Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ

    محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔

    وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا ااور عملے سے امیگریشن کے طریقہ کار اور مسافروں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس میں لگنے والے وقت کے بارے میں پوچھامسافروں کے مطابق امیگریشن میں تقریباً 30 منٹ لگ رہے ہیں، جس پر انہوں نے سہولیات بہتر بنانے کی درخواست کی-

    محسن نقوی نے امیگریشن پراسیس کو تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام کاؤنٹرز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے، محسن نقوی نے کہا کہ تمام کاؤنٹرز فعال ہونے سے امیگریشن کے عمل میں غیرضروری تاخیر نہیں ہوگی، ایک مسافر کی جانب سے ایجنٹ کے ذریعے رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کر دیا اور گرفتاری کا حکم دیا-

    انہوں نے ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے جبکہ مکمل دستاویزات والے مسافروں کو نہیں روکا جائے گا جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں بہتری آئی ہے اور جعلی دستاویزات کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

  • لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے پوری امت کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ عالم اسلام ملتِ اسلامیہ کے لیے متحد ہو، مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، سفارتکاری، صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

    لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ اس معاہدے میں وسعت لاکر قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائشیا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے، امریکی اڈے مسلم ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ امریکی عزائم کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں-

    دوسری،جانب،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں ہونے والے دفاعی معاہدے کی خوشی میں کراچی کی سرکاری و تاریخی عمارتوں کو برادر اسلامی ممالک کے قومی پرچموں اور خصوصی روشنیوں سے سجا دیا گیا،کراچی کی اہم سرکاری عمارتیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں، سندھ اسمبلی کی عمارت پر تینوں ممالک کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے جبکہ سندھ سیکریٹریٹ کو بھی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے جھنڈوں کی مناسبت سے خصوصی لائٹنگ سے سجایا گیا۔

    شہر کی تاریخی عمارت فریئر ہال بھی پاک سعودی ترک دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی روشنیوں سے روشن کردی گئی، عمارت پر کی جانے والی خوبصورت لائٹنگ نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

  • امریکا تہران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے مجبور ہوا ہے،ایرانی صدر

    امریکا تہران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے مجبور ہوا ہے،ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا تہران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے مجبور ہوا ہے جو ہماری سفارتکاری کی کامیابی ہے اور یہی وہ وقت ہے جب کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

    ایران کے دارالحکومت تہران میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور ایران و عمان کی جانب سے مشترکہ تیار کردہ نکات پر عمل کرنے کا پابند تھا مگر واشنگٹن نے ایسا نہیں کیا اسی لیے ہمیں اپنا ردعمل دینا پڑا، اس صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے خصوصی ٹیم کی ضروت ہوتی ہے اور ہماری ٹیم اس بحران پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ہم پُرامید ہیں کہ ایران اپنے وقار، عزم اور فخر کے معیار کے ساتھ آگے قدم بڑھائے گا۔

    ایرانی صدر نے امریکا کو مجرم اور استعماری حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خلاف ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،امریکا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ جنگ کے ذریعے تہران کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکا ہے اسی لیے اب وہ مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ایرانی قوم میں تقسیم اور تنازعات کو بھڑکا کر اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں جس سے ایرانی قوم کو خبردار رہنا ہو گا، قوم کو اس مرحلے پر اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں اپنی سلامتی اور دفاعی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے باہم ایک ہونا ہو گا۔

  • سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ  دفاعی معاہدہ ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں،ترکیے

    سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدہ ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں،ترکیے

    ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو مکہ میں معاہدے پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا،مکہ دفاعی معاہدہ تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب اور جوہری طاقت پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی کو بھی اکٹھا کرتا ہے، جس کے پاس نیٹو کی دوسری سب سے بڑی فوج اور تیزی سے بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت ہے-

    ترکی کے سرکاری انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئےمعاہدے کو علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ یہ بڑھتی ہوئی علاقائی غیر یقینی صورتحال اور جنگ کے خطرات کے وقت تعاون اور مزاحمت کو گہرا کرتا ہے، تینوں ممالک کسی خاص ریاست کو اس وقت تک مخالف نہیں سمجھتے جب تک کہ وہ ان کے خلاف معاندانہ کارروائی نہ کریں،معاہدے میں ایسا کچھ نہیں لکھا اور نہ ہی ہم نے ایسی کسی چیز پر دستخط کیے ہیں جو ایک مشترکہ خطرے کی وضاحت کرتا ہے۔ کوئی بھی ملک جو ہم پر حملہ نہیں کرتا وہ ہمارے لیے ہدف نہیں ہے۔

  • آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران نے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

    آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران نے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

    ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کے لیے امریکا کو 6 سخت شرائط پیش کر دی ہیں-

    ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل، جسے پولیٹ بیورو جیسا اختیار حاصل ہے، نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا اپنا “رویہ درست” نہیں کرتا امریکا کو نہ صرف ایران کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا بلکہ خطے میں جنگ کا خاتمہ، ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور اپنی فوجی موجودگی کا انخلا بھی یقینی بنانا ہوگا،امریکا کو ایران کو جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ دینا، پابندیاں ختم کرنا اور منجمد اثاثے غیر مشروط طور پر واپس کرنا ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ان مطالبات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم واشنگٹن اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ کسی بھی حتمی معاہدے سے قبل آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنائی جائے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جہازرانی کے حوالے سے ایک معاہدہ قریب ہے، خاص طور پر ٹرانزٹ روٹ کے تعین پر پیش رفت ہوئی ہے، تاہم آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی دیگر شرائط سے مشروط ہوگی انہوں نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔

    عمان، جو ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، نے کہا ہے کہ بات چیت مثبت اور تعمیری ماحول میں جاری ہے، جبکہ اس نے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کی مذمت بھی کی ہے،ایران نے عملی طور پر اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور وہ گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا خواہاں ہے، جس کی امریکا مخالفت کرتا ہے، جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت ہرمز کے مستقبل کے انتظامات پر ایران اور عمان کے درمیان بات چیت کی گنجائش رکھی گئی تھی،یہ مذاکراتی عمل 60 روزہ مدت کے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، تاہم اس میں توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • برازیل اور امریکا میں  2 ہیلی کاپٹر حادثات،6 افراد ہلاک

    برازیل اور امریکا میں 2 ہیلی کاپٹر حادثات،6 افراد ہلاک

    2 ہیلی کاپٹر حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو گئےہیں،حادثات برازیل اور امریکا میں پیش،آئے-

    خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک ہیلی کاپٹر جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئےفائر بریگیڈ حکام کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئیں ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے زیرِ انتظام تھا جو سیاحوں کو فضائی سیر کراتی تھی، اور یہ حادثہ شہر کے مشہور سیاحتی مقام وسٹا چائنیسا کے قریب پیش آیا۔

    کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پائز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد کولمبین سیاح ہو سکتے ہیں، تاہم شدید جھلس جانے کے باعث شناخت کا عمل دشواری کا شکار ہے،ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہیلی کاپٹر گھنے اور دشوار گزار جنگل میں گرا۔

    ادھر امریکا کی ریاست یوٹاہ میں جنگلاتی آگ بجھانے کے مشن پر مامور ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے، یہ ہیلی کاپٹر فشلَیک نیشنل فاریسٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں شریک تھا،حادثے کے نتیجے میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی جو بعد ازاں پہلے سے موجود آگ میں شامل ہو گئی،مشترکہ آگ اب تقریباً 174 مربع میل (451 مربع کلومیٹر) رقبے تک پھیل چکی ہے، جبکہ امریکا کے مغربی حصوں میں متعدد جنگلات بدستور آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

  • میر رضا کیس کی تفتیش کے لیے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم

    میر رضا کیس کی تفتیش کے لیے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم

    کراچی میں نوجوان میر رضا علی کی موت کے معاملے میں پولیس نے موجودہ تفتیش پر اہلِ خانہ کے عدم اعتماد کے بعد نئی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی نئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جب کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ایس پی کورنگی، ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشنز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے غضنفر کو بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کیس کے تمام پرانے افسران کیس سے باہر کردیے گئے، نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، نئی ٹیم نئی پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تحقیقات کرے گی، کیس کے تمام ڈیجیٹل شواہد کو برقرار رکھا جائے گانئی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب میر رضا علی کے اہلِ خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر موجودہ تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    میر رضا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم سے قبل انہوں نے جو کچھ دیکھا تھا، اسی بنیاد پر وہ کہہ رہی تھیں کہ یہ قتل ہے ان کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے طبی شواہد نے ان کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔

    اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر نے مطالبہ کیا تھا کہ میر رضا کی موت کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تفتیش کے لیے موجودہ تفتیشی ٹیم تبدیل کی جائے،انہوں نے کیس کی تحقیقات سے اے آئی جی کراچی کو بھی دور رکھنے اور ان کا کراچی سے باہر تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    میر رضا کے والد میر حسین نے بھی موجودہ تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میں سب ایک جیسے نہیں ہوتے اور اگر آئی جی سندھ یا وزیراعلیٰ سندھ نئی تفتیشی ٹیم بناتے ہیں تو وہ اسے تسلیم کریں گے۔

    اس سے قبل وکیل جبران ناصر نے بھی دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد موجودہ تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ طبی شواہد سے میر رضا کو گولی لگنے اور جسم پر تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں، جب کہ پولیس تفتیش کرنے کے بجائے اہلِ خانہ کو ہراساں کر رہی ہے۔

    جبران ناصر نے بتایا تھا کہ دوسرے پوسٹ مارٹم کے لیے 17 سیمپلز بھیجے گئے ہیں ان کا دعویٰ تھا کہ طبی شواہد نے ان کے اس مؤقف کی تائید کی ہے کہ میر رضا نے خودکشی نہیں کی بل کہ انہیں قتل کیا گیا۔

    میر رضا کی قبر کشائی کے بعد کیے گئے دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں جسم پر مزید زخموں اور چوٹوں کی نشاندہی ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق میر رضا کے جسم پر کالے دھبے، پاؤں پر زخم، جبڑے کے نیچے گہری چوٹ اور ماتھے پر بھی چوٹ کے نشانات پائے گئےرپورٹ میں میر رضا کی چند پسلیاں ٹوٹنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جب کہ جسم پر موجود زخموں کو موت سے قبل لگنے والی چوٹوں کے زمرے میں قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمر پر لگنے والی گولی کے باعث پھیپھڑوں میں خون بھی جمع ہوا۔

    پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میر رضا کو کمر پر گولی لگی، جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں خون جمع ہوا،گولی کے داخلی زخم کا سائز 0.8 سینٹی میٹر تھا، جب کہ زخم کے اطراف سیاہ نشانات بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں گولی کے خارجی زخم کا بھی ذکر کیا گیا ہےرپورٹ میں دائیں چھٹی پسلی کے کئی ٹکڑوں میں ٹوٹنے کی نشاندہی ہوئی ہے، جب کہ دل پر دو گول زخم بھی پائے گئے۔ کھوپڑی کے دائیں حصے پر گہرا زخم موجود تھا اور کھوپڑی کے مختلف حصوں میں فریکچر کے ساتھ جما ہوا خون بھی پایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناک کی ہڈی کا اگلا حصہ بائیں جانب سے ٹوٹا ہوا تھا، جب کہ اوپری جبڑے کے چار دانت بھی متاثر ہوئے۔ دائیں کولہے کی ہڈی میں 12 سینٹی میٹر کا فریکچر بھی رپورٹ میں درج کیا گیا ہے،میر رضا کی لاش سے 8 رکنی میڈیکل ٹیم نے 17 نمونے حاصل کیے، جب کہ والدین سے بھی دو ریفرنس نمونے لیے گئے ہیں۔ لاش سے حاصل کیے گئے نمونے پیر کو جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری میں جمع کرائے جائیں گے۔

    پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج سے میر رضا کو قتل کیے جانے کے شبے کو تقویت مل رہی ہے، تاہم حتمی نتائج کے لیے کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے، جن کے نتائج تین سے چار روز میں متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ میر رضا علی کراچی کے علاقے فیروز آباد سے لاپتہ ہوئے تھے، جس کے بعد 29 جولائی کو ان کی لاش گلستانِ جوہر سے ملی تھی،لاش ملنے کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ گولی لگنا بتائی گئی تھی، تاہم میر رضا کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات کے باعث اہلِ خانہ نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • کوسوو : اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے

    کوسوو : اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے

    کوسوو میں اپوزیشن کی رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی پر انڈے پھینک دیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رکنِ پارلیمنٹ ٹائم کادریجاج (Time Kadrijaj) نے کوسوو کے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی (Albin Kurti) پر انڈے پھینکے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ،الائنس پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ نے البین کُرتی کی جانب 4 انڈے پھینکے اور شیم شیم کے نعرے لگائے قائم مقام وزیراعظم نے اسپیکر کا انتخاب کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے کوسوو میں تاحال اسپیکر کا انتخاب نہیں کیا جاسکا، آئینی عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی اس لیے پارلیمنٹ کا سیشن غیرآئینی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر  خاتون سمیت 3 مسافر آف لوڈ

    کراچی ایئرپورٹ پر خاتون سمیت 3 مسافر آف لوڈ

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے ایئرپورٹ پر دومختلف کارروائیوں کے دوران ملائیشیا جانے والے دو مسافروں اور باکو جانے والی خاتون کو آف لوڈکر دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملائیشیا جانے والے دو مسافروں کو مبینہ جعلی میڈیکل دستاویزات کے ذریعے اصل سفری مقصد چھپانے پر جبکہ باکو جانے والی خاتون کو مشکوک سفری مقصد اور ممکنہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے شبہے میں مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملائیشیا جانے والے مسافر نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے ملائیشیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا مسافر اس کا اٹینڈنٹ ہے، تاہم تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کا اصل مقصد ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھا،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ سہولت کاروں نے دونوں مسافروں کے وزٹ ویزوں اور ایئر ٹکٹس کا انتظام کیا جبکہ اصل سفری مقصد چھپانے کے لیے گرفتار شہری کے نام سے جعلی ایم آئی آر رپورٹ بھی تیار کی گئی، دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے سہولت کاروں سمیت مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں خاتون کو آذربائیجان کے شہر باکو جاتے ہوئے مشکوک سفری مقصد کی بنیاد پر مزید پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا اور دوران تفتیش انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے رابطے میں آنے والے ایک شخص سے ملاقات کے لیے باکو جا رہی تھی، جس کے عوض اسے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے ملنے تھےسفر اور رہائش کے اخراجات بھی مذکورہ شخص کی جانب سے برداشت کیے جانے تھے، مسافر خاتون کے موبائل فون کی رضاکارانہ جانچ کے دوران متعدد مشتبہ چیٹس اور ایسے رابطوں کا انکشاف ہوا جن میں رقم کے عوض جنسی ملاقاتوں سے متعلق گفتگو موجود تھی۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے ماضی میں اپنے جنسی استحصال اور جسمانی تشدد سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کیں اور کراچی میں ایک مبینہ نیٹ ورک کے ذریعے اسے دیگر خواتین کے ساتھ رکھنے اور استحصال کیے جانے کے دعوے بھی سامنے آئے،ابتدائی معلومات کی روشنی میں خاتون کے معاملے میں جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے پہلوؤں سمیت تمام حقائق کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں-

    ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ، خاتون کو متاثرہ فرد کے طور پر بھی مزید قانونی و حفاظتی پہلوؤں سے جانچا جا رہا ہے اور تینوں معاملات میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ سہولت کاروں، ایجنٹس اور دیگر ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جا سکے ایف آئی اے جعلی سفری دستاویزات، امیگریشن فراڈ، انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • نیشنل چیمپئنز کپ: پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    نیشنل چیمپئنز کپ: پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ملتان میں 11 سے 19 اگست تک ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کامران چوہدری پورے ٹورنامنٹ میں میچ کنٹرول ٹیموں کی نگرانی کریں گے دونوں آئی سی سی کے میچ ریفریز کے پینل میں بھی شامل ہیں،آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار جبکہ پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے عبدالمقیط، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

    ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور ذوالفقار جان آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر جبکہ امتیاز اقبال چوتھے امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گےفائنل کے لیے علی نقوی میچ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے جبکہ آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائرز، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور ناصر حسین چوتھے امپائر ہوں گے۔

    نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، 7 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ سنگل لیگ بنیاد پر کھیلا جائے گا اور سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی، تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور کھیل کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔