Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

    شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوچکا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھارت نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ ایل او سی پرجنگ بندی کی باربار خلاف ورزی اور شہری آبادی پر فائرنگ جنوبی ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی بھارتی سازش ہے۔ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی بھارتی جنگی جنون پر خاموشی عالمی امن سے بے پروائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکنے کا فرض پورا کرے۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دینے کا خیر مقدم کیاجب کہ گیارہ سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہارکیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔

  • بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. وزیراعلی پنجاب

    بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. وزیراعلی پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت مل کر رہے گا۔بھارتی ظلم و تشددسے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کومزید جلاملی ہے۔ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔عثمان بزدارنے کہا کہ کشمیریوں کے حق کیلئے ملکی اوربین الاقوامی فورم پر آئندہ بھی بھر پور آواز اٹھاتے رہیں گے۔حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔ شہباز شریف

    مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداءجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا۔جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

  • ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    بالی ووڈ کے نامور اداکارامیتابھ بچن اوران کے اداکار بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کےبعد اُن کے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی جب کہ ان کی بہواور ابھیشک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں جیا بچن اور ایشوریا رائے کو گھر ہی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اور جیا بچن کا ایک بار پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو گھر سے باہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف اشیائے ضرورت فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ میاں اسلم اقبال

    مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنے کا بھیا نک کھیل کھیل رھاہے. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایسی حرکتوں سےبھارت کا نام نہاد سیکولرازم کا اصل مکروہ چہرہ ہے نقاب ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔بھارتی درندوں کاکئی ماہ سے مقبوضہ وادی کا محاصرہ انسانی حقوق کی تزلیل ہے جب کہ بھارتی قابض افواج نے وادی کوکھلی جیل میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔بھارت کی ہٹ دھرمی اور جارحیت پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہابھارت کی مودی سرکار کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ بھارت کا کوئی جبر اورظلم کاہتھکنڈا کشمیریوں کے مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکتاجب کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ھوگا

  • 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے پولیس کی حراست میں ہلاک

    8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے پولیس کی حراست میں ہلاک

    بھارت میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کےایک مندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسے پولیس کسٹڈی میں براستہ سڑک کانپور سے جھانسی لایا جارہا تھا، اسےآج صبح دس بجے عدالت میں پیش کیاجانا تھا۔ وکاس دوبے کو جھانسی لاتے ہوئے برا کے علاقے میں پولیس کی گاڑی اُلٹ گئی۔

    گاڑی پلٹتے ہی وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکار سے پستول چھینی اور فائرنگ کی۔ جس پر پولیس کی ٹیم نےاُس پر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وکاس دوبے کے خلاف 60 سے زائد مقدمات تھے لیکن چونکہ اس کے تعلقات حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی دونوں کے رہنماؤں سے رہے ہیں اس لیے وہ آج تک آزادی سے گھومتا رہاتھا.

  • مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    ‏مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی جس میں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ‏کشمیریوں کےقتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں جب کہ ‏بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ کی یادداشت میں کہا گیا کہ ‏بھارتی فورسزکی جانب سےماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کے واقعات پرگہری تشویش ہے۔ بھارت کو یاد دلایا گیا کہ ‏5اگست کے بعد سےاقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے لیکن ‏بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

    مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

    ‏وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنےکےغیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ‏بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام غیر قانونی ہے۔‏یواین انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ‏اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2رپورٹس جاری کرچکاہے، جب کہ دونوں رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کےبےدریغ استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 25ہزار غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جو
    ‏بھارت کی طرف سے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش.

    ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ویکی پیڈیا پر ان کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیاجس سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی وفات  سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ان خبروں کے پھیلانے کامرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔ 

  • معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]بھارتی فلمی صنعت کے معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جگدیپ جن کا اصل نام سید اشتیاق حسین جعفری تھا، مقبول بھارتی فلم شعلے میں سورما بھوپالی کا سدا بہار کردار ادا کر چکے ہیں۔ 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1951 میں فلم افسانہ میں چائلڈرول سے کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں لیلی مجنوں، دو بیگھہ زمین، آرپار، بھابھی، کھلونا ،قربانی وغیرہ تھیں۔ ان کی آخری فلم 2012 میں گلی گلی میں شور ہے۔ تھی۔ ان کے تین بیٹے حسین جعفری، جاوید جعفری، نوید جعفری اور دو بیٹیاں شاکرہ شفیع اورمسکان جعفری ہیں