Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پر عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حمل سے متعلقہ کتاب کے عنوان میں عیسائیوں کی کتاب بائبل کا لفظ استعمال کردیا جس پر عدالت نے انہیں نوٹس بھیج دیا، اداکارہ کا کتاب کے عنوان میں بائبل کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف ایک وکیل عدالت پہنچ گیا جسٹس گرپال سنگھ نے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی کی درخواست پر نوٹس بھجوایا،کورٹ میں کرینہ کپور اور ان کی کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ سے جواب طلب کیا ہے کہ کتاب کے عنوان میں ’بائبل‘ کیوں لکھوایا گی، اس حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی نے کتاب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    آئین توڑنے والوں کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی،تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ

    بھارتی وکیل کرسٹوفر اینتھونی نے اپنی دائر کردہ پٹیشن میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کتاب کے عنوان میں لفظ ’بائبل‘ کے استعمال سے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، کرینہ کپور نے بائبل میں اس لفظ کا استعمال اپنی کتاب کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔

    لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر

    درخواست گزار نے کرینہ کپور کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے لیے پہلے پولیس سے رجوع کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے انکار کے بعد وہ عدالت جا پہنچا،انتھونی نے ہائی کورٹ میں ایک ایڈیشنل سیشن عدالت کے حکم کو چیلنج کیا جس نے کرینہ کپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، کیس کی اگلی سماعت یکم جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

  • ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ ٹیم پاکستان کی خوبصورت اور رنگین ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش مند ہے۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہالی وڈ پروڈکشن کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید ہے،اس ٹیم میں ہالی وڈ کمپوزر اور کنڈکٹر جیمز ایم سی میلان، فلم پروڈیوسر اینڈریو جیمز فیرو، فلم پروڈیوسر لوئیسا اسکن جب کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے فلم پروڈیوسر بدر اکرام، سعدیہ اشرف اور مشال ثاقب شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی ورثے اور فلم کی پیشرفت پر بات چیت کے لیے ملاقات کی، ہالی وڈ پروڈکشن ٹیم پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، یہ ہماری ثقافت اور لوگوں کیلئے اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ پاکستان اپنے عظیم ورثے سے مالا مال ملک ہے۔

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

  • گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن(این او اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے بعد سب سے طاقتور شمسی طوفان جمعہ کے روز زمین سے ٹکرایا جس کے بعد تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمان پر روشنیوں کو دیکھا گیا ، برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں دیکھا گیا۔

    این او اے اے سورج سے تیز نکلنے والے مادے زمین کی فضا ٹکرائے ہیں جس کے اثرات رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے،جس کے باعث بجلی کے گرڈز اور سیٹلائٹ مواصلات میں خلل پیدا ہوا، دنیا کے کچھ حصوں میں ٹکراؤ کے سبب نکلنے والی روشنی کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا ضلع لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

    رپوٹ کے مطابق شمسی طوفان سے اخراج کرنے والے ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہو سکتیں ہیں، آنے والے دنوں میں اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے میں مزید شمسی اخراج متوقع ہیں،امریکی ادارے نے مدار میں موجود پاور پلانٹس اور خلائی جہازوں کے آپریٹرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل2003 میں شمسی طوفان کے باعث سویڈن میں بلیک آؤٹ ہوا تھا جبکہ جنوبی افریقہ میں بجلی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے شدید متاثر ہوئے تھے۔

    عمران خان بھی کہتے ہیں بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عارف علوی

  • بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

    بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : کرپشن کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت منظور کیے جانے کے نتیجے میں رہائی کے بعد ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ممکنہ طور پر مرکزی وزیرِ داخلہ اَمِت شاہ کو وزیر اعظم بنانے کے موڈ میں دکھائی دیتی ہے، اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے جان چُھڑالی جائے گی۔

    دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو بھی کچھ اندازہ نہیں کہ نریندر مودی کب تک وزیرِ اعظم کی حیثیت سے کام کرسکیں گےنریندر مودی نے خود یہ اصول طے کیا تھا کہ پارٹی میں کوئی بھی 75 سال کے بعد قائدانہ حیثیت میں نہیں رہے گا، 17 ستمبر کو نریندر مودی 75 سال کے ہو رہے ہیں، اُنہیں جانا ہوگا،صحت جواب دے رہی ہے ایسے میں بی جے پی یقینی طور پر متبادل قائد کی تلاش میں ہوگی لعل کشن چند ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سُمترا مہاجن اور یشونت سنہا نے 75 سال پورے کرنے پر رخصت لی تھی۔

    پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے …

    اروند کیجری وال نے سوال کیا کہ جو وعدے نریندر مودی کر رہے ہیں اُنہیں پورا کون کرے گا کیا اَمیت شاہ ایسا کر پائیں گے؟ کیا اُن کی شخص میں قائدانہ اوصاف ہیں؟ بی جے پی کے ووٹرز کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ نریندر مودی کو نہیں بلکہ اَمیت شاہ کو ووٹ دے رہے ہیں۔

    بھارت میں صاف اور شفاف انتخابات ایک سوالیہ نشان

    ایک سوال پر اروند کیجری وال کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کئی طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہیں، جب بس نہ چلا تو قانون کی مشینری کو متحرک کیا گیا ہے،عدالتوں پر ہمیں پورا بھروسا ہے بے بنیاد مقدمات میں پھنساکر عام آدمی پارٹی کے جوش و خروش کا گراف نیچے لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ مودی سرکار کی اوچھی حرکتوں سے ہمارے ووٹ بینک پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا ضلع لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

  • بلوچ افسانہ نگار ،جنرل شیروف مری

    بلوچ افسانہ نگار ،جنرل شیروف مری

    جنرل شیروف مری

    اولین بلوچ افسانہ نگار

    9 مئی 1993 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بلوچی زبان کے پہلے افسانہ نگار، ممتاز ادیب، دانشور اور سیاستداں میر شیر محمد مری المعروف جنرل شیروف مری 1920 کی دہائی میں کوہلو بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد صاحب کا نام میر سیدان خان تھا ۔ شیر محمد بجارانی مری تین بھائی تھے بڑے بھائی کا نام کرم خان اور چھوٹے بھائی کا نام ہزار خان تھا میر شیر محمد خان مری کو بچپن سے ہی ادب اور سیاست سے دلچسپی تھی چنانچہ انہوں نے دونوں شعبوں میں کام کیا وہ ایک بہت بڑے مفکر ،ادیب اور دانشور تھے مگر سیاست کی طرف زیادہ چلے گئے انگریز حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک چلائی قید و بند اور جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ ایک مزاحمت کار سیاست دان کے طور پر زیادہ مشہور ہوئے۔ 1946 میں انہوں نے میر نہالان خان بجارانی مری کے ساتھ مل کر کوہلو میں ” مظلوم پارٹی ” ایک نام سے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی تنظیم کے قیام کی پاداش میں انہیں گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد ان کی گرفتاری اور رہائی کا سلسلہ جاری رہا۔ میر صاحب نے بلوچی ثقافت کو فروغ دینے میں بلوچ رہنمائوں میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کیا ۔ ان کا پگڑی ، داڑھی ، مری کٹ بلوچی چپل اور واسکٹ پر مشتمل بلوچی لباس آج بھی بلوچ قوم میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

    جنرل شیروف مری نے 1956 میں ” گنوخ ” کے نام سے بلوچی زبان کا پہلا افسانہ لکھا جو کہ ماہنامہ بلوچی کراچی میں شائع ہوا۔ جنرل شیروف صاحب کی 3 کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں ” بلوچی زبان و ادب کی تاریخ ” بلوچی اردو لغت” اور ” بلوچی کہنیں شاعری” شامل ہیں ۔ میر صاحب کو 10 زبانوں پر عبور حاصل تھا جن میں بلوچی، براہوی، پشتو، سندھی ، سرائیکی ، پنجابی ، اردو، فارسی، انگریزی اور روسی شامل تھیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں جنرل شیروف کا خطاب دیا، سیدقصور گردیزی نے انہیں پاکستان کا فیڈل کاسترو کا خطاب دیا جبکہ ہفت روزہ تکبیر کے مدیر اور ممتاز صحافی صلاح الدین نے جنرل شیروف کو ” شرم و حیا کا پیکر” قرار دیا ۔ جنرل شیروف اور صلاح الدین کراچی جیل میں ایک سال ایک ساتھ رہے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میر شیر محمد خان مریعرف جنرل شیروف نے اپنی بیوی کےعلاوہ کسی غیر عورت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھا ۔ میر صاحب کا 9 مئی 1993 دہلی میں انتقال ہوا۔ وہ وہاں علاج کی غرض سے گئے تھے ۔ ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ضلع کوہلو بلوچستان میں کی گئی ۔

  • ڈنمارک کے سفیر نے  نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    دہلی: نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نےکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید‘، فریڈی سوانے نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے، اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، فریڈی سوانے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔

  • نومئی واقعہ عوام کا ردعمل واضح پیغام، تجزیہ ، شہزاد قریشی

    نومئی واقعہ عوام کا ردعمل واضح پیغام، تجزیہ ، شہزاد قریشی

    اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) عوام نے دنگا فساد اور بلووں کی سیاست کو مسترد کر دیا ملک میں معاشی استحکام کے لئے عوام امن اور سیاسی ہم آہنگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کو قومی و ملکی مفاد کو اپنے ذاتی مقاصد اور اپنی انا کی تسکین کو پس پشت ڈال کر مثبت سیاست اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ملکی ترقی اور استحکام کے لئے ادا کرنا چاہئے، 2014ء کے دھرنوں اور 9 مئی کے واقعات بے لگام پروپیگنڈہ اور انتقامی سوچ کے عکاس ہیں۔

    قومی اداروں اور دفاع پاکستان کے ضامن اداروں کے خلاف نوجوان نسل کے اذہان میں زہر گھولنا اور انہیں اپنے ہی وطن کے اداروں اور عوام کی ملکیت پراپرٹی کو جلاو گھیراؤ کے ذریعے نقصان پہنچانا کسی طرح بھی سیاست اور خدمت وطن کے زمرے میں نہیں آتے گزشتہ سال 9 مئی کو شہدا کی تصاویر و یادگاروں پر گمراہ ہجوموں کے حملے اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانا کسی پاکستان دشمن قوت کا خواب تو ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی پاکستانی کی سوچ نہیں ہو سکتی۔

    عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ملٹری کورٹس کو بلاتفریق و رعایت اور کسی بھی مصلحت کو پس پشت ڈال کر ایسے واقعات میں ملوث پائے جانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے اور انہیں نشان عبرت بنانا چاہئے اور کسی بھی بے گناہ کو مکمل تحفظ بھی دینا چاہئے اس وقت استحکام سیاست ہی استحکام پاکستان ہے تمام اداروں کو ایک سوچ اور ایک مشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں تاکہ وطن عزیز میں معاشی ترقی بیرونی سرمایہ کو فروغ ملے آج عوام نے دنگا فساد کی سیاست کو رد کر کے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ عوام ترقی و معاشی استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے کئے اقدامات اور بشام واقعہ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی ،محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے کئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بشام واقعہ پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی، چین کے سفیر نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔

    بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ تھا، ملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گےانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنائے ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرلز سے ملاقات کی، چینی قونصل جنرلز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات

    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے اور دشمن ان مضبوط تعلقات میں دارڑ نہیں ڈال سکتا ،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چین کے سفارت خانے کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

    پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو کیا ایران کے سپرد

  • رفح پر حملہ ،امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    رفح پر حملہ ،امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فی الحال ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے تاہم اگر اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر حملے کا حکم دیا تو امریکی اسلحے کی ترسیل روک دیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر تحفظات ہیں اور امریکہ نے اسرائیل کو آپریشن میں توسیع سے خبردار کیا ہے،امریکہ رفح میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دیتا آج غزہ میں رفح کراسنگ کے راستے خوراک اور ایندھن کی ترسیل نہیں ہوئی، کریم سلوم کراسنگ کھولنے کے باوجود رفح تک امداد ی سامان نہیں پہنچایا گیا۔

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات

    بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

  • روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ ،12 پاور گرڈز مکمل تباہ

    روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ ،12 پاور گرڈز مکمل تباہ

    ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے تازہ حملے کے نتیجے میں 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فضائی حملے میں متعدد یوکرینی پاور گرڈز کو نشانہ بنایا، ڈرونز اور میزائیلوں کے حملے میں یوکرین کے 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے،یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 21 ڈرونز اور 55 میزائلوں میں 39 ناکارہ بنا دیئے گئے، حملوں میں یوکرین کا بنیادی پاور سسٹم تباہ ہوا، متعدد مقامات پر بجلی بند ہو گئی۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی تعلقات پر غور کیا،دونوں رہنماؤں کی روس یوکرین جنگ اور مسئلے کے حل پر بھی بات چیت کی گئی، یوکرینی صدر نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

    جوس کی فروخت میں کمی پر جوس کونسل کے وفد کی وزیر سے ملاقات

    بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری