بھارت نے طاقت کے ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی ریاستوں پر قبضہ کیا۔ شہر یار آفریدی کا عالمی یوم امن پر ٹویٹ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس کی اجازت نہیں دے گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی رائے شماری کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف زمین پر سب سے بڑی جنگ لڑی۔ آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم نےہندوستان کے ساتھ امن برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے لیکن بالادست ہندوستانی ڈیزائن بڑی رکاوٹ ہے
Author: Khalid Mehmood Khalid
-

پاکستان نے نئے نامزد بھارتی ناظم الامور کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں پہلی بارپاکستان نے بھارت کی طرف سے نامزد کئے جانے والے نئے ناظم الامور جیانت کھوبراگڑے کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ باغی ٹی وی کو بھارتی دفتر خارجہ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت تعینات بھارتی ناظم الامورگورو آہلووالیہ کی مدت ملازمت جون سے ختم ہو چکی ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد میں اضافی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ پر بھارتی حکومت نے اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری جیانت کھوبراگڑےکو پاکستان میں نیاناظم الامور مقرر کیا اور اس بارے میں پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیالیکن پاکستان کی طرف دفتر خارجہ میں ڈائریکٹرساوتھ ایشیانے بھارتی حکام کوبتادیا ہے کہ جیانت کھوبرا گڑے پاکستان کو قابل قبول نہیں اس لئے ان کوویزہ جاری نہیں کیاجاسکتا۔ یہ بھی کہا گیا کہ وہ ناظم الامور کی پوسٹ کے لئے بہت سینئرہیں اس لئے بھارت کوئی جونئیر آفیسر تعینات کرے۔ جیانت کھوبراگڑے اس سے قبل کرغستان میں بھارتی سفیر بھی رہ چکے ہیں جب وہ پاکستان میں بھی تعینات رہے ہیں۔ بھارتی دفتر خارجہ نے جیانت کھوبراگڑے کی پاکستان میں تعیناتی کومسترد کرنے کے پاکستانی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسے ویانا کنونشن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سفارتکارکو دوسرے ملک میں تعینات کرنا اس ملک کا اپنا استحقاق اور فیصلہ ہوتا ہے۔ کوئی بھی ملک یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ کسی سفارتکار کی تعیناتی کو مسترد کر دے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سفارتی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس پر بھارت کو سخت حیرت ہوئی ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا
بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین بے گناہ مجاہدین کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں پولیس زون کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع راجوری میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں افراد لشکر طیبہ نامی تنظیم سے وابستہ ہیں اور کشمیر سے راجوری آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے گورین بالا علاقے میں 18 اور 19 ستمبر کی شب ایک آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت راہل بشیر عرف ایان بھائی ساکن پلوامہ، عامر جان عرف حمزہ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور حافظ یونس وانی عرف زبیر ساکن شوپیاں کے بطور کی ہے۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے برآمد شدہ اسلحے میں 2 اے کے 56 رائفلز، 6 اے کے میگزین، 2 چینی پستول، 3 پستول میگزین، 4 گرینیڈ اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔ -

اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیرکےمسئلے کو حل کرنےمیں ناکام رہی ہے, شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7دہائیوں سےکررہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی ناکام ہونےکی آوازیں ہندوستان کے اندر سےاٹھ رہی ہیں۔ بھارت نے یکطرفہ قوانین اوربندشوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دباناچاہا۔ 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر ان مظالم سے ،مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجارہاہے۔کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرےلگتے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن پر میری دیگر ممالک کےوزرائےخارجہ سےملاقاتیں ہوئیں۔
ان دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نےکیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی۔اقوام متحدہ نےجہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکےمسئلے کو حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یورپین یونین کی سفیرسے اپنی ملاقات کے دوران بھی یہی کہا کہ یورپی یونین تو انسانی حقوق کی علمبردار ہے ان کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ
ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتاہوں۔ پاکستان کو وقتی طور پرایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ بڑاریلیف ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے۔ مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔سعودی عرب کیساتھ ہمارا ایک جذباتی لگاؤہے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی سمیت ہمارے تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں وہاں بھی ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا تاکہ ہم غفلت کے مرتکب نہ ہوں۔ -

ہریانہ میں مضحکہ خیز” آپریشن میڈم جی”
بھارتی خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ریاست ہریانہ کے شہرریواڑی میں ملٹری انجینئرنگ سروسز کے ایک سویلین ملازم کو گرفتار کر لیا گیااور اس پرمضحکہ خیز الزام لگایا گیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کی ملٹری انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والی ایک اہم خاتون سےفیس بک پر رابطے میں ہے اور انہیں اہم نوعیت کی معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ ہریانہ کے مہیش کمار کو لکھنئو ملٹری انٹیلی جنس کی نشاندہی پر ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کیا ہے جب کہ ہریانہ کے انٹیلی جنس ادارے ڈھائی سال تک مہیش کے رابطوں سے بے خبر رہے جب کہ مہیش پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر پاکستان ملٹری انٹیلی جنس سے کئی مواقع پررقم بھی وصول کرتا رہا۔ہریانہ پولیس نے مہیش کے کمپیوٹر اور اس کا موبائل فون قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ اسے ” آپریشن میڈم جی” کا نام دیا گیا ہے۔
-

چین نہیں بلکہ بھارت اور ترنگا سکھوں کا اصل دشمن ہے۔
امریکہ میں قائم سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ سردار گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ چین کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے بھارتی حکومت سکھ فوجیوں کو لائین آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کر رہی ہے اور انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

لداخ میں چینی فوج کے خلاف لڑنے والے بھارتی سکھ فوجیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں سردار گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ چین سکھوں کا دشمن نہیں بلکہ بھارت اور ترنگا سکھوں کا اصل دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ترنگا ہے جسے 1984 میں بھارتی فوج نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس دربار صاحب کو منہدم کرکے وہاں لہرایا تھا جب کہ سکھوں کی نسل کشی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کانپور میں سکھ فوجی جوان کے 13 دن کے بچے کو دھکتے تندور میں بھون دینے کا واقعہ سکھ فوجی کیسے بھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ترنگے کے سائے تلے دہلی میں سکھوں کی ماوں بہنوں اور بیٹیوں کی سرعام عزتیں پامال کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارت اسی ترنگے تلے سکھ فوجیوں کو ورغلا رہا ہے اور انہیں ڈھال بنا کر بارڈر پر لڑنے کے لئے بھیج رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جن فوجیوں کو بارڈر پر بھارتی فوج استعمال کر رہی ہے ان کے خاندان کےمکمل افراد کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ ان کی عزت کوپامال کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال نومبر میں خالصتان کے قیام کے لئے عالمی ریفرنڈم کروا رہے ہیں۔ انہوں نے سکھ فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیاروں کو چھوڑ کر سکھ فار جسٹس کے سفیر بن جائیں انہیں جتنی تنخواہ بھارت میں ملتی ہے وہ انہیں اس سے دس ہزار روپے زیادہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج اس بات کاموقعہ آگیا ہے کہ سکھ فوجیوں کو بتایا جائے کہ چین ان کا دشمن نہیں بلکہ ان کااصل دشمن بھارت اور ترنگا ہے۔ -

نریندر مودی جمعرات کو 70 سال کے ہوگئے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 70 سال کے ہوگئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیر (14 ستمبر) سے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ملک گیر پروگراموں اور تقریبات کا اعلان کیا ہے جو دو اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریبا تین دہائیوں قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ’لیٹرٹو مدر ‘ (جگت جننی) کو مخاطب خط کے اس مجموعے میں انہوں نے اپنے مقاصد اور خدشات کے تعلق سے تفصیل سے لکھا ہے۔
تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تناظر میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی پلاسٹک مخالف مہم کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو کپڑے سے تیار کردہ تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔
بی جے پی کی جانب سے مسٹرمودی کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ ، مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ ، چشمے تقسیم کرنے کے پلازمہ عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ -

بھارت چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج پھر ملک کو یقین دہانی کروائی کہ بھارت مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دی جائے گی۔ مشرقی لداخ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر بھارت کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ بھارت تمام مسائل کو پرامن مذاکرات سے حل کرنے کاحامی ہے لیکن ایل اے سی پر شریک حیثیت کو بدلنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا،’ ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینل کے توسط سے آگاہ کروا دیا کہ چین کی سرگرمیاں شریک حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ یہ کوشش ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں ہے‘۔ -

"چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”
فلمی صنعت کی 1949 میں بننے والی مقبول ترین فلم برسات کے گانے "چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے نغمہ نگار اقبال حسین المعروف حسرت جے پوری کی 21ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

حسرت جے پوری 17 ستمبر 1999 کو 77 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ 15 اپریل 1922 کو جے پور میں پیدا ہونے والے اقبال حسین عرف حسرت جے پوری کو شاعری ورثے میں ملی۔ ان کے نانا فدا حسین فدا مشہور شاعر تھے۔ لیکن شعرو شاعری کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے حسرت کو جو جدوجہد کرنی پڑی وہ سب کے لئے ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے 20 سال کی عمر میں شاعری شروع کی۔ حسرت جے پوری نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم برسات کے دو گانوں سے شروع کیا۔جیا بے قرار ہے چھائی بہار ہے، آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے، کی زبردست مقبولیت کے بعد انہوں نے کئی فلموں کے لئے گیت لکھے جو ان فلموں کی کامیابی کا باعث بنے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے ہمسائے کی ایک ہندو لڑکی رادھا سے محبت ہو گئی تو انہوں نے اس کا اظہار ایک خط لکھ کر کرنا چاہا۔ خط میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار صرف ایک شعر کی شکل میں کیا۔ "یہ میرا پریم پتر پڑھ کر، کہ تم ناراض نہ ہونا”۔ تاہم اس لڑکی نے تواس خط کاجواب نہیں دیالیکن راج کپور نے یہی شعر 1964 کی فلم سنگم میں ایک گیت کی شکل میں لے لیا۔ فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سر فہرست آجاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیتوں میں طبع آزمائی کی لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں کمال کی مہارت حاصل تھی۔ فلموں کے سنہری دور میں ٹائٹل گیت لکھنا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ فلم سازوں کوجب بھی ٹائٹل گیت کی ضرورت ہوتی تھی، سب سے پہلے حسرت جے پوری سے رابطہ کیا جاتا تھا۔ان کے تحریر کردہ ٹائٹل گیتوں نے کئی فلموں کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 1966 میں انہیں فلم سورج کے گیت بہارو پھول برساو میرا محبوب آیا ہے، پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ حسرت جے پوری کے دو بیٹے اختر اور آصف ان دنوں ممبئی میں پراپرٹی کا کام کر رہے ہیں جب کہ ان کی بیٹی کشور رحیم یار خان میں گھریلو زندگی بسر کر رہی ہیں۔ -

بھارتی وزیر دفاع کے سر پر چاند ستارہ بن گیا
بھارتی پارلیمینٹ کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریر کے دوران ان کے سر پر پڑنے والے روشنی سے چاند ستارہ بن گیا۔ چاند ستارہ پاکستان کے جھنڈے پر بنا ہوا ہے
