Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی۔

    پی سی بی کے مطابق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق ہو گا ، تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ اور بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے فٹنس پلان تیار کیا ، نئی فٹنس پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی،پلان کے تحت ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، 17 اور 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹائر ون کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ اور ٹائر ٹو کے کھلاڑی مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گے ،ٹائر ون میں 8 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فیل قرار پائے گا ، ٹائر ٹو میں 6 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور پر بھی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہو گا ،فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے۔

    گزشتہ سال بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروا ئی تھی جس میں 26-2025ء کے سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

  • آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم

    آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف،نےکہاہےکہ، آئل ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن توانائی تحفظ کے نظام کا اہم ستون ہےجدید ریفائنریز توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی،جدید ریفائنریز درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیےاصلاحات متعارف کرائی جائیں،نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی،وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز پالیسی میں ترمیم پر وزیر پیٹرولیم کی کارکردگی کی تعریف کی،وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ریزروز بڑھانے،آئل ریفائننگ پالیسی کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روڈ شوز کی ہدایت بھی کی ۔

  • نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے،راناثنااللہ

    نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے،راناثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے 9 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے، الیکشن کے دوران میڈیا نمائندے مسلسل پولنگ اور ووٹر ٹرن آؤٹ کی رپورٹنگ کرتے رہے، جبکہ ووٹروں کو حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا زیادہ موقع دینے کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ، پولیس، آئی جی، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اداروں نے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں مؤثر کردار ادا کیا، جس کے باعث مجموعی طور پر انتخابی عمل منظم، کامیاب اور پرامن رہا، انتخابی روز پیش آنے والا افسوسناک واقعہ 2 گروپوں کے پرانے خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا، کیونکہ ایک ہی خاندان کے افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 10 روز قبل بھی اسی تنازع میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ملک عاشق جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ انتخابی روز دوبارہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک سے 2 افراد زخمی ہوئے اس واقعے کے علاوہ پورے میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن رہی اور کسی دوسرے مقام پر کوئی بڑا امن و امان کا مسئلہ پیش نہیں آیا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ ایل اے-6 میں ایک امیدوار کے خلاف فوری کارروائی کی گئی، جس نے مبینہ طور پر پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز جلانے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس نے امیدوار کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ عوام نے نواز شریف کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور عوامی خدمت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گاآزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی مؤثر حکمتِ عملی، مضبوط ٹیم ورک اور منظم انتخابی مہم کا نتیجہ ہے مذاکراتی عمل کے آغاز سے ہی منصوبہ بندی کے تحت انتخابی مہم چلائی گئی، جبکہ پارلیمانی بورڈ نے مشاورت سے بہترین فیصلے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران خصوصی وقت دیا اور بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کیا، جس کے دوران عوام نے ترقی اور خوشحالی کے ان کے وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیانواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی نے بھی آزاد کشمیر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے اور وہاں کے عوام پنجاب طرز کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبے اپنے خطے میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کا احترام ہر سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے، کیونکہ انتخابات میں اصل عدالت عوام ہوتے ہیں جو اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ سناتے ہیں ہر جماعت انتخابی مہم کے دوران اپنا مؤقف اور مخالفین کی خامیاں عوام کے سامنے رکھتی ہے، تاہم جمہوری رویہ یہی ہے کہ عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے قبول کیا جائے اور انتخابات کے بعد سیاسی عمل جمہوری انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مخالفین کی تنقید کو بھی جمہوری جذبے کے تحت قبول کرتی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی معاملے میں انکوائری کی ضرورت پیش آئی تو متعلقہ حکومتیں قانون کے مطابق کارروائی کریں گی، جبکہ آزاد کشمیر حکومت اور پاکستان حکومت ہر قانونی معاملے پر کارروائی کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتخابی مہم میں ہر سیاسی جماعت اپنے مؤقف، پروگرام اور پالیسیوں کو عوام کے سامنے پیش کرتی ہے، جبکہ اختلافِ رائے جمہوری عمل کا فطری حصہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما جلسوں میں اپنے کارکنوں اور عوام کے سامنے اپنا نقطۂ نظر رکھتے ہیں، اس لیے انتخابی بیانات کو ذاتی دشمنی یا عدم احترام سے تعبیر نہیں کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی جمہوری جماعت کے سربراہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان کا احترام کرتی ہے جمہوریت کا تقاضا ہے کہ سیاسی اختلافات کو جمہوری دائرے میں رکھا جائے اور عوام کے فیصلے کے بعد تمام جماعتیں اسے کھلے دل سے قبول کریں، اگر عوام کا فیصلہ مخلوط حکومت کے حق میں ہو تو اسے بھی جمہوری تقاضوں کے مطابق تسلیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ جمہوریت کا حسن عوامی فیصلے کے احترام اور سیاسی استحکام کو آگے بڑھانے میں ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ عوام کے فیصلے کی بالادستی ہوتی ہے عوام جو مینڈیٹ دیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے، جبکہ انتخابات کے بعد سیاسی فیصلے عوامی مینڈیٹ اور آئینی تقاضوں کے مطابق کیے جاتے ہیں،مخلوط حکومت بنانا یا نہ بنانا سیاسی جماعتوں کا جمہوری اور آئینی اختیار ہے، اس لیے سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم، آئینی اصولوں اور عوامی فیصلے کی روشنی میں آگے بڑھنا چاہیے۔

  • آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ:  کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پروزیراعظم کی مبارکباد

    آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پروزیراعظم کی مبارکباد

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی،آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی علامت ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے آئندہ مرحلے میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے کر جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنائیں۔

    واضح،رہےکہآزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تمام غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں، جن کے مطابق، میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔

    غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کی کل 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے نو نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی چار نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی استحکام پاکستان پارٹی یعنی آئی پی پی اس انتخابی معرکے میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

  • نیتن یاہو انتہائی حساس معلومات امریکی صدر کو دیں گے،عرب میڈیا

    نیتن یاہو انتہائی حساس معلومات امریکی صدر کو دیں گے،عرب میڈیا

    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو امریکا کے اہم دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

    عرب خبر رساں اداروں ’العریبیہ‘ اور الحدث‘ نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اس دورے کے دوران انتہائی حساس معلومات اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں جو وہ امریکی صدر کو پیش کریں گےان معلومات میں خاص طور پر ایران کی جانب سے ایٹم بم کے حصول کی پیش رفت سے متعلق تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ شامل ہے تاکہ امریکا کو ایران کی ایٹمی صلاحیتوں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم اور متنازع امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم لبنان اور شام سے فوج کے انخلا کے حوالے سے امریکی مطالبے پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کریں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ درخواست بھی کریں گے کہ امریکا ترکیہ کو جدید ”ایف 35“ جنگی طیاروں کی فروخت سے باز رہے کیونکہ اس سے خطے میں دفاعی توازن پر اثر پڑ سکتا ہے۔

    صدر ٹرمپ سے جب ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی مخالفت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ہمارا زبردست اتحادی ہے، کوئی مجھے نہیں بتا سکتا کیا بیچنا ہے اور کیا نہیں،

    واشنگٹن روانگی کے وقت نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مقاصد کو واضح کیاانہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں انتہائی عزم اور بڑی دانش مندی کے ساتھ عمل کرنا ضروری ہے ہم ایجنڈا پر موجود تمام امور پر بات کریں گے، جن میں سب سے پہلے ایران ہے، اور یقیناً ہمارا مقصد اپنی سیکیورٹی کا تحفظ اور اپنے ارد گرد امن کے دائرے کو وسعت دینا ہے۔

    نیتن یاہو کا یہ سفر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔ پرواز کے بعد تک سفر کی تفصیلات، لینڈنگ کا وقت اور مقام ظاہر نہیں کیا گیا اور طیارے میں صحافیوں کو بھی ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی،پرواز کے ڈیڑھ گھنٹے بعد وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن یاہو نے اس دورے کے وقت کو ”پیچیدہ حالات“ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ فلائٹ ٹریکنگ سے معلوم ہوا کہ ان کا سرکاری طیارہ بن گوریان ایئرپورٹ کے بجائے ”نیواتیم“ ایئر بیس سے روانہ ہوا۔

  • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

    جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

    جاپان کے جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے کماموتو صوبے کے قریب سمندر میں تھا اور یہ سطح سمندر سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیاحکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اونچی جگہوں پر منتقل ہو جائیں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

    جاپانی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق ایک میٹر تک بلند سونامی لہریں بعض علاقوں میں ریکارڈ بھی کی جا چکی ہیں۔ تاہم فوری طور پر بڑے پیمانے پر نقصانات یا جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں،جاپانی حکومت نے کماموتو کے علاوہ ناگاساکی، کاگوشیما، فوکوکا، ساگا، اوئیتا اور میازاکی صوبوں کے لیے بھی ہنگامی زلزلہ وارننگ جاری کی ہے یہ تمام علاقے جاپان کے جنوبی کیوشو خطے میں واقع ہیں،یہ ایک ہفتے کے دوران جاپان میں آنے والا دوسرا بڑا زلزلہ ہے اس سے قبل 25 جون کو ملک کے شمالی حصے میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، تاہم اس واقعے میں کسی ہلاکت یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

    جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے سب سے زیادہ آتے ہیں۔ یہ ملک بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے ”رِنگ آف فائر“ میں واقع ہے اور چار بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر موجود ہے۔ جاپان میں ہر سال سیکڑوں زلزلے آتے ہیں، تاہم ان میں سے زیادہ تر کی شدت کم ہوتی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • جانسن اینڈ جانسن کے پاؤڈر سے کینسر: کمپنی کی متاثرین کو 5.5 ارب ڈالرز ہرجانہ دینے کی پیشکش

    جانسن اینڈ جانسن کے پاؤڈر سے کینسر: کمپنی کی متاثرین کو 5.5 ارب ڈالرز ہرجانہ دینے کی پیشکش

    مشہور کمپنی ’جانسن اینڈ جانسن‘ نے امریکا میں اپنے بے بی پاؤڈر اور دیگر ٹیلکم پاؤڈر مصنوعات کے خلاف دائر ہزاروں مقدمات نمٹانے کے لیے 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تک کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، اربوں ڈالرز کی یہ پیشکش کئی برسوں سے جاری قانونی تنازع ختم کرنے کی کوشش ہے، جس کی وجہ سے نیو جرسی میں قائم اس بڑی کمپنی کو مسلسل قانونی چیلنجز کا سامنا رہا ہےجانسن اینڈ جانسن نے ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ٹیلکم پر مبنی مصنوعات کینسر کا سبب نہیں بنتیں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے مشہور بے بی پاؤڈر کی تیاری کا فارمولا بھی تبدیل کر دیا ہے۔

    کمپنی کے نائب صدر برائے قانونی امور ایرک ہاس نے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ایرک کے مطابق کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کے خلاف پیش کیے گئے دعوؤں میں وزن نہیں، تاہم وہ اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی غرض سے تصفیہ پر آمادہ ہوئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق مجوزہ معاہدہ تقریباً 69 ہزار مقدمات پر لاگو ہوگا، جو ٹیلکم پاؤڈر سے متعلق باقی رہ جانے والے زیادہ تر دعوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جانسن اینڈ جانسن نے بتایا کہ وہ آئندہ سال 3 ارب ڈالر تک ادا کرے گی، جبکہ اس کے بعد 2028 سے پہلے کسی اضافی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ اسی وقت حتمی ہوگا جب ریاستی اور وفاقی عدالتوں میں اووری کے کینسر سے متعلق مقدمات کے کم از کم 95 فیصد دعویداروں کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرمز اس کی منظوری دیں گی۔

    ایرک ہاس نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی کو یقین ہے کہ اگر مقدمات کی کارروائی جاری رہتی تو وہ کامیاب ہو جاتی، کیونکہ اب تک عدالتوں میں زیر سماعت زیادہ تر مقدمات میں کمپنی کے حق میں فیصلے آئے ہیں، اس معاہدے سے کمپنی اس تنازع کو پیچھے چھوڑ کر اپنی بنیادی ذمہ داری، یعنی جان بچانے والی ادویات اور طبی آلات کی تیاری پر پوری توجہ دے سکے گی۔

    کمپنی کی سابق شاخ ’کینویو‘ اب شمالی امریکا سے باہر جانسن بے بی پاؤڈر سے متعلق قانونی ذمہ داری کی مالک ہے کینویو کے پاس بینڈ ایڈ، لسٹرین اور کیلپول جیسے معروف برانڈز بھی موجود ہیں یہ کمپنی 2022 میں جانسن اینڈ جانسن سے الگ کی گئی تھی۔

    جانسن اینڈ جانسن کے خلاف ٹیلکم پر مبنی بے بی پاؤڈر سے متعلق مقدمات کا سلسلہ 2009 میں شروع ہوا تھا رواں سال جولائی میں ایک امریکی وفاقی عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس بات پر سوال اٹھایا تھا کہ آیا انفرادی مدعی یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ان کے اووری کے کینسر کی براہ راست وجہ ٹیلکم ہی تھا۔

    ٹیلکم ایک قدرتی معدنی مادہ ہے جو میگنیشیم، سلیکان، آکسیجن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتا ہے اس کی نرم اور ملائم ساخت کی وجہ سے اسے برسوں تک بے بی پاؤڈر اور دیگر کاسمیٹک مصنوعات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    مدعیان کا مؤقف ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی بعض ٹیلکم مصنوعات میں ایسبیسٹس موجود تھا، جس کے باعث کینسر پیدا ہوا ایسبیسٹس ایک ایسا مادہ ہے جسے کینسر کا سبب بننے والا سمجھا جاتا ہے، اور چونکہ زمین میں ٹیلکم اور ایسبیسٹس کی تہیں اکثر ایک دوسرے کے قریب ہوتی ہیں، اس لیے آلودگی کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن مسلسل ان الزامات کی تردید کرتی آئی ہے کمپنی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف مطالعات کے مطابق اس کا ٹیلکم محفوظ ہے، اس میں ایسبیسٹس شامل نہیں اور یہ کینسر کا باعث نہیں بنتا2022 میں جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں ٹیلکم پر مبنی بے بی پاؤڈر کی تیاری اور فروخت بند کر دے گی، اس سے دو سال قبل کمپنی امریکا میں اس مصنوعات کی فروخت روک چکی تھی۔

    اس وقت کمپنی نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر اپنے مصنوعات کے جائزے کے بعد اس نے تجارتی بنیادوں پر فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ مکمل طور پر کارن اسٹارچ پر مبنی بے بی پاؤڈر فروخت کرے گی۔

  • موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں ، احسن اقبال

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں ، احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا تھا، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہی ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک مون سون کے دوران 109 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم زیادہ تر اموات سیلابی ریلوں سے نہیں بلکہ عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے گرنے کے باعث ہوئیں،پاکستان کو 2022 اور 2025 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں، حکومت سیلاب اور شدید حدت سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کے چند بڑے ممالک گرین ہاؤس گیسز کے سب سے بڑے اخراج کنندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے صرف 3 ممالک تقریباً 57 فیصد جبکہ 10 ممالک 70 فیصد سے زائد گرین ہاؤس گیسز خارج کر رہے ہیں،پاکستان گرین ہاؤس گیسز کے بڑے اخراج کنندگان میں شامل نہیں، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات برداشت کر رہا ہےدرجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے تباہ کن سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور تباہ کن سیلابوں کا سبب بن رہا ہے۔ تباہی کوئی اور پھیلا رہا ہے، لیکن اس کی قیمت پاکستان جیسے ممالک ادا کر رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی ناانصافی اور دوہرے معیار کے معاملے کو بارہا اجاگر کر رہا ہے اور دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ غریب اور کم آلودگی پھیلانے والے ممالک پر موسمیاتی تباہی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

    مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ برسوں کے تباہ کن سیلابوں میں ہزاروں پاکستانی جانیں ضائع ہوئیں، اسی لیے پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھا رہا ہے اور اپنے موسمیاتی حقوق کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بلند کرتا رہے گا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے ایک مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں اور سیکیورٹی، منصوبہ بندی، مالیات، اطلاعات اور آبی وسائل سے متعلق اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیٹا سائنس، ڈرونز، سیٹلائٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو یکجا کیا جا رہا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشگی وارننگ اور بروقت فیصلہ سازی کا مؤثر نظام فعال بنایا جا سکے شمالی علاقوں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں اس مرتبہ معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔

  • کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پرکویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح آج 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، باہمی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گاملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی، یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر ہے۔

  • آزاد کشمیر انتخابات :میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

    آزاد کشمیر انتخابات :میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

    آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تمام غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں، جن کے مطابق، میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔

    غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کی کل 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے نو نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی چار نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی استحکام پاکستان پارٹی یعنی آئی پی پی اس انتخابی معرکے میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہےحلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

    حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق،مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 29574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

    حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں-