Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر25 ستمبراور 26ستمبر کی رات کو ایک غیر ملکی شخص رائے ونڈ کے قریب جاتی امرامیں واقع میاں نواز شریف کے گھر میں کالے شیشوں والی ایک پرائیویٹ گاڑی پر پہنچاجہاں مبینہ طور پر مریم نواز شریف نے ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ غیرملکی نے رات کو جاتی امرا میں ہی قیام کیا اور 26 ستمبرکو ایک دوسری گاڑی میں جو کہ جاتی امرا کی ملکیت بتائی جارہی ہے کے ذریعے وہاں سے روانہ ہوا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی مبینہ طور پر ایک بھارتی تھا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ شخص پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی سفارتکار تھا یا کسی دوسرے ملک سے پاکستان آیا تھا۔ علاقے کے رہائشی بعض افراد سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے گھر میں غیرملکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے بعض سرکردہ افرادسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا جب کہ جاتی امرا کے اسٹاف نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

  • بہار میں بی جے پی کے غنڈوں کا مخالف پارٹی کے جلوس پر حملہ

    بہار میں بی جے پی کے غنڈوں کا مخالف پارٹی کے جلوس پر حملہ

    بھارتی صوبہ بہار میں انتخابات قریب آتے ہی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بی جے پی کے غنڈوں نے مخالف جان ادھیکار پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہو کر ان کے انتخابی جلسوں اورجلوسوں

    پر ڈنڈوں سے حملے شروع کردئے ہیں جان ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادیو،جو کہ اس وقت لوک سبھا کے رکن بھی ہیں، نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے جلوس پر جس طریقے سے حملہ کیا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے سبب 243ارکان پر مشتمل بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے تین مراحل میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ 

  • مختلف ممالک کےسفرا،سفارتکار, دفاعی اتاشی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

    مختلف ممالک کےسفرا،سفارتکار, دفاعی اتاشی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

    مختلف ممالک کےسفرا،سفارتکار, دفاعی اتاشی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے۔ بین الاقوامی اداروں کےنمائندےبھی آج ایل اوسی کادورہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرسفراکو ایل او سی کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ آزربائیجان، بوسنیا،یورپی یونین کےسفرا،دفاعی اتاشی کاوفددورہ کرےگا۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اور فلسطین کے سفرابھی دورہ کریں گے۔ یونان،آسٹریلیا،ایران،کرغزستان اور عراقی سفیر بھی ایل او سی جائیں گے۔ برطانوی،اٹلی،پولینڈ،ازبکستان اور جرمنی کے سفیر بھی وفد میں شامل ہوں گے۔سویٹزرلینڈ، فرانس،مصر،لیبیا،یمن،افغانستان بھی دورہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی جائیں گے۔
    سفرا،دفاعی اتاشیوں کاوفدخودبھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔ سفارت کاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کےشکار متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان نے کبھی غیر ملکی سفیر ،ادارےکو ایل او سی کےکسی علاقے میں جانےسےنہیں روکا۔ پاکستان نےاقوام متحدہ مبصرمشن،سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا۔ پاکستان چاہتاہےایل اوسی پر کوئی بھی جا کر زمینی حقائق کا جائزہ لے سکتا ہے۔ بھارت نےغیرملکی سفیروں کے ایل او سی کےدورےپرپابندی عائد کررکھی ہے۔ بھارت نےیو این مبصر مشن اور میڈیا پربھی ایل اوسی جانےپرپابندی لگارہی ہے

  • شاہین باغ کی دادی بلقیس ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں شامل

    شاہین باغ کی دادی بلقیس ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں شامل

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شاہین باغ تحریک کو ختم ہوئے چھ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کی گونج اہمیت کے ساتھ اب بھی پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ معروف جریدے ٹائم میگزین نے شاہین باغ تحریک میں شامل تین دادیوں میں سے ایک 82سالہ بلقیس کو دنیا کی سو اہم شخصیات میں جگہ دی ہے ٹائم میگزین نے اپنی سو بااثر شخصیات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور فلمی اداکار آیوشمان کھرانہ کا بھی نام شامل کیا ہے واضح رہے کہ شاہین باغ تحریک کی تین دادیاں اسماء، سروری اور بلقیس شاہین باغ کی دبنگ دادیوں کے نام سے مشہور ہیں۔ٹائم میگزین نے بلقیس (دادی) کو دوہزار بیس کی سوبا اثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔انہوں نے سخت سردی اور بارش کے موسم میں بھی اپنی ہمت نہیں ہاری تھی اور نوجوان خواتین اور مظاہرے میں شامل تمام لوگوں کی قیادت کر رہی تھیں اور انہوں نے شاہین باغ تحریک پر ہر حملے کا نہایت ہی ثابت قدمی، عقل مندی اور حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا تھا۔اس کی وجہ سے وہ دبنگ دادیوں کے نام بھی مشہور ہوئیں۔ 15 دسمبر 2019 کو قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے طلبہ اورشہریوں کے احتجاج کے دوران پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف شاہین باغ کی خواتین نے دھرنا شروع کیا تھاجو تقریباً تین ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہا تھا۔ مودی کے جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کے اعلان کے پیش نظر پولیس نے دھرنا کو ختم کروادیا تھا۔

    تحریک کے دوران دبنگ دادیوں نے تمام بڑے چینلوں کے تیز طرار صحافیوں کا سامنا کیا تھا اور اپنی بات مدلل طور پر رکھنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ قومی شہریت ترمیمی قانون، این سی آر اور این پی آر کے خلاف جاری شاہین باغ تحریک نے پورے ملک نے ہی پوری دنیا کو متاثر کیا تھا اور اس کی گونج امریکہ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سنی گئی تھی۔اس تحریک کا اثر یہ ہوا تھا کہ ملک میں شاہین باغ کے طرز پرخواتین کی سیکڑوں تحر یک شروع ہوگئی تھیں اور یہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہتی تھیں اور اس کاحلقہ پنچایت سطح تک وسیع ہوگیا تھا۔ اس نے پورے بھارت اور ہر طبقے کو متاثر کیا تھا اور مسلم خواتین کے تئیں لوگوں کے نظریے میں بھی تبدیلی آئی تھی۔ شاہین باغ تحریک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہندوستان کی پہلی تحریک تھی جو خواتین چلارہی تھیں اور اتنے عرصے تک چلنے کے باوجود کسی قسم کا پر تشدد واقعہ پیش نہیں آیا اور گولی چلنے اور سبوتاژ کرنے کی کوشش کے باوجود خواتین نے نہایت تحمل سے کام لیا اور اس تحریک کو تمام مذاہب کی خواتین کی حمایت حاصل تھی اور تمام مذاہب کی خواتین نے نہ صرف اس میں سرگرم حصہ لیا تھا بلکہ مسلم خواتین کی شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔ ٹائم میگزین کے بلقیس دادی کو بااثر شخصیات میں شامل ہونے پر شاہین باغ تحریک سے وابستہ خواتین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی تحریک کے لئے خوش آئندبتایا۔ تحریک سے وابستہ صائمہ خاں، ملکہ خاں اور دیگر خواتین نے بلقیس دادی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تحریک کی کامیابی اور اس کے اعتراف کی دلیل ہے۔

  • بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ

    بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ

    وادی نیلم پہنچنے پر عوام کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھرپور استقبال۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم کنٹرول لائن پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے شہیدوں کے بیواؤں کیلئے تین ہزار فی کس کے حساب ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا. وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا.انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں. وادی نیلم کے عوام بھارتی جارحیت تین دھائیوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدل ہندوستانی فوج معصوموں کو اس لیے نشانہ بناتی ہے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں لیکن پاک فوج ہماری آزادی کی محافظ فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے عوام دفاع وطن کے لیے آخری دم تک پال فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

  • کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کا بیان، بھارت غصہ سے لال پیلا ہو گیا

    کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کا بیان، بھارت غصہ سے لال پیلا ہو گیا

    جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔
    ترومورتی نے ٹوئٹ کیا’’ہم نے مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے‘‘۔
    خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

  • ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال سے بھارتی مسلم نوجوان کی لاش برآمد

    ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال سے بھارتی مسلم نوجوان کی لاش برآمد

    سیالکوٹ کے قریب ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال میں موترہ کے قریب تشدد سے ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے کپڑوں کی جیب سے ایک رقعہ اور سات سو بھارتی روپے کے کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ لاش سے ملنے والے رقعہ میں لکھاہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرا تعلق مقبوضہ
    کشمیر کے علاقہ بھرداں کلاں سے ہے اور تشدد سے تنگ آ کردریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر رہا ہوں۔ مرنے والے شخص نے خودکشی کرنے پر خدا سے معافی بھی مانگی ہے۔ دریں اثنا بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک مسلم نوجوان کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش دریا میں بہا دی جو پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق جموں کے علاقہ بھرداں کلاں کا رہائشی مسلم نوجوان گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا جس کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی کرائی گئی سیکیورٹی فورسز نے نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دیتے ہوئے اس کی جیب میں ایک رقعہ ڈال کر اس کی لاش کودریا میں بہا دیا جو پاکستان پہنچ گئی۔ لاش کو موترہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ 

  • اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی

    اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی

    اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر، اپنے خطاب کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم بیان۔
    میرا نقطہ نظر یہ تھاکہ آج اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ ہمیں ان اصولوں اور مقاصد کو دیکھنا ہو گا جن کے باعث، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بنیاد رکھی گئی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعدامن و استحکام اور تنازعات کا حل کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اس ادارے کی بنیاد بنی۔ آج اگر ہم نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت سے ایسے تنازعات نظر آئیں گے جو حل طلب ہیں۔ دو تنازعات ان میں نمایاں طور پر دکھائی دیں گے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں ایک مسئلہ کشمیر اور دوسرا مسئلہ فلسطین۔ میں نے اپنے خطاب میں جہاں اقوام متحدہ کی کامیابیوں کا ذکر کیا وہاں ان کی تنازعات کی طرف توجہ دلائی۔ اقوام متحدہ ہو، سلامتی کونسل ہو انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اگر ان تنازعات کے حل کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے

  • وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے پچھترنویں اجلاس میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے۔ وزیرخارجہ

    وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے پچھترنویں اجلاس میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے۔ وزیرخارجہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا چھٹا اجلاس وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری ، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر ، سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پایمالیوں اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم، بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ بھارت کے انسانی حقوق کی پایمالیوں سے متعلقہ جرائم کی فہرست بہت طویل ہوتی جارہی ہے۔ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترنویں(75th) اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائیں گے۔ پاکستان، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا جائز حق، حق خود ارادیت انہیں مل نہیں جاتا۔

  • نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ میں طلبی

    نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ میں طلبی

    بھارت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا جس میں پاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب میں ایک بے بنیاد واقعہ کے حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مراسلے میں الزام لگایا گیا کہ چند روز قبل گوردوارہ کے گرنتھی کی 17 سالہ نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اسے تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کیا گیااور اس کی ایک مسلم شخص سے شادی کر دی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 15 روز سے لڑکی لاپتہ ہے۔