Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گزشتہ روز ایک کانسٹیبل کو اس وجہ سے برطرف کردیا کہ اس نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی کی اور محکمہ سے چھپائے رکھا۔ برطرفی کے نوٹس میں یہ کہا گیا کہ اس کا پاکستانی خاتون سے شادی کرنا بھارت کی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کی 41 بٹالین کے کانسٹیبل منیر احمد نے 2023 میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون منال خان سے شادی کی اجازت مانگی تھی۔ تاہم محکمے نے ان کی درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اسی دوران منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو منال ​​سے بھارت اور پاکستان کے علما کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شادی کرلی لیکن محکمہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔ منال خان اسی دوران ڈھائی ماہ قبل وزٹ ویزے پر بھارت گئی اور وہاں اس نے منیر احمد سے باقاعدہ نکاح کر لیا۔ اور پھر طویل مدتی ویزا کے لیے بھارتی حکومت کو درخواست دی۔ منال خان طویل مدتی ویزا کے لیے محکمہ داخلہ میں انٹرویو کے لیے گئی جب کہ وزارت داخلہ کو طویل مدتی ویزا دینے کے لیے مثبت سفارشات بھیجی گئیں تاہم اس کے طویل مدتی ویزہ کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

    سی آر پی ایف کے علم میں یہ معاملہ اس ہفتے کے شروع میں اس وقت آیا جب منال خان کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزا منسوخ کرنے کے بعد جموں سے اس کے آبائی ملک واپس جانے کو کہا گیا تاہم اسے جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 30 اپریل کو ملک بدری سے آخری لمحات میں ریلیف دے دیا اور اسے بھارت میں ہی رہنے کی اجازت مل گئی۔ اب بھارتی حکومت نے تمام معاملات سامنے آنے کے بعد منیر احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

  • مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کا سلسلہ ایک روز وقفہ کے بعد سرحد دوبارہ کھلنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعہ کے روز 27 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جب کہ کوئی بھارتی شہری پاکستان سے بھارت واپس نہیں گیا۔ اٹاری بارڈر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل سے 2 مئی تک بھارت سے 1841 پاکستانی وطن پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت واپس جانے والے بھارتیوں کی تعداد 953 ہے۔ 24 مئی کو صرف 28 پاکستانی بھارت سے واپس پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت جانے والے بھارتیوں کی تعداد 105 تھی۔ 25 مئی کو 191پاکستانی واپس آئے جب کہ 287 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ 26 اپریل کو81 پاکستانی واپس آئے جب کہ 342 افراد بھارت گئے۔ 27 اپریل کو پاکستان آنے والوں کی تعداد 237 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 116 تھی۔ 28 اپریل کو 145 پاکستانی واپس پہنچے جبکہ 275 بھارتی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ 29 اپریل کو بھارت سے پاکستان آنے والوں کی تعداد 104 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 491 تھی۔ 30 اپریل کو 140 پاکستانی بھارت سے واپس پاکستان آئے جب کہ 225 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 30 اپریل کو سرحدیں بند کردی گئیں جس کی وجہ سے یکم مئی کو کسی قسم کی آمدورفت نہ ہوئی تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھارت میں رہ جانے کے باعث بھارت نے پاکستانیوں کے لئے اٹاری بارڈر غیر معینہ مدت کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا تاکہ دونوں ملکوں کے باقی رہ جانے والے شہریوں کو مشکل پیش نہ آئے۔ 

  • پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو اپنے اپنے ملک واپس چلے جانے کے احکامات کئی خاندانوں پر قیامت بن کر سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت سے واپس آنے کے لئے اٹاری بارڈر پہنچنے والی خاتون ثنا کو بھارتی حکام نے پاکستان آنے سے روک دیا جب کہ اس کے 3 سالہ بیٹے مصطفے اور ایک سالہ بیٹی ماہ نور کو پاکستان جانے کے لئے کلیئر کردیا گیا۔

    بھارت کے شہر میرٹھ کی ایک خاتون ثنا نے 2020 میں ایک پاکستانی شہری ڈاکٹر بلال سے شادی کر لی اور مستقل طور پر کراچی میں رہنے لگی۔ یہاں اس کے ہاں دو بچے مصطفے اور ماہ نور پیدا ہوئے۔ ثنا اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے والدین سے ملنے کیلئے 14 اپریل کو ڈیڑھ ماہ کے ویزے پر بھارت گئی۔اسی دوران پہلگام کا واقعہ پیش آنے پر دونوں ملکوں کے شہریوں کو واپس جانے کا حکم دے دیا گیا۔ ثنا کے والدین نے ثنا اور بچوں کو واپس جانے کا کہا لیکن جب وہ اٹاری بارڈر پہنچے تو امیگریشن حکام نے ثنا کو روک لیا کیونکہ اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا تاہم اس کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے ان کو پاکستان جانے کے لئے کلیئر کردیا گیا۔ امیگریشن ہال میں ثنا کی چیخ وپکار سن کر اعلی حکام موقعہ پر پہنچے تو ثنا نے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں جاسکتی اور اس کے بچے بھارت نہیں رہ سکتے۔ حکام نے کم عمر بچوں کو بھی ماں کے ساتھ بھارت میں ہی رہنے کی اجازت دے دی اور ثنا کو پاکستان جانے کیلئے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ قانون کے مطابق ثنا شادی کے 9 سال بعد پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی اہل ہو گی اور اس وقت تک وہ بھارتی شہری تصور کی جائے گی۔ 

  • اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد  کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    لاہور: پیر کے اسٹاک مارکیٹ کے کریش میں بھارت کے امیر ترین افراد کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

    باغی ٹی وی : عام سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کے سرفہرست چار ارب پتیوں مکیش امبانی، گوتم اڈانی، ساوتری جندال اینڈ فیملی اور شیو نادر کو صرف ایک دن میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ان کی دولت میں 3.6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے اس کی کل مالیت 87.7 ارب ڈالر تک گر گئی۔

    گوتم اڈانی، جو اڈانی گروپ چلاتے ہیں، نے اپنی دولت میں 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی ان کی مجموعی مالیت اب 57.3 ارب ڈالر رہ گئی ہے او پی جندال گروپ کے مالک ساوتری جندال اور خاندان کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ان کی دولت اب 33.9 اب ڈالر ہے۔ وہ اس وقت عالمی امیروں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے بانی شیو نادر کی دولت بھی ایک روز میں 1.5 ارب ڈالر کم ہو کر 30.9 ارب ڈالر رہ گئی۔

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

  • پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

    پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے 5 رکنی پاکستانی وفد بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں پہنچ گیا ہے۔

    وفد میں عالمی بنک کے نیوٹرل ماہرین بھی شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے پاور پراجیکٹس کے منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کا جائزہ لیں گے اور ان پراجیکٹس کی انسپیکشن بھی کریں گے۔ یہ دورہ بھارت کی طرف سے 1000 میگا واٹ کے پکل ڈل اور 48 میگا واٹ کے لوئر کلنائی ہاءیڈرو پراجیکٹس کے علاوہ دس پاور پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان پراجکٹس میں ڈربک شیوک، نیمو چیلنگ، کیرو، تماشہ، کارلوس 2، بالٹی کلان سمال، کارگل ہنڈرمین، پھاگلہ، کلان رامواری اور مندی شامل ہیں۔ پاکستان نے مارچ 2022 میں بھارتی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران یہ اعتراضات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد سندھ طاس کے پاکستانی وفد کا پہلا دورہ ہے –

  • سزا پوری، پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    سزا پوری، پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    کراچی: کینٹ اسٹیشن سے بھارتی ماہی گیروں کی وطن واپسی ہوئی ہے

    ملیر جیل میں سزا پوری ہونے کے بعد 80 ماہی گیروں کو واپس بھارت روانہ کردیاگیا،ایدھی فاونڈیشن کے تحت 80 ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین روانہ کیاگیا ،سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی انتظامیہ نے بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات اٹھائے ہیں ،پاک بھارت کے مسائل جلد حل کیے جائیں اچھا ہے،بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹینشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا،80 ماہی گیروں میں سے19 مسلمان ماہی گیر شامل ہیں .ایدھی حکام کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو نقد رقم، کپڑے اور ضرورت کا سامان دیاگیاہے

    تمام ماہی گیر گزشتہ روز ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردئے گئے جن کی کوششوں سے انہیں کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچادیا گیا جہاں سے یہ آج شام واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردئے جائیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے 18 اکتوبر کو حکومت سندھ کو ایک خط کے ذریعے مطلع کردیا تھا جس کے بعد ایدھی فاونڈیشن نے ان ماہی گیروں کی بھارت روانگی کے لئے انتظامات کئے تھے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے 30 اکتوبر کو ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے خط ارسال کردیا تھا جس کے بعد ان ماہی گیروں کی لاہور منتقلی کے لئے بذریعہ ریل ٹکٹوں اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ 

    رپورٹ، خالد محمود خالد
    بھارتی قید سے آزاد 19ماہی گیر کراچی فشریز پہنچ گئے

  • سندھ طاس معاہدہ؛  ثالثی عدالت میں بھارت کو شکست نظر آنے لگی

    سندھ طاس معاہدہ؛ ثالثی عدالت میں بھارت کو شکست نظر آنے لگی

    لاہور (خالدمحمودخالد) سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے ہیگ کی ثالثی عدالت میں ہونے والے کیس میں بھارت کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے جس کے باعث بھارت کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔

    پاکستان کو اس بات کایقین ہوگیا ہے کہ بھارت یہ کیس ہار جائے گا اور پانی کے حوالے سے بھارتی اعتراضات مسترد کرنے کے بعد عدالت پاکستان کو اس کا حق دلائے گی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ بات طے ہے کہ عدالت کی فیس آدھی بھارت دے گا اور آدھی پاکستان دے گا لیکن بھارت نے اپنی مستقل ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے حصہ کی آدھی فیس یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا کہ وہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رہا ہے اس لئے وہ فیس بھی نہیں دے گا۔ اس کے بعد عدالت نے پاکستان سے استفسار کیا کہ اگر وہ کیس کو آگے چلانا چاہتے ہیں تو کیا وہ پوری عدالتی فیس دینے کو تیار ہے؟ اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے حصہ کی فیس بھی جمع کروادی اور اس طرح عدالت کی کارروائی شروع ہوئی۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت نے اب تک اپنے حصہ کی تقریبا45 لاکھ ڈالر فیس ادا نہیں کی۔ مذکورہ ثالثی عدالت میں ہونے والے کیس کی گارنٹی عالمی بینک نے دی تھی۔ بعض مبصرین پاکستان کی طرف سے بھارتی حصہ کی فیس جمع کروانے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کہ پاکستانی عالمی عدالت کی بھاری فیس ادا کرے۔ لیکن دوسری طرف بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ کورٹ فیس ادا کرنا پاکستان کے حق میں گیا۔ اگر کورٹ بھارتی بائیکاٹ کے بعد کیس ناقابل سماعت قرار دے دیتی تو 6 بھارتی اعتراضات کے حوالے عدالت پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ کرتی۔

    بھارتی حکومت کا سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ ہیگ کی مستقل ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں کہ وہ دریائے جہلم اور چناب پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے رتلے ڈیم کے متنازع ڈیزائین میں تبدیلی کے حوالے سے مقدمہ سنے جب کہ عدالت نے بھارتی موقف کی یہ کہہ کر دھجیاں اڑا دیں کہ بھارت ہوتا کون ہے کہ وہ عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کرے۔ عدالت نے بھارت کو بتادیا کہ ہیگ عدالت رتلے ڈیم کے متنازعہ ڈیزائین تبدیل کرنے کے معاملے کی سماعت کرنے اور فیصلہ دینے کی مجاز ہے۔ عدالت نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر بھارت عدالت کا بائیکاٹ کرے گا تو عدالت پاکستان کا موقف سننے کے بعد یکطرفہ فیصلہ دے سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    بھارت کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اا نے پاکستان کو چند ماہ قبل ایک خط بھی لکھا تھا تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی خط کا جواب نییں دیا۔  

  • پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ

    پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ان کے دورہ عراق سے پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا، دونوں ملکوں نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عراق کے تین روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر بغداد میں عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کادورہ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعدادہرسال عراق آتی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر خارجہ نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مظبوط کرنے کیلیے بھی عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کے ساتھ ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں وزراءخارجہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے عراق کے سرکاری دورہ کے موقع پر پاکستان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ دونوں ملکوں نے ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت کئے۔

    اس کے علاوہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزے کے خاتمہ کے لئے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عراق کے تین روزہ سرکاری دورہ پر بغداد پہنچے پر عراقی نائب وزیر خارجہ سمیت دیگر عراقی حکام، بغداد میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی اور سفارت خانے کے سینئر افسران نے ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دورے کی دعوت عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے دی ہے۔

  • لیجنڈری اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی

    لیجنڈری اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی

    لاہور (خالدمحمودخالد) لیجنڈ اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی۔ ان کی عمر 94 سال تھی اور ہفتہ کے روز سے ہسپتال میں تھیں۔ طویل العمری کے سبب انہیں سانس کا عارضہ لاحق تھا جس کی وجہ سے انہیں کئی دیگر بیماریوں کا بھی سامنا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ سلوچنا 30 جولائی 1928 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔

    انہوں نے 1946 میں مراٹھی فلم سسرواس سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی پہلی مقبول ترین فلم 1942 کی شوبھا تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1946 میں انہوں کندن لال سیگل کے ساتھ شاہجہاں میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ لاڈلی، ماں کا پیار، پارس، شگن، شرط، سجاتا، ناگن، دل اپنا پریت پرائی ان کی مقبول ترین فلموں میں سے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    1953 میں انارکلی میں انہوں نے جو اداکاری کی اس سے ان کا شمار برصغیر کی بڑی اداکاراوں میں ہونے لگا۔ 1957 میں انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ فلم مسافر میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم 2007 میں پریکشا کے نام سے ریلیز ہوئی۔ 1999 میں انہیں پدم شری اور 2004 میں فلم فیئر ایوارڈز سے نوازہ گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سلوچنا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • لیجنڈ اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسیں

    لیجنڈ اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسیں

    برصغیر کی نامور اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی۔ ان کی عمر 94 سال تھی اور ہفتہ کے روز سے ہسپتال میں تھیں۔ طویل العمری کے سبب انہیں سانس کا عارضہ لاحق تھا جس کی وجہ سے انہیں کئی دیگر بیماریوں کا بھی سامنا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

    سلوچنا 30 جولائی 1928 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1946 میں مراٹھی فلم سسرواس سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی پہلی مقبول ترین فلم 1942 کی شوبھا تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1946 میں انہوں کندن لال سیگل کے ساتھ شاہجہاں میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ لاڈلی، ماں کا پیار، پارس، شگن، شرط، سجاتا، ناگن، دل اپنا پریت پرائی ان کی مقبول ترین فلموں میں سے ہیں۔

    1953 میں انارکلی میں انہوں نے جو اداکاری کی اس سے ان کا شمار برصغیر کی بڑی اداکاراوں میں ہونے لگا۔ 1957 میں انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ فلم مسافر میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم 2007 میں پریکشا کے نام سے ریلیز ہوئی۔ 1999 میں انہیں پدم شری اور 2004 میں فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سلوچنا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔