Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

    امیرحیدر لغاری نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، 2009 میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں ماضی کے ان زلزلوں کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 اور کم سے کم 2.7 ریکارڈ ہوچکی ہے، لانڈھی فالٹ کے حالیہ فعالیت کے سبب 57 ز لزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں 4 زلزلے بتدریج 3.8 اور 3.7 جبکہ 2 زلزلے 3.6 شدت کے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2009 کے مقابلے میں موجودہ حالات بہت مختلف ہیں، 16 برسوں کے دوران بے ہنگم تعمیرات نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا، کراچی میں بالخصوص فالٹ لائن ایریاز میں تعمیرات کے لیے خصوصی بلڈنگ اتھارٹی ہونا چاہیےحالیہ زلزلوں کو ایک سبق سمجھ کر اس سے سیکھنے کی ضرور ت ہے، فالٹ لائن زیرزمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے ۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چیف میٹرولوجسٹ نےکہا کہ ریتی، بجری، پانی کا زمین سے نکالنا ایک وجہ تو ہوسکتی ہے مگر زلزلے کی مکمل وجہ نہیں ہے، ایکو سسٹم کو کسی بھی شکل میں نقصان کے اثرات عموما غیر معمولی شکل میں ہی نمودار ہوتے ہیں زلزلوں کی صورت میں ہنگامی اخراج کا انعقاد محکمہ موسمیات کی جانب سے سن 2016 سے کروایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے ریڑھی گوٹھ کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر ڈرلز کی جاچکی ہیں، حالیہ زلزلوں کے دوران بھی عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔

    پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا گیا،وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ بنی ہوئی ہے، والدین سے ملنے نہیں دیا جا رہا عدالت نے کہا کہ اب ملزم جوڈیشل ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 3 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھاملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے بعد ازاں، اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کو گرفتار کرلیا گیا تھا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے دوستی سے انکار پر ثنا کو قتل کیا تھا، گزشتہ روز اسلام آباد کی ایک عدالت نے مبینہ قاتل عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی تھی سالہ ٹک ٹاکر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے مشہور تھیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز تھے۔

  • سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسّی نے میں ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کرتا ہوں، فوجی تصادم نہ صرف جانوں کے لیے خطرہ ہے، بلکہ ہمیں سفارتی راستے پر چلنے سے بھی روکتا ہے۔

    رافیل گروسی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کرتا ہوں، فوجی تصادم نہ صرف جانوں کے لیے خطرہ ہے، بلکہ ہمیں سفارتی راستے پر چلنے سے بھی روکتا ہے اگر ہم یہ طویل المدتی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ایران جوہر ی ہتھیار حاصل نہ کرے، تو ہمیں دوبارہ مذاکرات کی طرف لوٹنا ہو گا، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں فوراً ایران جانے کے لیے تیار ہوں، ہمیں موجودہ اختلافات کے باوجود مل کر کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے،ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر مسلح حملے کبھی نہیں ہونے چاہئیں، کیوں کہ ایسے حملوں کے نتیجے میں تابکاری پھیل سکتی ہے، جو صرف ہدف بنائے گئے ملک تک محدود نہیں رہتی بلکہ سرحدوں سے باہر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے،چین

    واضح رہے کہ ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اس وقت تک آئی اے ای اے سے تعاون بحال نہیں کرے گا، جب تک اسے عالمی ادارے کے کردار کے حوالے سے قانونی ضمانتیں فراہم نہ کردی جائیں۔

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

  • فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے،چین

    فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے،چین

    چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرےانہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خلیجی خطہ اور اس سے ملحقہ پانیوں کا شمار دنیا کے اہم تجارتی راستوں میں ہوتا ہے۔

    گو جیاکُن نے کہا کہ چین فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتِ حال کو بار بار بگڑنے سے روکیں، جنگ کے پھیلاؤ سے سختی سے اجتناب کریں، اور سیاسی حل کے راستے پر واپس آئیں،چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ خلیج میں کشیدگی کم کی جا سکے اور دنیا ایک نئے بحران سے محفوظ رہے۔

    روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے،پیوٹن

    چینی بیان میں ایک بار پھر سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا ہے اور فریقین کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور خطے کے استحکام کو اولین ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی 3 مرکزی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اسرائیل نے امریکی حملے کے بعد آج دوسرے روز بھی فردو جوہری مرکز پر حملہ کیا ہے جبکہ وسطی تہران پر متعدد تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، ایران نے بھی آج اسرائیل پر بڑے بیمارے پر میزائل حملے کیے ہیں۔

    چاہت خان کی اپنے ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

  • روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے،پیوٹن

    روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے،پیوٹن

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کریملن میں بات چیت کے آغاز پر کہا کہ کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے-

    روئٹرز کے مطابق ایران کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بلاجواز ہے، روس ایرانی عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈ رنے انہیں روسی صدر کیلئے ایک خط دیاہے جس میں روس کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے عباس عراقچی نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس تاریخ کے درست جانب کھڑا ہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای اور صدر مسعود پزشکیاں نے پیوٹن کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور سلام بھیجے ہیں۔

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

    ریاستی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے مؤقف کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے وزیر خارجہ کو ماسکو بھیجا ہے تاکہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکا کے حالیہ بڑے حملوں کے بعد مزید مدد کی درخواست کی جا سکے ایک سینئر ذریعے نےبتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، خامنہ‌ای کا خط پیوٹن تک پہنچائیں گے جس میں روس کی حمایت طلب کی گئی ہے۔

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک روس کی حمایت ایران کو کافی نہیں لگی اور تہران چاہتا ہے کہ پیوٹن اسرائیل اور امریکا کے خلاف ایران کی زیادہ کھل کر حمایت کرے، ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کی مدد چاہتا ہے کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا کے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے نے تنازع میں شامل فریقین کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے ساتھ کیا ہوا ہے اور آیا وہاں تابکاری کا کوئی خطرہ موجود ہے یا نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو حملے سے قبل آگاہ نہیں کیا، اگرچہ دونوں کے درمیان عمومی طور پر امریکی فوجی مدا خلت کے امکانات پر بات چیت ضرور ہوئی تھی،دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے ثالثی کی پیشکش کی ہے، اور اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا درکار ہے۔

    قوم شکر کرے ،پاکستان ایٹمی طاقت ہے،ورنہ کیا ہوتا؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

  • چاہت خان کی اپنے ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

    چاہت خان کی اپنے ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

    سوشل میڈیا پر متنازع شہرت پانے والے گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنی ’’فنکارانہ‘‘ زندگی، گانوں اور خاص طور پر ذومنی اور فحش اشعار کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی۔

    گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،پوڈکاسٹ میزبان آصف جٹ نےان سے پوچھا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں خواتین کے ساتھ حد سے قریب ہونے کی کوشش کیوں کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ ماڈل و میزبان متھیرا بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ چاہت جب کسی شو یا تقریب میں آتے ہیں تو ’’کچھ زیادہ ہی بے باک ہوجاتے ہیں-

    جس پر چاہت نے دعویٰ کیا کہ میں بالکل بھی فحش نہیں ہوں،’یہ سب ایکٹنگ ہے۔ میں حقیقت میں کچھ غلط نہیں کر رہا، سب کچھ صرف ویڈیو کا حصہ ہوتا ہے‘‘ یعنی جو کچھ نظر آتا ہے، اس کے پیچھے کوئی بدنیتی نہیں، صرف ’’فنونِ لطیفہ‘‘ کا مظاہرہ ہے۔

    صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہوگا؟

    جب میزبان نے ان کے مشہور گانے ’’پاؤ پاؤ‘‘ کا ذکر چھیڑا، جسے دہرے معنی رکھنے والے اشعار کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہا، تو چاہت نے ہنستے ہنستے اشعار دہرا دیے پہلے تو انہوں نے کہا کہ ان اشعار میں کچھ بھی غلط نہیں، لیکن جب بحث گہری ہوئی تو بالآخر مان ہی لیا کہ ہاں، مجھے اپنی زبان اور مواد پر تھوڑا دھیان دینا چاہیے۔

    چاہت فتح علی خان کے مطابق ان کے الفاظ کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایک بڑی تعداد میں بچے، نوجوان اور عام لوگ ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں، تو کیا فن کے نام پر کسی بھی حد کو پار کرنا درست ہے؟چاہت نے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے طنز اور مذاق کے ذریعے بات کو ٹالنے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے گیتوں اور رویے پر اٹھنے والے سوالات اب بھی قائم ہیں کیا واقعی یہ سب صرف ’ایکٹنگ‘ ہے، یا پھر شوبز کے نام پر معیار کو قربان کیا جا رہا ہے؟-

    بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

  • صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہوگا؟

    صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہوگا؟

    اگست 2027 میں سورج کو لگنے والا مکمل سورج گرہن 21 ویں صدی کا سب سے طویل سورج گرہن ہوگا،جس سے 5ممالک اندھیرے میں ڈوب جائیں گے-

    ماہرین فلکیات کے مطابق یہ گرہن کم از کم 6 منٹ اور 23 سیکنڈز تک جاری رہے گا،یہ تاریخی گرہن 2 اگست 2027 کو بحرِ اوقیانوس یا اٹلانٹا اوشین سے شروع ہوگا اور آبنائے جبل الطارق (Strait of Gibraltar) تک پہنچے گا جنوبی اسپین، جبل الطارق اور شمالی افریقہ میں رہنے والے افراد کو اس شاندار فلکی مظہر کا بہترین نظارہ دیکھنے کو ملے گا،ماہرین کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 90 ملین افراد اسے براہِ راست طور پر ’پاتھ آف ٹوٹیلیٹی‘ سے دیکھ سکیں گے، جو کہ اس کی وسعت اور اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ گرہن مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا اور مصر سے ہوتا ہوا سعودی عرب اور یمن کے کچھ علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا، ان ممالک کے عوام کے لیے یہ ایک نایاب اور قابلِ دید لمحہ ہوگا، جہاں وہ آسمان پر چاند کی تاریکی میں چھپے سورج کو براہِ راست دیکھ سکیں گے آخرکار، یہ گرہن بحرِ ہند میں جا کر ختم ہوگایہ واقعہ 2009 کے بعد پہلا اتنا طویل مکمل سورج گرہن ہو گا اور اگلی بار ایسا گرہن 2114 میں نظر آنے کی توقع ہے-

    بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    ماہرین فلکیات کے مطابق زمین، چاند اور سورج کی خاص ترتیب اس نایاب منظر کا سبب بنتی ہے جہاں دن کے وقت مکمل تاریکی چھا جاتی ہے فلکیاتی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سورج گرہن کو براہ راست آنکھوں سے دیکھنے سے گریز کریں اور صرف محفوظ چشموں یا فلٹرز کا استعمال کریں، ورنہ آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سورج گرہن ایک ایسا فلکی مظہر ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے، مکمل سورج گرہن کے دوران سورج کا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے اور آسمان پر اندھیرا چھا جاتا ہے،جیسے رات کا سماں ہو۔

    ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے پر غور

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا –

    اجلاس میں نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، مسلح افواج کے اعلیٰ ترین نمائندے اور متعلقہ حکام شریک ہیں ،اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل ایران جنگ کے بالخصوص خطے کی صورتِ حال پر اثرات پر غور ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور ہو گا۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہو گا، اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون  معطل کرنے پر غور

    ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے پر غور

    ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کے بل پر غور

    مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کا اعادہ کیاانہوں نے سپریم لیڈر کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت کے بارے میں جاری کردہ فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا کوئی غیر پُرامن سرگرمیوں کا منصوبہ نہیں، لیکن دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آئی اے ای اے نے اپنے کسی بھی وعدے کا احترام نہیں کیا اور وہ ایک سیاسی آلہ بن چکی ہے۔

    محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسے بل پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون اس وقت تک معطل کر دیا جائے گا، جب تک تہران کو اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے پیشہ ورانہ رویے کی قابلِ فہم ضمانتیں نہیں دی جاتیں۔

    اسرائیل کا تہران پر بڑا حملہ

    امریکا کے ایران کے جوہری مقامات پر فوجی حملوں کو ایران کے خلاف براہِ راست امریکی جنگ کے اعلان کے مترادف قرار دیتے ہوئے، قالیباف نے کہا کہ اگرچہ ہم امریکی حملے کو اسرائیلی حکومت کی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں اسٹریٹجک ناکامی کا نتیجہ سمجھتے ہیں، لیکن ہم اسے برداشت نہیں کریں گے، ہم ضرور ایسا جواب دیں گے جس سے جواری ٹرمپ کو ہمارے پیارے ملک پر جارحیت کرنے پر پچھتانا پڑے۔

    واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دی تھی، اور ایران کے فوجی اور جوہری مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے، جب کہ امریکا نے مداخلت کرتے ہوئے اتوار کی صبح ایران کے نطنز، فردو اور اصفہان میں واقع تین جوہری مراکز پر حملے کردیے تھے۔

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • وزیراعظم  سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

    یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی ،ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا،اس ملاقات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت اور انکار کی آواز بلند کرے۔

    ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

    جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،پاسداران انقلاب کی ٹرمپ کو دھمکی