Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے

    مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے

    پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والےبھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 354 طلبا وطالبات آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کشمیری طلبہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیرواپس چلے گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان طلبہ و طالبات کی سفری دستاویز ان کے حوالے کر دی تھیں جب کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈرپر متعلقہ حکام کو کشمیری شہریوں کی فہرست ارسال کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یہ طلباوطالبات پاکستان میں مختلف میڈیکل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے آج 10 ستمبر کو واہگہ بارڈر خصوصی طورپر کھولاجائے گا۔ دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں رکے ہوئے 75 پاکستانی شہری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف نے دی۔ وزرائے خارجہ کونسل، کونسل برائے سربراہان حکومت وکونسل برائے سربراہان مملکت کے بعدشنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا فورم ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔اجلاس کے بعد ایک متفقہ مشترکہ اعلامیہ کا اجراء بھی متوقع ہے۔ وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہوں گے۔ پاکستانی اور بھارتی وزراء ایک ہی میز پر بیٹھیں گے تاہم دونوں کے درمیان ہاتھ ملانے سے بڑھ کر کوئی ملاقات متوقع نہیں.
    VID-20200909-WA0016-1

  • بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہریوں کی 10 ستمبر کوواپسی

    بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہریوں کی 10 ستمبر کوواپسی

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے مزید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی۔ بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہری 10 ستمبر کوواپس آئیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی۔ واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔
    کورونا وائرس لاک ڈاون اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستانی شہری بھارت میں مختلف شہروں رکے ہوے تھے۔

  • پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی

    پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی

    پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔ ترجمان کے مطابق4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔ترجمان کے مطابق ڈاکیوفلم سرخرو پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔

  • چین کے سفیر یاﺅ جینگ کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

    چین کے سفیر یاﺅ جینگ کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

    چین کے سفیر جناب یاﺅ جینگ (Yao Jing) کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جب کہ سربراہ پاک بحریہ نے پاک چین باہمی تعلقات میں جناب یاﺅ جینگ کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوائے. شہریار خان آفریدی

    اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوائے. شہریار خان آفریدی

    چئیرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے عالمی برادری کو کشمیر پر جوہری تنازعے کے خطرے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو فوری طور پر بھارتی ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJ & K) میں کشمیریوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہریار آفریدی نے ان خیالات کااظہار بھارتی ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل اسپیس میں مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اور پاکستان غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری نسل کشی پر بھارت کو دنیا کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کو اپنی اولین ترجیح نہیں سمجھا اور یہ کہ بے مثال قربانیوں کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے تمام عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میرا جنون ہے اور کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے 22 عالمی فورمز پر اٹھائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے آرٹ اور کلچر کے فورمز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ثقافتی محاذ کو کھلا چھوڑ دیا تھا لیکن اب ہم ثقافت کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر ڈپلومیسی سے عالمی رائے کشمیر پر بدل رہی ہے اور اب ہندوستان اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو ہٹانے کی درخواست کر رہا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو اقوام متحدہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب وہ بھاگنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم انہیں یوں اقوام متحدہ سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کشمیر پر آواز اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں پاکستان سوشل میڈیا فورمز کے مالکان سے بھی تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کریں اور کہا کہ عالمی ڈیجیٹل میڈیا پر کشمیر کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی تمام کشمیری کارکنوں اور گروہوں کو کشمیر کے پیغام کو عام کرنے میں مدد دے گی اور ہمیں مسئلہ کشمیر سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ ہر خطاب کرت ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8000 اجتماعی قبریں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قتل عام ایک معمول بن گیا ہے اور ہندوستانی فورسز نوجوانوں کو گرفتار کرتی ہیں اور بعدازاں جعلی پولیس مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا IIOJ & K میں پیشہ ور قوتوں کے ذریعہ ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں بخوبی جانتی ہے لیکن بھارت کے خلاف کارروائی کرنے میں تجارتی مفادات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی فورمز پر حاصل کامیابی کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو جاری پانچ لاکھ کشمیریوں کے مقیم ہونے کے بعد ، ہندوستانی حکومت 17،00،000 تارکین وطن مزدوروں کو شہریت کے حقوق دینے کا ارادہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں قتل عام کی طرز پر کشمیر میں مسلم نسل کشی کو دہرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ایک شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے اور وہ اگلے دو سالوں میں کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ” تکنیکی طور پر ، پاکستان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور ہمیں عالمی برادری کو کشمیر کے بارے میں بھارتی شیطانی منصوبے سے آگاہ کرنا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ سال کئی بین الاقوامی سفارتی پلیٹ فارمز میں کامیابی حاصل کی تھی اور ہندوستان کو شکست ہوئی تھی جو تاریخ میں غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی سول سوسائٹی کی تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو اس کی رہنمائی کرنی ہوگی۔ الطاف حسین وانی نے کہا کہ جبری گمشدگیاں جنگی جرائم کی زد میں آتا ہے لیکن دنیا کی جانب سے عدم فعالیت پر افسوس کا اظہار کیا۔
    لاپتہ ہونے سے متعلق ورکنگ گروپ اور اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کے دو روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں بھارت سے بھی اس پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • بھارت کلبھوشن یادیو کی اپیل کیلئے وکیل مقرر کرے، دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمیشن کو نیا نوٹ وربیل

    بھارت کلبھوشن یادیو کی اپیل کیلئے وکیل مقرر کرے، دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمیشن کو نیا نوٹ وربیل

    ‏کلبھوشن یادیو کیس میں وکیل کے تقرر کیلئے پاکستان کابھارت سےدوبارہ رابطہ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کو نیا نوٹ وربیل بھجوا دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی نقل بھی بھجوائی گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو کہا گیا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی اپیل کیلئے وکیل مقرر کرے۔ واضح رہے کہ عدالت نے وکیل مقرر کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور پیشکش کی ہدایت کی ہے۔

  • وزیراعلی اور ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    وزیراعلی اور ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرےکو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ممبئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ادھو ٹھاکرےکی رہائش گاہ ماتوشری کے لینڈ لائن پر تین سے چار بار فون آیا۔ فون کرنے والے شخص نے خود کو مبینہ طور پر داود ابراہیم کا آدمی بتایا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے وزیراعلی اور ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ممبئی پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو دھمکی ملنے کے بعد سے ماتوشری کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب فون آیا تھا۔ واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کا گھر ماتوشری ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہے۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ وہ ادھو ٹھاکرے کے گھر کو بم سے اڑا دے گا۔
    ممبئی پولیس کے مطابق، ماتوشری میں آپریٹر کو ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے 10 بجے دو فون آئے تھے۔ فون پر دوسری طرف سے بات کر رہے شخص نے خود کو داود ابراہیم کا آدمی بتایا اور ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس دھمکی کے بعد ماتوشری کے اردگرد بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

  • دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    برصغیر کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ ان کے شوہر نامور اداکاریوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ان کے دونوں بھائیوں کی وفات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ سائرہ بانو نے انتہائی افسردہ لہجے میں کہا کہ97 سالہ دلیپ صاحب کے دو بھائی اسلم خان اور احسان خان صرف پندرہ دنوں کے دوران کورونا وائرس کی نذر ہو گئے اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ جس سے پورا خاندان سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے چلے جانے سے وہ اپنے اچھے دوستوں سے محروم ہو گئی ہیں۔ سائرہ بانو نے مزید کہا کہ دلیپ صاحب کی صحت ایسی نہیں ہے کہ انہیں کوئی صدمے والی بات بتائی جائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ صاحب کو خوش رکھنے کی کوشش کی جائے اور انہیں دکھ کی کوئی خبر نہ سنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار امیتابھ بچن کو کورونا وائرس کے باعث ہسپتال جانا پڑا لیکن دلیپ صاحب کو ان کی بیماری کا بھی نہیں بتایا گیا کیونکہ دلیپ صاحب امیتابھ بچن سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا کہ وہ گھر پر مکمل طور پر قرنطینہ میں ہیں اور کسی کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ حال ہی میں انہیں ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے جس کا علاج جاری ہے۔ سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ دلیپ صاحب کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

  • بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے 5 ستمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدیدزخمی ہوا۔ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔