Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی ایم ایف  نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ موجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمدکرے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف نے سفارش کی ہےکہ نئی حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے، قرضےکم کرنےکے لیے نگران دور کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے نگران دور حکومت میں قرضےکم کرنےکے اقدامات کیےگیے، نگران حکومت نے سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے، نگران حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔

    آئی ایم ایف کے مطابق نگران حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے، نگران دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا،معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کیے جائیں، ملکی آمدن بڑھانےکے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر بجٹ سے انحراف خطرناک ہوسکتا ہے-

  • اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز  شریف

    اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ہم عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں،اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور سعودی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سعودیہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور سعودی عرب خطےکی ترقی وخوشحالی میں شراکت دار ہیں، دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی، ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودیہ سمیت دیگر شراکت داروں سے جامع بات کی، میرے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جو نتیجہ خیز رہی۔

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم زرعی پیدوار بڑھاسکتے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دیں، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے، پاک سعودیہ مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے، تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرسکیں گے پاکستانی ہنر مند ریونیوپاکستان بھجیں گے تو معیشت بہتر ہوگی، کویت، قطر، یواے ای اور ترکیہ بھی آئی ٹی وسرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنر بن سکتے ہیں، چین ہمارا عظیم دوست ہے وہ بھی اس میں پارٹنربن سکتا ہے، محمدبن سلمان کی قیادت میں ہم عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات اور بنیادی نظام کی تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، شہباز اسپیڈ اب پاکستان اسپیڈ ہے۔

    سلطان اذلان شاہ کپ: فائنل میں پاکستان کو شکست

  • کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    گھوٹکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو قادر پور لنگ روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق مقتول عبدالحفیظ ساوند پولیس اہلکار تھا،علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو سانود، سندرانی قبائل میں تصادم کے نتیجے قتل کیا گیا۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقہ بازی خیل میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو درہ آدم خیل اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ کے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ، پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

  • سلطان اذلان شاہ کپ: فائنل میں پاکستان کو  شکست

    سلطان اذلان شاہ کپ: فائنل میں پاکستان کو شکست

    ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان کو جاپان نے پینلٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: ملائیشیا کے شہر ایپواہ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے برابر ہوا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ میں جاپان نےپاکستان کو 1-4 سے زیر کیا،مقابلے کے پہلے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف پہلا گول اسکور کیا، جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک یہی اسکور رہا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے کوارٹر کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملوں کی کوشش کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہے، تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے میچ میں پہلا گول کردیا، احمد اعجاز نے میچ کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اسکور 1-1 کیا۔

    اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اس کے تین منٹ بعد ہی 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے فیلڈ گول کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی اور اسی اسکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا، چوتھے کوارٹر کے آغاز میں جاپان نے پاکستانی سبقت ختم کرتے ہوئے میچ 2-2 سے برابر کردیا، جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازو ماسما نے 47ویں منٹ میں اسکور کیا،فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے رانا وحید اشرف کے نام رہا، پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کی سلور میڈلسٹ قرار پائی۔

    پاکستان نے 5 میچز میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو برابر رہے، دوسری جانب جاپان کی ٹیم اتنے ہی میچز میں سے 4 میچز جیتے جبکہ پاکستان کے خلاف اسکا میچ ڈرا ہوا تھا،پاکستان نےگز شتہ ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار رہا،ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلندکیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا۔میئر کراچی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپیے انعام کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا،پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے،شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں،سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 13سال کے طویل انتظار کے بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں،آج کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کا منتظر ہوں، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور پورے پاکستان میں اس کا رجحان پھر فروغ پارہا ہے ۔

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ پنالٹی شوٹ آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا، میچ میں چوتھے کوارٹر کے اختتام پر مقابلہ 2-2سے برابر رہا ، پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا، پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا، پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، پاکستان نے 3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے ۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا …

  • گیس سے بھری ہوئی  کہکشائیں دریافت

    گیس سے بھری ہوئی کہکشائیں دریافت

    سائنسدانوں نے گیس سے بھری ہوئی لاتعداد کہکشائیں دریافت کر لیں۔

    باغی ٹی وی : سائنسدانوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں پانچ سو میٹر قطر کی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کے ذریعے دور کائنات میں گیس سے بھری ہوئی لاتعداد کہکشائیں دریافت کیں-

    تحقیق کے مطابق نئی دریافت ہونے والی کہکشائوں سےخارج ہونے والی ریڈیائی لہروں کو زمین تک پہنچنے میں ہمارے نظام شمسی کی تقریبا عمر لگ گئی ہے، ان میں اس قدر یا اس سے زیادہ ایٹم ہائیڈروجن گیس موجود ہے جتنی اس سے قبل ریڈیو دوربینوں سے دریافت ہونے والی ہزاروں کہکشاوں میں پائی جاتی ہے۔

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا …

    چین کی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی)کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں سے وابستہ اس تحقیق کے سرکردہ مصنف شی ہونگ وی نے آسٹریلیا، امریکہ اور روس کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر اس تحقیق میں چھ نئی ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کی خصوصیات کو دریافت کیا۔

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    تحقیق کے مطابق نیا ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کا نمونہ کہکشاوں میں ٹھنڈی گیس کے بننے کے عمل کو جاننے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، مستقبل میں ایک بڑی جسامت کی ریڈ شفٹ کہکشاں کے نمونے سے کہکشاوں کی تشکیل اور ارتقا کے حوالے سے انسانی علم میں بہتری ممکن ہوسکے گی۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا،گورنر پنجاب

    سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے۔

    باغی ٹی وی : عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پرحاضری دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عام ورکر ہوں، میری کوشش ہوگی گورنر ہاؤس عام لوگوں کےلئےکھلا ہو، قائد ذوالفقار بھٹو کا جو مشن اس کو جاری رکھےگے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا، لیکن ایک پارٹی ہٹ دھرمی پرقائم ہے انھیں قائل نہیں کیا جاسکتا۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسان گندم کی فروخت کے لئےخوار ہورہا ہے، پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی-

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا,محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پر مشتمل تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں عمرایوب خان، اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا ساجد ترین اورثنا ءاللہ بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

    اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، اجلاس میں تحریک کوآگے بڑھانے اورحقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا,اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور فیصل آباد کے جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اورجمہوری حق ہے۔

    اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اورآئین کے ساتھ کھلواڑہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا …

  • فیض آباد دھرنا کیس:  سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قرار دے دی

    فیض آباد دھرنا کیس: سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قرار دے دی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قرار دے دی،حکمنامے کے مطابق کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیاکہ ایک شخص نے کچھ غلط نہیں کیا، کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پرلکھی تردید پر انحصار کیا ہے، کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، ایک فریق سے بیان حلفی اور دوسرے سےسادہ بیان لیا گیا-

    حکمنامے کے مطابق کمیشن کی جانب سے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا گیاجبکہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی اور اصلاحات ہیں، اس میں ٹھوس مواد موجود نہیں ہے ۔

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    سپریم کورٹ کےحکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے، اس میں ٹی ایل پی کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، رپورٹ پبلک کی جائیگی یا نہیں، اٹارنی جنرل 2 ہفتےمیں وفاق کا جواب جمع کروائیں گے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت ٹی ایل پی نے ختم نبوت کے حلف نامے میں متنازع ترمیم کے خلاف 5 نومبر 2017 کو دھرنا دیا تھا،فیض آباد دھرنے میں دوسرے اداروں کے کردار کی پولیس افسر نے تردید کردی-

    بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

    حکومت نے مذاکرات کے ذریعے دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرانے کے حکم کے بعد دھرنا مظاہرین کے خلاف 25 نومبر کو آپریشن کیا تھا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، اس دھرنے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں نظام زندگی متاثر ہوگیا تھا جبکہ آپریشن کے بعد مذہبی جماعت کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،27 نومبر 2017 کو حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سمیت اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے، جس میں دوران آپریشن گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا،بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران فیض آباد دھرنے کا معاملہ زیر بحث آنے پر اس پر نوٹس لیا تھا اور متعلقہ اداروں سے جواب مانگا تھا۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • جاپان: ڈبل روٹی کے  پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا بڑا فیصلہ

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا بڑا فیصلہ

    ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں سے چوہے کی باقیات برآمد ہوئی جس کے بعد پاسکو شکیشیما نامی مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے 1 لاکھ سے زائد پیکٹس بازار سے واپس منگوالیے گئے۔

    ‎ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں چوہے کی باقیات کیسے پہنچی؟پاسکو ایک مشہور برانڈ ہے جس کی بریڈ باآسانی کسی بھی اسٹور سے باآسانی مل جاتی ہے جبکہ کمپنی بہت سے ممالک میں بھی ڈبل روٹی ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے، اب تک کسی ایسے شخص کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں جو ڈبل روٹی کھانے کے بعد بیمار پڑ گیا ہو، تاہم پریشانی کا باعث بننے پر صارفین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں ہم کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر بنائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دوبارہ ایسا کبھی نہ ہو،جن افراد نے بریڈ خریدی وہ ان لوگوں کو پیسے واپس کر دے گی۔

    بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ایک واقعہ جاپان میں پیش آیا تھا جب 7-الیون اسٹور نے چاول کے پیکٹ سے لال بیگ برآمد ہوئے تھے مگر کمپنی نے صارفین سے معذرت کا اظہار کیا تھا اور پھر پیکٹس واپس منگوالیے تھے-

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پر عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حمل سے متعلقہ کتاب کے عنوان میں عیسائیوں کی کتاب بائبل کا لفظ استعمال کردیا جس پر عدالت نے انہیں نوٹس بھیج دیا، اداکارہ کا کتاب کے عنوان میں بائبل کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف ایک وکیل عدالت پہنچ گیا جسٹس گرپال سنگھ نے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی کی درخواست پر نوٹس بھجوایا،کورٹ میں کرینہ کپور اور ان کی کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ سے جواب طلب کیا ہے کہ کتاب کے عنوان میں ’بائبل‘ کیوں لکھوایا گی، اس حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی نے کتاب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    آئین توڑنے والوں کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی،تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ

    بھارتی وکیل کرسٹوفر اینتھونی نے اپنی دائر کردہ پٹیشن میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کتاب کے عنوان میں لفظ ’بائبل‘ کے استعمال سے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، کرینہ کپور نے بائبل میں اس لفظ کا استعمال اپنی کتاب کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔

    لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر

    درخواست گزار نے کرینہ کپور کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے لیے پہلے پولیس سے رجوع کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے انکار کے بعد وہ عدالت جا پہنچا،انتھونی نے ہائی کورٹ میں ایک ایڈیشنل سیشن عدالت کے حکم کو چیلنج کیا جس نے کرینہ کپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، کیس کی اگلی سماعت یکم جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں