Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں ، ہم افغان انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں و افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جب ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا موصول ہو گا ہم معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے دفتر خارجہ کے علاوہ افغانستان سے رابطے کے دیگر چینلز بشمول سکیورٹی ڈومین میں بھی موجود ہیں ۔

    اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل …

    پاکستانی عازمین حج کی پروازیں سعودی عرب پہنچنا شروع

    جوس کی فروخت میں کمی پر جوس کونسل کے وفد کی وزیر سے ملاقات

  • پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،جس کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا، دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، کراچی میٹرک امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5  بیٹیوں کی پیدائش

    خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں کی پیدائش

    بہار: بھارت میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اور بنگال بارڈر کے علاقے پوٹھیا بلاک کے ضلع کشن گنج کی رہائشی خاتون طاہرہ بیگم کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اب دوسری ڈلیوری تھی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جب وہ 2 ماہ کی حاملہ تھیں، تب انکشاف ہوا تھا کہ ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تاہم الٹراساؤنڈ نے اس بات کو واضح کیا کہ 4 نہیں بلکہ 5 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، خاتون کو مقامی اسپتال رضا نرسنگ ہوم داخل کرایا گیا تھا، جبکہ ان کی ڈاکٹر جو کہ ان کے حمل کو شروعات سے دیکھ رہی تھیں، ڈاکٹر فرزانہ نے ہی ان کی ڈلیوری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں اور ماں صحت مند ہیں، تاہم نومولود بیٹیوں کو قبل از وقت پیدائش کے باعث مزید طبی امداد کے لیے اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کے لیے دردسر

    جوس کی فروخت میں کمی پر جوس کونسل کے وفد کی وزیر سے ملاقات

    اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل …

  • اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے

    اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے

    ویلز: برطانیہ کے شہر ویلز میں خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز کے علاقے وریکزم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو زچگی کے دوران زخمی ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے بطور ہرجانہ رقم ادا کر دی ہےبرطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمی اسٹیڈ کے حمل ٹھہرنے میں 3 سال لگے تھے، تاہم پیدائش کے دوران خاتون کو شدید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    خاتون کے مطابق 2019 میں تکلیف اس قدر شدید تھی کہ انہیں جسمانی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 37 سالہ خاتون بتاتی ہیں کہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ میرے پرائیویٹ پارٹ اور ریکٹم کے درمیان خلا آ گیا ہے، جسے مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،بچے کی پیدائش کے ایک سال بعد خاتون پی ٹی ایس ڈی یعنی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مجھے یوں لگا کہ مجھ میں سے تمام خوشیاں ختم ہو گئی ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    خاتون کی جانب سے پہلے تو شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اسپتال کی نااہلی کے باعث انہیں یہ سب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےجس کے بعد انہوں نے اسپتال پر کیس کرنے کا فیصلہ کیا، 5 سال تک قانونی چارہ جوئی کے بعد اب انہیں کامیابی ملی ہے ، کیس میں کامیابی ملنے پر بطور ہرجانہ 5 لاکھ 75 ہزار یورو ملے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 17 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو خاتون کو اسپتال کی جانب سے ادا کی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

  • بھارت کے مسلمان گورنر کی رام مندر میں مورتی کو سجدہ کرنے کی ویڈیووائرل

    اتر پردیش: بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں، گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔
    https://x.com/KeralaGovernor/status/1788163316436897924
    اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں، یہاں آنا میرے لیےخوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لیے بڑےفخر کی بات ہے کہ میں نےیہاں آکر پوجا کی۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند وں کیجانب سے سراہا جا رہا ہے تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

  • پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،مریم نواز

    پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا، ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، پاکستان کے خلاف ساز ش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنےانجام کو پہنچنے والے ہیں، قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکے ہیں، ان کے مکروہ چہرے پہچان چکے، عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے، 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے، پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے، ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

  • بشری بی بی کو  اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ  جاری

    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق بشری بی بی چاہتی ہیں کہ انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ ان کی تنہائی دور ہو عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنا یا گیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے ان کے شوہر کے بچے اور خاندان کے افراد کو بھی گھر آنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پراپرٹی مالک سے اجازت لی گئی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر پرائیویٹ پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ حاصل کر لیا گیا پراپرٹی مالک کی اجازت کے بغیر اس کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    عدالت نے فیصلے میں بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی وجوہات بھی بیان کیں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ قیدی کے طور پر ایڈمٹ کرنے کے بعد سب جیل بھجوایا گیا، سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ان کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    فیصلے کے مطابق چیف کمشنر نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن میں وجوہات ہی بیان نہیں کیں، رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، بشریٰ بی بی کی پروٹیکشن کے لیے سب جیل میں رکھا گیا رپورٹ کے مطابق جیل میں 2174 کی گنجائش مگر 7 ہزار قیدی، 75 خواتین کو رکھنے کی جگہ پر 250 خواتین قید ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کے بعد 125 مزید خواتین جیل میں بطور قیدی لائی گئیں، بشریٰ بی بی کو جیل میں پروٹیکشن دینا ریاست کی ذمے داری ہے سزا یافتہ قیدی کی جیل سے منتقلی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر ضروری ہے، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر موجود نہیں۔

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

  • بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک  کو  نقصان  پہنچایا ،ایچ آر سی پی

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا ،ایچ آر سی پی

    اسلام آباد:انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا ، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں،2023 میں 2022 کی نسبت تشدد 56 فیصد بڑھا۔

    رپورٹ میں توہینِ پارلیمنٹ اور حساس معلومات کے افشا کو جرم قرار دینے کے بلز کی منظوری میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرنے پر تنقید کی گئی ہے جب کہ ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

  • شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا-

    باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ شمالی وزیرستان میں بچیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا ہے، نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا، ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی، واقعہ کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    قبل ازیں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے سربندر میں مزدوروں پر حملہ جبکہ انتظامی افسران وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا جاررہا ہے۔

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حملہ اس وقت کیا گیا جب کوارٹر میں مزدور سو رہے تھے، جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

  • لاپتہ افراد کی بازیابی  کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : کم سن لڑکی سمیت 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کی،دوران سماعتتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری رئیس ذہنی مریض ہے-

    جس پر جسٹس نعمت اللہ نے کہا اگر شہری ذہنی مریض بھی ہے تو بھی اسے تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ادھر ادھر کی باتیں کرکے پولیس اپنے آپ کو بری الذمہ نہیں کر سکتی، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی بنگلے سے لاپتہ ہوئی ہے اسے کون تلاش کرے گا؟ کم عمر لڑکی ہے شادی کرلی ہے یا کچھ اور مسئلہ ہے،تحقیقات کے 100 طریقے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ برسوں گزرنے کے باوجود پولیس کچھ پتا نہیں لگا سکی کہ ان کے پیارے کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے اہلخانہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی تلاش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ تھانے گمشدہ شہریوں کے مقدمات درج کریں نئے لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے بھی 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔

    گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ،7 افراد جاں بحق ایک زخمی