Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میر رضا کیس کی ابتدائی رپورٹ جاری،قتل کیے جانے کا شک مزید گہرا

    میر رضا کیس کی ابتدائی رپورٹ جاری،قتل کیے جانے کا شک مزید گہرا

    کراچی میں میر رضا علی کی پُراسرار موت کے معاملے میں قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی میڈیکل نتائج سامنے آگئے ہیں،ابتدائی رپورٹ میں میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جب کہ گولی لگنے کی سمت بھی عقب سے بتائی گئی ہے۔

    ہفتے کے روز 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر کی موجودگی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی قبرستان میں میر رضا کی قبر کشائی کی، اس دوران میڈیکل بورڈ نے میر رضا کے جسدِ خاکی کا دوبارہ معائنہ کیا اور کیمیکل تجزیے کے لیے ضروری شواہد اور مختلف نمونے حاصل کیے،اس 8 رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کر رہی ہیں، جنہوں نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 14 سنگین خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے ابتدائی نتائج میں میر رضا کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات اور گولی کے پیچھے سے لگنے کی نشاندہی ہوئی ہے رپورٹ میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے 14 اعتراضات کے تفصیلی جواب بھی سامنے آگئے ہیں۔

    ہفتے کے روز 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر کی موجودگی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی قبرستان میں میر رضا کی قبر کشائی کی تھی میڈیکل ٹیم صبح 10 بج کر 50 منٹ پر قبرستان پہنچی جب کہ 11 بج کر 50 منٹ پر قبر سے لاش نکالی گئی اس دوران بورڈ نے میر رضا کے جسدِ خاکی کا دوبارہ معائنہ کیا اور کیمیکل تجزیے کے لیے ضروری شواہد اور مختلف نمونے حاصل کیے تھے۔

    بورڈ کی جانچ کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میر رضا علی کی موت اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے درمیان تقریباً 12 روز کا فاصلہ ہےہفتے کے روز معائنے کے وقت لاش گلنا شروع ہو چکی تھی، تاہم دوبارہ طبی معائنے کے دوران جسم پر متعدد اہم چوٹوں اور زخموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    میر رضا کی کھوپڑی کے دائیں حصے میں گہرا زخم موجود تھا جب کہ کھوپڑی کے مختلف حصوں میں فریکچر کی بھی نشاندہی ہوئی ہے رپورٹ میں کھوپڑی کے مختلف حصوں میں جما ہوا خون موجود ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہےاس کے علاوہ دائیں جانب کولہے کی ہڈی میں بھی 12 سینٹی میٹر کا فریکچر اور اوپری جبڑے کے چار دانت متاثر ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہےجانچ کے دوران میر رضا کی دائیں جانب کی چھٹی پسلی ٹوٹی ہوئی پائی گئی جو کہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    8 رکنی بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں گولی لگنے کے زخم سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں،رپورٹ کے مطابق گولی کے داخلی زخم کا سائز 0.8 سینٹی میٹر تھا جب کہ زخم کے اطراف سیاہ دھبے بھی موجود تھے رپورٹ میں گولی کے خارجی زخم کا بھی ذکر موجود ہے، جس سے گولی کے جسم سے گزرنے کی نشاندہی ہوتی ہے میڈیکل معائنے کے دوران دل پر دو گول زخم پائے گئے ہیں جب کہ دل کے پچھلے حصے کے پٹھوں پر سیاہ دھبوں کے آثار کا بھی ذکر موجود ہے،قبر کشائی کے بعد جاری ابتدائی رپورٹ میں جسم پر پائی جانے والی چوٹوں کو موت سے پہلے لگنے والی چوٹیں قرار دیا گیا ہے جب کہ ان زخموں سے خون کے اخراج کے شواہد بھی موجود ہونے کا ذکر بھی موجود ہے۔

    یہ تفصیلات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب میر رضا علی کی موت کے حوالے سے پولیس اور اہلخانہ کے مؤقف میں پہلے ہی واضح اختلاف موجود تھا،اس 8 رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کر رہی ہیں، بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد بطور پیتھالوجسٹ، ڈاکٹر فرح وسیم بطور فارنزک ایکسپرٹ، سی پی ایل سی آفیسر عامر حسن خان بطور فارنزک آئیڈینٹی فکیشن ایکسپرٹ شامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا کو بھی بطور ممبر شامل کیا گیا تھا۔

    میر رضا کے والد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جو تفتیش کی جارہی ہے اس سے مطمئن ہوں وہ رپورٹ لینے کے لیے جا رہے ہیں اور رپورٹ ملنے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    ڈاکٹر سمعیہ نے بدھ کے روز ایس ایس پی ایسٹ کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے میر رضا علی کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اعتراضات ظاہر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ 29 جولائی کو ہونے والے پوسٹ مارٹم میں متعدد اہم فارنزک تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    پولیس سرجن کے خط میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایکسرے نہ کرانا، گن شاٹ ریزیڈیو ٹیسٹ کے لیے ہاتھوں کے نمونے حاصل نہ کرنا، آتشی ہتھیار سے لگنے والے زخموں کا ناکافی معائنہ اور گولی کے جسم میں داخل ہونے اور گزرنے کی سمت کی تفصیلی دستاویزات کا نہ ہونا جیسے اعتراضات شامل تھے۔

    پولیس سرجن نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا تھا کہ مقتول کا چہرہ ناقابلِ شناخت ہونے کے باوجود ڈی این اے کا نمونہ کیوں حاصل نہیں کیا گیا اس کے علاوہ زخموں کی دستاویز بندی اور فرانزک فوٹوگرافی کے طریقہ کار پر بھی تحفظات ظاہر کیے گئے تھےان سنگین خامیوں کی نشاندہی کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے لاش کی دوبارہ جانچ کی سفارش کی تھی۔

    اس کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں قائم 8 رکنی میڈیکل بورڈ کو تبدیل کر کے 5 رکنی نیا بورڈ بنا دیا گیا تھا جس پر میر رضا کے اہل خانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس نئے بورڈ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا، جس کے بعد قبر کشائی کا معاملہ عارضی طور پر مؤخر ہو گیا تھا۔

    ہفتے کے روز قبر کشائی سے ٹھیک پہلے انتظامیہ کی جانب سے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کے بجائے اچانک سابقہ 8 رکنی میڈیکل بورڈ کو بحال کر دیا گیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر سمعیہ سید کو ایک بار پھر اس آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کی کنوینر مقرر کر دیا گیا۔

    اس بحال شدہ بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد بطور پیتھالوجسٹ، ڈاکٹر فرح وسیم بطور فارنزک ایکسپرٹ، سی پی ایل سی آفیسر عامر حسن خان بطور فارنزک آئیڈینٹی فکیشن ایکسپرٹ شامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا کو بھی بطور ممبر برقرار رکھا گیا ہے۔

    میڈیکل بورڈ میں راتوں رات کی جانے والی تبدیلی پر مقتول کے وکیل اور والدین نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    اس کیس میں وکیل استغاثہ جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ”میڈیکل بورڈ سے متعلق بار بار نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ میڈیکل بورڈ میں کراچی کے ہی ماہر افسران اور ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے، آخر راتوں رات بورڈ تبدیل کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی تھی؟“۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع

    لاہور: حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات میں حتمی پیشرفت نہ ہونے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال شروع کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں۔

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ساتھ مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے جس کے بعد مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےمذاکرات کا اگلا دور پیر کو متوقع ہے، ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور حکومت سے امید ہے کہ آئندہ مذاکرات میں سنجیدگی سے عملی پیشرفت کی جائے گی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہے، حکومت مطالبات تسلیم کرکے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نظام بحال کرے۔

    واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیاد پر مقرر کی جائے، یکم جون 2024 کے ٹول ٹیکس نرخ بحال کیے جائیں اور ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کیا جائے،ٹرانسپورٹرز نے آئندہ ایک سال تک نئے ٹول پلازے قائم نہ کرنے، گڈز ٹرانسپورٹرز پر عائد 7فیصدودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 2 فیصد کرنے اور ملک بھر میں ایکسل لوڈ قوانین کے یکساں نفاذ کا بھی مطالبہ کیا ہے، اوورلوڈنگ کی روک تھام سورس پوائنٹس سے کی جائے جبکہ کسٹمز قانون واپس لیا جائے۔

  • لیونل میسی کے والد  انتقال کر گئے

    لیونل میسی کے والد انتقال کر گئے

    ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔

    جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

    حالیہ ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کے بعد میسی جذباتی ہوکر رو پڑے تھے، بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کے آنسوؤں کی وجہ فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں گزرنے والے مشکل حالات تھے،بعد میں میسی کے خاندان نے جارج میسی کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ طبی علاج کرا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔

    الیکشن کمیشن کی سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی کی مختلف میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی 6 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی کل 9اگست،کو منعقد ہوں گے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    ژوب، لورالائی اور سبی کے ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں، ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور دو پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تینوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

  • ایران نے جنگ میں تباہ ہونے والے مبینہ امریکی لڑاکا طیارے نمائش کے لیے پیش کردیئے

    ایران نے جنگ میں تباہ ہونے والے مبینہ امریکی لڑاکا طیارے نمائش کے لیے پیش کردیئے

    ایران نے جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکی لڑاکا طیاروں کی باقیات پہلی بار نمائش کے لیے پیش کردی ہیں۔

    جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے (ای اسٹرائیک ایگل) کی مبینہ باقیات بھی دکھائی گئی ہیں نمائش میں طیارے کی ایجکشن سیٹ، کونوپی اور دُم سمیت دیگر حصے رکھے گئے ہیں،ایرانی حکام کی جانب سے طیارے کی باقیات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں نمائش کے مقام پر جنگی طیارے کے مختلف حصے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ایوی ایشنسٹ کی رپورٹ کے مطابق نمائش میں موجود ملبے سے اب تصدیق کی جا سکتی ہے کہ ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل کا طیارہ ایئر فریم نمبر 00-3000 تھا، جسے ڈوڈ 44 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ طیارے کی باقیات ایران میں زیرِ زمین بنائے گئے کمروں میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

    نمائش میں ایف-15 ای کے علاوہ امریکی ایم کیو- 1 پریڈیٹر اور ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کا ملبہ بھی شامل ہے امریکی فضائیہ کے کئی ایم کیو 9 ریپر ڈرونز آپریشن ایپک فیوری کے دوران ضائع ہوئے، جس سے امریکی ڈرون بیڑے پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

    امریکی فضائیہ کے سربراہ نے ماضی میں ایم کیو 9 کو ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ’سب سے قیمتی‘ اثاثہ قرار دیا تھا، تاہم اس ڈرون کی کم رفتار اور محدود دفاعی صلاحیتیں اسے فضائی دفاعی نظام کے لیے نسبتاً آسان ہدف بنا سکتی ہیں،نمائش میں موجود ملبے میں ایف-پندرہ ای اسٹرائیک ایگل کی کینوپی اور پائلٹ کو ہنگامی حالت میں طیارے سے باہر نکالنے والی اے سی ای ایس دوم ایجکشن سیٹ بھی شامل ہے۔ دستیاب تصاویر میں ایجکشن سیٹ طیارے کے دیگر حصوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ محفوظ حالت میں نظر آتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈوڈ چوالیس کو اپریل کے آغاز میں ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا طیارے کا تعلق برطانیہ میں قائم امریکی فضائیہ کے 48ویں فائٹر ونگ سے تھا اس ونگ نے آپریشن ایپک فیوری کے لیے اپنے نصف سے زیادہ فعال جنگی طیارے، جن میں ایف-15 ای اور ایف-35 اے بھی شامل تھے، خطے میں بھیجے تھے۔

    نمائش میں مبینہ طور پر اس ریسکیو مشن سے متعلق بعض امریکی سی-130 طیاروں کا ملبہ بھی شامل ہے جو DUDE 44 کے ویپن سسٹمز آفیسر کو واپس لانے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران تباہ ہوئے تھے تاہم جاری کی گئی تصاویر میں ان طیاروں کی باقیات کی فوری طور پر واضح شناخت نہیں ہو سکی، یہ طیارے اس وقت امریکی اہلکاروں نے خود تباہ کیے جب وہ عارضی لینڈنگ کے مقام پر پھنس گئے تھے،اس کارروائی میں ایم ایچ-6 اور اے ایچ-6 لٹل برڈ ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔

    ایرانی نمائش میں اسرائیلی ساختہ ہرمیز ڈرونز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں ان میں ہرمیز 900 کا ایک ڈرون، سیریل نمبر 923، بھی شامل ہے جو کافی حد تک مکمل حالت میں دکھائی دیتا ہے رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون مارچ میں مار گرایا گیا تھا اور اس پر موجود ہتھیار بھی باقیات کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

  • پینٹاگون نے ‘یو ایف او’ کی نئی  فائلیں جاری کردیں

    پینٹاگون نے ‘یو ایف او’ کی نئی فائلیں جاری کردیں

    امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے نامعلوم پروازوں سے متعلق 41 نئی دستاویزات جاری کردیں ہیں، جن میں 25 نامعلوم اشیا کے مشاہدات شامل ہیں۔

    امریکی حکام کی جانب سے جاری کی گئی نئی غیر اعلانیہ دستاویزات میں مشرق وسطیٰ کے ایک رہائشی علاقے کے اوپر تیزی سے حرکت کرتی ہوئی پراسرار گول شے کی مختصر ویڈیو بھی شامل ہے حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی اس شے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور کیس کو غیر حل شدہ قرار دیا گیا ہے۔

    پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے جمعہ کو ان دستاویزات کے اجرا کا اعلان کیا یہ رواں سال نامعلوم پروازوں یا ’یو اے پی‘ سے متعلق خفیہ ریکارڈز کی جاری کی جانے والی پانچویں کھیپ ہے دستاویزات پینٹاگون، ایف بی آئی، سی آئی اے، محکمہ خارجہ اور امریکی صدر کے ایگزیکٹو آفس سے متعلق ریکارڈز پر مشتمل ہیں، جن میں 1950 سے 2026 تک کے واقعات شامل ہیں۔

    جاری کردہ ریکارڈز میں جنوری 1947 کی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں فن لینڈ اور ڈنمارک میں نظر آنے والے ’گھوسٹ راکٹس‘ کا ذکر کیا گیا تھا، جنہیں اس وقت سوویت راکٹ تجربات سے جوڑا گیا تھا 1948 کی ایک یادداشت میں بھی ایک نامعلوم ’پرواز کرنے والی شے‘ دیکھے جانے کی تصدیق کی گئی، تاہم اس کی کوئی واضح وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

    1963 میں برازیل سے بھیجا گیا ایک ٹیلی گرام خاص توجہ کا مرکز ہے، جس میں ایک دھاتی غبارے نما شے کے حادثے اور اس کے اندر ایک ہلاک شخص کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم صرف 6 روز بعد بھیجی گئی ایک اور رپورٹ میں پہلے واقعے کو من گھڑت قرار دے دیا گیا تھا،حالیہ ریکارڈز میں 2021 کا ایک واقعہ بھی شامل ہے، جس میں خلیج عمان میں فوجی اہلکاروں نے ایک لائیو فائر مشق کے دوران 25 نامعلوم اشیا کو حرکت کرتے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اشیا تقریباً 1300 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے سفر کر رہی تھیں۔

    ایف بی آئی نے 2023 اور 2011 میں بھی کولوراڈو اسپرنگز میں دیکھے جانے والی 2 مثلث نما اشیا کی ڈیجیٹل تصاویر تیار کی تھیں، تاہم یہ دونوں مشاہدات تصویروں کے بجائے عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی تھے۔

    دستاویزات میں مشرق وسطیٰ کے ایک رہائشی علاقے کے اوپر تیزی سے حرکت کرتی ہوئی پراسرار گول شے کی مختصر ویڈیو بھی شامل ہے حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی اس شے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور کیس کو غیر حل شدہ قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے (ان آئیڈینٹیفائڈ اینومولس فینومینا) یعنی پُراسرار گولے سے متعلق ریکارڈ کے نئے مجموعے میں یہ ویڈیو سامنے آئی ہے ویڈیو میں ایک گنجان آباد علاقے کے اوپر ایک گول یا کرہ نما شے کو تیزی سے حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ماہرین نے دستیاب معلومات اور ویڈیو کا جائزہ لیا، تاہم وہ اس بات کا تعین نہیں کرسکے کہ یہ شے ڈرون، غبارہ، طیارہ یا کسی اور معلوم فضائی ذریعے سے تعلق رکھتی تھی۔

    حکام کے مطابق اس شے میں بعض غیر معمولی خصوصیات دیکھی گئیں، جن کی دستیاب معلومات کی بنیاد پر مکمل وضاحت نہیں کی جاسکی اسی وجہ سے اس واقعے کو غیر حل شدہ کیسز کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

    تاہم امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی واقعے کو غیر حل شدہ قرار دینے کا مطلب یہ نہیں کہ اسے خلائی مخلوق یا کسی غیر زمینی سرگرمی کا ثبوت سمجھا جائے حکام کے مطابق غیر حل شدہ کا مطلب غیر زمینی نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ واقعے کی حتمی شناخت کے لیے ضروری معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان آئیڈینٹیفائڈ اینومولس فینومینا سے متعلق مزید ریکارڈ بھی عوام کے لیے جاری کیے جاسکتے ہیں اور ان دستاویزات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید فائلیں سامنے آئیں گی۔

    گزشتہ چند برسوں کے دوران یو ایف اوز اور نامعلوم فضائی اشیا کے بارے میں دنیا بھر میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے مختلف حکومتوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے واقعات سے متعلق معلومات زیادہ شفاف انداز میں عوام کے سامنے لائی جائیں۔

  • گھی، تیل اور دودھ کے معیار پر رپورٹ جاری

    گھی، تیل اور دودھ کے معیار پر رپورٹ جاری

    وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار سے متعلق لیبارٹری رپورٹ جاری کردی-

    وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے مجموعی 491 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 315 نمونے قومی معیار کے مطابق قرار پائے جبکہ 176 نمونے غیر معیاری نکلے، یوں تقریباً 36 فیصد نمونے مقررہ معیار پر پورے نہیں اتر سکے۔

    وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق بناسپتی گھی کے 204 نمونوں میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 میں سے 26 نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے،دودھ کے پاؤڈر کے 18 نمونوں میں سے 8 معیار پر پورے نہیں اترے، جبکہ ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 نمونے غیر معیاری پائے گئے،ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 نمونوں میں سے ایک نمونہ قومی معیار کے مطابق نہیں تھا،مجموعی طور پر 491 نمونوں میں سے تقریباً 64 فیصد نمونے قومی معیار کے مطابق جبکہ 36 فیصد غیر معیاری قرار پائے ہیں۔

  • شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت، بنگلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

    شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت، بنگلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

    شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت،پر بنگلہ دیشی حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے نئی دہلی میں معزول اور مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ منعقدہ ایک میڈیا پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی تھی، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا۔

    بنگلہ دیش کے وزیر نوجوانان و کھیل امین الحق نے کہاکہ حکومت اب تک شکیب الحسن کے معاملے میں نسبتاً نرم اور لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد اب مزید گنجائش باقی نہیں رہی،جو شخص ایک آمر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہوچکا ہو، اس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں۔

    39 سالہ شکیب الحسن سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں، جس کی قیادت شیخ حسینہ کرتی تھیں،شکیب الحسن اس وقت سری لنکا میں موجود ہیں اور ان افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے سے قبل طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ مہلک کریک ڈاؤن سے متعلق قتل کی تحقیقات جاری ہیں،شکیب الحسن نےکہاہے کہ اگر انہیں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کردی جائے تو وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

  • ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماری سے امریکا کی 27 ریاستیں متاثر

    ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماری سے امریکا کی 27 ریاستیں متاثر

    امریکا میں میکسیکو سے درآمد کی گئی ہیلاپینو ہری مرچوں کی ایک مخصوص کھیپ سلمونیلا کی وبا کا سبب بن گئی، جس سے 27 ریاستوں میں 345 افراد بیمار ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 36 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ مشتبہ مرچوں کی واپسی شروع کردی گئی ہے اور صارفین کو انہیں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سلمونیلا کی وبا کا تعلق میکسیکو کی ریاست سینالوا سے امریکا درآمد کی گئی ہیلاپینو مرچوں کی ایک مخصوص کھیپ سے سامنے آیا ہے۔

    یہ مرچیں کوسٹ سٹرس ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے مختلف مقامات پر تقسیم کی گئی تھیں۔ وبا کی نشاندہی کے بعد کمپنی نے مشتبہ کھیپ کی واپسی کا عمل شروع کردیا ہے، جبکہ صارفین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی مرچیں استعمال نہ کریں جن کا تعلق متاثرہ کھیپ سے ہو،حکام نے اس وبا کے نتیجے میں اب تک 345 افراد کے بیمار ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ 36 متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کرایا گیا۔ تاہم واقعے سے متعلق کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    سلمونیلا کی علامات کیا ہیں؟

    سلمونیلا ایک جراثیمی انفیکشن ہے جو آلودہ خوراک یا پانی کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے اس کی عام علامات میں اسہال، پیٹ میں مروڑ یا درد، بخار، متلی اور بعض صورتوں میں الٹی شامل ہیں،زیادہ تر صحت مند افراد مناسب نگہداشت کے ساتھ اس انفیکشن سے صحت یاب ہوجاتے ہیں، تاہم کم عمر بچوں، بزرگ افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والوں میں بیماری زیادہ سنگین شکل اختیار کرسکتی ہےایسے افراد میں پانی کی شدید کمی سمیت دیگر پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے شدید یا مسلسل علامات کی صورت میں طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔

  • مولانا طارق جمیل کا خواتین کا گھروں میں کھانا نہ پکانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار

    مولانا طارق جمیل کا خواتین کا گھروں میں کھانا نہ پکانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے خواتین کی جانب سے گھروں میں کھانا نہ پکانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

    مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی جانب سے گھروں میں کھانا نہ پکانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،خواتین کے گھروں میں کھانا نہ پکانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر واقعی جدید دور میں خواتین نے گھر میں کھانا پکانا چھوڑ دیا ہے تو یہ ایک غیر فطری رجحان ہے۔

    مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ 1998 میں امریکہ کے دورے کے دوران ایک ڈاکٹر نے انہیں شمالی امریکہ کے ایسے اعداد و شمار دکھائے تھے جن کے مطابق صرف ایک سال میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات پر ایک ٹریلین ڈالر خرچ کیے گئے تھےغیر فطری اور مصنوعی غذا انسان کے رویے پر اثر انداز ہوتی ہے فاسٹ فوڈ اور مصنوعی خوراک مزاج میں چڑچڑاپن، غصہ اور بے صبری پیدا کر سکتی ہے، جس سے میاں بیوی کے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں،غیر صحت بخش غذا مردوں کی صحت، توانائی اور جسمانی قوت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

    انہوں نے لوگوں کو دیسی گھی اور گھریلو کھانوں کے استعمال کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جن گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں، وہاں بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس سے ڈاکٹروں کا کاروبار فروغ پاتا ہے۔