Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ وقت سے قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر گھریلو تیل کمپنیوں نے سنیچر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔ بھارت کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 81.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 13۔13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 83.36 روپے اور 88.51 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں پٹرول 11 پیسے سستا ہوا اور 84.85 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان چار شہروں میں ڈیزل کی قیمت 12-12 پیسے کم ہوئی ۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.93 روپے ، کولکتہ میں 76.43 روپے ، ممبئی میں 79.45 روپے اور چنئی میں 78.26 روپے رہی 

  • دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘

    دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘

    بھارتی کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر کورونا کے خلاف ایسی لڑائی لڑ رہی ہے جس نے پورے ملک کو گہرے بحران میں ڈال دیا ہے۔
    ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے خلاف انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہی ہے ، جس سے ملک میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال کا باعث بنی ہیں اور 12 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہندوستان میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں ہر دن سب سے زیادہ مل رہی ہے۔

    راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’کووڈ کے خلاف مودی سرکار کی ’منصوبہ بند لڑائی‘ نے ہندوستان کو پریشانی میں دھکیل دیا اور جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی کا سبب بنی، 12 کروڑ ملازمتیں گئیں ، 15.5 اور 1 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی دباؤ والا قرض ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت ہند اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘۔ ‘‘

  • طیارے کے اندر  بغیر اجازت فوٹوگرافی پر پابندی

    طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پر پابندی

    بھارتی شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیر اجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کےلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
    ڈی جی سی اے کے آج جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ طیارہ ایکٹ 1937 کے مطابق ،سرکاری ہوائی اڈوں پر یا طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پہلے سے ہی ممنوع ہے ،لیکن اس کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اصول کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔یہ تحفظ کے سب سے اہم اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
    بھارتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں
    فلم اداکارہ کنگنا رنوت کی فوٹو لینے کےلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کوویڈ -19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرس ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کےساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی 

  • بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں شروع

    بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں شروع

    بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں شروع ہو گئی ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قطر کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کی طرف سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق دوحہ اجلاس میں شریک ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔ افغان قیادت کیلئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ ان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار کریں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کیا اورکرتا رہے گا۔افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے اور افغانستان میں قیام امن کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کیا جائے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ان شر پسند عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو افغان امن عمل کو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔

  • جودھپور میں 11 پاکستانیوں کا قتل: شہدادپور پولیس نےRSS اورBJPکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    جودھپور میں 11 پاکستانیوں کا قتل: شہدادپور پولیس نےRSS اورBJPکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی میں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہدادہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائ ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے۔
    شریمتی مکھی زوجہ بھونتریو بھیل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد بڈھا بھیل، میری والدہ انتری بھیل، بھائی ریوو، بہنوں میں شریمتی لکشمی، شریمتی پیاری اور ان کے بچوں سمیت11 افراد 19 اگست 2020 کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں روزگار کے سلسلے میں گئے تھے کہ انہیں قتل کیا گیا جس کی خبر سنتے ہی میں نے اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کیا اور اپنے شوہر بھوتریو کو بتایا، مجھے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے زیر سرپرستی کام کرنے والی دہشتگرد تنظیمیں RSS اور BJP کے غنڈے پولیس کے پہرے میں رات کے 3 بجے گاؤں میں گھسے اور میرے گھر کے 11 افراد پاکستانیوں کو کو زہر کے انجکشن لگاکر قتل کردیا گیا ہے مزید تحقیق کرنے پر پتا چلا ہے بھارت کے زیر سرپرستی کام کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں RSS اور BJP کے غنڈے گاؤں کے لوگوں کو دھمکی دیتے رہے کہ اگر اس بارے میں میڈیا پر کوئی بات چیت کی تو اس کے نتیجے میں انڈیا میں جو ہمارے رشتہ دار ہیں ان کو بھی قتل کردیا جائے گا اور مجھے اور میرے شوہر کو بھی وقتاً فوقتاً وہاں سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ہمیں بھی جان کا خطرہ ہے میں ریاست پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلوایا جائے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف نوٹس لیکر 11 بیگناہ میرے گھر کے افراد کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے، بھارت کی زیر سرپرستی کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں RSS اور BJP کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے جائے،شہدادپور پولیس نے شریمیتی مکھی بھیل کی مدیعت میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات لگاکر مقدمہ درج کرلیا ھے۔


    بھارت میں قتل ہونے والوں کی تفصیلات قتل شده افراد بڈھا بھیل عمر 80 سال، انتری عمر 75 سال، ریوو عمر 35 سال، لکشمی عمر 39 سال، پیاری عمر 28 سال، شمعون عمر 25 سال، دیال بھیل عمر 12 سال، دانش عمر 10 سال، دیہ عمر 5 سال، زین عمر 12 سال، مقدس عمر 16 سال۔ہیں۔VID-20200911-WA0056

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی شہید

    بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی شہید

    لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی شہید ہو گئی۔11 سالہ بچی اقراء دختر سردار قمریز راولپنڈی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی کہوٹہ کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔ شہید بچی کی میت آبائی علاقے کے لیے روانہ کر دی گئی۔

  • پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا

    پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا

    وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر اصغر زیدی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے امور چلائیں گے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات میں ڈاکٹر اصغر زیدی کو گورو نانک یونیورسٹی کا چارج سونپا گیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب نے ملنے والی اضافی ذمہ داری کو دیانتداری اور احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کو سکھ ازم پر مطالعہ اور پنجابی زبان کی ترویج کا مرکز بنادیں گے۔

  • روسی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ

    روسی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ممبر ممالک کے وزرائے کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وہاں موجود بھارتی وزیرخاجہ کے علاوہ تمام رکن ممالک کے وزراء خارجہ سے ہاتھ ملایا۔ جب کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم، علاقائی روابط کے فروغ، اور ممبر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم فورم بن چکا ہے

  • شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت

    شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید حوالدار لیاقت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت عالمی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بزدلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا ثبوت ہے۔ عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون اور جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بلا جواز فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے یک جہتی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ بھارتی بلا جواز فائرنگ کا بھر پور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر ماسکوآمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر ماسکوآمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ ماسکو کےڈومو ڈی ڈیوو ائر پورٹ پہنچنے پرماسکومیں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان،وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور روسی وزارت خارجہ کے سنیر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کل ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈلائن پر اپنے روسی ہم. منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔