازمین حج کیلئےسب سے بڑا چیلنج ،سعودی حکومت کے اقدامات

    رواں سال شدید گرمی عازمین حج کیلئےسب سے بڑا چیلنج ،سعودی حکومت کے اقدامات

    المکہ: رواں سال شدید گرمی کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبراد کرتے ہوئے کہا کہ اس سال
    شدید گرمی سب سے بڑا چیلنج ہے جو عازمین حج کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال حج کے دوران مکہ اور دیگر مقدس مقامات پر اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ ڈگری اضافہ دیکھا جائے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔

    ادھر وزارت صحت نے عازمین حج کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہےوزارت صحت نے تمام افراد کو چھتری اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے کے ساتھ کسی بھی قسم کی تکلیف اور تھکن کی صورت میں کچھ دیر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سعودی حکومت کے اقدامات کے باعث 40 سالوں میں حج سیزن کے دوران گرمی اور لُو سے ہونے والی اموات میں 47.6 فیصد اور فالج کے واقعات میں 74.6 فیصد کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

    حال ہی میں شہزادہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ’مکہ جانے والے عازمین حج کیلئے موسمیاتی صحت سے متعلق خطرات میں اضافے‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ جرنل آف ٹریول میڈیسن میں شائع کی گئی، تحقیقاتی رپورٹ میں40 سالوں میں حج سیزن کے دوران ماحول کے درجہ حرارت میں اضافے اور صحت کی صورتحال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر سال 180 سے زائد ممالک سے لاکھوں عازمین حج سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں جبکہ مکہ میں ہر 10 سال کے دوران درجہ حرارت میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود سعودی حکومت کے اقدامات سود مند ثابت ہوئے اور 40 سال کے حج سیزن کے دوران گرمی اور لو سے ہونے والی اموات میں 47.6 فیصد اور فالج کے واقعات میں 74.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی حکومت کی جانب سے ہر برس حجاج کیلئے گرمی کے پیش نظر صحت کولاحق خطرات کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات سامنے آتے ہیں،ان اقدامات میں کھلی جگہوں پر ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے mist fan کا استعمال، پانی اور چھتری کی تقسیم کے ساتھ ساتھ 2010 سے مقدس مقامات پر شروع کی گئی المشاعر ٹرین سمیت ائیر کنڈیشنڈ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

    سعودی حکومت نے قدرتی ہوا کو بہتر بنانے اور مقدس مقامات پر درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے طویل المدتی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں ماحولیاتی انجینئرنگ اور عمارت کے ڈیزائن کی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے جیسے اقدامات قابل غور ہیں، عازمین حج کیلئے کیے گئے سعودی اقدامات میں سایہ دار جگہوں میں اضافہ اور رش کو کم کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

  • کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    المنقف: کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی، صبح 6 بجے حکام کو آتشزدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا ، جس عمارت میں آگ لگی وہ محنت کشوں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی ہےمتاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں،ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے،انہوں نے کمپنی کا نام، ہلاک ورکرز کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کی ںم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

    دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

  • سکیورٹی فورسز نےیکم اپریل سے 10 جون تک  181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

    سکیورٹی فورسز نےیکم اپریل سے 10 جون تک 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کر کے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

    باغی ٹی وی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں , خیبر پختونخوا میں 2701 آپریشن، بلوچستان میں 4902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل کیا جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا اسی طرح، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی جبکہ ناکامی کو چھپانے کے لیے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

    سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کے دوران حملہ کیا جس میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائی کر کے 11 دہشت گرد جہنم رسید کیے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئیں۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیں،بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا –

  • وزیرخزانہ کی   اکنامک سروے تقریر  ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    وزیرخزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی کل کی پریس کانفرنس ناکامیوں کا اعتراف تھا زراعت میں اگر ترقی ہوئی ہے تو اس میں کسانوں کی محنت ہے حکومت کسی کی بھی ہو بجٹ آئی ایم ایف ہی بناتا ہے آئی ایم ایف بڑی طاقتوں کا آلہ کار ہے جو غریب ممالک کو اپنے شکنجے میں جکڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک سود کی لعنت موجود ہے ترقی ممکن نہیں ہے وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کسانوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے حکومت چاہتی زراعت میں ترقی نہ ہو، یہ خود ہی چاہتے ہیں کوئی بھی چیز آگے نہ بڑھے نہ جانے یہ کس کا ایجنڈا ہے؟، آئی ایم ایف امریکا کے زیر انتظام ادارہ ہے، جہاں جہاں آئی ایم ایف جاتا ہے وہاں سماجی،معاشی اور تہذیبی ایجنڈا لے کر جاتا ہے ۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

    حافظ نعیم نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، نچلی سطح پر آئی ایم ایف ملاقاتیں کر رہا ہے حکومت کی غلامی کی پالیسی ہے وہ جس سے چاہے ملیں جو چاہیں کریں ہر شعبے میں آئی ایم ایف کو دخل کی اجازت دی گئی ہے ہم 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، جو دراصل قرضوں اور سود کی غلامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں زیادہ کمی کرنی چاہیے تھی 90 کی دہائی میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ آیا تھا تو ن لیگ کی اس وقت کی حکومت فیصلے کے خلاف گئی تھی پی پی اور پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی سود کے خاتمے کے لیے اقدام نہیں اٹھائے گئے سود کا نظام ختم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتےہمارا جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، 87 فیصد سود میں جمع کروا دیتے ہیں۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو کوئی ڈیفالٹ نہیں کرسکتا صرف دھمکی دیتے ہیں سہاروں کی بنیاد پر بننے والی حکومتیں بات نہیں کرسکتیں عام آدمی پر 13 سے 14 قسم کے سرکاری ٹیکس لگائے گئے ہیں جن چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا اس پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے؟ ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ٹیکس یہ اکٹھا نہیں کرسکتے۔