Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • شکست کھانے کے باوجود بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی افسران کو نوازنےکاسلسلہ

    شکست کھانے کے باوجود بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی افسران کو نوازنےکاسلسلہ

    لاہور(خالدمحمودخالد) مئی میں پاک بھارت جنگ میں شکست کھانے کے باوجود بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی افسران کو نوازنے اور انہیں ترقیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کو گزشتہ روز بھارت کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف کے نئے عمدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ ڈی جی ایم او کے عہدے پربھی برقرار رہیں گے۔

    ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ بھارتی فوج کے آپریشنز اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹس کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کی نئے عہدے پر تقرری کو بھارتی فوج میں سب سے اہم تقرریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

    اس سے قبل جنرل گھئی کو 4 جون کو، بھارتی فوج کے اہم اتم یودھ سیوا میڈل (UYSM) سے بھی نوازا گیا۔

  • مودی کے تیسری بار اقتدار کا ایک سال،تقریبات کا منصوبہ ٹھپ

    مودی کے تیسری بار اقتدار کا ایک سال،تقریبات کا منصوبہ ٹھپ

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارت بھر میں منفرد انداز میں تقریبات منانے کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے آپریشن سیندور کو اپنے اقتدار کی پہلی سالگرہ پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گھر گھر جا کر خواتین کو سیندور کی ڈبیہ دینے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن یہ منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہوگیا جب بھارتی خواتین نے سخت احتجاج کیا اور مودی کو سیندور تقسیم کرنے سے باز رہنے کو کہا۔ بھارتی خواتین کا کہنا تھا کہ ان کو سیندور دینے کا حق صرف ان کے شوہروں کا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے ان کو سیندور کس حق کے تحت دینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اخبار کے مطابق پہلے تو بی جے پی کی طرف سے اس احتجاج پر پہلے تو خاموشی اختیار کی گئی لیکن جب حالات سنگین ہو گئے تو مودی سرکار کو اپنے اس منصوبے کوختم کرنا پڑا جب کہ شرمندگی سے بچنے کیلئے کہا گیا کہ گھر گھر سیندور بانٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

  • بھارتی اخبارات نے مودی کی انتخابی چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارتی اخبارات نے مودی کی انتخابی چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لاہور(خالد محمودخالد) بھارتی اخبارات نے مودی سرکار کی بی جے پی کی انتخابی چالوں کے بھانڈے پھوڑنے شروع کردئے ہیں۔ ایک اخبار کے مطابق بی جے پی ہمیشہ انتخابات کو جیتنے کے mode میں رہتی ہے اور وہ آپریشن سیندور کو بھی آنے والے ریاستی انتخابات میں کیش کرانے کا سوچ رہی ہے۔ اخبار کے مطابق اس سال اکتوبر نومبر میں ریاست بہار اور اگلے سال مارچ اپریل میں مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تامل ٹاڈو اور پوڈوچری میں ریاستی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس موقعہ پر آپریشن سیندور کو کیش کروانا بی جے پی کا اہم منصوبہ ہے۔

    اخبار کے مطابق ماضی میں بھی مودی کی بی جے پی ایسے ہی منصوبوں پر کام کرتی رہی ہے۔ 26 فروری 2019 کو بالاکوٹ کا ڈرامہ رچایا گیا اور اس کے 45 دن کے اندر لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا فیز شروع ہونا تھا۔ کارگل کا واقعہ بھی 1999 کے لوک سبھا انتخابات سے دو ماہ قبل رچایا گیا۔ اخبار کے مطابق حالیہ پاک بھارت چار روزہ جنگ کےعوامی جذبات کا فائدہ اٹھانے کے لئے مودی نے 29 مئی کو بنگال کے علی پور دوار کا دورہ کیا جہاں اب سے چند ماہ بعد انتخابات ہونے والے ہیں۔ یکم جون کو یہی مقاصد حاصل کرنے کے لئے امیت شاہ بھی بنگال پہنچ گئے۔

    اخبار کے مطابق جو بات بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران کو سمجھ نہیں آرہی ہے وہ یہ ہے کہ سیاست کرنے کی کچھ حد ہوتی ہے۔ جس طرح سے مودی اور ان کے ساتھی انتخابی فائدے کے لیے آپریشن سیندور کا استعمال کرنے کے لیے مختلف ریاستوں، خاص طور پر انتخابات سے منسلک ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں، اس سے ایسا لگتا ہے کہ کچھ اچھا نہیں۔ 29 مئی کو ریاست بہارکے ضلع پٹنہ کے مرکز میں وزیر اعظم کے روڈ شو پر ناقص عوامی ردعمل اس کی واضح مثال ہے۔ جب وہ ریاست کے دو دن کے دورے کے لیے پٹنہ ہوائی اڈے پر اترے، سوشل میڈیا پہلے ہی پارٹی کے آپریشن سیندور کی مذمت سے گونج رہا تھا۔

    اخبار کے مطابق اس وقت حالت ماضی سے مختلف ہیں عوام آنے وال ریاستی انتخابات میں آپریشن سیندور کے جذبات بھول چکے ہوں گے کیونکہ اس وقت عوام کے مسائل کچھ اور ہیں۔ 

  • پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، حقیقت میں بھارتی یوٹیوبر را کی ایجنٹ نکلی

    پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، حقیقت میں بھارتی یوٹیوبر را کی ایجنٹ نکلی

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترہ دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ نکلی جب کہ بھارت کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نئی دہلی میں جیوتی ملہوترہ کے قریبی ذرائع نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ را کے اہلکار جیوتی کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطے بڑھانے کیلئے کہتے تھے۔

    بھارتی وزارت داخلہ کےحکام کی طرف سے جیوتی کو پاکستان جانے والے سکھوں اور ہندووں کے جتھوں میں شامل کیا جاتا اور جلد ویزہ کے حصول کے لئے پاکستانی ویزہ حکام کو جیوتی سے فون کروائے جاتے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کی وجہ سے ہائی کمیشن کے حکام اسے ترجیحی بنیادوں پر ویزہ جاری کر دیتے۔ معروف یوٹیوبر ہونے کی وجہ سے جیوتی نے پاکستانی حکام سے رابطے اس قدر بڑھا لیے کہ اس کا نام پاکستانی ہائی کمیشن کی تیار کردہ مہمانوں کی لسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا اور اسے اہم تقاریب کیلئے دعوت نامہ بھی جاری کیا جاتا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ جیوتی تمام تقاریب میں شامل ہونے سے قبل را کے حکام سے ہدایات لیتی اور تقریبات میں شامل بھارتی مہمانوں کی ویڈیو بناکر را کے اہلکاروں کو فراہم کرتی۔ اس کے علاوہ اہم افراد کی گفتگو بھی ریکارڈ کرکے را کو فراہم کرتی۔ را پاکستانی سفارتخانے کی تقریبات میں شامل ہونے والے مہمانوں کی انکوائری کرنا شروع کردیتی اور ان کو پاکستانی حکام سے رابطوں کی پاداش میں تنگ کیا جاتا۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ جیوتی پاکستان کے دورے کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے بھی رابطے میں رہتی تھی۔ جیوتی کو فنڈز بھی فراہم کئے جاتے جب کہ جیوتی پاکستان کے مختلف مقامات کی ویڈیو بنا کر را کو فراہم کرتی۔ پاکستان میں قیام کے دوران وہ بڑے ٹی وی چینلز اور اہم اخبارات کے صحافیوں سے روابط بڑھانے کی ماہر تھی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے بھی اس نے ملاقات کی۔ بھارتی حکام نے جیوتی کو چین کو دورہ کرانے میں بھی مدد فراہم کی اور جلد ہی اسے بنگلادیش بھیجے جانے کا بھی پلان تھا۔

    بھارتی را کے حکام نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے لئے پہلگام کا ڈرامہ تیار کیا تو پہلگام حملہ سے قبل را کے اہلکاروں نے منصوبہ بندی کے تحت جیوتی ملہوترہ کو پہلگام کا دورہ کروایا اور اس سے پورے علاقے کی ویڈیو بنوائی جسے سوشل میڈیا پر صرف اس لئے وائرل کیا گیا کہ را کے ساتھ جیوتی کے روابط کا شک نہ کیا جا سکے۔ پہلگام ڈرامے کے بعد را نے جیوتی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطے رکھنے اور انہیں اہم راز فراہم کرنے کا الزام لگادیا گیا۔

    اس پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ پہلگام میں اس نے جو ویڈیو بنائی وہ پاکستان کے کہنے پر بنائی اور پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کو دی۔ بھارتی حکام نے جیوتی سے رابطے رکھنے کا الزام لگا کر ایک پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جیوتی کو اسی سفارتکار سے رابطے رکھنے کا بہانہ بنا کر گرفتار کرلیا گیا تاکہ وہ را کے منصوبوں کو منظرعام پر نہ لا سکے۔ 

  • پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گزشتہ روز ایک کانسٹیبل کو اس وجہ سے برطرف کردیا کہ اس نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی کی اور محکمہ سے چھپائے رکھا۔ برطرفی کے نوٹس میں یہ کہا گیا کہ اس کا پاکستانی خاتون سے شادی کرنا بھارت کی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کی 41 بٹالین کے کانسٹیبل منیر احمد نے 2023 میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون منال خان سے شادی کی اجازت مانگی تھی۔ تاہم محکمے نے ان کی درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اسی دوران منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو منال ​​سے بھارت اور پاکستان کے علما کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شادی کرلی لیکن محکمہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔ منال خان اسی دوران ڈھائی ماہ قبل وزٹ ویزے پر بھارت گئی اور وہاں اس نے منیر احمد سے باقاعدہ نکاح کر لیا۔ اور پھر طویل مدتی ویزا کے لیے بھارتی حکومت کو درخواست دی۔ منال خان طویل مدتی ویزا کے لیے محکمہ داخلہ میں انٹرویو کے لیے گئی جب کہ وزارت داخلہ کو طویل مدتی ویزا دینے کے لیے مثبت سفارشات بھیجی گئیں تاہم اس کے طویل مدتی ویزہ کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

    سی آر پی ایف کے علم میں یہ معاملہ اس ہفتے کے شروع میں اس وقت آیا جب منال خان کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزا منسوخ کرنے کے بعد جموں سے اس کے آبائی ملک واپس جانے کو کہا گیا تاہم اسے جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 30 اپریل کو ملک بدری سے آخری لمحات میں ریلیف دے دیا اور اسے بھارت میں ہی رہنے کی اجازت مل گئی۔ اب بھارتی حکومت نے تمام معاملات سامنے آنے کے بعد منیر احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

  • مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کا سلسلہ ایک روز وقفہ کے بعد سرحد دوبارہ کھلنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعہ کے روز 27 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جب کہ کوئی بھارتی شہری پاکستان سے بھارت واپس نہیں گیا۔ اٹاری بارڈر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل سے 2 مئی تک بھارت سے 1841 پاکستانی وطن پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت واپس جانے والے بھارتیوں کی تعداد 953 ہے۔ 24 مئی کو صرف 28 پاکستانی بھارت سے واپس پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت جانے والے بھارتیوں کی تعداد 105 تھی۔ 25 مئی کو 191پاکستانی واپس آئے جب کہ 287 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ 26 اپریل کو81 پاکستانی واپس آئے جب کہ 342 افراد بھارت گئے۔ 27 اپریل کو پاکستان آنے والوں کی تعداد 237 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 116 تھی۔ 28 اپریل کو 145 پاکستانی واپس پہنچے جبکہ 275 بھارتی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ 29 اپریل کو بھارت سے پاکستان آنے والوں کی تعداد 104 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 491 تھی۔ 30 اپریل کو 140 پاکستانی بھارت سے واپس پاکستان آئے جب کہ 225 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 30 اپریل کو سرحدیں بند کردی گئیں جس کی وجہ سے یکم مئی کو کسی قسم کی آمدورفت نہ ہوئی تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھارت میں رہ جانے کے باعث بھارت نے پاکستانیوں کے لئے اٹاری بارڈر غیر معینہ مدت کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا تاکہ دونوں ملکوں کے باقی رہ جانے والے شہریوں کو مشکل پیش نہ آئے۔ 

  • پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو اپنے اپنے ملک واپس چلے جانے کے احکامات کئی خاندانوں پر قیامت بن کر سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت سے واپس آنے کے لئے اٹاری بارڈر پہنچنے والی خاتون ثنا کو بھارتی حکام نے پاکستان آنے سے روک دیا جب کہ اس کے 3 سالہ بیٹے مصطفے اور ایک سالہ بیٹی ماہ نور کو پاکستان جانے کے لئے کلیئر کردیا گیا۔

    بھارت کے شہر میرٹھ کی ایک خاتون ثنا نے 2020 میں ایک پاکستانی شہری ڈاکٹر بلال سے شادی کر لی اور مستقل طور پر کراچی میں رہنے لگی۔ یہاں اس کے ہاں دو بچے مصطفے اور ماہ نور پیدا ہوئے۔ ثنا اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے والدین سے ملنے کیلئے 14 اپریل کو ڈیڑھ ماہ کے ویزے پر بھارت گئی۔اسی دوران پہلگام کا واقعہ پیش آنے پر دونوں ملکوں کے شہریوں کو واپس جانے کا حکم دے دیا گیا۔ ثنا کے والدین نے ثنا اور بچوں کو واپس جانے کا کہا لیکن جب وہ اٹاری بارڈر پہنچے تو امیگریشن حکام نے ثنا کو روک لیا کیونکہ اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا تاہم اس کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے ان کو پاکستان جانے کے لئے کلیئر کردیا گیا۔ امیگریشن ہال میں ثنا کی چیخ وپکار سن کر اعلی حکام موقعہ پر پہنچے تو ثنا نے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں جاسکتی اور اس کے بچے بھارت نہیں رہ سکتے۔ حکام نے کم عمر بچوں کو بھی ماں کے ساتھ بھارت میں ہی رہنے کی اجازت دے دی اور ثنا کو پاکستان جانے کیلئے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ قانون کے مطابق ثنا شادی کے 9 سال بعد پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی اہل ہو گی اور اس وقت تک وہ بھارتی شہری تصور کی جائے گی۔ 

  • اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد  کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    لاہور: پیر کے اسٹاک مارکیٹ کے کریش میں بھارت کے امیر ترین افراد کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

    باغی ٹی وی : عام سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کے سرفہرست چار ارب پتیوں مکیش امبانی، گوتم اڈانی، ساوتری جندال اینڈ فیملی اور شیو نادر کو صرف ایک دن میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ان کی دولت میں 3.6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے اس کی کل مالیت 87.7 ارب ڈالر تک گر گئی۔

    گوتم اڈانی، جو اڈانی گروپ چلاتے ہیں، نے اپنی دولت میں 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی ان کی مجموعی مالیت اب 57.3 ارب ڈالر رہ گئی ہے او پی جندال گروپ کے مالک ساوتری جندال اور خاندان کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ان کی دولت اب 33.9 اب ڈالر ہے۔ وہ اس وقت عالمی امیروں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے بانی شیو نادر کی دولت بھی ایک روز میں 1.5 ارب ڈالر کم ہو کر 30.9 ارب ڈالر رہ گئی۔

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

  • پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

    پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے 5 رکنی پاکستانی وفد بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں پہنچ گیا ہے۔

    وفد میں عالمی بنک کے نیوٹرل ماہرین بھی شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے پاور پراجیکٹس کے منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کا جائزہ لیں گے اور ان پراجیکٹس کی انسپیکشن بھی کریں گے۔ یہ دورہ بھارت کی طرف سے 1000 میگا واٹ کے پکل ڈل اور 48 میگا واٹ کے لوئر کلنائی ہاءیڈرو پراجیکٹس کے علاوہ دس پاور پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان پراجکٹس میں ڈربک شیوک، نیمو چیلنگ، کیرو، تماشہ، کارلوس 2، بالٹی کلان سمال، کارگل ہنڈرمین، پھاگلہ، کلان رامواری اور مندی شامل ہیں۔ پاکستان نے مارچ 2022 میں بھارتی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران یہ اعتراضات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد سندھ طاس کے پاکستانی وفد کا پہلا دورہ ہے –

  • سزا پوری، پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    سزا پوری، پاکستان نے 80 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

    کراچی: کینٹ اسٹیشن سے بھارتی ماہی گیروں کی وطن واپسی ہوئی ہے

    ملیر جیل میں سزا پوری ہونے کے بعد 80 ماہی گیروں کو واپس بھارت روانہ کردیاگیا،ایدھی فاونڈیشن کے تحت 80 ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین روانہ کیاگیا ،سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی انتظامیہ نے بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات اٹھائے ہیں ،پاک بھارت کے مسائل جلد حل کیے جائیں اچھا ہے،بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹینشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا،80 ماہی گیروں میں سے19 مسلمان ماہی گیر شامل ہیں .ایدھی حکام کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو نقد رقم، کپڑے اور ضرورت کا سامان دیاگیاہے

    تمام ماہی گیر گزشتہ روز ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردئے گئے جن کی کوششوں سے انہیں کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچادیا گیا جہاں سے یہ آج شام واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردئے جائیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے 18 اکتوبر کو حکومت سندھ کو ایک خط کے ذریعے مطلع کردیا تھا جس کے بعد ایدھی فاونڈیشن نے ان ماہی گیروں کی بھارت روانگی کے لئے انتظامات کئے تھے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے 30 اکتوبر کو ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے خط ارسال کردیا تھا جس کے بعد ان ماہی گیروں کی لاہور منتقلی کے لئے بذریعہ ریل ٹکٹوں اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ 

    رپورٹ، خالد محمود خالد
    بھارتی قید سے آزاد 19ماہی گیر کراچی فشریز پہنچ گئے