Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی ائیر پورٹ پر جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ کے حامل 3 مسافر گرفتار

    کراچی ائیر پورٹ پر جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ کے حامل 3 مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر بیرون ملک سے آنے والے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ کے حامل 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کے تعینات عملے نے بیرون ملک سے آنے والے 3 مسافروں کو ایمرجنسی اور نان اسٹینڈرڈ پاسپورٹس پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، جن میں محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمان شامل ہیں، ملزم صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے جب کہ ملزم عبدالرحمان کے پاسپورٹ پر جعلی تجدید اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

    حکام کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر SV700 سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو شہریت کے حوالے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

  • خلا سے نظر آنے والے ”کیووم بادلوں“ کا دلکش نظارہ

    خلا سے نظر آنے والے ”کیووم بادلوں“ کا دلکش نظارہ

    واشنگٹن:ناسانے ایک مظہر کی دلکش لیکن نایاب تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں خلا سے نظر آنے والے ”کیووم بادلوں“ کا دلکش نظارہ دکھایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ”نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن“ (ناسا) کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا، ’بادلوں میں وہ شکلیں کیا ہیں؟ ساتھ ہی وضاحت کی گئی کہ سائنسدانوں کے درمیان طویل عرصے سے کیووم بادلوں کے بارے میں قیاس آرائیاں رہی ہیں، جنہیں ہول پنچ کلاؤڈز یا فال اسٹریک ہولز بھی کہا جاتا ہے، لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ بادلوں کی یہ عجیب شکلیں ہوائی جہازوں کی وجہ سے ہوتی ہیں،’کیووم بادل اس وقت بنتے ہیں جب ہوائی جہاز آلٹوکیومولس بادلوں کے کنارے سے گزرتے ہیں، یہ درمیانی درجے کے بادل انتہائی ٹھنڈے ہوتے ہیں جو پانی کے نقطہ انجماد تک پہنچنے کے باوجود مائع کی شکل میں ہوتے ہیں۔

    چینی صدر ،وزیراعظم ،ایران کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر …

    پانی کی یہ بوندیں جیسے جیسے ہوا ہوائی جہاز کے گرد گھومتی ہیں، اڈیبیٹک توسیع نامی ایک عمل ان بوندوں کو برف کے کرسٹل میں جما دیتا ہے، برف کے یہ کرسٹل آخرکار بھاری ہو جاتے ہیں اور آسمان سے گرتے ہیں اور بادل کی تہہ میں ایک سوراخ چھوڑ دیتے ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات …

    ناسا کے ٹیرا سیٹلائٹ کی اس تصویر میں، گرتے ہوئے برف کے کرسٹل سوراخوں کے بیچ میں بارش کے ایسے پگڈنڈوں کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں جو کبھی زمین تک نہیں پہنچ پاتے، انہیں ورگا کہتے ہیں،یعنی جہازوں کے گزرنے پر بادلوں میں موجود کچھ جم کر نیچے گرجاتا ہے اور بادل وہاں سے خالی نظر آتا ہے۔

    اسرائیل تیار،اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن،امریکا

  • بھارت نے  مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

    بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

    بھارت نے اپنی افواج کے انخلا سے قبل مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کے مطابق بھارت مالدیپ کے قریب ’اسٹریٹجک اہمیت‘ کے حامل جزائر پر اپنی افواج کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک نئے اڈے کا افتتاح کرنے جارہا ہے، یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی دنوں میں مالدیپ سے بھارتی افواج کے انخلا کا آغاز ہونے والا ہے،گزشتہ سال محمد معیزو کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ہی مالدیپ اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

    ہفتے کے روز بھارتی بحریہ کے جاری بیان کے مطابق نیا اڈہ خطے میں بھارت کی جانب سے آپریشنل نگرانی کو مزید وسعت دے گا، بھارت کےلکشدیپ جزائر پر تعمیر ہونےوالے اس اڈے کا افتتاح 6 مارچ کو کیا جائےگا جس کے بعد یہاں تعینات بحری دستہ ایک ’خودمختار بحری یونٹ‘ میں بدل جائے گا۔

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

    نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر منی کوئے جزیرے پر واقع ہے جو مالدیپ سے قریب ترین مقام ہے ،بھارتی بحریہ کا ایک اڈہ لکشدیپ کے جزیرے کواراتی پر بھی موجود ہے تاہم اس اڈے کے مقابلے میں نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 258 کلومیٹر زیادہ قریب ہے۔

    واضح رہے کہ صدر محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ میں موجود 89 سکیورٹی اہلکاروں کے انخلا کا الٹی میٹم دیا تھا،یہ اہلکار جاسوسی طیارے آپریٹ کرنے اور دیگر سرویلنس کے لیے مالدیپ میں موجود تھے، ان اہلکاروں کا پہلا دستہ 10 مارچ کو مالدیپ چھوڑ دے گا جبکہ دو ماہ کے اندر انخلا کا یہ عمل مکمل ہوجائے گا مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا،صدر منتخب ہوتے ہی انہوں نے بھارت سے فوج نکالنے کا کہا تھا اور اپنے پہلے دورے کے لیے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکیہ اور چین کا انتخاب کیا تھا۔

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    اسرائیل تیار،اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن،امریکا

  • یوٹیوبر اسد طور مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے

    یوٹیوبر اسد طور مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : مقامی عدالت نے یوٹیوبر اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں ایف آئی اے نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر یوٹیوبر اسدطور کو ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت پیش کیا،دوران سماعت ایف آئی اے نے اسدطور کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

    دوران سماعت اسدطور نے روسٹرم پرآکر کہاکہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں،میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود نہیں کھاناچاہتا۔

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

    عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسدطور کامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، سماعت کے بعد صحافی کی درخواست پر اسدطور نے اپنی بھوک ہڑتال بھی ختم کردی۔

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

  • چین کی بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت

    چین کی بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت

    بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں ، سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتا،سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔

    قبل ازیں ل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے،متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔

    پاکستان کی بھارت کی جانب سے تجارتی سامان ضبط کرنےکی مذمت

    واضح رہے کہ بھارت نے چین سے کراچی آنے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ میں روک لیا، انڈین کسٹم حکام نےجہاز کو اسمیں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ہے،کسٹم حکام نے انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سےتعلق رکھنے والے تجارتی جہاز “CMA CGM Attila“ کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹروتازہ ترینل (CNC) مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

  • پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے

    پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، گورنر خیبر پختونخواہ کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے، پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب،خیبر پختو نخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

    واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا،اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

  • پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ بھی ایسا ہوا تو یہاں چلنا بہت مشکل ہو جائے گا، ہم ہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں، ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں، ہمارا لیڈر اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جن کو کسی صورت جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھا گیا دکھایا گیا لیکن عمر ایوب کو کوریج نہیں دی گئی پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں،ڈپٹی اسپیکر نے عمر ایوب کے کسی لفظ کو حذف نہیں کیا، فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی-

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق ملک پر قرضہ 80 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہمارے خزانے میں ریزرو اور معیشت کا بیڑا عرق ہو گیا ہے، ملک کی معیشت کا حجم سکڑ گیا ہے، آج بجلی کا یونٹ 85 سے اوپر جا پہنچا ہے، اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں-

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی معیشت چل سکتی ہے، یہاں آئین اور قانون اور پیسے کا کوئی تحفظ نہیں ہے اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بتایا پاکستان تحریک انصاف کے بانی ملک کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں، ہماری جماعت ملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کی تہہ تک پہنچایا جائے۔

    تعلیمی ترقی ضامن معاشی ترقی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

  • کراچی کنگز  کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

    کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں،کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے،جبکہ سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا-

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری ہے،اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ملتان سلطانز کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

    شعیب ملک 38 اور شان مسعود 36 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفان خان 23 ، حسن علی 17 اور لیوس ڈوپلوئے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز وینس 7 اور ٹم سیفرٹ ایک رن بنا سکے، محمد نواز 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ولی، محمد علی ، کرس جارڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو اب تک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی ہے ملتان سلطانز 6 میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    کراچی کنگز اب تک اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتح یاب ہوئی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

    ملتان سلطانز: رضا ہینڈرکس، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، فیصل اکرم، محمد علی

    کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، لیوس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزارانی

  • مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی،بل گیٹس

    مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی،بل گیٹس

    نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے س ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    باغی ٹی وی: بھارت کے دورے پر موجود بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں متعدد اہم شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، یہ ٹیکنالوجی بہتر ادویات کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی اور ہم یقیناً اسے تعلیمی شعبے میں بھی استعمال کر سکیں گے، اس ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین تجربات کیے جا رہے ہیں اور طالب علموں کی معاونت کے حوالے سے کافی اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔

    بل گیٹس نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس کو کس حد تک مثبت کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے،اے آئی ٹیکنالوجی میں برق رفتاری سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور اس سے مطابقت پیدا کرنے کافی بڑا چیلنج ہےمجھے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ خدشہ ہے کہ ہم یہ نہیں جانے کہ یہ کتنی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اس ٹیکنالوجی سے مختلف شعبوں جیسے ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کاموں کے دورانیے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی پر بات کی ہے، اس سے قبل وہ کئی بار اے آئی ٹیکنالوجی کو حالیہ دہائیوں کی اہم ترین ٹیکنالوجیکل پیشرفت قرار دے چکے ہیں۔

  • امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

    بیجنگ:امریکاکا دعوی ہے کہ چین بہت تیزی سے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیشرفت یقینی بنارہا ہے جبکہ چین نے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیشرفت کے حوالے سے امریکا کے خدشات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق یو ایس اسپیس کمانڈ کے سربراہ اسٹیفن وِٹنگ نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین بہت تیزی سے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیشرفت یقینی بنارہا ہے، 2030 تک چین خلائی ٹیکنالوجیز میں امریکا اور یورپ کے معیارات کی برابری کرنے لگے گاچین کے خلائی منصوبوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تیاریاں تیزی سے شروع کی جانی چاہئیں۔

    جنرل اسٹیفن وِٹنگ کا کہنا ہے کہ خلائی ٹیکنالوجیز میں چین کی تیز رفتار پیش رفت امریکا کے لیے زمین پر اور خلا میں بہت سے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے بیجنگ تمام شعبوں میں عسکری قوت بڑھانے پر متوجہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد چین کو بڑی عالمی عسکری قوت میں تبدیل کرنا ہے چین نے دور مار میزائلوں پر بھی بہت کام کیا ہے، ساتھ ہی قطعیت کے ساتھ کسی بھی چیز کو نشانہ بنانے کی اس کی مہارت بھی غیر معمولی ہے۔

    شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں مانتے،یہ فارم 47 کی پیداوار ہے، عمر ایوب

    دوسری جانب چین کی وزارتِ دفاع نے جنرل اسٹیفن وِٹنگ کی طرف سے کیے جانے والے انتباہ کو امریکا کی عسکری قوت میں اضافے کا بہانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    چینی وزارتِ دفاع نے جنرل اسٹیفن وِٹنگ کے بیان پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ خلا کے پُرامن استعمال پر زور دیا ہے اور ہمیشہ خلائی ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کی ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ژھانگ ژیاؤگینگ نے کہا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت ترک کردے، غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے۔

    واضح رہے کہ رواں سال چین 100 راکٹ لانچز کے ذریعے 300 اسپس کرافٹس زمین کے مدار میں پہنچانا چاہتا ہے۔

    2024 کی دھاندلی نے 2018 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مولانا فضل الر حمن

    وزیر اعظم کے تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سوتے رہے