Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس نے ہفتے کی شب یوکرین کے توانائی کے اہم ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں بجلی پیدا اور ترسیل کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کیا جس میں 400 سے زائد ڈرونز اور مختلف اقسام کے تقریباً 40 میزائل استعمال کیے گئے روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے، روس کو سرد موسم کو یوکرین کے خلاف دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،یوکرینی صدر نے روسی حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک بار اتحادی ممالک سے دفاعی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زود دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی نے حملوں میں مغربی علاقوں میں واقع دو تھرمل پاور اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے مرکزی نظام، سب اسٹیشنز اور اہم لائنوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہےسیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی توانائی کے شعبے کے کارکن مرمت کا کام شروع کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین میں درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور مسلسل حملوں کے باعث توانائی کا نظام شدید متاثر ہوچکا ہے ملک بھر میں ہنگامی لوڈشیڈنگ نافذ کر دی گئی ہے وزیر توانائی کے مطابق حکومت نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے پولینڈ سے ہنگامی بنیادوں پر بجلی درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حملے امریکا کی ثالثی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں تاہم اب تک سفارتی کوششوں سے اس جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی قابلِ عمل پیش رفت نہیں ہو سکی-

  • پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کےاعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا

    پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کےاعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا

    لاہور: پنجاب حکومت کا بسنت کے تینوں روز ینگو کے ذریعے یومیہ 60 ہزار مفت رائڈز فراہم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

    پنجاب حکومت اور ینگو کے درمیان بسنت کے تین دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار مفت رکشہ رائڈز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا تاہم حکومتی اعلان کے برعکس شہریوں کو ینگو رکشہ سروس مفت فراہم نہیں کی جا سکی،ینگو رکشہ سروس استعمال کرنے والے مسافروں سے باقاعدہ کرایہ وصول کیا گیا جس کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، اندرون شہر بھی ینگو رائڈ کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور فری رائڈ کا اعلان صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ہے۔

    ینگو رکشہ ڈرائیور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فری رائڈ سے متعلق کوئی حکم نہیں ملا، مسافروں سے مکمل کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے۔

  • تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ’اُردو کمنٹری‘ کا آغاز

    تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ’اُردو کمنٹری‘ کا آغاز

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار اردو کمنٹری فیڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اردو کمنٹری کی یہ سہولت خصوصی طور پر پاکستان کے میچوں کے دوران فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان نے اردو زبان میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے-

    آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں انگلش کے علاوہ دیگر تین مختلف زبانوں میں کمنٹری کی جائے گی جس میں ہندی، اردو اور نیپالی شامل ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے آفیشل کمنٹری پینل میں پاکستان کے چار مایہ ناز سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ اور بازید خان کو شامل کیا گیا ہے، جو عالمی کمنٹری فیڈ کے ساتھ ساتھ اردو کمنٹری میں بھی اپنی خدمات انجام دیں گے پاکستان میں اردو کمنٹری سرکاری چینل پی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شائقین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے مجموعی طور پر 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں،فائنل 8 مارچ کو ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ:فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ،  پاکستان کی  نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

    ٹی 20 ورلڈکپ:فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے ،نید رلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔

    پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے اس کے بعد صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا تھا اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیامحمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    پاکستان کی سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف میدان میں آئے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکو ں کی مدد سے 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فہیم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے 20 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ میں کل 55 میچز ہوں گے جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا،پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جس کے ساتھ 15 فرور ی کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔

  • خوشاب شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خوشاب شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خوشاب: شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ حساس عمارتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا گیا ہےشہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں ماہرین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

  • لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مادے بشمول گلا ئیفوسیٹ اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں، لبنان نے اس عمل کو “ماحولیاتی و صحت کے جرائم“ اور اپنی خود مختا ری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    لبنان کی حکومت نے بین الاقوامی فورمز، بشمول اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے کے لیے دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • اسلام آباد دھماکہ: پی ٹی آئی کا مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر سوگ و احتجاج کی حمایت کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک بم دھماکے میں درجنوں معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 7 فروری 2026 بروز ہفتہ دی گئی ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق معصوم شہریوں، نمازیوں اور عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردی کے اس وحشیانہ واقعے نے ایک بار پھر ریاستی سلامتی، شہریوں کے تحفظ اور انسدادِ دہشتگردی کے مؤثر اقدامات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس سانحے کے خلاف پرامن، جمہوری اور آئینی احتجاج کو عوام کا حق سمجھتی ہے،پارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوگ اور احتجاج کے دوران اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن طرزِ عمل کا مظاہرہ کریں۔

    پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کا راستہ روکا جا سکے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے-

    مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 19ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 030روپے بڑھ کر 4لاکھ 45ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 967ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 444روپے کے اضافے سے 8ہزار 269روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381روپے کے اضافے سے 7ہزار 089روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عمران خان کیخلاف  توشہ خانہ فوجداری کیس سےمتعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ  میں سماعت مقرر

    عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سےمتعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ کیس دوبارہ اعلیٰ ترین عدالت میں سماعت کے لیے فکس کیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    سپریم کورٹ کے اعلامیے کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 9 فروری کو سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کیا تھااب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں فوجداری درخواستوں پر قانونی نکات، سزا کی حیثیت اور مقدمے کے مستقبل سے متعلق اہم سوالات پر غور کیا جائے گا کیس کی سماعت کو ملکی سیاست اور قانونی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

    بانی پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح ریمانڈ احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، جو کہ قانونی اختیار سے تجاوز کے مترادف ہے۔

    درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کی مکمل جانچ پڑتال کرنے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم ٹرائل کورٹ نے ان ہدایات پر عمل کیے بغیر فیصلہ سنا دیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ سنانا نہ صرف غیر قانونی تھا بلکہ یہ عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز بھی تھا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی پوری کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے،ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے اگست 2023 میں اس کیس کی سماعت مؤخر کر دی تھی۔

  • ترلائی حملے کی تحقیقات میں بہت حد تک پیشرفت ہوچکی ہے،  عطا تارڑ

    ترلائی حملے کی تحقیقات میں بہت حد تک پیشرفت ہوچکی ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ترلائی حملے کی تحقیقات میں بہت حد تک پیشرفت ہوچکی ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ آور ہونا افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ان کا کام بدامنی پھیلانا ہے دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا اصل مقصد ہے، ترلائی حملے کی تحقیقات میں بہت حد تک پیشرفت ہوچکی ہے، ملزمان کو کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے گا، وہان تک ان کا تعاقب کریں گے جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔

    عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیغام امن کمیٹی بنائی ہے جس میں ہر مذہبی مکتبہ فکر کے نمائندے شامل ہیں، دہشتگرد کمزور پڑچکے ہیں اس لیے مضافات میں جا کر کارروائیاں کرتے ہیں ترلائی حملہ آور کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ افغانستان گیا ہوا تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات ہوئی ہے، امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید موثر بنائیں گےآئی جی اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کزن بھی واقعےمیں شہید ہوا، پولیس اپنی پوری کوشش کرتی ہےمزید اقدامات کریں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک مسجد و امام بارگاہ میں گزشتہ روز جمعہ کو خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید ہوئے، نماز جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃالکبریٰ میں نمازی نشانہ بنے، 32 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 162 زخمیوں میں 29 کی حالت نازک ہے، اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا، سعودی عرب، ایران، روس، چین، ترکیہ اور افغانستان سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔