Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،  ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    کراچی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا انکشاف کیا اور کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی جارہی ہے اور صرف جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا صرف وہ منصوبے جو کہ مالی سال 24-2023 یا اس سے قبل سے جاری ہیں انہیں مکمل کیا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو انہیں ریوائز بھی کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروونشل اینول ڈیولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی) کے جاری منصوبوں کو ہی مالی سال 2024-2025 میں مکمل کیا جائے گا، کراچی سمیت پورے صوبے میں جاری اسکیموں کے لیے آئندہ سال 60 سے 62 ارب روپے درکار ہوں گے، لوکل کونسلوں کی جانب سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ ہے تاہم ابھی ہم نے کوئی سمری نہیں بھیجی ہے یہ اس وقت 80 ارب روپے ہے اور ہو سکتا ہے اسے بڑھا کر ایک ارب20 کروڑ روپے کر دیا جائےسندھ میں اس وقت 1600یوسیز ہیں، ہر یو سی کو ماہانہ اخراجات کے لیے5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، اسے بڑھانے کا بھی مطالبہ ہے-

  • امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور

    واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں قانون منظور کیا گیا جس کے تحت غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیردفاع یووا گیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے والی عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندی عائد ہوگی ایوان نمائندگان میں قانون سازی کے حق میں 247 جبکہ مخالفت میں 155 ووٹ پڑے، یہ قانون سازی آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ ماہ اسرائیلی حکام اور حماس کی قیادت کے خلاف جاری فیصلے پر کیا گیا ہے۔

    امریکی خبررساں ادارےسی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان سے مذکورہ قانون سازی منگل کو متوقع تھی اور اس کے حق میں صرف ڈیموکریٹس اراکین تھے جبکہ سینیٹ میں اس کی منظوری کے امکانات محدود نظر آرہے ہیں، ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک اراکین نے تسلیم کیا تھا کہ اس بل پر سوالیہ نشان ہے اور قانون نہیں بن سکے اور وائٹ ہاؤس سے اس معاملے پر مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا تھا،یہ بہتر ہوگا کہ کانگریس آئی سی سی کے خلاف متحد ہو کر کوئی فیصلہ کرے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے آئی سی سی کے اس فیصلے کی شروع دن سے مخالفت کی تھی اور اسرائیل کے اندر بھی مخالف گروپس کے درمیان اس بات پر اتفاق نظر آیا تھا حالانکہ مختلف گروپس حماس کے خلاف جنگ میں الگ الگ رائے رکھتے ہیں۔

  • لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے،شرجیل میمن

    لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے،شرجیل میمن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کریں اور غنڈے نہ بنیں بلکہ وزیر اعلیٰ رہیں۔+

    باغی ٹی وی: سندھ کے سینئرصوبائی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کریں اور غنڈے نہ بنیں بلکہ وزیر اعلیٰ رہیں، ہم گنڈاپورکو کےپی کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں،لگتاہےگنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ بن گئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پرحملہ ہے، فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرے میں آتی ہےاعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کامعاملہ ہے، لہذا علی امین گنڈا پور کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں وفاق کو پھر دھمکی دی، اور گورنر خیبرپختونخوا کو سرعام گالیاں دیں-

    حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ 2 افراد ہلاک 9 زخمی

    علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے،رانا …

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  • حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ 2 افراد ہلاک 9 زخمی

    حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ 2 افراد ہلاک 9 زخمی

    ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی شمالی بستی حرفیش پر ڈرون حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے حرفیش پر حملہ کیا، جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تنظیم نے کہ انہوں نے علاقے میں ایک فوجی پوزیشن کو کئی بارود سے بھرے ڈرونز سے نشانہ بنایا،حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان میں حالیہ ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں کا ردعمل ہے، جس میں حزب اللہ کا ایک رکن شہید ہوا تھا۔

    دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے شیلز سائرن سسٹم کو ایکٹیویٹ کیے بغیر حرفیش کے علاقے میں گرے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ،حملے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی وار کیبنٹ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

  • علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے،رانا ثنا  اللہ

    علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ متنازع ٹویٹ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمہ بنایا جاسکتا ہے،علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: ا رانا ثناء اللہ نے بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع ٹویٹ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمہ بنایا جاسکتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں وفاق کو پھر دھمکی دی، اور گورنر خیبرپختونخوا کو سرعام گالیاں دیں رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس حوالے سے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں تصادم کا راستہ ہوا تو جس سے جو ہوسکتا ہے وہ ہوگا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو پھینک سکتے ہیں تو انھیں بھی پھینکا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی ٹویٹ میں شیخ مجیب اور سابق آرمی چیف جنرل یحیٰ خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون؛ جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن‘، متنازع ٹویٹ کے بعد ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ’ریاست مخالف بیانیے‘ کی تشہیر کے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے جب ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیم سے ملنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایف آئی اے نے تین پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو بھی شامل تفتیش کیا اور بدھ کو معاملے پر ایف آئی اے کی انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں بڑے انکشافات سامنے آئے،جب کہ عمر ایوب انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے اور اپنا وکیل بھیجا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے پارٹی کے اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی متنازع ویڈیو کے حوالے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو دیے گئے اپنے بیان میں مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے خیال سے عدم اتفاق کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جبران الیاس اور اظہر مشوانی بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلاتے ہیں، بیرسٹر گوہر نے دوران تفتیش انکوائری افسر کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون آپریٹ کر رہا ہے، متنازع ویڈیو کے مواد سے متفق ہونے کے حوالے سے گوہر خان نے کہا کہ تصادم اس حد تک نہیں جانا چاہیے اور ہمیں اس کا کوئی پرامن حل نکالنا چاہیے۔

    اوچ شریف:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان داروں کو بھاری جرمانے،ریڑھیوں کے ٹائرکاٹ ڈالے

    انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اس متنازع ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کے خیال سے قطعی طور پر متفق نہیں تھے اور گوہر خان نے پھر تصدیق کی کہ جبران الیاس اور اظہر مشوانی بیرون ملک سے بیٹھ کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلاتے ہیں اور وہی بنیادی طور اس پالیسی کے ذمہ دار ہیں اور یہ ویڈیوز بناتے ہیں جبکہ گوہر خان نے اس حوالے سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا بیرسٹر گوہر خان اس سوال پر کہ پارٹی نے سوشل میڈیا پالیسی غیر ملکی سرزمین پر بیٹھے لوگوں کے حوالے کیوں کی ہے، کی تسلی بخش وضاحت نہ دے سکے اور کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے قبل یہ معاملات طے پا چکے تھے۔

  • بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نساؤ کاؤنٹی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی: نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ نے 97 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھیں۔

    بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے، ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

  • دبئی  حکومت  کا  دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    دبئی حکومت کا دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    ابوظہبی: دبئی حکومت نے دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں میں الممزار کے علاقے میں پہلا تیرتا ہوا پیدل مسافروں کیلئے پُل اور دیرہ میں ساتوں دن اور 24 گھنٹوں تک فعال رہنے والا خوبصورت ساحل شامل ہے۔دبئی کے ان منصوبوں پر آنے والی لاگت کا تخمینہ تقریباً 355 ملین درہم لگایا گیا ہے جس کا مقصد الممزار اور جمیرہ 1 کے ساحلوں کو اور جدید طرز پر بنایا جائے۔

    دبئی کی اعلیٰ کمیٹی برائے شہری منصوبہ بندی اور بہبود نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ منصوبے 18 مہینوں میں مکمل ہوجائیں گے، ان تعمیرات کا رقبہ 5.7 کلومیٹر (المزار میں 4.3 کلومیٹر اور جمیرہ 1 میں 1.4 کلومیٹر) پر محیط ہوگا یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے نا ئب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد دبئی کے عوامی ساحلوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے ان منصوبوں پر کام شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی رہنمائی اور نگرانی میں کیا جائے گا،ان ساحلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نئی شکل دینے اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی اور انہیں دنیا کے جدید ترین اور پرکشش ساحلوں میں شامل کیا جائے گا۔

  • الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے باوجود درخواستوں کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نےاعتراضات کےساتھ درخواست کو کل سماعت کےلیےمقررکردیا، مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    اُدھر الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے خلاف کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہےدرخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کیس زیرالتواہے اُس وقت تک الیکشن ایکٹ آرڈیننس پرحکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

  • وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

    وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

    وزیر اعظم کا دورہ چین:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کے چینی کمپنیوں سے معاہدے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے رواں دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مابین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرکایہ کاری کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان نے چین کے اہم کاروباری اداروں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں اور چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں پاکستان کی کامرس کی وزارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کی بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں شامل ہیں۔ وفاقی وزراء نے چین کے چنگ ڈاؤ اور ژنگ جیانگ کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں جن سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس پاک چائنہ بزنس فورم میں 500چینی اور 100پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، 32ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ چین اور پاکستان دونوں کی بزنس کمیونٹی باہم منسلک ہو گئی۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے چین کو بھی دیگر ممالک کو ڈائریکٹر ایکسپورٹ کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے چینی کمپنیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے جہاں نجی شعبے کو مکمل فری ہینڈ دیا جائے گا تاکہ توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں پاکستان کی طرف سے معروف کاروباری شخصیات کی شرکت حوصلہ افزا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کے لئے ہوٹلنگ، ٹور ازم،کلچر، سپورٹس گڈز، ٹیکسٹائل، ڈیکوریشن انڈسٹری اور ائیر پورٹ ڈیزائننگ کے لئے بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور آج بھی مناسب ماحول کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا سکتا ہے جس سے معیشت کا پہیہ بھی چلے گا اور نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے چین کے اہم کاروباری گروپس سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں دو طرفہ تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان نے چین کے دورے کے پہلے روز دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی امور کے حوالے سے مصروف ترین دن گزارا، مختلف چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے اور مذاکرات کیے جبکہ دونوں وزراء نے پاکستانی کاروباری برادری کے ہمراہ چین کے اہم کاروباری گروپس سے مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جن میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

  • چینی قونصل جنرل  کی  چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ  پر آمد

    چینی قونصل جنرل کی چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر آمد

    گجرات: چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے-

    باغی ٹی وی : چینی قونصل جنرل نے سابق وزیر اعظم شجاعت حسین اورصوبائی وزیر شافع حسین سےملاقات کی، شجاعت حسین کی خیر یت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا، چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین کی مزید کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے را غب کریں گےچینی سرمایہ کاروں کیلئےسرمایہ کاری کا بہترین وقت ماحول موجودہے۔

    بلاول بھٹو کا ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

    صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار