Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کےمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات۔ ممبران میں ملک محمد عامر ڈوگر، زوالفقار علی خان، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، ملک عمر اسلم خان، مہر غلام محمد لالی، ریاض فتیانہ، ملک کرامت علی
    کھوکھر، رائے محمد مرتضی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، میاں محمد شفیق،طاہر اقبال، نیاز احمد جکھڑ اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل، اور فلاحی و ترقیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آپ سے ملاقات کا مقصد صوبائ حکومت سے موثر رابطے اور کوارڈینیشن میں مزید بہتر ی لانا ہے تاکہ صوبائ حکومت ممبران کو ان کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ممکنہ معاونت فراہم کرے۔ وزیراعظم نے بھکر ، خوشاب، مظفر گڑھ اور لیہ کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تھل کینال منصوبے کے آغاز کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا۔ ممبران اسمبلی نے ملک میں کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے دانشمندانہ حکمت عملی، ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصی طور پر تھل کینال منصوبے کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ممبران کو انتظامی امور میں درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔

  • 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے،آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنخرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ 19جولائی 1947کو کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔اور اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ میں اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    آج پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی۔ چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمدکے موقعہ پر

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم احمد خان، اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی

    علالت کے دوران، جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ اجلاس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    انہوں نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جس کا متن یہ ہے:-
    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،

    بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،

    مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

    حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

  • کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بار سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی سفارت کار کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی تھی، جس میں بھارت کی بدنیتی سامنے آئی تھی، بھارتی سفارت کار کا کہنا ہم یہ قونصلر رسائی ہی نہیں چاہتے تھے،اس دوران کلبھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارت کارچلتے بنے۔

  • بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بات کرنے سےکتراتےرہے۔ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارت کار دم دباکربھاگ گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتےتھے۔ انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ ہم نےیہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتےہیں تاہم سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکر لیتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کو ہوگا۔ یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، بھارتی حکومت پران کی اپنی اپوزیشن تنقیدکررہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اوربھارت میں کلیش سےکئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارت کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلےجیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خود تنہاہوچکاہے۔

  • بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی حکام کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی. ‏بھارت کے ناظم


    الامور گورو اہلووالیا اور قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اپرنا رے نےکلبھوشن سے ملاقات کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کے

    مطابق ملاقات تین بجے شروع ہوئی تاہم بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے جب کہ ‏کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا۔

    ملاقات کے بعد بھارتی سفارتکارہائی کمیشن واپس پہچ گئے

  • 6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ امیتابھ بچن

    6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ امیتابھ بچن

    بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے ایک پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو اُن 6 افراد کے بارے میں اہم معلومات دیں جو ہمیشہ اپنی زندگی میں دُکھ اور غم کا شکار رہیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’جو لوگ دوسروں سے حسد کرتے ہیں، دوسروں کی کامیابیوں کی وجہ سے اُنہیں ناپسند کرتے ہیں، جو لوگ غیر مطمئن رہتے ہیں، دوسروں پر بلا وجہ غصہ کرتے ہیں، شکوہ کرتے ہیں، یہ وہ 6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔‘

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’ان اقسام کے افراد ہمیشہ دُکھی اور غمزدہ رہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی خوشیوں سے حسد کرتے ہیں۔‘ بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’اِسی لیے میں آپ کو مشور ہ دے رہا ہوں کہ آپ خود کو اس طرح کے لوگوں سے بچائیں۔‘

  • بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا جسٹ فیوچر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یوپی) کے وزیر اعلی نے مسلمانوں کو "وائرس” قرار دیا۔ مغربی میڈیا نے مسلمانوں کی غلط تصویر کشی کر کے اسلامو فوبیا بڑھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے ہندوستان کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔اس کا براہ راست اثر ہندوستان کے مسلمانوں ، کشمیر اور پاکستان پر پڑتا ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہندوستانی سینئر رہنماؤں، جیسے امیت شاہ، نے مسلمانوں کو دیمک قرار دیا جب کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام قرار دیا۔ انڈین رجسٹر فار سٹیزنشپ (این آر سی) اور سٹیزن ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرے گا۔اس کی وجہ سے مسلمان حراستی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگا۔معید یوسف نے کہا کہ کشمیر میں كرونا کا مقابلہ کرنے کے بجائے ظلم و بربریت زور و شور سے جاری ہے، مودی کی کشمیر میں ظلم اور بربریت کافوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بعد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے ذریعے مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کا گلا گھونٹا گیا۔ہندوستان میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پر ظلم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےدانشوروں اور اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ مودی کے فاشزم اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں۔کیونکہ اگراسلامو فوبیا کا کچھ نہ کیا تو دنیا عدم استحکام اور انتشار کی طرف گامزن ہوگی۔ خصوصاوزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں گذشتہ سال اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے اپنا وژن پیش کیا۔اس ویژن کا مقصد اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف ڈٹ جائیں۔