Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں ، احسن اقبال

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں ، احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا تھا، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہی ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک مون سون کے دوران 109 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم زیادہ تر اموات سیلابی ریلوں سے نہیں بلکہ عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے گرنے کے باعث ہوئیں،پاکستان کو 2022 اور 2025 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں، حکومت سیلاب اور شدید حدت سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کے چند بڑے ممالک گرین ہاؤس گیسز کے سب سے بڑے اخراج کنندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے صرف 3 ممالک تقریباً 57 فیصد جبکہ 10 ممالک 70 فیصد سے زائد گرین ہاؤس گیسز خارج کر رہے ہیں،پاکستان گرین ہاؤس گیسز کے بڑے اخراج کنندگان میں شامل نہیں، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات برداشت کر رہا ہےدرجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے تباہ کن سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور تباہ کن سیلابوں کا سبب بن رہا ہے۔ تباہی کوئی اور پھیلا رہا ہے، لیکن اس کی قیمت پاکستان جیسے ممالک ادا کر رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی ناانصافی اور دوہرے معیار کے معاملے کو بارہا اجاگر کر رہا ہے اور دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ غریب اور کم آلودگی پھیلانے والے ممالک پر موسمیاتی تباہی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

    مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ برسوں کے تباہ کن سیلابوں میں ہزاروں پاکستانی جانیں ضائع ہوئیں، اسی لیے پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھا رہا ہے اور اپنے موسمیاتی حقوق کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بلند کرتا رہے گا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے ایک مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں اور سیکیورٹی، منصوبہ بندی، مالیات، اطلاعات اور آبی وسائل سے متعلق اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیٹا سائنس، ڈرونز، سیٹلائٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو یکجا کیا جا رہا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشگی وارننگ اور بروقت فیصلہ سازی کا مؤثر نظام فعال بنایا جا سکے شمالی علاقوں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں اس مرتبہ معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔

  • کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پرکویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح آج 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، باہمی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گاملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی، یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر ہے۔

  • آزاد کشمیر انتخابات :میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

    آزاد کشمیر انتخابات :میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

    آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تمام غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں، جن کے مطابق، میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔

    غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کی کل 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے نو نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی چار نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی استحکام پاکستان پارٹی یعنی آئی پی پی اس انتخابی معرکے میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہےحلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

    حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق،مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 29574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

    حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

    حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں-

  • دریائے سندھ اور راوی پر نچلے درجے کا سیلاب

    دریائے سندھ اور راوی پر نچلے درجے کا سیلاب

    پی ڈی ایم اے کے مطابق،دریائے سندھ کے کالا باغ اور تونسہ جبکہ دریائے راوی کے بلوکی اور سدھنائی کے مقامات پر اب بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ ایک ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،تاہم تونسہ بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، اسی طرح دریائے ستلج اور دریائے جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور مرالہ، خانکی، قادر آباد، تریموں اور پنجند کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول پر آ چکا ہے دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 63 ہزار کیوسک اور سدھنائی کے مقام پر 53 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، جہاں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ جسڑ اور شاہدرہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 4 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نارووال کے نالہ بسنتر میں ایک ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

    قبل،ازیں،دریائے چناب میں پانی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث تحصیل جلالپورپیروالا میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے 5 بستیاں زیرآب آگئیں،دریا کے کنارے آباد علاقوں سے مکینوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی جبکہ دریائے سندھ میں پانی سطح بڑھنے سے بند ٹوٹنے پر رحیم یارخان کے تین دیہات میں پانی داخل ہوگیا اور کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

    شیخوپورہ میں گاؤں ہڈیالہ ورکاں سمیت کئی بستیاں زیرآب آگئیں اور تیار فصلیں شدید متاثر ہوئیں، سلابی ریلے کی زد میں آکر شیخوپورہ لاہور سیکشن پر ریلوے ٹریک پل ٹوٹ گیا جس کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور کچھ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر میلہ نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا تھا، تاہم دریائے چناب کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں بارشیں رک چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریا میں طغیانی میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہےحکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو بنیادی سہولیات، خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    پنجاب بھر میں ڈیموں، دریاؤں، نہروں اور جھیلوں میں تیراکی اور بغیراجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت گلیوں، سڑکوں ، کھلی جگہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے،ٹرمپ

    ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے-

    ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی ڈرون اور میزائل بنانے کی زیادہ تر صلاحیت بھی تباہ کر دی ہے۔ لیکن ایران اب اپنی سابقہ صلاحیت کے صرف تقریباً 7 فیصد کی رفتار سے ڈرون تیار کر رہا ہے اب ایران ہمارے ساتھ معاہدے کی بات کر رہا ہے، اگر ہم سخت کارروائی نہ کرتے تو مذاکرات کی نوبت ہی نہ آتی۔

    صدر ٹرمپ نے ایران کو گزشتہ 47 سے 50 سال سے مشرقِ وسطیٰ کا “غنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کا خیال تھا کہ ایران کو رعایتیں دے کر منایا جا سکتا ہے، مگر ‘ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے، اور ہم اسے بری طرح شکست دے رہے ہیں،دیکھتے ہیں انجام کیا ہوتا ہے، اس وقت ایران کے ساتھ انتہائی خوشگوار مذاکرات جاری ہیں، ہماری بحریہ کی ناکہ بندی اتنی مؤثر ہے کہ ایک بھی کشتی گزر نہیں سکتی، ایران امریکا سے کہہ رہا ہے، “براہِ کرم، بحری ناکہ بندی ختم کر دیں۔

    اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھاکہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کیخلاف طاقتور فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں، سفارت کاری کو زیادہ وقت نہیں دوں گا، سفارت کاری تیزی سے ہونی چاہیے ورنہ پھر بالکل نہیں ہو گی،ابھی ہم ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، ہماری ایران سے اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بہت امکان ہے کہ کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔

  • فرانس میں تباہ کن جنگلاتی آگ: وزیراعظم شہباز شریف کی ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    فرانس میں تباہ کن جنگلاتی آگ: وزیراعظم شہباز شریف کی ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس میں تباہ کن جنگلاتی آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، حکومتِ فرانس اور فرانسیسی عوام، خصوصاً ان تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو اس سانحے کے باعث بے گھر ہوئے یا کسی بھی طرح متاثر ہوئے ہیں،پاکستان کی دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے متاثرہ آبادیوں کی جلد بحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور کہا کہ پاکستان ان تمام علاقوں اور آبادیوں کے لیے دعاگو ہے جو اس قدرتی آفت کی زد میں ہیں اورامید کرتا ہے کہ صورتحال جلد از جلد قابو میں آ جائے تاکہ بحالی کی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فرانس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • پولیس میں   تقرروتبادلے

    پولیس میں تقرروتبادلے

    راولپنڈی پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم یاسین کو تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عابد محمود کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،اسی طرح ڈی ایس پی خان شبیر کو ایس ڈی پی او فتح جنگ، ضلع اٹک تعینات کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب ڈی ایس پی سید اظہر حسین کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں انہیں مزید ہدایات کے لیے سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےاسی طرح ڈی ایس پی محمد اسلم کو بھی او ایس ڈی مقرر کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے محکمہ پولیس کی انتظامی ضروریات اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے میں کیے گئے ہیں، جبکہ نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی،ان تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو کاروبار کے اختتام پر ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئیں،برینٹ خام تیل کی قیمت 8.42 ڈالر یا 8.7 فیصد کمی کے بعد 88.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جو 17 جولائی کے بعد اس کی کم ترین سطح ہےامریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 6.70 ڈالر یا 7.5 فیصد کمی کے بعد 82.61 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

    توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور خطے میں امن برقرار رہتا ہے تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے،مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور کسی بھی نئی پیش رفت کی صورت میں قیمتوں کا رخ دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

  • محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات

    محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ سکیورٹی و مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیر داخلہ نے قطری ہم منصب سے ان کے والد سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، اور قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • عراق کی پاکستان کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کی پیشکش

    عراق کی پاکستان کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کی پیشکش

    عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجاہد جیجان نے کہا کہ پاکستان اور عراق کو دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو نمایاں طور پر فروغ دینا چاہیے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی چیمبر پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے وفود عراق بھیجے تاکہ پاکستانی کاروباری برادری وہاں ہونے والی معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی غیرمعمولی ترقی کا خود مشاہدہ کر سکے اور سرمایہ کاری و تجارت کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکے کراچی میں عراقی قونصل خانے کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، تاہم موجودہ اقتصادی روابط اب بھی دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

    ڈاکٹر ماہر مجاہد جیجان نے بتایا کہ کراچی سے عراق کو چاول، سمندری خوراک، پھل، غذائی مصنوعات اور ادویات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو کراچی میں عراق کی سفارتی موجودگی کی بحالی کے بعد ممکن ہوا ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں اور نجی شعبے کے باہمی تعاون سے تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کو نئی وسعت ملے گی، جس سے پاکستان اور عراق کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔