Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں آج 7.6 شدت کا زور دار زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے فوراً بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔

    بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا اور کئی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی،ساحلی خطوں میں 3 میٹر تک بلند سمندری لہروں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا تعلق خطے کی 3 بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں، یوریشین، انڈین اور اریبئین کی باہمی حرکت سے ہے۔ زیرِ زمین حرارت اور دباؤ کے نتیجے میں یہ پلیٹیں ہلتی ہیں اور جب اچانک توانائی خارج ہوتی ہے تو زمین لرز اٹھتی ہے، یہی عمل زلزلے کا باعث بنتا ہے۔

    سائزمک ویوز یا زلزلے کی لہریں مرکز سے دائرے کی صورت میں پھیلتی ہیں اور زمین کی سطح پر شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہیں،عام طور پر ایسے زلزلے فالٹ لائنز پر واقع ہوتے ہیں، جہاں پلیٹوں کے ٹکراؤ یا رگڑ سے مسلسل تناؤ جمع ہوتا رہتا ہے، اور جب یہ تناؤ یکبارگی خارج ہو جائے تو بڑے زلزلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں ماضی میں شدید زلزلے آ چکے ہوں، وہاں مستقبل میں بڑے زلزلوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے خطوں میں رہنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور ہنگامی منصوبہ بندی لازمی ہے،

  • پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے-

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں میں پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صا ف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے، زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آبادی، ناقص مینجمنٹ سے پانی کا بحران بڑھ رہا ہے زرعی شعبہ سب سے زیادہ پانی ضائع کررہا ہے۔

    قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

    رپورٹ کے مطابق واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے، مالی وسائل کی شدید کمی، واٹر سیکٹر میں اصلاحات اور سرمایہ کاری درکار ہے،رپورٹ میں اگلی دہائی میں 10 سے 12 ٹریلین روپے درکار ہونے اور موجودہ سرمایہ ناکافی قرار دیا گیا ہےکہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا پاکستان میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات برقرار ہیں پاکستان کو ایس ڈی جیز کیلئے سالانہ 12 ارب ڈالر درکار ہیں۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ناقص پانی و صفائی سے سالانہ 2.2 ارب ڈالر نقصان کا سامنا ہے، پاکستان میں اربن فلڈنگ اور گندے پانی کا اخراج بڑے چیلنج ہیں، دیہی علاقوں میں پانی کی رسائی کم جبکہ آلودگی اور نگرانی کے مسائل برقرار ہیں، شہری پانی کا انفرا اسٹرکچر کمزور ہے اور گندا پانی بغیر ٹریٹمنٹ خارج ہو رہا ہے، صنعتی شعبہ تقریبا مکمل طور پر زیرزمین پانی پر انحصار کرتا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ناکافی، پْرانا نظام بحران بڑھا رہا ہے، آبی ماحولیاتی نظام مزید خراب، دریاوٴں اور ویٹ لینڈز پر دباوٴ ہے، پاکستان کا پانی سیکیورٹی اسکور 2013ء سے 2025ء میں 6.4 پوائنٹس بہتر ہوا، پانی کے شعبے میں ٹیکنیکل صلاحیت اور کوآرڈینیشن کمزور ہے بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری، اصلاحات پر کم توجہ ہے، صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کا عمل ابھی سست ہے۔

    برطانوی عدالت کا عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم

    اے ڈی بی نے رپورٹ میں پانی کے معیار کی نگرانی کیلئے آزاد اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی ہے کہا ہے کہ طرز حکمرانی بہتر نہ ہوئی تو ترقی غیر مساوی رہے گی، ایشیا پیسفک میں 2.7 ارب کی آبادی پانی کی عدم دستیابی سے باہر آگئی، براعظم ایشیا میں واٹر سیکیورٹی کیلئے 250 ارب ڈالر درکار ہیں، ماحولیاتی زوال اور فنڈنگ کی کمی مستقبل میں خطرات بڑھا رہی ہے، براعظم ایشیا دنیا کے 41 فیصد سیلابوں کا مرکز ہے، پانی اور صفائی کے منصوبوں پر موجودہ اخراجات ضرورت کا 40 فیصد ہیں، سالانہ 150 ارب ڈالر کا فنڈنگ گیپ واٹر سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 2040 تک خطے میں پانی کے نظام کیلئے 4 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔

    ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

    قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

    قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر کہاکہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں؟اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں، کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا لیے، جس پر اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، اتنے پیسے نہیں کہ سب کے ہاتھ بھر جائیں۔

    بعد ازاں، اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد اسپیکر نے دوبارہ پیسوں کی ملکیت کے بارے میں اعلان کیا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ گمشدہ پیسے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے ہیں،اسپیکر نے واضح کیاکہ یہ پیسے اقبال آفریدی کو ہی واپس کیے جائیں گے، جو اصل مالک ہیں۔

  • ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق   رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    اسلام آباد:ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی-

    رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،آبادی میں اضافے کے باعث 2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی مزید کم ہوکر 795 کیوبک میٹر تک رہ جانے کا اندیشہ ہے جو ملک کے لیے سنگین پانی بحران کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    صوبوں کے اعدادوشمار بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے جن کے مطابق خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہوکر 679 کیوبک میٹر رہ گئی ہےپنجاب میں یہ مقدار 760 کیوبک میٹر، سندھ میں 1169 کیوبک میٹر جبکہ بلوچستان میں فی کس دستیابی 928 کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، اہلیہ ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    وزارت آبی وسائل نے رپورٹ میں تجویز کیا کہ ملک بھر میں پانی کے ذخائر میں اضافے، مؤثر انتظام اور آبادی میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ پانی کا بحران آنے والے برسوں میں سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

    سندھ حکومت کو بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل

  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، اہلیہ ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، اہلیہ ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    بالی ووڈ کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔

    ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزرے چند یادگار لمحوں کی تصاویر شیئر کیں۔ اور ساتھ ہی گہرے جذبات سے بھرپور کیپشن لکھا کہ دھرم جی! ہیپی برتھ ڈے مائی ڈیئر ہرٹ!

    ہیما مالنی نے لکھا کہ دھرمیندر کے جانے کو دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے آپ کو سنبھالنے اور زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں،دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو جوڑ رہی ہیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر ہمیشہ ان کی روح میں زندہ رہیں گے۔

    انہوں نے اپنے مشترکہ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی وہ خوبصورت یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں، ان لمحات کو یاد کرنے سے انہیں سکون بھی ملتا ہے اور ایک طرح کی خوشی بھی اداکارہ نے شکرگزاری کا اظہار کیا کہ خدا نے انہیں دھرمیندر کے ساتھ اتنے خوبصورت سال دیے، اور دو بیٹیاں عطا کیں جو آج بھی ان کے رشتے کی گواہی ہیں۔

    https://x.com/dreamgirlhema/status/1997913539735175362?s=20

    پیغام کے آخر میں ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دعا کی کہ خدا جہاں بھی انہیں رکھے، انہیں امن اور خوشی نصیب کرے، کیونکہ وہ اپنی عاجزی، نیک دلی اور انسانیت سے محبت کے باعث اس کے حق دار ہیں۔

  • سندھ حکومت کو بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل

    سندھ حکومت کو بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل

    کراچی: ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے ریجنل ایجوکیشن فورم کے دوران سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی کی فلپائن کے شہر منیلا میں منعقدہ ریجنل ایجوکیشن فورم میں شرکت کی،فورم کے موقع پر سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے International Finance Facility for Education کے اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقات کی، ملاقات میں آئی ایف ایف ای ڈی کے بانی چیف ایگزیکٹو کارتھک کرشنن، ہیڈ آف آپریشنز نینا اسٹوشنیول، دیگر سینئر افسران اور ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندے موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیر تعلیم نے سندھ کی تعلیمی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، انہوں نے صوبے میں اسکلز ڈویلپمنٹ، اساتذہ کی تربیت، امتحانی نظام میں اصلاحات، کمیونٹی موبلائزیشن اور بیک ٹو اسکول ترجیحات پر جاری اقدامات سے آگاہ کیا وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت، تعلیم میں اسٹرکچرل ریفارمز اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، ہماری اولین ترجیح اسکلز ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، امتحانی اصلاحات ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے صوبے میں کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے

    اس موقع پر آئی ایف ایف ای ڈی کی وفد نے سندھ حکومت کے اصلاحاتی فریم ورک کو مثبت قرار دیتے ہوئے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ پروسیس کرنے کی منظوری دے دی یہ معاونت محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے تحت جاری پروگراموں میں بہتری، تعلیمی نظام کی مضبوطی اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    سندھ کی جانب سے حاصل کی گئی گرانٹ کو تعلیمی شعبے میں جاری تبدیلیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے، جو مستقبل میں عالمی فنانسنگ شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

    پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کا انڈونیشین صدر کا استقبال

    واضح رہے کہ آئی ایف ایف ای ڈی ایک عالمی تعلیمی فنانسنگ فاؤنڈیشن ہے جو 2023 میں جنیوا میں قائم کی گئی۔ اس کی تشکیل چار بڑے ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینکس اور متعدد دو طرفہ ڈونرز کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد دنیا بھر میں تعلیم کے شعبے کے لیے پائیدار اور اثر انگیز مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

  • آئی جی پنجاب نے صوبے میں کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے

    آئی جی پنجاب نے صوبے میں کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے تعاون سے کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے،تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔‘

    ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے سے آنے والے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ ٹی ایل پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کی نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا، کہاکہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی روک تھام کے لیے ڈور ناکنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر بھرپور نظر رکھی جائے گی،ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور پنجاب پولیس میں آئندہ دنوں میں مزید 3500 پروموشنز دی جائیں گی۔

    پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کا انڈونیشین صدر کا استقبال

    واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مبینہ روابط رکھنے والے 12 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہےسی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرزسمیت متعدد ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں،اس کے علاوہ گرفتار افراد سے حساس مقامات، سرکاری اداروں، ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن ڈیٹا بھی ملا ہے۔

    آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

    آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے تھے۔

    آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر اوور پرکھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے،بھارتی کپتان کے ایل راہول نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

    واضح رہے کہ رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب میں انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پیپلزپارٹی نے مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

  • پیپلزپارٹی نے  مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    پیپلزپارٹی نے مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی-

    کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میمن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل ہم نے سب کو کلچر ڈے پر مبارک باد بھی دی تھی،کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،پیپلزپارٹی نے مارشل لا کا سامنا کیا، آصف زرداری کو بغیر کسی ثبوت اور سزا کے 12 سال جیل میں رکھا گیا مگر ہم نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی،آج ایک شخص ملک کے خلاف سازشیں کررہا ہے جو قابل مذمت ہیں اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف رہا ہے اور اُس کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

  • پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

    پشاور ہائیکورٹ کا ڈینگی روک تھام اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار، محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب

    پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    ڈینگی کنٹرول سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی عدالت میں پیش ہونے والے ڈی جی ہیلتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈینگی روک تھام صرف محکمہ صحت کی نہیں بلکہ تمام محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہر سال جنوری میں ڈینگی کنٹرول پلان تیار کیا جاتا ہے جبکہ اس مہم میں مجموعی طور پر 19 محکمے شامل ہوتے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے ڈی پی او کو اب تک اس پلان میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس بار اس پہلو پر بھی کام کیا جائے گا۔

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مکمل رپورٹ دی جائے کہ کن عوامل کے باعث مشکلات درپیش ہیں اور ان کا حل کس طرح ممکن ہے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں یا ان سے پیسے لیے گئے؟ عدالت نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار بھی رپورٹ کا حصہ بنائے جائیں۔

    سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ 2022 میں ڈینگی کے کیسز غیر معمولی حد تک بڑھ گئے تھے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث صورتحال پر بہتر طور پر قابو پایا گیا،جس کے بعد عدالت نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد