Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت میں امریکی خاتون  کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    راجستھان: بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ، جیولر نے 300 بھارتی روپے کی جیولری کے عوض 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی،خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق امریکا میں ہونے والی نمائش میں موجود ٹیم نے خاتون کی جیولری کے خالص ہونے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں جس پر خاتون نے دوبارہ بھارت آکر دوکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں پولیس سے شکایت کی، صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی شکایت امریکی سفارتخانے میں بھی کی جہاں سے پولیس پر شفاف تحقیقات کیلئے مزید دباؤ ڈالا گیا۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جیولری خریدنے کیلئے دکاندار سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رابطہ کیا تھا اور زیورات کے لیے 2 سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے، دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں جن کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

  • اسلام آبادپولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری، خواجہ سرا  بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

    اسلام آبادپولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری، خواجہ سرا بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

    اسلام آباد: وفاقی پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، ایگز یکٹو کی 918 میں سے 118 اے ایس آئیز اور 800 کانسٹیبل شامل ہیں منسٹیریل اسٹاف کی 195 میں 19 اسسٹنٹ، 22 اسٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹوں، درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی،پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

  • قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار  رہا،فافن

    قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا،فافن

    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی، سکیورٹی خدشات کی آڑ میں قومی اسمبلی کی گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس کیے، ہاؤس کے موجودہ 310 ممبران میں سے 159 (51 فیصد) ممبران نے فعال ہوکر اجلاسوں میں شرکت کی، ایوان میں ارکان کی اوسط حاضری 231 رہی جس میں سب سے زیادہ 302 اور سب سے کم 176 ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 23 میں سے صرف 2 اجلاسوں کی کارروائی میں شرکت کی جو کہ 10فیصد بنتا ہے، جبکہ ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 26 فیصد اور عمران خان 29 فیصد اجلاسوں کا حصہ بنے۔

    توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

  • ڈی جی نیب کا  اربوں روپے کے شوگر  اسکینڈل  کی تحقیقات کا حکم

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم

    لاہور: ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونےکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنےکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گودا موں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

  • پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں-

    باغی ٹی وی : سی ای او ریلوے نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ فریٹ ٹرین ہماری ورک شاپ میں مکمل بنائی گئی، ہم 140 گاڑیاں فریٹ میں شامل کر چکے ہیں اور 820 کے قریب فریٹ ٹرین بنانے جا رہے ہیں، فریٹ ٹرین 8 سے 10 ماہ میں اپنے اخراجات نکال لیتی ہے،ہم 85 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کر لیں گے اور صرف فریٹ سے ہم 35 ارب روپے اکھٹا کرنے کے قابل ہو چکے ہیں،اب مال گاڑی بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

    سی ای او ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا پی سیون منظور ہوچکا ہے، چین میں اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ اسٹریٹجک منصوبوں پر دوبارہ کام تیزی سے شروع ہوگا پنشن کے معاملے پر دوبارہ سمری بنائی جا رہی ہے، ہم نے ریلوے کو اپنے اخراجات سے چلانا ہے لہٰذا پنشن پالیسی پر جلد کام مکمل کر لیں گے۔

    خاور مانیکا تشدد کیس: مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی وکلا کو …

    واضح رہے کہ 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلِیٹ میں شامل کر دی گئیں، جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی، چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں کے پاس 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، مالی سال 26-2025 کے اختتام پر ایسی 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی، ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر …

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور  بھارت سے میچ ہارنے پر  ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

    گوجرانوالہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سےکرکٹ میچ ہارنے پر قومی ٹیم کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر …

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز سے جب کہ بھارت سے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

  • لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ   آبائی علاقوں میں سپرد خاک

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

    راولپنڈی: خیبرپختو نخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید صوبیدار میجر محمد نذیر کو اسکردو، لانس نائیک محمد انورکو گانچھے، لانس نائیک حسین علی کو غذر، سپاہی اسد اللہ کو ملتان، سپاہی منظورحسین کو گلگت اور سپاہی راشد محمود کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا، شہدا کی نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

    شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ و تدفین چونیاں میں کی گئی تھی شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزرا و دیگر افراد نے شرکت کی تھی،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا تھا-

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں-

    واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھےخیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بھی بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی، جس کے بعد تمام شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیے گئے تھے۔

  • توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

    توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت ملک بھر کے غیر معیاری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل انرجی ایفیشنی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلے جائیں گے، صارفین کو ماہانہ آسان اقساط میں معیاری اور کم بجلی استعمال والے پنکھے دیے جائیں گے جن کی قیمت 1500 روپے مقرر ہوگی جبکہ اسکیم کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق صارفین سے رقم بلوں میں اقساط کی صورت میں وصول کی جائے گی، اس منصوبے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی، اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کر دی جبکہ بینک پنکھوں کی تبدیلی کے لیے 1500 ارب روپے کا قرض دیں گے۔

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

  • وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے اُمور سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک انتہائی اہم اور حساس شعبہ جس کے ذمہ انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے، ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتالوں کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ یونیورسٹی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز بھی قائم کیے جائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور شراکت داروں کی مدد سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے ،وزیر اعظم نے قومی وزارت صحت کے زیر تحت لیبارٹریز کے معیار اور کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے اور وزارت قومی صحت اور اس سے منسلک اداروں میں بہترین استعداد کے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی۔

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

    وزیراعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے اور ڈرگ پرائیسنگ کو ڈریپ سے الگ کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینے اور اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کا ہیومن ریسورس آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے نرسنگ اسکولز اور کالجز کا بھی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے صحت کے حوالے سے امور کی خود نگرانی کروں گا انہوں نے اسلام آباد کے اسپتالوں کا فضلہ پراسیس کرنے والے پلانٹس کی استعداد میں اضافہ کرنے اور ان پلانٹس کو آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو وزارت قومی صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ بلڈ پراڈکٹس پراڈکٹس پالیسی جلد لائی جا رہی ہے نرسنگ اور مڈ وائفری کے حوالے سے قومی پالیسی فریم ورک پر کام حتمی مراحل میں ہے، نرسنگ گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ نرسنگ کالجز میں شام کی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا۔

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ پر قابو پانے کے حوالے سے نظر ثانی شدہ قومی ایکشن پلان برائے سال2030-2025 پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اسلام آباد کے اسپتالوں کے لیے 711 ملین روپے کے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز خریدی گئی ہیں،جس پر وزیراعظم نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کے لئے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں جدید ہاسپیٹل مینجمنٹ سسٹم لگایا جائے گا، اسلام آباد کے 5 سرکاری اور 4 نجی اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے پلانٹس کام کر رہے ہیں، ملک میں انسولین کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، ملک میں مختلف ویکسینز کی تیاری میں اضافہ کیا جائے گا، پلازمہ فریکشنیشن کے مراکز اور فارما پارک قائم کیا جائے گا۔

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے ٹرشری کیئر اسپتالوں میں مشینری اور آلات مہیا کیے جائیں گے، موسیٰ خیل میں 50 بستروں پر مشتمل سرکاری اسپتال قائم کیا جائے گا، آزاد کشمیر میں ٹرشری کئیر اسپتال بنایا جائے گا اور ایک نیا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قائم ہو گا، گلگت بلتستان میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور دانش ہسپتال بنایا جائے گا،اجلاس کو شاہ سلمان اسپتال کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ملک مختار احمد، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • بھارت کا پاکستان اور چین  کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے  کا عندیہ

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے سرحدی تنازعات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری مدت کے لیے وزیرِ خارجہ مقرر کیے جانے کے موقع پر سُبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اور چین سے سرحدی تنازعات نے دو طرفہ تعلقات کو ایک مدت سے کشیدہ کر رکھا ہے، شنکر نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ تنازعات کا حل چاہتے ہیں ان میں سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی نمایاں ہے ،سرحد پار دہشت گردی کسی اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی، چین کے ساتھ بھی متعدد معاملات حل طلب ہیں اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور بھارت اس کے لیے تیار ہے۔

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 2019 مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی قابض فوج کے ایک قافلے پر حملے کا الزام بھارت نے پاکستان میں سکونت اختیار کیے ہوئے مجاہدین پر عائد کیا تھا۔ تب سے دو طرفہ تعلقات مکمل کشیدگی کا شکار ہیں، اس واقعے کے بعد بھارت نے ایبٹ آباد میں فضائی حملہ کیا تھا جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا طیارہ اپنی حدود میں مار گرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے اتوار کو وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالا تو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اورسابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِ اعظم کو مبارک باد دی –

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

    دوسری جانب چین اور بھارت کے درمیان 3800 کلومیٹر کی سرحد ہے اس کا بڑا حصہ غیر نشان زد ہےسرحدی تنازع پر دونوں ملک 1962 میں جنگ لڑچکے ہیں، جولائی 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نقطہ عروج کو پہنچی اور جھڑپوں میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی مارے گئے، یہ ہلاکتیں دو بہ دو لڑائی میں ہوئیں کیونکہ ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے-

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار