کرتار پوررا ہداری کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرانتظام گوردوارہ دربار صاحب میں9 نومبر کو ایک تقریب منعقد کرے گی جس میں پاکستان بھر سے سکھ رہنماء اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام شرکت کریں گے۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور دنیا بھر کے سکھوں نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کے بارے پراپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور کرتار پور راہداری کو ایک سال مکمل ہونے پرایک بڑی تقریب منعقد ہونے جار ی ہے۔ تقریب میں ملک بھر سے سکھ رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ قوم کو پاکستان پر اعتماد ہے۔پاکستان بھرمیں موجود سکھ مذہب کی عبادت گاہیں متروکہ وقف املاک کے زیرانتظام محفوظ ہیں۔ جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ، سابق پردھان سردار امیرسنگھ اور سردارمن میت سنگھ کاکہنا ہے کہ کرتار پور راہدری دنیا بھر کے سکھوں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے محبت اورامن کا پیغام ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزطارق وزیراوران کی ٹیم کرتار پورراہداری کی سیکورٹی اورانتظام کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے جس پر ہم ان کے بے حد شکرگزارہیں۔پاکستان بھرمیں سکھوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اورمذہبی تقاریب کے انعقادکےلئے متروکہ وقف املاک کواپنی خدمات کی انجام دہی کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی مکمل مشاورت حاصل ہوتی ہے۔
Author: Khalid Mehmood Khalid

مودی، عمران اور چینی صدر کا ورچوئل سامنا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 10 نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ورٹوئل اجلاس میں ایک دوسرے کے ساتھ سکرین ٹائم شئیر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لداخ کے حوالے سے سخت کشیدگی کے باوجود زی جن پنگ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت روس کے صدر ولادی میر پوٹن کریں گے جب کہ تنظیم کے دیگرارکان میں ترکمانستان، ازبکستان، قازقستان، تاجکستان اور کرغستان شامل ہیں جواجلاس میں شرکت کریں گے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان میں نارووال کے قریب گوردوارہ کرتار پور صاحب کی دیکھ بھال کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے گوردوارے کو خود مختار قرار دئیے جانے اور گوردوارہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں سکھوں کو نمائندگی نہ دینے پر نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن کو طلب کیا ہے اور انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے احتجاجی مراسلہ دیا۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سکھوں کے مذہبی مقام کے حوالے سے کوئی بھی کمیٹی بنانے کے حوالے سے سکھوں کی نہ صرف رائے لے بلکہ انہیں بھی کمیٹی میں شامل کرے۔

ایس پی ایس ایس یوراجہ محمد ارشد کرونا سے انتقال کر گئے
کراچی میں ایس پی ایس ایس یوراجہ محمد ارشد نجی ہسپتال میں رضائےالہی سےانتقال کر گئے۔ راجہ ارشد گزشتہ ایک ہفتےسے کرونا کے باعث گھرمیں قرنطینہ تھے۔ آج طبیعت ناساز ہونے پرانہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اب تک ڈیوٹی دینے والے 14 افسران و اہلکارکورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گوردوارہ کرتار پور کی دیکھ بھال کے لئے بنائے گئےپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پر بھارتی سکھوں کے تحفظات
بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں نارووال کے قریب گوردوارہ کرتار پور صاحب کی دیکھ بھال کے لئے حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے منظوری کے بعد گوردوارے کو خود مختار قرار دئیے جانے اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ پنجاب میں سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم شرومنی اکالی دل کے سرکردہ لیڈر ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں گوردوارہ کی دیکھ بھال کےلئے کئے جانے والے انتظامات کو بزنس پلان کا نام دیا گیا ہے جب کہ سکھ قوم مذہب کے نام پر کسی قسم کا بزنس نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ کرتار پور کی دیکھ بھال کے لئے جتنے فنڈز درکار ہیں وہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ سکھوں کی ایک دوسری سرکردہ تنظیم نے اس بات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ نئے بنائے گئے پراجیکٹ کے ارکان میں ایک بھی سکھ رکن شامل نہیں ہے۔ تنظیم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی منصوبے کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے لئے اسی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کاکم از کم ایک رکن ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ کرتارپور گوردوارہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں سکھوں کو بھی نمائندگی دی جائے۔


شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا برا وقت شروع
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملنے والے خصوصی ٹاسک کے بعد وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کا چارج سنبھالتے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرناان کا مشن ہے۔ جیلوں میں کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں کو بحالی کے مراکز بنائیں گے۔

پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے، وزیرخارجہ
پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین دنیاکاسب سے بڑاتجارتی بلاک ہے۔یورپی یونین کی ترقی پذیر ملکوں کوتجارتی مراعات قابل تعریف ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ای یو کے 14 ممالک ایف اے ٹی ایف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نےمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلئے بڑی کوششیں کی ہیں۔

بھارت کا کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ
بھارت نے سکھوں کے مذہبی راہنما بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقعہ پر سات روز کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ راہداری کھولنے کے لئے دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ سردار پرم جیت سنگھ سرنا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو خطوط لکھے تھے جن پر بھارتی حکومت نے مختلف اداروں سے رائے طلب کی تھی۔ ان اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کرتار پور راہداری سات روزکے لئے کھولنے کااصولی طور پر فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثنا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایک علامتی وفد پاکستان جائے گا۔ اس سے قبل بھارت سے تقریبا پانچ ہزار یاتریوں کا وفد پاکستان آتا رہا ہے۔ جب کہ کورونا کی وجہ سے صرف چندسو بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب جائیں گے۔ پاکستان اس مرتبہ تقریبا دو ہزار بھارتی سکھوں کے وفد کو پاکستان آنے کی اجازت دے رہا ہے۔اس سلسلے میں متروکہ املاک وقف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عامر احمد نے بتایا کہ بھارتی سکھ صرف پانچ روز کے لئے 27 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے جہاں سے انہیں فوری طور پر ننکانہ صاحب روانہ کردیا جائےگا۔ان یاتریوں کو ننکانہ صاحب کے سوا کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبرسے 30 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بھارت سے27 نومبرکو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے اور وہ براہ راست ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے۔ یکم دسمبر کو سکھ یاتری واپس بھارت چلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی SOP پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

گورونانک دیوجنم دن کی تقریبات27 نومبر سے 30نومبرتک جاری رہیں گی
بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اعلی سطحی انتظامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمد نے صدارت کی۔پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمدطارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ عمران گوندل،فرازعباس پی آر او عامر حسین ہاشمی اوردیگر اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبرسے30نومبرتک جاری رہیں گی۔ بھارت سے27نومبرکو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے اور وہ ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے۔ یکم دسمبرکویاتری واپس بھارت روانہ ہوں گے۔ کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھرسے اس مرتبہ کم یاتری پاکستان آئیں گے۔چیئرمین بورڈ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث حکومتیSOPپرمکمل عمل درآمد کیاجائے گا۔

پانچ بھارتی قیدی سزا مکمل ہونے پر بھارت کے حوالے
پاکستان نے پانچ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر بھارت بھیج دیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان میں آندھرا پردیش کا ستیش بھوگ ولد نورتی بھوگ، رائے پور کا بھگیان کمار گنشام ولد شامی لال، اڑیسہ کا برجو ولد دھموکمیر، کانپور کاسونو سنگھ ولدروشن سنگھ، کانپور کا شمس الدین ولد مرتضی حسین شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ان پانچوں افراد کو ضروری کارروائی کے لئے امرتسر میں ریڈ کریسنٹ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ان کے کورونا ٹیسٹ کریں گے۔










