Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور: کھانا نا دینے پرخاتون پر شوہر اور سسرال والوں کا تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    لاہور: کھانا نا دینے پرخاتون پر شوہر اور سسرال والوں کا تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    لاہور: گلشن راوی میں خاتون پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کیا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں خاتون کو گھر سےگلی میں نیچےگرتےدیکھا گیا، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا اور پھر ساس اور شوہر نے اسے گھر کی بالائی منزل سے دھکا دے دیا،ویڈیو میں خاتون کے محلے والوں کو بھی فوراً آتے دیکھا گیا، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
    https://x.com/MaryamNSharif/status/1766513456474132601?s=20
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ گلشن راوی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون پر شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کیا اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا،خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق مرکزی ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    دوران پرواز دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

  • اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،بھارتی وزیر کی خواتین سے اپیل

    نئی دہلی: دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہےکہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    باغی ٹی وی : دہلی میں ’مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا‘ کے تحت ’مہیلا سمان سماروہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟

    دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا، وہ گھر کے دیگر افراد کو بھی عام آدمی پارٹی کا حامی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ بگڑے ہوئے معاملات کو درست کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین کو خود مختار بنانے کے نام پر آج تک انہیں دھوکا ہی دیا گیا ہے، اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو،اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کا مکمل احترام یقینی بناکر ایک حقیقی معاشی و معاشرتی انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

  • کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی،ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی،ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوارٹر میں آتشزدگی سے ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے، زخمی پولیس اہلکار، اہلیہ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جھلس کر زخمی چار بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی جس کے باعث پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی، آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

    کراچی:صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی،پرانا ریکارڈ جل گیا

    فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

    امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    عام انتخابات:پی ٹی آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو …

  • سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نےمتاثرین بلوچستان کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

    نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے،انہوں نے’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں گوادر کے بارش متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، گوادرمیں ریکارڈ بارش ہوئی، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے وفاقی حکومت نے آتے ہی گوادر کے لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم کے ہمراہ گوادر متاثرین سے ملے، گوادر میں کبھی اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گےماحولیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی میں بلوچستان اور پاکستان کا کوئی حصہ نہیں۔

  • دوران پرواز  دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے

    دوران پرواز دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے

    جکارتہ:انڈونیشیا میں دوران پرواز دونوں پائلٹ سو گئے-

    باغی ٹی وی: انڈونیشیا میں ایک حالیہ پرواز کے دوران کچھ ایسا ہی ہوا جب دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے، اس مثالی نوعیت کی غفلت کے نتیجے میں طیارے کی سمت بھی تبدیل ہوگئی، مسافروں کی خوش نصیبی کہ طیارہ محفوظ رہا۔

    یہ واقعہ 25 جنوری 2024 کا ہے باتیک ایئر لائن کی پرواز نمبر ID6723 شمالی انڈونیشیا کے شہر سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی، پائلٹس کی عمریں 32 اور 18 سال تھیں، طیارہ کم و بیش 28 منٹ تک کسی بھی پائلٹ کی معاونت کے بغیر اڑتا رہا پائلٹ فرسٹ آفیسر کی اجازت سے سویا تھا، کچھ دیر بعد وہ بھی سوگیا، طیارے میں 153 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پائلٹ کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ طیارے کی سمت تبدیل ہوچکی ہے، اس نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ ریڈیو سسٹم میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث وہ جواب نہیں دے پارہے تھے۔

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا-

    باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں ماہ صیام کا پہلا روزہ 11 مارچ بروز پیر کو ہو گا سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند آج اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

    سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلیفون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان (کل) 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے ، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دومختلف کاروائیاں،10 دہشتگرد ہلاک

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

  • گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

    کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبے میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےکراچی میں بھی بادلوں نے موسم حسین بنا دیا، شہر قائد میں آج بوندا باندی یا چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیا، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات نے صوبے میں پیر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، گوادر، کیچ اور تربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےصوبے کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، اور آئندہ مزید تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا بھی امکان ہے، اورماڑہ، مکران، گوادر، تربت، پسنی، جیونی، لسبیلہ اور خصدار میں پیر سے برسات کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے،آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور دن کے اوقات میں ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہےبارش اور برفباری کے موسم میں سیاحوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو موسم دیکھ کر باہر نکلنا چاہیے۔

    دوسری جانب گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےگوادر میں رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، دیہی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، 10 مارچ سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • عام انتخابات:پی ٹی  آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو ناخواندہ  لوگوں نے ووٹ دیئے،سروے

    عام انتخابات:پی ٹی آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو ناخواندہ لوگوں نے ووٹ دیئے،سروے

    گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف ہو ا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

    باغی ٹی وی: گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تحریک انصاف جبکہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹر ز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی،پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18سے24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فی صد نے ووٹ دیا۔

    سروے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں 35فیصد پی ٹی آئی کے ووٹر ، ن لیگ کو 15فیصد اور 10فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا کہا،ادھر ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ نظر آیا، 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کر سکی، مڈل پاس افراد میں 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ جبکہ 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی

  • امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو سرحد کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا، اس کے علاوہ گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی، ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی

    2014 میں موصول ایلینز کے سگنل کی حقیقت سامنے آ گئی

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل …

  • کراچی:صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی،پرانا ریکارڈ جل گیا

    کراچی:صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی،پرانا ریکارڈ جل گیا

    کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی جس کے باعث پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی، آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

    فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    لاہور میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مقرر

    پشاور میں مبینہ خودکش دھماکا2 افراد جاں بحق ایک زخمی