Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کی بھارت کی جانب سے تجارتی سامان ضبط کرنےکی مذمت

    پاکستان کی بھارت کی جانب سے تجارتی سامان ضبط کرنےکی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو ضبط کرنےکی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمدکا ایک سادہ معاملہ ہے، یہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتا ہے، یہ آلات واضح طور پر اس کے تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں، تمام لین دین متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جا رہی تھیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایسی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے چین سے کراچی آنے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ میں روک لیا، انڈین کسٹم حکام نےجہاز کو اسمیں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ہے،کسٹم حکام نے انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سےتعلق رکھنے والے تجارتی جہاز “CMA CGM Attila“ کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹروتازہ ترینل (CNC) مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

  • پاکستان میں ایکس کی سروس بحال ہے، انوار الحق کاکڑ کا  دعویٰ

    پاکستان میں ایکس کی سروس بحال ہے، انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) کی سروس بحال ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) یا کسی دوسرے سرکاری اہلکار کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک پر غیر واضح پابندی کے حوالے سے کوئی واضح تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    تاہم اب ”اردو نیوز“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران نگراں وزیراعظم نے سوال پر کہ پاکستان میں ایکس یا ٹوئٹر کی سروسز کیوں بند ہیں اور کب تک بحال ہوں گی؟ کہا کہ میرے خیال میں ایکس (ٹوئٹر) بحال ہے اور اگر اس میں کوئی ٹیکنیکل ایشوز ہیں تو امید ہے کہ جونہی نئی حکومت آئے گی تو وہ اس کو ایڈریس کرے گی اور حل کر لے گی۔‘

    واضح رہے کہ عوام میں بھی کچھ لوگ ایکس کے استعمال کیلے وی پی این کا سہارا لے رہے ہیں، تاہم، اب کچھ رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وی پی این پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے،گزشتہ ہفتے، سندھ ہائی کورٹ نے PTA کو ملک بھر میں ایکس کی سروسز مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میں ایکس بلاک ہے۔

  • ہم  خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں،شہباز شریف

    ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں،شہباز شریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ رکن خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی ثوبیہ شاہدکو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے۔

    اسلام آباد میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ثوبیہ خان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ذمہ داری ہےکہ وہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں ثوبیہ خان کو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے، پی ٹی آئی والے عزت، احترام اور تہذیب کےالفاظ سے ناواقف ہیں، ہم خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر امیر مقام نےکے پی اسمبلی میں ن لیگ کی خاتون ممبر ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتمیزی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں ہماری خاتون رکن کے ساتھ جو ہوا قابل مذمت ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تذلیل ہے، خاتون کے احترام کو پامال کرنےکے لیے چن چن کر غنڈے لائے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا وجود برداشت نہیں کیا جا رہا، اسمبلی میں بوتلیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، زیادہ لوگوں کےلانےکی تحقیقات اور ان پر مقدمات ہونے چاہئیں، واقعے پر شرقی تھانے میں درخواست دی ہے۔

  • ایم کیو ایم کا ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلیے حمایت مانگنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا جہاں ایم کیو ایم قیادت سے اُن کی ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، سعد رفیق، رانا تنویر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،مصطفیٰ کمال ،امین الحق،اور آسیہ اسحاق شریک تھیں۔

    ملاقات کے بعد رانا تنویرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صِبح وزیراعظم کا الیکشن ہے، ہم اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے ایم کیو ایم کے پاس آئے تھے انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کی طبعیت خراب ہے ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے ہاس ووٹ کی درخواست کے لئے آتے، ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے، ایم کیو ایم وزیراعظم کے لئے ہمیں ووٹ دے گی۔ آج کی بیٹھک میں ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل کے اوپر زیادہ بات ہوئی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ الیکشن سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے، کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے، وزیراعظم کا جیتنا مسئلہ نہیں اصل بات کامیاب ہونا ہے کیونکہ یہ عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

  • صحرائے چولستان میں انڈس تہذیب کا قدیم شہر   دریافت

    صحرائے چولستان میں انڈس تہذیب کا قدیم شہر دریافت

    ماہرین آثار قدیمہ نے صحرائے چولستان میں انڈس تہذیب کا قدیم شہر دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی : صحرائے چولستان کے مقام گنویری والا میں مدفون تقریباً سات ہزار سال قدیم شہر کی دریافت اور اس پر ماہرین آثار قدیمہ کی کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس کی کھدائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، ہزاروں صدیوں پہلے یہ شہر دریائے ہاکڑہ کے کنارے آباد تھا جس کے بعد اب یہاں پر کھنڈرات اور دریائے ہاکڑہ کے آثار نظر آتے ہیں۔

    ڈی جی آرکیالوجی ثاقب سعید کا کہنا ہے کہ گنویری والا کے ٹیلوں کا سراغ 1975 میں لگایا گیا جس کے آثار 80 ہیکٹر علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ صحرائے چولستان میں 500 سے زائد تاریخی سائٹس اور 19 قلعوں کو محفوظ و بحال کرنے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

    بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدہ

    کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ہفتے کھدائی کی جائے گی اور نوادرات برآمد ہونے پر ان کو محفوظ بنانے کیلئے ہڑپہ منتقل کیا جائے گا اور بعد ازاں ان قدیمی نوادرات کو بہاولپور میوزیم میں رکھا جائے گا، گنویری آثار قدیمہ منصوبے کی تکمیل سے صحرائے چولستان میں عالمی سیاحت کے فروغ کے ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑیں گے،موہنجودڑو کے بعد یہ دوسرا بڑا قدیم شہر ہے جو موہنجودڑو سے چھوٹا لیکن ہڑپہ سے بڑا تھا،سات ہزار قبل یہ شہر ٹیلوں پر آباد کیا گیا تھا-

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ،2 افراد زخمی

    صدارتی انتخاب: اے این پی کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان

  • پی پی کا سوشل میڈیا پر پابندی کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار

    پی پی کا سوشل میڈیا پر پابندی کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہےسینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی،سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اُن کی پی پی کی بنیادی ممبر شپ بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلزپارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔

    لیگی رہنما خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر نامزد

    واضح رہے کہ بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‏یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

    صدارتی انتخاب: اے این پی کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان

    بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کے معاہدہ

  • لیگی رہنما  خواجہ آصف  پارلیمانی لیڈر نامزد

    لیگی رہنما خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر نامزد

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل نے خواجہ آصف کی نامزدگی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر نامزدگی کی اطلاع بھی دے دی، اپنے خط میں احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

  • صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    کراچی:صدارتی انتخاب کے لئے ایک عام شہری نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    باغی ٹی وی: صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

    آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کر لیے ہیں، اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

  • کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی

    کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    الیکشن 2024: پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا،اپسوس سروے

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

  • بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    جھار کھنڈ: بھارت میں غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے خاتون کی عصمت دری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : شرمناک واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں پیش آیا جہاں جمعہ کی رات دیر گئے ایک 28 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ شہر سے دور ایک پرسکون جگہ پر خیمہ لگا کر سو رہی تھیں۔

    دونوں موٹر سائیکل پر بھارت کے سفر پر تھے اور رات ہونے پر آرام کی غرض سے خیمہ زن ہوئے تھ ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی اور اسکے شوہر کو زدوکوب کیا، بعدازاں انکا سامان اور رقم لے کر فرار ہوگئے ٹائمز آف انڈیا کو پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رات 11 بجے کے قریب گشت پر مامور پولیس وین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جسے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    پولیس کے مطابق سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا،اطلاع ملتے ہی ایس پی پتامبر سنگھ کھیروار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،پولیس کی حفاظت میں متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    ایس پی کھیروار کا کہنا ہے کہ واقعے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا