وادی نیلم پہنچنے پر عوام کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھرپور استقبال۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم کنٹرول لائن پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے شہیدوں کے بیواؤں کیلئے تین ہزار فی کس کے حساب ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا. وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا.انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں. وادی نیلم کے عوام بھارتی جارحیت تین دھائیوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدل ہندوستانی فوج معصوموں کو اس لیے نشانہ بناتی ہے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں لیکن پاک فوج ہماری آزادی کی محافظ فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے عوام دفاع وطن کے لیے آخری دم تک پال فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Author: Khalid Mehmood Khalid

کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کا بیان، بھارت غصہ سے لال پیلا ہو گیا
جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔
ترومورتی نے ٹوئٹ کیا’’ہم نے مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے‘‘۔
خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔
ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال سے بھارتی مسلم نوجوان کی لاش برآمد
سیالکوٹ کے قریب ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال میں موترہ کے قریب تشدد سے ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے کپڑوں کی جیب سے
ایک رقعہ اور سات سو بھارتی روپے کے کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ لاش سے ملنے والے رقعہ میں لکھاہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرا تعلق مقبوضہ 
کشمیر کے علاقہ بھرداں کلاں سے ہے اور تشدد سے تنگ آ کردریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر رہا ہوں۔ مرنے والے شخص نے خودکشی کرنے پر خدا سے معافی بھی مانگی ہے۔ دریں اثنا بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک مسلم نوجوان کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش دریا میں بہا دی جو پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق جموں کے علاقہ بھرداں کلاں کا رہائشی مسلم نوجوان گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا جس کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی کرائی گئی سیکیورٹی فورسز نے نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دیتے ہوئے اس کی جیب میں ایک رقعہ ڈال کر اس کی لاش کودریا میں بہا دیا جو پاکستان پہنچ گئی۔ لاش کو موترہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی
اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر، اپنے خطاب کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم بیان۔
میرا نقطہ نظر یہ تھاکہ آج اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ ہمیں ان اصولوں اور مقاصد کو دیکھنا ہو گا جن کے باعث، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بنیاد رکھی گئی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعدامن و استحکام اور تنازعات کا حل کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اس ادارے کی بنیاد بنی۔ آج اگر ہم نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت سے ایسے تنازعات نظر آئیں گے جو حل طلب ہیں۔ دو تنازعات ان میں نمایاں طور پر دکھائی دیں گے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں ایک مسئلہ کشمیر اور دوسرا مسئلہ فلسطین۔ میں نے اپنے خطاب میں جہاں اقوام متحدہ کی کامیابیوں کا ذکر کیا وہاں ان کی تنازعات کی طرف توجہ دلائی۔ اقوام متحدہ ہو، سلامتی کونسل ہو انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اگر ان تنازعات کے حل کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے
وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے پچھترنویں اجلاس میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے۔ وزیرخارجہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا چھٹا اجلاس وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری ، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر ، سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پایمالیوں اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم، بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ بھارت کے انسانی حقوق کی پایمالیوں سے متعلقہ جرائم کی فہرست بہت طویل ہوتی جارہی ہے۔ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترنویں(75th) اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائیں گے۔ پاکستان، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا جائز حق، حق خود ارادیت انہیں مل نہیں جاتا۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ میں طلبی
بھارت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا جس میں پاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب میں ایک بے بنیاد واقعہ کے حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مراسلے میں الزام لگایا گیا کہ چند روز قبل گوردوارہ کے گرنتھی کی 17 سالہ نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اسے تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کیا گیااور اس کی ایک مسلم شخص سے شادی کر دی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 15 روز سے لڑکی لاپتہ ہے۔

بھارت نےطاقت کے ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآبادکی ریاستوں پر قبضہ کیا۔ آفریدی
بھارت نے طاقت کے ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی ریاستوں پر قبضہ کیا۔ شہر یار آفریدی کا عالمی یوم امن پر ٹویٹ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس کی اجازت نہیں دے گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی رائے شماری کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف زمین پر سب سے بڑی جنگ لڑی۔ آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم نےہندوستان کے ساتھ امن برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے لیکن بالادست ہندوستانی ڈیزائن بڑی رکاوٹ ہے

پاکستان نے نئے نامزد بھارتی ناظم الامور کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں پہلی بارپاکستان نے بھارت کی طرف سے نامزد کئے جانے والے نئے ناظم الامور جیانت کھوبراگڑے کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ باغی ٹی وی کو بھارتی دفتر خارجہ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت تعینات بھارتی ناظم الامورگورو آہلووالیہ کی مدت ملازمت جون سے ختم ہو چکی ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد میں اضافی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ پر بھارتی حکومت نے اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری جیانت کھوبراگڑےکو پاکستان میں نیاناظم الامور مقرر کیا اور اس بارے میں پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیالیکن پاکستان کی طرف دفتر خارجہ میں ڈائریکٹرساوتھ ایشیانے بھارتی حکام کوبتادیا ہے کہ جیانت کھوبرا گڑے پاکستان کو قابل قبول نہیں اس لئے ان کوویزہ جاری نہیں کیاجاسکتا۔ یہ بھی کہا گیا کہ وہ ناظم الامور کی پوسٹ کے لئے بہت سینئرہیں اس لئے بھارت کوئی جونئیر آفیسر تعینات کرے۔ جیانت کھوبراگڑے اس سے قبل کرغستان میں بھارتی سفیر بھی رہ چکے ہیں جب وہ پاکستان میں بھی تعینات رہے ہیں۔ بھارتی دفتر خارجہ نے جیانت کھوبراگڑے کی پاکستان میں تعیناتی کومسترد کرنے کے پاکستانی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسے ویانا کنونشن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سفارتکارکو دوسرے ملک میں تعینات کرنا اس ملک کا اپنا استحقاق اور فیصلہ ہوتا ہے۔ کوئی بھی ملک یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ کسی سفارتکار کی تعیناتی کو مسترد کر دے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سفارتی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس پر بھارت کو سخت حیرت ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا
بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین بے گناہ مجاہدین کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں پولیس زون کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع راجوری میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں افراد لشکر طیبہ نامی تنظیم سے وابستہ ہیں اور کشمیر سے راجوری آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے گورین بالا علاقے میں 18 اور 19 ستمبر کی شب ایک آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت راہل بشیر عرف ایان بھائی ساکن پلوامہ، عامر جان عرف حمزہ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور حافظ یونس وانی عرف زبیر ساکن شوپیاں کے بطور کی ہے۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے برآمد شدہ اسلحے میں 2 اے کے 56 رائفلز، 6 اے کے میگزین، 2 چینی پستول، 3 پستول میگزین، 4 گرینیڈ اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیرکےمسئلے کو حل کرنےمیں ناکام رہی ہے, شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7دہائیوں سےکررہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی ناکام ہونےکی آوازیں ہندوستان کے اندر سےاٹھ رہی ہیں۔ بھارت نے یکطرفہ قوانین اوربندشوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دباناچاہا۔ 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر ان مظالم سے ،مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجارہاہے۔کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرےلگتے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن پر میری دیگر ممالک کےوزرائےخارجہ سےملاقاتیں ہوئیں۔
ان دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نےکیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی۔اقوام متحدہ نےجہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکےمسئلے کو حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یورپین یونین کی سفیرسے اپنی ملاقات کے دوران بھی یہی کہا کہ یورپی یونین تو انسانی حقوق کی علمبردار ہے ان کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ
ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتاہوں۔ پاکستان کو وقتی طور پرایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ بڑاریلیف ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے۔ مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔سعودی عرب کیساتھ ہمارا ایک جذباتی لگاؤہے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی سمیت ہمارے تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں وہاں بھی ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا تاکہ ہم غفلت کے مرتکب نہ ہوں۔



ایک رقعہ اور سات سو بھارتی روپے کے کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ لاش سے ملنے والے رقعہ میں لکھاہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرا تعلق مقبوضہ 






