Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی-

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی، سٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک کے تحت اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور دورہ چین کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی انہوں نے پاک چین دوستی کو فقیدالمثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع بڑھا نے کے لیے پرعزم ہے۔

    چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاک چین تعلقات سٹریٹجک اعتماد، باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال ہیں انہوں نے پاکستان کی علاقائی سلامتی، ترقی اور بین الاقوامی فورمز پر اصولی حمایت کو قابل تحسین قرار دیا۔

    اسرائیل کا ایرانی انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    ملاقات میں تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی، الیکٹرک موبلٹی، ویسٹ مینجمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا گیا۔ پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی جیسے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ برآمدی مینوفیکچرنگ اور صنعتی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کر رہی ہے۔

    پنجاب میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد

  • خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت،اسحاق ڈار  کا 2روزہ سعودی عرب  کا دورہ

    خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت،اسحاق ڈار کا 2روزہ سعودی عرب کا دورہ

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار 18 تا 19 مارچ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دعوت دارالحکومت ریاض کا دو روزہ دورہ کریں گے تاکہ خطائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی جا سکے۔

    اجلاس کے دوران وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار تمام خطے اور علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے اور ان کے علاقوں پر ہونے والے تمام حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے،انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری تنازع کے فوری خاتمے کے لیے زور دیا اور کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی مؤثر راستہ ہیں، وزیر خارجہ اس موقع پر پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں جاری سنگین سیکیورٹی بحران کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کو بھی اجاگر کریں گے۔

  • پنجاب میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد

    پنجاب میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے 21 ایجنسیز کے ایم ڈیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی درخت کو کاٹنے سے پہلے پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

    اجلاس کے دوران درختوں کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی ہے، اور خصوصی ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر در خت کی جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کی جائے گی،بورڈ اجلاس میں نئے لگائے گئے پودوں کی تین سال تک نگرانی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ایک درخت کا ٹنے کی صورت میں بیس نئے پودے لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ شجرکاری کے منصوبے محفوظ رہیں۔

    سیاسی مفاد کیلئے مودی کی دوغلی پالیسیاں، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

    پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شجرکاری کا تحفظ اولین ترجیح ہو اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اس کے ساتھ ہی پبلک پارکس اور گرین ایریاز کے تحفظ کے لیے کمیٹیاں بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے اور ثقافتی پارکس میں ہونے والی سرگرمیاں بھی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔

    اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے درختوں کی سو فیصد مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،یہ اقدامات ماحولیات کے تحفظ اور شہری سہولیات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

  • افغان طالبان  کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت ،افغانستان میں مزاحمتی تنظیم این ایم ایف کے قیام کا اعلان

    افغان طالبان کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت ،افغانستان میں مزاحمتی تنظیم این ایم ایف کے قیام کا اعلان

    افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں کے نوجوانوں نے مشترکہ طور پر نیشنل موبلائزیشن فرنٹ(این ایم ایف) کے قیام کا اعلان کیا ہے، تاکہ افغان طالبان کے قبضے اور دہشت گردی کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کی جا سکے۔

    افغان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو مقامی افغان ذرائع کے ذریعے بتایا جا رہا ہے جس میں ایک نئے گروپ کے ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی شناخت نیشنل موبلائزیشن فرنٹ (NMF) کے نام سے کی گئی ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں بالخصوص شمالی اور مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس نئے اعلان کردہ محاذ کی حمایت اور شرکت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    نیشنل موبلائزیشن فرنٹ (این ایم ایف) نے کہا ہے کہ طالبان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ غاصب ہیں اور افغانستان پر جبراً قبضہ کر چکے ہیں، نیا محاذ قائم کرنے کا مقصد ملک کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروانا اور عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

    شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

    این ایم ایف کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سابقہ سوویت یونین کے خلاف جہاد ایک فرض تھا، اسی طرح آج طالبان رجیم کے خلاف مزاحمت اور جہاد بھی ایک فرض بن چکا ہے،افغانستان کی بڑی آبادی پریشان اور مظلوم ہے اور اب عوام کے نمائندے خود اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،یہ اقدام طالبان کی دہشت گردی کی سرپرستی کی پالیسیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے اور وہ افغانستان میں امن، استحکام اور عوامی حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔

    ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    واضح رہے کہ نیشنل موبلائزیشن فرنٹ ایک افغان مزاحمتی تنظیم ہے جو بھرپور انداز میں طالبان کے خلاف سرگرم ہے اس کا قیام شمالی اور مشرقی افغانستان کے نوجوانوں نے کیا، جو ظلم و جبر اور دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے این ایم ایف خود کو افغان عوام کا حقیقی نمائندہ اور طالبان کے خلاف مزا حمتی قوت کے طور پر پیش کرتی ہے، تنظیم کے مطابق اس کا مقصد ملک میں امن، استحکام اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، یہ تنظیم عوامی جذ با ت اور قومی وقار کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط محاذ کے طور پر سامنے آئی ہے۔

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

  • شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

    شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

    شمالی وزیرستان کے مواز کلے سرحدی علاقے میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد علاقے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، لیکن پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر فرار ہونے پر مجبور ہوئے پاک فوج نے دشمن کے کمپاؤنڈز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اس دوران پاک فوج علاقے میں سیکیورٹی مضبوط رکھنے اور ممکنہ دراندازی کی روک تھام کے لیے چوکس ہے آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کو ختم کرنا بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا اور عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

    ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

  • ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تمام مساجد میں عید کی نماز کے حوالے سے انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ مقامات پر ہی نماز ادا کریں۔

    دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوں گے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    ادھر یران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے قطر کی وزارت دفا ع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئےسعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

  • عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    اسلام آباد:عید کے چاند سے متعلق شہری اپنی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

    عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کے لیے ہائیکورٹ میں دائر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیا جائے گا، پہلے چاند کی شہاد تیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں، پھر میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے، اسی لیے وقت لگ جاتا ہے، چاند نظر آئے بغیر اعلان نہیں کیا جا سکتا ، چلیں رپورٹ طلب کر لیتے ہیں۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    سماعت کے دوارن درخواست گزار شہری عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے کہ چاند کا اعلان جلدی کیا جائے، کیونکہ اعلان میں تاخیر کے باعث لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں اور رات گئے اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی جائے اور عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند ر کھنے کا حکم دیا جائے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    انہوں نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھ کر فوری اعلان کرنے کا پابند بنایا جائے، عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہو ئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ نہیں دی۔

  • وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    پشاور: وزیر اعلی ہاؤس خیبر پختونخوا سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تعینات عملے کو تبدیل کیا گیا یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اندرونی معاملات اور حساس معلومات کے مسلسل لیک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،سپیشل برانچ کا عملہ طویل عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات تھا جس کے باعث اندرونی سرگرمیوں کی تفصیلات باہر پہنچ رہی تھیں، بعد ازاں جاری کیے گئے ایک اور اعلامیے میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے اہلکاروں کی بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی۔

    53 اہلکار اسپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی کے تبدیل کر دیے گئے ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق پولیس لائن اور سیکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس تعینات کر دیے گئے ہیں،عید سے قبل ٹرانسفر ہونے والے اہلکار الاؤنس سے بھی محروم ہوگئے-

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، حکام کے مطابق نئے تعینات کیے جانے والے اہلکاروں کے انتخاب میں غیر معمولی احتیاط برتی جا رہی ہے، اور اب یہ عمل موجودہ قیادت اور ان کی ٹیم خود نگرانی میں مکمل کرے گی تاکہ معلومات کے اخراج کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی کو مضبوط بنانا، انتظامی امور کو بہتر کرنا اور حساس معلومات کی مکمل رازداری کو یقینی بنانا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سکیورٹی اور حساس معلومات کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے سپیشل برانچ اور فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

  • دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے-

    رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئےسعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے ہیں، جن میں بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ان حملوں کے باعث خطے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں توانائی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور سیاحت و فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

  • ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر شدید حملے کیے آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت اسرائیل پر حملوں کی اکسٹھویں لہر میں تل ابیب کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی مسلسل جاری عسکری مہم کا حصہ ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر چار، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل داغے گئے، نئے حملے 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور ان حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں کیے گئے، جس میں کلسٹر وار ہیڈز والے میزائل استعمال کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

    ایرانی صدر نے بیان میں کہا کہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور حملوں کے خلاف دفاع ایران کا فطری حق ہے، جس میں وہ ماہر ہیں علی لاریجانی کی شہادت کا انتقام لیں گے ایران نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں جنگ ختم کرنے کی بات معنی نہیں رکھتی، ایران کے خلاف امریکی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے۔

    عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جب کہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کلسٹر وار ہیڈز ایسے ہتھیار ہوتے ہیں جو فضا میں پھٹ کر کئی چھو ٹے دھماکوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں اور وسیع علاقے کو نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے –