Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بات کرنے سےکتراتےرہے۔ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارت کار دم دباکربھاگ گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتےتھے۔ انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ ہم نےیہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتےہیں تاہم سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکر لیتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کو ہوگا۔ یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، بھارتی حکومت پران کی اپنی اپوزیشن تنقیدکررہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اوربھارت میں کلیش سےکئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارت کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلےجیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خود تنہاہوچکاہے۔

  • بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات

    اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی حکام کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی. ‏بھارت کے ناظم


    الامور گورو اہلووالیا اور قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اپرنا رے نےکلبھوشن سے ملاقات کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کے

    مطابق ملاقات تین بجے شروع ہوئی تاہم بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے جب کہ ‏کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا۔

    ملاقات کے بعد بھارتی سفارتکارہائی کمیشن واپس پہچ گئے

  • 6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ امیتابھ بچن

    6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ امیتابھ بچن

    بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے ایک پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو اُن 6 افراد کے بارے میں اہم معلومات دیں جو ہمیشہ اپنی زندگی میں دُکھ اور غم کا شکار رہیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’جو لوگ دوسروں سے حسد کرتے ہیں، دوسروں کی کامیابیوں کی وجہ سے اُنہیں ناپسند کرتے ہیں، جو لوگ غیر مطمئن رہتے ہیں، دوسروں پر بلا وجہ غصہ کرتے ہیں، شکوہ کرتے ہیں، یہ وہ 6 اقسام کے افراد ہیں جو کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔‘

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’ان اقسام کے افراد ہمیشہ دُکھی اور غمزدہ رہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی خوشیوں سے حسد کرتے ہیں۔‘ بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’اِسی لیے میں آپ کو مشور ہ دے رہا ہوں کہ آپ خود کو اس طرح کے لوگوں سے بچائیں۔‘

  • بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا جسٹ فیوچر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یوپی) کے وزیر اعلی نے مسلمانوں کو "وائرس” قرار دیا۔ مغربی میڈیا نے مسلمانوں کی غلط تصویر کشی کر کے اسلامو فوبیا بڑھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے ہندوستان کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔اس کا براہ راست اثر ہندوستان کے مسلمانوں ، کشمیر اور پاکستان پر پڑتا ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہندوستانی سینئر رہنماؤں، جیسے امیت شاہ، نے مسلمانوں کو دیمک قرار دیا جب کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام قرار دیا۔ انڈین رجسٹر فار سٹیزنشپ (این آر سی) اور سٹیزن ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرے گا۔اس کی وجہ سے مسلمان حراستی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگا۔معید یوسف نے کہا کہ کشمیر میں كرونا کا مقابلہ کرنے کے بجائے ظلم و بربریت زور و شور سے جاری ہے، مودی کی کشمیر میں ظلم اور بربریت کافوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بعد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے ذریعے مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کا گلا گھونٹا گیا۔ہندوستان میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پر ظلم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےدانشوروں اور اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ مودی کے فاشزم اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں۔کیونکہ اگراسلامو فوبیا کا کچھ نہ کیا تو دنیا عدم استحکام اور انتشار کی طرف گامزن ہوگی۔ خصوصاوزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں گذشتہ سال اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے اپنا وژن پیش کیا۔اس ویژن کا مقصد اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف ڈٹ جائیں۔

  • قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    پاکستان میں قطر کے سفیر ، شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صدر عارف علوی نے قطری سفیر کو ذمےداری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقعہ پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ہم پاک-قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور قطر کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ کشمیر کی صورتحال سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ او آئی سی اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

  • بھارت معاشی طور پر تنہا ہورہا ہے۔ چاہ بہار منصوبے سے بے دخلی کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں

    بھارت معاشی طور پر تنہا ہورہا ہے۔ چاہ بہار منصوبے سے بے دخلی کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے وقوفی بھارت کو مہنگی پڑرہی ہے اور وہ معاشی طور پر تنہا ہوتا جارہا ہے۔ ایران کی طرف سے چاہ بہار منصوبے سے بھارت کو نکالنے کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ جاپان نے بھارت میں ابتدائی طور پر لگنے والے دو لاک ڈاونز کے دوران انڈیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے انجینئرز اور سامان کی نقل وحمل میں رعایت دے لیکن بھارتی حکومت نے خطے کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کے سامان کی نقل و حرکت کے لئے جاپان کو اجازت نہ دی جس کے باعث جاپان کے تعاون سے بننے والے بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے باعث یہ پراجیکٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اب اس پراجیکٹ پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئے گی جس کے لئے بھارت اور جاپان کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

  • ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کردیا

    ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کردیا

    اسلامی جمہوریہ ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیرکا فیصلہ کیا، بھارت اور ایران میں 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی تھی۔ ریلوے لائن کی تعمیر کا پراجیکٹ 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے مارچ 2022 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    چار برس قبل مئی 2016 میں بڑے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پردستخط ہوئے تھے۔ یہ تجارتی راستہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں کاندھلہ بندرگاہ کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے جوڑتا ہے۔ ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی نے گزشتہ ہفتے اس پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ ایرانی افسران کے مطابق 628 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چاہ بہار بندرگاہ سے ایران کے علاقے زاہدان اور وہاں سے افغانستان کے صوبہ نیمروز میں واقع علاقے زرنج تک جائے گی۔

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے چین کے ساتھ 400 ارب ڈالر کے 25 سالہ اقتصادی اور سیکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے انہیں رو بہ صحت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی وساطت سے تمام کرم فرماؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحتیابی کیلئے خیر سگالی اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں سے گذارش ہو گی کہ گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو تاخیر نہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔ مجھے جب ابتدائی طور پر علامات محسوس ہوئیں تو میں نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے تاکہ میری وجہ سے کوئی اور اس مرض کا شکار نہ ہو۔ فوری طور پر ٹیسٹ ہو جانے کے باعث اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب میری طبیعت بتدریج سمبھلنے لگی۔ مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا۔ میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس کرونا وبا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ان کی عظمت کا اعتراف کرتا ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں جس طرح سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے میرا خیال رکھا میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے۔وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں

  • پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع توزوز پر آرمینیائی حملے کی مذمت

    پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع توزوز پر آرمینیائی حملے کی مذمت

    وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 جولائی 2020 کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

    ناگورنو-کاراباخ کا حل طلب تصادم دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

    حالیہ اشتعال انگیز کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کردہ ، ناگورنو-کاراباخ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور مذاکراتی عمل کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے اور اس سے جاری مذاکرات کے عمل کو روکنے کی کوشش کا مظہر ہے۔

    پاکستان ناگورنو – کاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کی تصدیق کرتا ہے اور جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

  • واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ

    واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ

    پاکستان نے واہگہ بارڈر کراسنگ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا، افغان حکومت نے دوطرفہ تجارت کھولنے کیلئے خصوصی درخواست کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 15 جولائی سے واہگہ کراسنگ پوائنٹ سے افغان ایکسپورٹس دوبارہ شروع کر دی جائیں گی، بارڈر کراسنگ سے ایکسپورٹس بحال کرتے ہوئے کووڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عملدرآمد کیا اور افغانستان سے دو طرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کر دی۔ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے اصول پر کاربند ہے۔