Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • بابا گورو نانک دیو جی کے551واں جنم دن پر بھارتی سکھ یاتری آج پاکستان آئیں گے

    بابا گورو نانک دیو جی کے551واں جنم دن پر بھارتی سکھ یاتری آج پاکستان آئیں گے

    سکھوں کے مذہبی راہنما با با گورو نانک دیو جی کے551ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری آج پاکستان آئیں گے،ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق تقریبا 800 بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ

    بارڈ کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے، جہاں پرایڈیشنل سیکرٹری شرانئز طارق وزیر، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران اور دیگر بورڈ حکام سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے یاتریوں کی آمد پر حکومت SOPپر مکمل عملدآمد کروایا جائے گا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات کے مطابق انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یاتریوں کی سفری سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹ کو خصوصی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔کھانے پینے رہائش کے لیے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق گورو دواروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 30نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے۔ سکھ یاتری دورہ مکمل کرنے کے بعد یکم دسمبر واپس بھارت چلے جائیں گے۔

  • بھارت سے 24 پاکستانی قیدی کل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے

    بھارت سے 24 پاکستانی قیدی کل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے

    بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 24 پاکستانیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان تمام پاکستانی شہریوں کوآج رات کو ہی امرتسر پہنچا دیا گیا۔ ان تمام پاکستانیوں کو کل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان رینجرز کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں واہگہ اٹاری بارڈر خاص طور پر کھولا جائے گا۔ رہا کئے جانے والے پاکستانیوں میں 20 ماہی گیر اور 4 عام شہری شامل ہیں۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام کو تحریری طور پر مذکورہ قیدیوں کی پاکستان حوالگی کی اطلاع دے دی ہے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ان تمام پاکستانی شہریوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔  

  • پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

    پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

    ‏پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عقبہ آمد پر میزبان بحریہ کے حکام نے پاکستانی جہاز کا استقبال کیا۔اس موقعہ پر پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈنگ آفیسر نے پاکستان کے بحریہ چیف کی جانب سے اردن کے عوام اور بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں بھی اردن کے حکام کو آگاہ کیا گیا۔

  • ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔ وزیرخارجہ

    ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔ وزیرخارجہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزئیر پیش کیا تھا جس میں انہوں نے شواہد کے ساتھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے جب کہ سی پیک کےخلاف سازش کرنےپر بھارت کوناکامی ہوگی۔ شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا۔ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاٖذ پر ناکامی ہوگی۔

  • فرانس نے پاکستان سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈا

    فرانس نے پاکستان سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈا

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فرانس کے صدرعمینوئل میکرون نے پاکستان کی حکومت کی طرف سے فرانس کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کے جواب میں پاکستانی فضائیہ کے زیر استعمال فرانس کی فرم ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ 150 کے قریب میراج لڑاکا طیاروں اور پاک بحریہ کی اوگسٹا 90 بی کلاس آبدوزوں کو اپ گریڈ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس نے پاکستان کے اٹلی ساختہ ائر ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے اپنی اوگسٹا کلاس آبدوزوں کو ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن اے آئی پی سسٹمز کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ اپ گریڈ ہونے کے بعد ان میں زیادہ دن پانی کے اندر رہنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ لیکن فرانس کے ایک سفارت کار کے مطابق فرانس نے اسے  بھی   مسترد کردیا ہے۔ پاک فضائیہ کے پاس فرانس کی فرم ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ 150 کے قریب میراج لڑاکا طیارے ہیں۔ جنہیں اب تک پاکستان ہی میں اوورہال اور اپ گریڈ کیا جاتا رہا ہے۔ جبکہ اب جدید ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اختیار انہیں تیار کرنے والی فرانسیسی فرم کے پاس ہے۔ پاکستان بحریہ میں تین اگوسٹا 90 بی کلاس کی آبدوزیں خالد ، سعد اور حمزہ ہیں۔ اخبار کے مطابق فرانس نے قطر سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے رافیل فائٹر طیاروں کے لئے پاکستانی ٹیکنیشنز کو ملازمت نہ دے کیونکہ اس طرح رافیل کی ٹیکنالوجی لیک ہونے کا اندیشہ ہے۔

  • بھارتی احتجاج: سعودی عرب 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ واپس لے رہا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ

    بھارتی احتجاج: سعودی عرب 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ واپس لے رہا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ

    بھارتی دفتر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب 20 ریال کے اس کرنسی نوٹ کو واپس لے رہا ہے جس کی پشت پر جموں کشمیر اور لداخ کو بھارتی حصہ نہ دکھانے پربھارت نے شدید احتجاج کیاتھا۔ سعودی عرب نے یہ کرنسی نوٹ 24 اکتوبر کو جی 20 ممالک کی کانفرنس کے حوالے سے جاری کیا تھا جس کی پشت پر دنیا کا نقشہ بنایا گیا تھا۔ نقشے میں کشمیر اور لداخ کو بھارتی یا پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا۔پاکستان نے بھی اس کرنسی نوٹ پرشائع ہونے والے نقشہ پر اعتراض کیا تھا۔ واضح رہے کہ جی 20 ممالک کی پہلی ورچوئل کانفرنس آج سے شروع ہورہی ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ 

  • "پاکستان کے اندر بھارتی کارروائی”۔ بھارتی فوج نے خود ہی تردید کر دی

    "پاکستان کے اندر بھارتی کارروائی”۔ بھارتی فوج نے خود ہی تردید کر دی

    بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری اوپریشن لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے بھارتی میڈیا کو زبردست جھاڑ پلادی اور بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جاری کردہ خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے جمعرات کی صبح پاکستان کے اندر آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مبینہ طور پر دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دراندازوں کا کافی نقصان ہوا اور وہ یا تو مارے گئے یا انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ نیوز ایجنسی سے خبرجاری ہونے کے چند لمحے بعد ہی بھارت کے تمام بڑے نیوز چینلز نے اپنی معمول کی نشریات کو روک دیا اور بھارتی "کارروائی” کی بریکنگ نیوز نشر کردی۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر یہ خبریں رکوائیں اور اپنی پریس ریلیز جاری کی جس میں بھارتی کارروائی کی خبر کو جعلی قرار دیا گیا جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے سربراہ کو جھوٹی خبر جاری کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔  

  • عمران خان کا دورہ افغانستان سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ناکام

    عمران خان کا دورہ افغانستان سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ناکام

    کابل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ کابل میں بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر باغی ٹی وی کو جو حقائق بتائے اس سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اس افسے کے مطابق بھارت نے افغانستان میں کابل سمیت مختلف شہروں میں عمران خان کے خلاف مظاہرے کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ لوگ جن کو پیسے دئیے گئے وہ کم از کم پانچ پانچ سو لوگ تمام بڑے شہروں میں مظاہرے میں اکٹھا کریں گے لیکن خوست اور پکتیا کے سوا کسی جگہ پر بھی بھارت کو اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں ہو سکی اور کہیں پر بھی لوگوں کو عمران خان کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے لئے باہر نہ نکالا جا سکا۔ خوست میں کئے جانے والے مظاہرے میں صرف 11 لوگ شامل ہوئے جب کہ پکتیا میں 50 کے قرہب لوگ باہر نکالے جاسکے۔ کابل میں بھارتی سفارتخانے نے خوست اور پکتیا کے "مظاہروں” کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی بھی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ 

  • پاکستان میں پھنسے161 شہریوں کی 23 نومبر کوبھارت واپسی

    پاکستان میں پھنسے161 شہریوں کی 23 نومبر کوبھارت واپسی

    لاہور: کورونا لاک ڈاؤن کے وجہ سے پاکستان میں مقیم بھارت سے آئے ہوئے 161 شہریوں کو 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیجا جائیگا، ان میں 135 شہری نوری ویزا کے حامل ہیں 15 ان کے بھارتی رشتہ دار اور 11 بچے شامل ہیں

    نوری ویزا کے حامل یہ وہ پاکستانی شہری ہیں جن کی شادی انڈیا میں ہوئی ہے یا وہ کسی وجہ سے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جابسے ہیں لیکن ابھی تک انہیں بھارتی شہریت نہیں ملی ہے۔ ان میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ بھارتی حکومت ایسے پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کو ان کے آبائی ملک واپس جانے کے لیے نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتا ہے۔
    نوری ویزا کے حامل یہ پاکستانی شہری رواں سال مارچ میں اپنے خاندانوں سے ملنے انڈیا کی مختلف ریاستوں سے یہاں پاکستان پہنچے تھے تاہم اس دوران کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحد بند ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی نہیں ہوسکی تھی
    نوری ویزا کے حامل ان پاکستانیوں کے ساتھ ان کے 15 بھارتی رشتہ دار اور 11 بچے بھی شامل ہیں
    ان پاکستانی اور بھارتی شہریوں کو 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیجا جائیگا۔ بھارتی سفارتخانے کی درخواست پر پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر ان شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی طور پر بارڈر کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں
    ان شہریوں کے لیے واپسی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہے

  • بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ہندووں کی بربریت۔ مذہب تبدیل نہ کرنے اور شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا

    بھارتی ریاست بہار کے شہر وشالی میں رسالپور گاوں کی 20 سالہ مسلمان لڑکی گلناز خاتون کومذہب تبدیل کر کے ہندو لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر زندہ جلائے جانے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی جس کے بعد پولیس نےبالآخر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلناز خاتون جس کی آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی، علاقے کا ایک نوجوان ستیش کماراس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ چونکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتا تھا اس لئے گلناز نے اس سے شادی سے انکار کردیا جس کا ستیش کمار کو بے حد رنج تھا۔ گلناز کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کر دی۔ 30 اکتوبر کو گلناز اپنی بہن گلشن پروین کے ہمراہ گھر کا کوڑا کرکٹ پھینکنے باہر نکلی تو ستیش کمار نے اپنے کزن چندن اور اس کے باپ وجے رائے کی مدد سے گلناز کو پکڑ لیااور اسے ایک بار پھر شادی کے لئے مجبور کیا۔ گلناز نے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور ہندو سے شادی نہیں کر سکتی تو ستیش نے اسے مڈہب تبدیل کرنے کو کہا۔ گلناز کے انکار پر چندن نے اسے پکڑاجب کہ اس کے باپ وجے رائے نے اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور ستیش نے اسے آگ لگا دی جس سے گلناز کا 75 فی صد جسم جل گیا۔ تینوں ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔ گلناز کی بہن گلشن کی گواہی اور ملزمان کے بارے میں بتانے کے باوجود پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گلناز خاتون نے ایک ویڈیو میں تمام حقائق ریکارڈ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ گلناز 15 نومبر کو انتقال کر گئی۔ جس کے بعد وشالی اور پٹنہ بھر میں کئی این جی اوز اور سیاسی جماعتوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس پر دباو ڈالا۔ گزشتہ روز پولیس نے ستیش کمار کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔