Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کردیا-

    باغی ٹی وی: لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر کی دھاڑ ہوگی، الیکشن کے دن کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، عام انتخابات ملک کی تقدیر بدل دیں گے ن لیگ نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، ہم نے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال کیا، 16ماہ دن رات محنت کرکے ملک کو بچایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک دیوالیہ ہو جاتا تو گلی گلی میں روٹی کیلئے لڑائیاں ہوتیں نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ن لیگ کے دور میں پیٹرول 70 روپے فی لیٹر تھا،قائد ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے فی کلو تھی، ہمارے دورمیں بجلی 7 روپے فی یونٹ تھی۔

    وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    گزشتہ روز مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔

    عمران خان کی فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے، یہ ایک غلط فہمی …

    پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

  • اسرائیل یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت ہی رہا کرا سکتا ہے،حماس

    اسرائیل یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت ہی رہا کرا سکتا ہے،حماس

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑےگا۔

    باغی ٹی وی: روسی خبر ایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئے سینیئر حماس رہنما موسیٰ ابومرزوق نےکہا کہ اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑےگااسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لےگا یا ان کی لاشیں لےگا، اسرائیل یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت ہی رہا کرا سکتا ہےحوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مؤثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہےہیں، تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کرانے کے لیےجرأت مندانہ اقدامات کریں۔

    میکسیکو اور چلی نے اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر …

    دوسری جانب شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک میٹنگ پر مہلک اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا ہے جس میں حماس کے دو اہم رہنما شہید ہوگئے،” روئٹرز "کے مطابق لبنان میں تین سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں حماس تحریک کے دو ارکان آج ہفتے کو شہید ہو گئے انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک کار میں سفر کررہے تھے تاہم حماس کے شہید رہنماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی حماس یا حزب اللہ کی طرف سےان حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت درج

    تاہم یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مرکز میں ایک گھرکو نشانہ بنایا جس میں اس نے قدس فورس کے انٹیلی جنس اہلکار اور اس کے نائب کو ہلاک کر دیا اسرائیل نے یہ حملہ 3 جنگی طیاروں سے کیا جن کی مدد سے ایک عمارت پر کئی میزائل داغے اور اسے ملبے کاڈھیر بنا دیا گیاایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں ہلاک ہونے والے 4 ایرانی فوجی مشیروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جن کی شناخت امید وار، علی آقازادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

    پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی نائب وزیر خارجہ

    دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں کے اطراف اسرائیلی فوج کی شدید بمباری جاری ہے7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں خان یونس میں نصر اور الامل اسپتال کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے بھی 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی نائب وزیر خارجہ

    پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی نائب وزیر خارجہ

    اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور پاکستان کے دورے پر موجود چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سی پیک لائبریری، منصوبوں کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت خاجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چینی نائب وزیر خاجہ نے کہا کہ چین خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1748757657744495054?s=20

    چینی نائب وزیر خاجہ نے کہا کہ قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے-

    نائب وزیر خارجہ سن کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو پاکستان میں مکمل سیاسی، ادارہ جاتی اور عوامی حمایت حاصل ہے علاقائی امن اور استحکام کے لیے دوطرفہ دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کا اظہار کیا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1748721413718991214?s=20
    واضح رہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کل اسلام آباد میں ہونے والے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لی کل شام اسلام آباد پہنچے ، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چینی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

  • آج   کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

    آج کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج اتوار کے روز کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک کراچی پر غالب رہیں گی،شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندچھائی رہے گی، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں شدید سردی کی لہر ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نمونیاکے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہےمحکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 668کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نمونیا سے 10 بچے جان کی بازی بھی ہار گئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں نمونیا کے 118 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک بچہ نمونیا کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    رواں سال کے دوران صوبے میں7 ہزار 743 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، اس دوران صوبے میں نمونیا سے 172بچوں کی اموات ہوئیں، نمونیا سے متاثر ہ بچوں کی عمریں 5 سال تک ہیں محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کا خیال رکھیں، خشک سردی کی وجہ سے بچے نمونیا میں مبتلا ہورہے ہیں، بچوں کو سردی سے بچائیں۔

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    دوسری جانب بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

  • ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے،مرتضٰی سولنگی

    ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے،مرتضٰی سولنگی

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

    باغی ٹی وی: مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے اس حوالے سے نگران حکومت پرعزم ہے، انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں تو وہ کہیں گے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہمیں بلوچستان اور کے پی کے میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں سزا ہو چکی ہے، کوئی بھی ملک سنگین جرائم میں ملوث کسی شخص تک میڈیا کو رسائی فراہم نہیں کرتا، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ،دو افراد زخمی

  • ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  چیلنج

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ میں شہری رانا علی حسنین نے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضا فے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا، درخواست کی جانب سے درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہےنگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں۔

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

  • تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    لودھراں : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانے کچہری کی سیاست ختم کروں گا،مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے-

    لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائےگا،کامیاب ہوکر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا،مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے، جنوبی پنجاب کو مثالی بنائیں گے، ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، ایماندار لوگ اوپر آئیں گے تو معیشت ٹھیک ہوگی،معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا، ہمارا منشور عوام دوست ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کوئی زیادتی کرےگا تو میں آپ کے ساتھ ہوں گا، ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن لودھراں میری اولین ترجیح ہے، میرا فرض ہے جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں ہمیشہ ان کا خیال رکھوں، یقین دلاتا ہوں کہ لودھراں کی خدمت کروں گا، آئی پی پی اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کےکام بھول جائیں گے، ملک میں خوشیاں ہوں گی نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

    عام انتخابات:تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

  • برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا  سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    لندن: برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر کو خط لکھا جس میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث آچکا ہے، اب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈہاٹ سے فوری ملاقات کی درخواست بھی کی ہے لیبر پارٹی کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں رہنے والے سکھ افراد کو برطانوی پولیس نے ان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

  • توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 جنوری کو سماعت کرے گا،لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہےعمران خان نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ توہین الیکشن میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے، اس حوالے سے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا لہذا عدالت نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے ،رجسٹرار آفس نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا-

    اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران دبئی سے آئے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی گئی، سلطانی گواہ انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی کے بیانات قلمبند ہو گئے جس کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

    مالیت کا تخمینہ لگانے والی کمپنی کے ملازم کا بیان قلمبند کرکے جرح مکمل کرلی گئی۔ گواہ کا بیان مکمل ہونے پر وکیل صفائی شہباز کھوسہ نے جرح کی، گواہ کے مطابق کونسل جنرل پاکستان کی جانب سے تخمینہ کیلئے اپروچ کیا گیا، کمپنی نے مجھے ان چیزوں کی مارکیٹ ویلیو سرچ کرنے کا کہا، گراف جیولری سیٹ کا تخمینہ 19.492ملین امریکی ڈالر لگا، تخمینے کی رپورٹ کونسل جنرل پاکستان کے دفتر جمع کرائی۔

    گواہ نے بتایا کہ محسن حبیب نے گراف جیولری سیٹ کے تخمینہ کیلئے تصاویر دیں، میں کمپنی میں بطور پارٹ ٹائم سیلزمین کا کام کرتا ہوں، جیولری کے تخمینہ کیلئے مجھے کوئی ادائیگی نہ کی گئی، مجھے کمپنی کی جانب سے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، کونسلیٹ نے کمپنی کو کیا ادائیگی کی مجھے معلوم نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کیا گیا تھا-

  • پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ،دو افراد زخمی

    پشاور کےحلقہ پی کے 82 کے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تھانہ گلبہار پولیس کے مطابق پشاور پی کے 82 سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر پشاور کے شہری علاقہ انم صنم چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےابتدائی رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار کے مخالف فریق ملک شیر کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ہے۔ دو فریقین کے درمیان چپقلش چلتی آ رہی تھی زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے بیان قلم بند کیے گئے۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد قتل اور 5 زخمی ہو گئے، افسوسناک واقعہ گھوٹکی کے سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب پیش آیا جہاں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے دوران 10 افراد گولیاں لگنے سے لہولہان ہو گئے جن میں سے 5 دم توڑ گئے پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی اور فائرنگ رکوانے کی کوششیں شروع کر دیں۔