Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان مودی کے پتلے جلائے گئے

    پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان مودی کے پتلے جلائے گئے

    بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار دسہرہ منایا۔ اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شیطان راون کے پتلے جلاتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے تہوار دسہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے عوام شیطان راون کی بجائے شیطان نریندر مودی کے پتلے جلائے۔ پنجاب کسان یونین نے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے۔ہندووں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے پاپ بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کے لئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقعہ پر اس بڑے شیطان کوجلانے سے ملک میں سکون ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کسانوں کے مظاہرے اپنے عروج پر ہیں۔بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے ملک کے وزیراعظم کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔ 

  • معطل مسلمان کانسٹیبل نے نوکری بچا لی اور داڑھی منڈوا دی

    معطل مسلمان کانسٹیبل نے نوکری بچا لی اور داڑھی منڈوا دی


    مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکمرانوں کی سختیوں اور بچوں کا پیٹ پالنے کی مجبوری کے پیش نظر بلآخرمعطل بھارتی مسلمان کانسٹیبل نےداڑھی منڈوا دی جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار انتشار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا تھا۔ پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیاتھا اوروہ داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔

  • دسہرہ کے موقعہ پر بھارتی پنجاب میں شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان

    دسہرہ کے موقعہ پر بھارتی پنجاب میں شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان

    بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امرتسر میں کسان یونین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورے بھارتی پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے کسی شخصیت کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔ دریں اثنا گزشتہ روز بھی کسانوں نے اپنے احتجاج کے دوران مودی کے پتلے جلائے۔ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مودی کی مدد کرنے کے الزام میں کسانوں نے معروف تاجروں امبانی اور اڈانی کے پتلے بھی جلائے۔ کسانوں نے پنجاب میں آنے والی مال گاڑیوں کو روکنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز امبانی اور اڈانی کا سامان لے کر پنجاب آنے والی مال گاڑیاں معمول سے تیز رفتار کر کے پنجاب میں داخل ہوگئیں جس پر ان تاجروں کے بھی پتلے جلائے گئے۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔ 

  • اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کی خوشی میں دفتر خارجہ میں خصوصی تقریب

    اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کی خوشی میں دفتر خارجہ میں خصوصی تقریب

    اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کی خوشی میں دفتر خارجہ اسلام آباد میں ’یو۔این‘ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس کے اشتراک سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب میں خاص طور پر شرکت کی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسلام آباد میں تعینات سفراء سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان اور اعلی حکام بھی توریب میں شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وڈیو پیغام کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا۔ وزیرخارجہ نے اس موقعہ پر کہا کہ سماجی ومعاشی بہتری کے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اقوام متحدہ کے تمام اداروں، فنڈز اور پروگرامز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام کی حالت زار انتہائی ابتر ہے۔ قابض بھارتی افواج منظم انداز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام شدید مصائب اور مظالم کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی ضمانت دی گئی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور، قیام کے اغراض ومقاصد کے ساتھ پاکستان کی مکمل وابستگی کا عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں پاکستان کی بھرپور شرکت کا جائزہ پیش کیا اورکہا کہ عالمی امن و سلامتی سے پائیدار ترقی اور انسانی حقوق تک ہر شعبے میں پاکستان کی شرکت نمایاں ہے۔
    تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان پوسٹ نے جاری کیا ہے۔
    اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یادرہے کہ اقوام متحدہ کا دن ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور کے نفاذ کی یاد دلاتا ہے

  • بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل

    بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیا اور داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سےایک ہندوستانی صحافی رویندر سنگھ روبن نے امرتسر سے فون پرباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں پگڑی اور داڑھی والے سکھ بھی کام کرتے ہیں اور ماتھے پر تلک لگائے ہندو جنہوں نے کالی ڈوری ہاتھ پر باندھ رکھی ہوتی ہے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی لیکن ایک مسلمان پولیس فورس میں داڑھی کیوں نہیں رکھ سکتا؟ 

  • "کون بنے گا کروڑ پتی” میں تحریک انصاف پارٹی کے بارے میں سوال

    "کون بنے گا کروڑ پتی” میں تحریک انصاف پارٹی کے بارے میں سوال

    "پاکستان کی وہ کونسی سیاسی پارٹی ہے جس کے سربراہ ایک کرکٹر ہیں ان کی آواز کا آڈیو کلپ سنایا جارہا ہے، پارٹی کا نام بتائیے”۔ بھارتی ٹی وی کے معروف پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار امیتابھ بچن نے یہ سوال پوچھا تو ایک بھارتی شہری نے اس سوال کا جواب تحریک انصاف پارٹی فورا ہی دے دیا۔ جس کے بعد امیتابھ بچن نے عمران خان کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ اس سوال کی قیمت اسی ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ اس شخص کے جواب سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے لوگ عمران کی آواز ان کی تصویر کے بغیر بھی پہچانتے ہیں جب کہ ان کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ بڑے کوئز پروگراموں میں ان کے حوالے سے سوالات بھی چنے جارہے ہیں۔

  • پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ

    پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ

    نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات کے دوران، بہترین کوآرڈینیشن پر، پاکستانی مشن کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی واضح کامیابی، بین الاقوامی برادری کی جانب سے، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری کاوشوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ بھارت بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت تمام موثر عالمی فورمز پر اٹھانا ہو گا جب کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

  • ذہنی معذور پاکستانی غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت پہنچنے پر گرفتار

    ذہنی معذور پاکستانی غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت پہنچنے پر گرفتار

    بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی پنجاب پہنچ جانے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص کانام مشتاق بتایا جارہا ہے، جب کہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ وہ قصور کے قریب حسینی والا کے مقام پر بھارتی سرحد عبور کر کے دو سو میٹردور بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بجائے بھارتی فوج نے اسے للکارا لیکن مشتاق کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ بھارتی علاقے میں پہنچ چکا تھا۔ اس کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے پانچ ہزار پانچ سو پاکستانی روپے برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ مشتاق پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بھارتی علاقے میں لگائی گئی باڑ کے اندر سے ہوتا ہوا فیروز پور کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوج نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے فیروزپور پولیس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ اس کے بارے میں پاکستانی حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

  • گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دوران ملاقات پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال۔ وزیر خارجہ نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔گلبدین حکمت یار نے کہا کہ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جب کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے ۔ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ
    وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا حل کا واحد راستہ افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پر ، پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے۔ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے
    حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ، پاکستان اور افغانستان کے مابین وسیع تر دو طرفہ روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا اہم حصہ ہے

  • صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھارتی حکومت نے دعوت نامہ بھجوا دیا

    صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھارتی حکومت نے دعوت نامہ بھجوا دیا

    ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔روس آئندہ ماہ کی 10 تاریخ کو ایس سی او کے وزرائے اعظم کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں قازقستان، کرغزستان، روس، چین ،تاجکستان، ازبکستان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہو گاجس میں چینی وزیر اعظم بھی شرکت کریں گے جب کہ پاکستان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام نے فون پر باغی ٹی وی کو بتایا کہ بھارت نے رواں سال ایس سی او کونسل کی سربراہی سنبھالی ہے۔ باغی ٹی وی کو بتایا گیا کہ بھارت ایس سی او کے ایجنڈے کو مزید تقویت دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے اور معاشیات اور تجارت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت، ایس اینڈ ٹی اور ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھارت کے تجویز کردہ کئی اقدامات کی ایس سی او نے تائید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاگیاکہ اجلاس ورچوئل ہوں گے یا رہنماؤں کی براہ راست موجودگی کے ساتھ ان کا انعقاد کیا جائے گا۔