پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین دنیاکاسب سے بڑاتجارتی بلاک ہے۔یورپی یونین کی ترقی پذیر ملکوں کوتجارتی مراعات قابل تعریف ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ای یو کے 14 ممالک ایف اے ٹی ایف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نےمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلئے بڑی کوششیں کی ہیں۔
Author: Khalid Mehmood Khalid
-

بھارت کا کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ
بھارت نے سکھوں کے مذہبی راہنما بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقعہ پر سات روز کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ راہداری کھولنے کے لئے دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ سردار پرم جیت سنگھ سرنا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو خطوط لکھے تھے جن پر بھارتی حکومت نے مختلف اداروں سے رائے طلب کی تھی۔ ان اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کرتار پور راہداری سات روزکے لئے کھولنے کااصولی طور پر فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثنا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایک علامتی وفد پاکستان جائے گا۔ اس سے قبل بھارت سے تقریبا پانچ ہزار یاتریوں کا وفد پاکستان آتا رہا ہے۔ جب کہ کورونا کی وجہ سے صرف چندسو بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب جائیں گے۔ پاکستان اس مرتبہ تقریبا دو ہزار بھارتی سکھوں کے وفد کو پاکستان آنے کی اجازت دے رہا ہے۔اس سلسلے میں متروکہ املاک وقف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عامر احمد نے بتایا کہ بھارتی سکھ صرف پانچ روز کے لئے 27 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے جہاں سے انہیں فوری طور پر ننکانہ صاحب روانہ کردیا جائےگا۔ان یاتریوں کو ننکانہ صاحب کے سوا کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبرسے 30 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بھارت سے27 نومبرکو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے اور وہ براہ راست ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے۔ یکم دسمبر کو سکھ یاتری واپس بھارت چلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی SOP پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
-

گورونانک دیوجنم دن کی تقریبات27 نومبر سے 30نومبرتک جاری رہیں گی
بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اعلی سطحی انتظامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمد نے صدارت کی۔پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمدطارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ عمران گوندل،فرازعباس پی آر او عامر حسین ہاشمی اوردیگر اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبرسے30نومبرتک جاری رہیں گی۔ بھارت سے27نومبرکو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے اور وہ ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے۔ یکم دسمبرکویاتری واپس بھارت روانہ ہوں گے۔ کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھرسے اس مرتبہ کم یاتری پاکستان آئیں گے۔چیئرمین بورڈ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث حکومتیSOPپرمکمل عمل درآمد کیاجائے گا۔
-

پانچ بھارتی قیدی سزا مکمل ہونے پر بھارت کے حوالے
پاکستان نے پانچ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر بھارت بھیج دیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان میں آندھرا پردیش کا ستیش بھوگ ولد نورتی بھوگ، رائے پور کا بھگیان کمار گنشام ولد شامی لال، اڑیسہ کا برجو ولد دھموکمیر، کانپور کاسونو سنگھ ولدروشن سنگھ، کانپور کا شمس الدین ولد مرتضی حسین شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ان پانچوں افراد کو ضروری کارروائی کے لئے امرتسر میں ریڈ کریسنٹ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ان کے کورونا ٹیسٹ کریں گے۔
-

پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان مودی کے پتلے جلائے گئے
بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار دسہرہ منایا۔ اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شیطان راون کے پتلے جلاتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے تہوار دسہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے عوام شیطان راون کی بجائے شیطان نریندر مودی کے پتلے جلائے۔ پنجاب کسان یونین نے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے۔ہندووں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے پاپ بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کے لئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقعہ پر اس بڑے شیطان کوجلانے سے ملک میں سکون ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کسانوں کے مظاہرے اپنے عروج پر ہیں۔بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے ملک کے وزیراعظم کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔
-

معطل مسلمان کانسٹیبل نے نوکری بچا لی اور داڑھی منڈوا دی

مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکمرانوں کی سختیوں اور بچوں کا پیٹ پالنے کی مجبوری کے پیش نظر بلآخرمعطل بھارتی مسلمان کانسٹیبل نےداڑھی منڈوا دی جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار انتشار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا تھا۔ پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیاتھا اوروہ داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔ -

دسہرہ کے موقعہ پر بھارتی پنجاب میں شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان
بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امرتسر میں کسان یونین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورے بھارتی پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے کسی شخصیت کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔ دریں اثنا گزشتہ روز بھی کسانوں نے اپنے احتجاج کے دوران مودی کے پتلے جلائے۔ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مودی کی مدد کرنے کے الزام میں کسانوں نے معروف تاجروں امبانی اور اڈانی کے پتلے بھی جلائے۔ کسانوں نے پنجاب میں آنے والی مال گاڑیوں کو روکنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز امبانی اور اڈانی کا سامان لے کر پنجاب آنے والی مال گاڑیاں معمول سے تیز رفتار کر کے پنجاب میں داخل ہوگئیں جس پر ان تاجروں کے بھی پتلے جلائے گئے۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔

-

اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کی خوشی میں دفتر خارجہ میں خصوصی تقریب
اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کی خوشی میں دفتر خارجہ اسلام آباد میں ’یو۔این‘ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس کے اشتراک سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب میں خاص طور پر شرکت کی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسلام آباد میں تعینات سفراء سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان اور اعلی حکام بھی توریب میں شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وڈیو پیغام کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا۔ وزیرخارجہ نے اس موقعہ پر کہا کہ سماجی ومعاشی بہتری کے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اقوام متحدہ کے تمام اداروں، فنڈز اور پروگرامز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام کی حالت زار انتہائی ابتر ہے۔ قابض بھارتی افواج منظم انداز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام شدید مصائب اور مظالم کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی ضمانت دی گئی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور، قیام کے اغراض ومقاصد کے ساتھ پاکستان کی مکمل وابستگی کا عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں پاکستان کی بھرپور شرکت کا جائزہ پیش کیا اورکہا کہ عالمی امن و سلامتی سے پائیدار ترقی اور انسانی حقوق تک ہر شعبے میں پاکستان کی شرکت نمایاں ہے۔
تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان پوسٹ نے جاری کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یادرہے کہ اقوام متحدہ کا دن ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور کے نفاذ کی یاد دلاتا ہے -

بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیا اور داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سےایک ہندوستانی صحافی رویندر سنگھ روبن نے امرتسر سے فون پرباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں پگڑی اور داڑھی والے سکھ بھی کام کرتے ہیں اور ماتھے پر تلک لگائے ہندو جنہوں نے کالی ڈوری ہاتھ پر باندھ رکھی ہوتی ہے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی لیکن ایک مسلمان پولیس فورس میں داڑھی کیوں نہیں رکھ سکتا؟
-

"کون بنے گا کروڑ پتی” میں تحریک انصاف پارٹی کے بارے میں سوال
"پاکستان کی وہ کونسی سیاسی پارٹی ہے جس کے سربراہ ایک کرکٹر ہیں ان کی آواز کا آڈیو کلپ سنایا جارہا ہے، پارٹی کا نام بتائیے”۔ بھارتی ٹی وی کے معروف پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار امیتابھ بچن نے یہ سوال پوچھا تو ایک بھارتی شہری نے اس سوال کا جواب تحریک انصاف پارٹی فورا ہی دے دیا۔ جس کے بعد امیتابھ بچن نے عمران خان کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ اس سوال کی قیمت اسی ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ اس شخص کے جواب سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگ عمران کی آواز ان کی تصویر کے بغیر بھی پہچانتے ہیں جب کہ ان کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ بڑے کوئز پروگراموں میں ان کے حوالے سے سوالات بھی چنے جارہے ہیں۔
