Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    لاہور: پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں پر دوران حراست تشدد، بدسلوکی، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

    سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے ویڈیو بیان میں 100 روزہ حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی اور متعدد بار تھپڑ بھی مارےسرفراز چوہدر ی دوران تفتیش گالیاں دیتا اور میرے ذرائع آمدن بار بار پوچھتا میں نے بتایا کہ میرا ذریعہ آمدنی یوٹیوب ہے اور میرے 80 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ مگر وہ الزام لگاتا رہا کہ تم بچوں کے ذہن خراب کر رہے ہو مجھے اتنے تھپڑ مارے گئے کہ میں گن بھی نہیں سکا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ این سی سی آئی اے کے چند اہلکاروں نے اُنہیں 70 سے 80 کروڑ روپے میں معاملہ نمٹانے کی پیشکش بھی کی تاہم وہ ایسی خطیر رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے،اہلکاروں نے ان کے 3 لاکھ 26 ہزار ڈالر ضبط کر لیے اور انہیں زبردستی بائنانس اکاؤنٹ کھول کر ٹریڈنگ بند کروانے پر مجبور کیا اور رقم ڈالر میں تبدیل کرنے کے بعد مبینہ طور پر اہلکاروں کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی،حراست کے پہلے ہی دن وہ بے بسی محسوس کر رہے تھے۔ اور باوجود مکمل تعاون کے انہیں مارا جاتا رہا۔ جب انہیں حراست کے دوران ایک جاننے والا شخص نظر آیا تو انہوں نے منت کی کہ گارڈز کو کہہ دو مجھے کم ماریں۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    ڈکی بھائی کے الزامات پر این سی سی آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں این سی سی آئی اے لاہور کے اُس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جن پر مختلف تنازعات کے ساتھ ڈکی بھائی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے-

    اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں، چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

    پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

  • بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

    نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آؤٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کو قرار دیتے ہوئے، دونوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    نیپرا کے فیصلے کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہیں،فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں جس کے بعد دونوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    اتھارٹی کے مطابق نیپرا نے بلیک آوٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ،سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی،سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

  • پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔

    مہرہ عبدالرحمن 3 دسمبر 2025 کو ام القوین کے خلیفہ ہسپتال میں پیدا ہوئی،اس کے اہل خانہ نے گھر میں معمول کی جانچ کے دوران دانت دیکھے، جس نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، جنہوں نے اسے ایک غیر معمولی کیس قرار دیا،اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے،اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    https://x.com/gulf_news/status/1997739209608847537?s=20

    یہ حالت، جسے پیدائشی دانت کہا جاتا ہے، پیدائش کے وقت یا زندگی کے پہلے چند دنوں میں ہوتا ہے۔ تقریباً 90 فیصد کیسز نچلے جبڑے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دانت عام طور پر بے ضرر ہوتے ہیں اور ان کا طبی حالات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، حالانکہ شاذ و نادر صورتوں میں ان کا تعلق بعض جینیاتی سنڈروم سے ہوسکتا ہےڈاکٹر فی الحال مہرہ کی معمول کی نشوونما اور نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کر رہے ہیں، اس کے خاندان کو یقین دلایا کہ اس کی حالت مستحکم ہے اور تشویش کا باعث نہیں ہے۔

    دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں،مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی خوش اور صحت مند ہے۔

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

    جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

  • دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجودہیں،ایک کے بعد ایک مغربی ہوا کا سلسلہ پاکستان تک پہنچنے کا امکان ہے، جو دسمبر کے وسط کے بعد ملک میں نہایت ضروری بارشیں اور برفباری لے کر آئے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایاکہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 تا 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک اچھا اور ملک گیر مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے تاہم جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے، اس موسمِ سرما کے آغاز سے ہی ہم نے اپنی بیشتر اپڈیٹس میں بتایا تھا کہ اس سال لا نینیا پیٹرن کی وجہ سے موسمِ سرما کی بارشیں معمول سے کم رہیں گی،تاہم دسمبر کے وسط تک یہ پیٹرن کمزور ہونا شروع ہوگا اور دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجود ہیں۔

    بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

    انہوں نے کہاکہ یہ حتمی پیشگوئی نہیں ، بیشک، سب کچھ اللہ کے حکم اور علم میں ہے، یہ صرف ایک ممکنہ صورتحال ہے جس کی پاکستان میں آئندہ دنوں میں توقع کی جا سکتی ہے ہم ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو بر وقت آگاہ کرتے رہیں گے۔ ملک کے لیے، خصوصاً خشک سالی کے شکار علاقوں کے لیے، رحمتوں بھری بارشوں کی دعا کریں۔ نومبر 2025 میں بارشیں پہلے ہی معمول سے 72فیصدکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف  کارروائی کا حکم

    اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے،ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

    ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں،شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے،شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،تمام افسران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں۔

    پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے،  مصطفیٰ نواز کھوکھر

    پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی تقسیم اس حد تک بڑھ چکی کہ نیشنل ڈائیلاگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی،مخالف جماعتیں ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ جلسہ صحیح نہیں ہوا،سب مل کر بیٹھیں، ملک میں پولرائزیشن کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللّٰہ باشعور سیاست دان ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ترقی ہو، پی ٹی آئی میں گرفتاریاں معمول ہیں، ان کے ساتھ اور کیا کریں گے؟-

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاستدانوں کی ملاقات کا سلسلہ بحال کیا جائے تو ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، جب آپ کسی کو وقت سے پہلے فارغ کر دیتے ہیں تو عوام ان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، یہی نواز شریف کے ساتھ ہوا تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سامنے آیا۔

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کلچرل ڈے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا یوم ثقافت ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیتوں اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال شراکت کی یاد دلاتا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں،سندھ کا یوم ثقافت ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیتوں اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال شراکت کی یاد دلاتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے روحانی شاعروں کی سرزمین جن کا محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام ہماری قوم کو اتحاد اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے،اجرک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایات میں جھلکنے والا اس کا لازوال ورثہ مہمان نوازی اور اس کے لوگوں کی گرم جوشی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کی شان و شوکت کی علامت ہے،میں سندھ کے لوگوں کو ان کی ترقی پسند اقدار اور پاکستان کی فیڈریشن کو مضبوط بنانے میں ان کے لازوال کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے مسافروں کے لیے ایک خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں 8 دسمبر (صبح 11 بجے سے 12 بجے) اور 9 دسمبر (رات 9 بجے سے 10 بجے) کو کئی بڑی شاہراہوں پر غیر معمولی طور پر زیادہ ٹریفک رش کی وارننگ دی گئی۔

    آئی ٹی پی کے ترجمان نے بتایا 8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔جن میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔شہری متبادل راستے استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے،ریڈ زون میں داخلے کے لئے شہری سرینا، نادرہ اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں،اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے سے نائتھ ایونیو استعمال کریں۔مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے واکے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔شہری مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی ریڈیو 92.4 FM اور اسلام آباد پولیس کھ سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کریں۔

  • فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا

    فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا

    سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا-

    ایکس سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کے ذاتی اور تنظیمی خیالات ہیں،ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت قومی سلامتی اداروں کیخلاف کھل کر سامنے آگئی،یہ سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت بن گئی ، پابندی عائد کی جائے-

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پراپیگنڈےکی مذمت کرتے ہیں ،پی ٹی آئی بھارت اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار بن چکی ہے، پابندی لگنی چاہیے ،پی ٹی آئی کو صرف حکومت چاہیے،حکومت مل جائے تو یہ فیلڈ مارشل کے گیت گانا شروع کر دیں گے، 9مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کر کے بانی پی ٹی آئی کو سزا دی جائے،بانی پی ٹی آئی9مئی کا ملزم ہے،فوری طور پر سزا دی جائے ،فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا –

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ،ازلی دشمن بھارت ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ، قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی ،بھارت افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہاہے ،ادا ر ے کے لیڈر کو نشانہ بنانا ادارے کو نشانہ بنانا ہے-