Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین نقاب پوش چوروں کی کارروائی

    لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین نقاب پوش چوروں کی کارروائی

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین پانچ نقاب پوش افراد آدھی رات کو ایک ریسٹورنٹ میں گھس گئے اوروہاں کے باورچی خانے میں جا پہنچے. ان نقاب پوشوں نے باورچی خانے میں چاول اورآلو پکوڑہ کڑی خود ہی بناکراطمینان سے کھائی اور بغیر کوئی دوسری چیز کو ہاتھ لگائے وہاں سے واپس چلے گئے. اگلے روزمالکان نےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جو کہ ریسٹورنٹ میں لگے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچوں افراد چاول اور آلوپکوڑہ کڑی پکا رہے ہیں . مالکان نے نامعلوم نقاب پوش کھانے کے شوقینوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیاہے.

  • فون نہ اٹھانے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

    فون نہ اٹھانے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا

    بھارتی ریاست چھتیس گَڑھ کے ضلع رائے پورمیں 25 سالہ کورونا کے مریض للت کوروانے صرف اس وجہ سے اپنی بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا کہ وہ دوسرے شہر جیش پورکے قرنطینہ سنٹر سے اپنی بیوی کو فون کر رہا تھا لیکن وہ دوسرے فون پر مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے شوہر کا فون نہ اٹھا سکی. للت کوروااپنا فون نہ اٹھانے پر طیش میں آگیا اور قرنطینہ سے چوری چوری فرار ہو گیااور رائے پور سے جیش پور اپنے گھر پہنچا اور شک کی بنیا د پرآری کے ساتھ اپنی بیوی پیار بائی کا ہاتھ کاٹ کر اسے اور اپنے 2 سال کے بیٹے کو چھوڑ کرفرارہوگیا۔ للت کے فرار ہونے کے بعد اس کی بیوی کو اسپتال پہنچایا گیا مگر اس کے ہاتھ کو نہیں جوڑا جا سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے ملزم للت کوروا کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق للت نے بیان دیا کہ وہ جب بھی اپنی بیوی کو فون کرتا تھا اس کا نمبر کسی دوسرے نمبر پر مصروف ہوتا تھا.اسے شک تھا کہ اس کا کسی دوسرے شخص کے ساتھ افیئر چل رہا ہے.

  • پاکستان کی معیشت کے لئے سی پیک کے ثمرات

    پاکستان کی معیشت کے لئے سی پیک کے ثمرات

    پاکستان اور چین ’سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت دار‘ ہیں۔ ہم باہمی احترام و مفاد، یکساں نفع مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لئے کاربند ہیں۔ ہمارے تعلقات باہمی گہرے اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ عوام کی معاشی ترقی اور طویل المدتی خوشحالی ہماری حکومتوں کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک ’ بیلٹ اینڈ روڈ‘ (بی۔آر۔آئی) تصور کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان کی قومی ترقی میں مثبت و شفاف نمایاں تبدیلی لانے والا کلیدی منصوبہ ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے کو معاشی بندھن میں باندھنے اور راستوں سے جوڑنے کا عمل پورے علاقے میں وسیع البنیاد شرح نمو کو تیز کرنے کا باعث بنے گا۔ ہم نے بارہا اس امر کو نمایاں کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات سے متعلق ہمارا کل قرض ہمارے مجموعی قومی قرض کے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ مزید برآں چین سے لیاجانا والا قرض 20 سال کے بعد ادا کرنا ہے اور اس کا شرح سود2.34 فیصد ہے۔ اگر گرانٹس بھی اس میں شامل کرلی جائیں تو یہ شرح دو فیصد پر آجاتی ہے۔ بعض تبصرہ نگاروں اوررہنماوں کے سی پیک سے متعلق پاکستان کے قرض کے بارے میں دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
    اعادہ کیاجاتا ہے کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جس سے توانائی، انفراسٹرکچر، صنعت کے فروغ اور روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی مفاد کے امور زیرغور لانے کے کئی طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔ ان امور کو دوطرفہ طورپر نمٹانے کے لئے دونوں ممالک مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔

  • سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، 84 افراد ہلاک

    سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، 84 افراد ہلاک

    خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی اور طوفان سے اب تک 84 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ طاقتور سمندری طوفان امفان گزشتہ روز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرایا تھا اور طوفان سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ ہوا ہے۔

    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے ریاست میں 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور درخت اکھڑ گئے ہیں۔ مغربی بنگال کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی نکاسی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طوفان کے باعث کلکتہ ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے اور ہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ کئی جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ سمندری طوفان امفان نے بنگلادیش کے 3 ساحلی اضلاع کو بھی متاثر کیا جہاں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ طوفان کے باعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں. بنگلادیش کے ساحلی اضلاع ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پور متاثر ہوئے، دو افراد پٹوا خالی میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوئے، پیروج پور کے علاقے متھبیریا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ستیریا کے علاقےکمل نگر میں درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوئی۔

    سمندری طوفان امفان کے باعث بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

  • قرنطینہ سنٹر میں سنگین بد نظمی کی خبر لگانے پر صحافی کے خلاف مقدمہ

    قرنطینہ سنٹر میں سنگین بد نظمی کی خبر لگانے پر صحافی کے خلاف مقدمہ

    بھارتی ریاست بہار میں ضلع سیتا مڑی کی انتظامیہ نے ایک صحافی گلشن کمار مٹھو کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے جس میں گلشن کمار پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنے اخبار میں قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خبر شائع کی کہ وہاں موجود کورونا کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی. اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے اخبار میں تصویر لگانے کے لئے وہاں موجود مریضوں کو ہنگامہ کرنے پر اکسایا جس سے وہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا اور مریضوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی.ایف آئی آر میں گلشن کمار کے دو نامعلون ساتھیوں کو بھی اس تمام واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا. واضح رہے کہ گلشن کمارنے اپنی خبر میں سیتا مڑھی کے بلاگی پور گاوں کے ہائی اسکول میں قائم قرنطینہ سنٹر کے بارے میں لکھا تھا کہ وہاں مریضوں کی ایادہ تعداد مزدور طبقہ کی ہے جن کو مناسب کھانا نہیں دیا جارہا جب کہ گزشتہ 8 روز سے تمام مریض سوکھے چنے کھا کر اپنا پیٹ بھر رہے ہیں. سنٹر میں 200 مزدوروں کو رکھا گیا ہے جب کہ وہاں پر کنجائش صرف 100 مریضوں کی ہے. اس کے علاوہ ان دو سو مزدور مریضوں کے لئے صرف 8 ٹوائلٹس ہیں جن کی صفائی کئے ہوئے بھی کئی روز ہو چکے ہیں.

  • لاک ڈاون کے دوران بھوک کا راج. پانچ سالہ بچی ہلاک

    لاک ڈاون کے دوران بھوک کا راج. پانچ سالہ بچی ہلاک

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں مبینہ طور پر ایک پانچ سالہ دلت بچی نمانی بھوک کی تاب نہ لا کرموت کے منہ میں چلی گئی۔ اس کا والدجوکہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کوئی آمدنی نہیں ہو پائی اور نہ ہی اس کے پاس اتنی جمع پونجی تھی کہ وہ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھلا سکتا.اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار پانچ دنوں سے اس کے گھر میں چولہا بھی نہیں جلا اور نہ ہی اس کے بچوں نے کچھ کھایا تھا۔ دوسری طرف ضلع انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ بھوک سے موت کو ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی خاص ثبوت نہیں. لاتیہار کے کمشنر ذیشان قمر نے کہاکہ اسے کچھ لوگوں نے بتایا تھا کہ بچی نے صبح ناشتہ کیا تھاجب کہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچی کے پڑوسیوں نے انہیں بتایا کہ پانچ سالہ بچی کئی دنوں سے بھوکی تھی۔ گاؤں کے سرپنچ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خاندان کے نام کوئی راشن کارڈ بھی جاری نہیں کیا گیا جب کہ گاوں کے لوگوں کے لئے آیا 10 ہزار روپے فی خاندان کا فنڈ ختم ہونے کی وجہ سے فیملی کو راشن نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بی ڈی او سے فنڈ کی دوسری قسط کے لیے خط لکھا تھا لیکن فنڈ نہیں ملا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جگ لال بھئیاں کے گھر میں پانچ بچے ہیں، جوغذائی قلت کے شکار ہیں.

  • پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹر کی پٹائی

    پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹر کی پٹائی

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے ایک دلت ڈاکٹر کو گھسیٹ کر بری طرح مارا پیٹا اوراسے زخمی کردیا. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرسدھاکرجو کہ نرسی ٹنم سرکاری ہسپتال میں ایک اینیس تھیسیولاجسٹ کےطور پر کام کر رہے تھے، نے گزشتہ ماہ ہسپتال میں پی پی ای کی کمی کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا. پولیس نے ڈاکٹرسدھاکر کے کپڑے اتار کران کے ہاتھوں کو پیچھے باندھ کران پر شدید تشدد کیا. دریں اثنا پولیس نے ڈاکٹرپرالزام لگایا ہے کہ اس نے شراب پی رکھی تھی اوروہ پولیس کے ساتھ بد تمیزی کررہا تھا۔ پولیس کمشنرآرکے مینا نے بتایا کہ سدھاکر نشہ کی حالت میں تھے اور انہوں نے پولیس کے ساتھ بلا وجہ گالم گلوچ کی۔ ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک کانسٹیبل سے موبائل فون چھین لیا اوراسے سڑک پرپھینک دیا۔ آرکےمینا نے یہ بھی کہا کہ سدھاکر کو میڈیکل جانچ پڑتال کے لیے کنگ جارج ہسپتال لے جایا گیاجہاں ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ڈاکٹر سدھاکر کو شام 6.30 بجےکنگ جارج ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان کے منہ سےشراب کی بو آرہی تھی وہ ہسپتال کے عملے کے ساتھ تعاون بھی نہیں کر رہے تھے بلکہ الٹا گالیاں دیتے رہے اس کے باوجود ان کے خون کا سیمپل لے لیا گیا جس میں الکوحل کی مقدارکرنے کے لیے بلڈ سیمپل کو فارینسک لیب بھیجا گیا.دوسری طرف پولیس کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سدھاکر کی پٹائی کرنے والے پولیس کانسٹیبل کوبھی معطل کر دیا گیا ہے. ڈاکٹرسدھاکر کو پچھلے اس لئے برخاست کردیا گیا تھاکہ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہیں ایک ماسک کو 15 روز مسلسل استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج کیسے کر سکتے ہیں؟ ڈاکٹر سدھاکرنرسی پٹنم سرکاری اسپتال میں ایک اینیس تھیسیولاجسٹ کےطور پر کام کر رہے تھے اور ان کی ویڈیو کے بعد حکومت نے انہیں معطل کر دیا تھا۔

  • بھارت نے کوئی حرکت کی تو انجام بہت برا ہو گی، پاکستان کی وارننگ

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو للکارتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تواسے فوری طور پر مناسب جواب ملے گا۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.انہوں نے کہا کہ کورونا کےبعد پوری دنیا کو اس کی توقع تھی کہ بھارت کشمیر میں نرمی کرےگالیکن بد قسمتی سےایسا نہیں ہوابلکہ بھارت نے پاکستان کو بھی آنکھیں دکھانا شروع کردیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں بھارت ایڈ ونچر کرنا چاہتا ہے جب کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ امن کیلئے سازگار ماحول قائم کیا جائے. وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں چینی سفیر کی ہلاکت پر ابھی کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے ہیں جب کہ بیرون ملک موجود ایک لاکھ 10 ہزار افراد واپس آنا چاہتے ہیں، باہر سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ان کی وطن واپسی سے قبل ہم قرنطینہ کی گنجائش بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • پاکستان کورونا پھیلانے والا ملک بن گیا. جاپان نے خصوصی پرواز منسوخ کر دی

    پاکستان کورونا پھیلانے والا ملک بن گیا. جاپان نے خصوصی پرواز منسوخ کر دی

    جاپان نے 20 مئی کو ٹوکیو سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ کو منسوخ کر دیا جس کے بعد ٹوکیو سے پاکستان واپس جانے والے دو سو پاکستانی مسافروں میں مایوسی پھیل گئی اور ان کی اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے. ٹوکیو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جاپانی حکام نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کو اس بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کو پھیلانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ کو ٹوکیو اترنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

  • برطانیہ میں بھی بھارت کے حصہ میں سخت شرمندگی

    برطانیہ میں بھی بھارت کے حصہ میں سخت شرمندگی

    بھارت کو برطانیہ میں اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب برطانیہ نے داود ابراہیم کے معتمد خاص حنیف ٹائیگر کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے. بھارت کی ٹائیگر حنیف کی حوالگی کی نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے برطانیہ کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹائیگرحنیف جن کا پورا نام محمد حنیف عمر پٹیل جی ہے، کی بھارت حوالگی کےخلاف گزشتہ سال ملک کے پاکستانی نژاد ہوم سیکرٹری ساجد جاوید نے کیا تھا جس پرعمل کرنا بھارتی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے جب کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کے مطابق کسی بھی شحص کو بھارت کے حوالے کرنے کے لئے ہوم سیکرٹری کے دستخط ضروری ہیں. برطانوی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف ٹائیگر کو بھارت کے حوالے کرنے سے ان پر بھارتی ٹارچر کا رسک ہے جو برطانیہ کو قبول نہیں.جون 2012 بھی اس وقت کی ہوم سیکرٹری تھریسا مے نے ٹائیگر حنیف کو بھارت کے حوالے کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی. بھارت کا الزام ہے کہ حنیف ٹائیگر 1993 میں بھارتی شہر سورت میں جنور اور اپریل میں دو بم دھماکوں میں ملوث ہیں اور ان الزامات کے تحت بھارت نے حنیف ٹائیگر کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن بھارت آج تک کسی فورم میں ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا.