وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دوران ملاقات افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ ایمبیسڈر محمد صادق نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اس موقعہ پرکہاکہ افغانستان میں مستقل اور دیرپاقیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی ،اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ خطے میں امن و استحکام کا دارو مدار، افغان مسئلے کے پر امن حل کے ساتھ منسلک ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی پر خلوص، مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔
Author: Khalid Mehmood Khalid
-

بھارت کاجارحانہ رویہ خطے کے امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت کاجارحانہ رویہ خطے کے امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔پاکستان کے ہم خیال دوست ملکوں کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے بھارتی رویے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدر کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاحوالہ دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پچھلے سال پانچ اگست کو بھارت نے غیرقانونی اوریکطرفہ طورپرعلاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کرکے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے علاقے میں اضافی فوجی تعینات کئے جوپہلے ہی دنیامیں سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے۔کشمیری رہنماوں کوجیلوں میں ڈال کراوربے گناہ نوجوان کشمیریوں کاماورائے عدالت قتل، حق خودارادیت کیلئے جدوجہدکرنے والوں کےعزم کے خاتمے کےلئے ہتھکنڈے ہیں۔یہ حقائق انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں میں عیاں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کاآغازاہم اورعلاقائی امن کے لئے مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس سال کے آغاز میں دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کےلئے سہولت فراہم کی۔ ملکی صورتحال کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا سے درپیش چیلنج سے قطع نظر موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیکس وصولی میں تیس فیصداضافہ ہوا جبکہ پہلی دفعہ ترسیلات زر بیس ارب ڈالرسے تجاوزکرگئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہواہے۔ برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں شاندارتعلقات ہیں اوراسے مزید مستحکم کریں گے۔
-

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سینیٹر رحمان ملک کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹر رحمان ملک کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں اقوام متحدہ کا بھارتی مظالم پر خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ مودی نے گذشتہ 465 دنوں سے کشمیر میں طویل ترین فوجی کرفیو کے حوالے سے اقوام متحدہ نےایک لفظ تک نہیں کہا۔ کمیٹی مظلوم بھارتی مظالم پراقوام متحدہ کی خاموشی و غیر سنجیدہ رویے پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اقوام متحدہ کی کسی بھی رکن نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی۔ مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارت کیجانب سے طویل ترین کرفیو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی اقوام متحدہ سے اپنے سلامتی کونسل کے منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ کمیٹی متفقہ طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر بھارتی کرفیو کو ہٹانے کے لئے اقدامات کرے۔
-

اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔ ٹرمپ
کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہورہی ہے اور اب انہیں بخار نہیں ہے اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کانلے کے مطابق صدر کے علاج کے بعد ان کی صحت میں مناسب بہتری ہوئی ہے اور کل شام انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے ریمیڈیسو کی دوسری خوراک لی۔ دن بھر ان کا باڈی ٹمپریچر 96 اور 98 ڈگری کے درمیان رہا۔ انہیں بخار نہیں ہے اور اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
کالن نے بتایا کہ ابھی تک وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے ٹھیک ہونے کے سلسلے میں پوری طرح سے مطمئن ہے۔
ریلیز کے مطابق ٹرمپ ہفتے کی شام بزنس شروع کرتے ہوئے اور بغیر کسی پریشانی کے اسپتال کے کپڑوں میں میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھے گئے ۔
میڈیکل سینٹر کے ذریعہ ہفتے کو ٹرمپ کا چار منٹ کا ویڈیو جاری کیا گیا،’’ٹرمپ نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔‘‘ -

کھدائی کے دوران بدھا کی مورتیاں اور 1840 کے سکے برآمد
ہندوستان کے سابق بادشاہ ابراہیم لودھی کے آبائی گاؤں کوٹلہ لودھیان میں کھدائی کے دوران زمانہ قبل مسیح کی بدھا کی مورتیاں اور 1840 کے زمانہ کے سکے برآمد ہوئے ہیں۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ لودھیان تحصیل پیاز پور ڈسٹرک ڈیرہ اسماعیل خان کے ہیڈ ٹیچر محمد آصف نے بتایا کہ وہ موسم کی شجرکاری کے لئے سکول سے ملحقہ اراضی میں کھدائی کر رہے تھے کہ انہیں زمین کی تہہ سے اشوکا کے عہد کے کچھ نوادرات جن میں مورتیاں اور سکے شامل ہیں اور سنہ 1840 کے انگریز دور کے کچھ نایاب سکے ملے ہیں۔



-

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پوشیدہ رکھنا چاہ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر ہمیں بے حد تشویش ہے۔ ایک نیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی جاری رکھی ہوئی ہیں وہ ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے ۔ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ۔ ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا اور دہلی میں ہونیوالے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا۔ یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں اور انہوں نے حیلوں بہانوں سے (unlawful activity prevention act2019 ) کی آڑ میں ان پر بے جا پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔ آج ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائ جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ۔ آج بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوریت میں وہ سلوک روا نہیں رکھا جاتا جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ جمہوریت میں اقلیتوں کے ساتھ وہ ناروا سلوک نہیں برتا جاتا جو بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہے۔
-

پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بھارتی بیان سختی سے مسترد کردیا
پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بھارتی بیان سختی سے مسترد کردیا.بھارت کو اس معاملے پر بات کرنے کاکسی بھی قسم کا کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی حق حاصل نہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا واویلا کرنے سے بھارت نہ تو حقیقت تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور غیرقانونی اقدامات سے ہی توجہ ہٹا سکتا ہے۔ بہتر سال سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی اور غیرانسانی طورپر قابض ہے تاہم کشمیری عوام پر قابض بھارتی افواج کے ذریعے مسلسل بہیمانہ تشدد اورمظالم کے باوجود کشمیریوں کی خودساختہ مقامی مزاحمتی تحریک مزید طاقتور وتوانا ہوئی ہے۔ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ جموں وکشمیر کے حصوں پر اپنا غیرقانونی اور طاقت کے بل پرقائم قبضہ فوری ختم کرے اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اقوام متحدہ کے زیرنگرانی غیرجانبدارانہ اور آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ استصواب رائے کا حق دینے کی عالمی ذمہ داری بجالائے۔
-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں کام بند کردیا
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے پربھارت میں کام بند کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ملازمین کو فارغ کرکے بھارت میں جاری کام بندکردیا۔ ایمنسٹی نے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر رجت کھوسلہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے مودی حکومت کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا ہے جس میں منظم حملے اور دھمکیاں بھی شامل ہیں، جس کی وجہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مسلم کش فسادات ہوں یا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مودی حکومت ایمنسٹی کے کسی سوال کے جواب نہیں دینا چاہتی۔
رجت کھوسلا نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے ذمہ داران بیٹھیں گے اور بھارت میں ہمارا کام بند کیے جانے کا نوٹس لیں گے۔
قبل ازیں ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ اسی طرح ایمنسٹی نے مودی حکومت پر اس بات کے لیے بھی زور دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے اور انٹرنیٹ بحال کرے۔
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر مودی حکومت نے ایمنسٹی انڈیا کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ ایمنسٹی انڈیا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، پھر اس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور تنظیم کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمنٹسی کو عطیات دینے والے افراد کو انکم ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے -

ملزم شہباز شریف نیب کی حراست میں
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی. نیب حکام نے ملزم شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا
جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا -

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور وفد کے اعزاز میں شاہ محمود قریشی کا ظہرانہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے دورہ پاکستان پر آئے ہوئے افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور وفد کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ کے دوران وزارت خارجہ میں غیر رسمی گفتگو۔ اس موقعہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ احسان اللہ ٹوانہ بھی اس موقع پر موجودتھے
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ سیکریٹریز ،سفراء نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔
