Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

    راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک خاص اقدام سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے 20 افراد کو عمرے کے لیے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ، جن میں 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائی شامل ہیں۔

    راکھی ساونت نے دبئی سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "میں راکھی فاطمہ کے نام سے 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہوں، یہ میری طرف سے اللہ کی راہ میں کیا جانے والا ایک چھوٹا سا نیک عمل ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ دبئی میں موجود ہیں اور ان تمام زائرین کو احرام پہنائیں گی۔ "یہ میرے لیے پہلی بار ہے اور میں تھوڑی نروس ہوں، مگر میں دعا گو ہوں کہ اللہ میرے اس نیک عمل کو قبول کرے۔”

    اس ویڈیو میں راکھی نے عمرہ زائرین کے لیے کھانا اور احرام تقسیم کرتے ہوئے ان کی سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل کیے۔ راکھی کی اس کوشش نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ان کی نیک نیتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا، تاہم ان کی شادی بھی ناکام ہو گئی تھی۔ اس کے باوجود، راکھی نے اپنے نیک کاموں اور حسن سلوک کے ذریعے اپنی زندگی میں ایک نیا مقصد تلاش کیا ہے۔

    تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں،روہت شرما

    نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

  • تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں،روہت شرما

    تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں،روہت شرما

    ھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ بہت مشکل ہے اور ایک شکست کسی بھی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے سے باہر کر سکتی ہے۔

    دبئی میں بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا: "چیمپئنز ٹرافی ایک مشکل فارمیٹ ہے، اور ایک غلطی یا شکست ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ پاگل نہیں ہونا چاہیے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں، اور بھارتی ٹیم بھی ایک مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ دیگر ٹیمیں اپنی طاقت پر کھیلتی ہیں اور ہم بھی دبئی کے ماحول میں اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کی متوازن ساخت کو سراہا، جہاں اسپنرز اور آل راؤنڈرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔ بھارتی کپتان نے دبئی کے گرم اور خشک ماحول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلے بازوں کو میدان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    روہت شرما نے اپنی ٹیم کے نئے اسپنر ورون چکروتی کے بارے میں کہا کہ پریکٹس سیشنز میں وہ اتنا اسپن نہیں کر رہے تھے، تاہم اگر وہ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ میچ کے دوران سامنے آ جائے گا۔ بھارتی ٹیم نے جیسوال کی جگہ اسپنر ورون چکروتی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 20 فروری کو دبئی میں ہونے والا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے لیے جیتنے کا موقع ہے۔

  • لوگ تو مجھ پر دو سال سے آوازیں لگا رہے، اب تو یہ عادت بن چکی ،خوشدل خان

    لوگ تو مجھ پر دو سال سے آوازیں لگا رہے، اب تو یہ عادت بن چکی ،خوشدل خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے لیے کرکٹ نہیں کھیلی، اور اگر وہ اپنے اسکور کے لیے کھیلتے تو آج ان پر کی جانے والی تنقید کا سامنا نہ ہوتا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے اپنی کارکردگی اور اس میچ کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔خوشدل شاہ نے کہا، "شروع میں فخر کے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا آغاز اچھا نہیں ہو سکا۔ چاہے جو بھی درکار رن ریٹ ہو، میں وکٹ کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیٹنگ کے دوران اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ ٹیم کے لیے کیا بہتر ہو سکتا ہے۔

    خوشدل شاہ کا کہنا تھا، "آج بھی میری کوشش یہی تھی کہ ٹیم کے لیے بہترین کروں۔ نسیم شاہ سے یہی بات ہو رہی تھی کہ اگر ہم آخری اوور تک گئے تو میچ ہمارے ہاتھ میں ہوگا۔ میں نے کبھی بھی اپنے لیے کرکٹ نہیں کھیلی، اگر میں اپنے اسکور کے لیے کھیل رہا ہوتا تو آج پرچی پرچی کی آواز نہ لگتی۔ لوگ تو مجھ پر دو سال سے آوازیں لگا رہے ہیں، اب تو یہ عادت بن چکی ہے، اور اب تو میں کہتا ہوں کہ اور آوازیں لگاؤ۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہوم گراؤنڈ پر کھلاڑی کو انجوائے کرنے کا موقع ملنا چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہو۔” خوشدل شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کھلاڑیوں کے لیے غلط نعرے لگنا برا لگتا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کو انجوائے کر رہے ہیں اور اسے ہینڈل کر سکتے ہیں۔

    خوشدل شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کریں۔ "لوگوں کو چاہیے کہ ٹیم اور پلیئرز کو بیک کریں، ڈومیسٹک کرکٹ میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے تو انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اتنا اچھا کم بیک کریں گے کہ کسی کو شک نہ ہو۔خوشدل شاہ نے بتایا کہ "چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنا ایک کھلاڑی کے لیے سخت چیلنج ہوتا ہے، اور میں کبھی ایسی صورتحال میں نہیں آیا جب ٹیم مشکل میں نہ ہو۔” ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اپنی پوزیشن پر کھل کر کھیلنا اور اس کے نتائج کو قبول کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "آج ہم چالیس فیصد گیم میں واپس آ گئے تھے، لیکن اس کے بعد وکٹ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔ ہمارا فوکس ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ہم میچ کس طرح جیتیں، اور آج یہ میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ لیکن ہم آگے کی جانب اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے تاکہ میچ کو اچھے انداز میں ختم کیا جا سکے۔”

    نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

    چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

  • نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

    نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چیمپئن ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کو آئینہ دکھایا ہے

    مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی آمدنی پر بات چیت کی ہے. مبشر لقمان نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا چوتھا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا دسواں نمبر ہے،اس کے باوجود نیوزی لینڈ میچ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا

    مبشر لقمان نے پاکستانی کھلاڑیوں اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی آمدنی کا بھی موازنہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم ،شاہین شاہ آفریدی ،رضوان اور حارث رؤف کی سالانہ آمدنی سپر سیڈ نیوزی لینڈ بورڈ سے مجموعی طور پر 25 نیوزی لینڈ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے.

    مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی امیر ترین بورڈ اور کھلاڑیوں کی آمدن زیادہ ،تاہم کھلاڑیوں کی کھیل میں اور پی سی بی کی کرکٹ میں دلچسپی نہیں یہی وجہ ہے کہ دسویں نمبر پر مالی حساب سے نیوزی لینڈ کے بورڈ اور کم آمدنی والے کھلاڑیوں نے پاکستان کو شکست دی. پی سی بی کی مالی حیثیت اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کو عالمی سطح پر اپنی پرفارمنس کے لحاظ سے کمال کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا. شکست پر شکست پاکستانی ٹیم کا شیوہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم موجودہ بورڈ اور کھلاڑیوں سے مایوس ہو چکی ہے

    مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی کے امیر ترین بورڈ ہونے کے باوجود کرکٹ مزید کمزور ہو رہی ہے. پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں اپنا لوہا منوا نا چاہیے تھا لیکن یہاں تو اپنےہی گھر میں پاکستانی ٹیم میچ ہا ر رہی ہے .ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی جائے جومال کی بجائے کھیل کو ترجیح دیں .

    چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

    بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا

  • چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

    چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے 320 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر قومی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے، جس میں ان کے کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں خوشدل شاہ 69 رنز، بابر اعظم 64 رنز اور سلمان آغا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    تاہم، میچ کے نتائج پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر بابر اعظم پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے 64 رنز کی اننگز 90 گیندوں پر کھیلی، جس پر شائقین کرکٹ نے سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے پاکستان کی جانب سے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست روی کو بالی وڈ فلم کے سین کے ذریعے میم بنا کر طنز کیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ بابر اعظم صرف ون ڈے رینکنگ کے لیے کھیل رہے ہیں، نہ کہ ملک کی فتح کے لیے۔ ایک اور صارف نے سلمان آغا کی تعریف کی، کہ وہ صرف اپنی انفرادی پرفارمنس کی نہیں بلکہ ملک کی فتوحات کے لیے کھیلے۔

    یہ شکست پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے، خاص طور پر اس وقت جب آئی سی سی ایونٹ 29 سال بعد پاکستان میں ہو رہا ہے اور شائقین کی توقعات بہت زیادہ تھیں۔ اس میچ کی شکست پر سوشل میڈیا پر مزید بحث جاری ہے اور قومی ٹیم کے اگلے میچ میں بہتری کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

  • بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا

    بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے شکست کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 300 رنز کا اسکور عبور کیا جا سکتا تھا، لیکن ہماری بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا کا ماننا تھا کہ اگر 320 رنز کرنے ہیں تو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔

    سلمان آغا نے اس میچ میں پارٹنرشپ اور مومینٹم نہ بننے کو شکست کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فخر زمان ٹیم میں موجود ہوتے تو پاور پلے کے دوران اسکور زیادہ ہو سکتا تھا، اور شاید میں اپنی اننگز کو لمبا کھیل سکتا تھا، جس سے نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے تیس چالیس رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا ہوگا، کیونکہ اگر ہم دنیا کی بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔سلمان آغا نے کہا کہ ہم اس میچ کو بھلا کر اگلے میچ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو ہرانے کے لیے ہمیں مسلسل اچھا کھیلنا ہوگا، اور آج ہم نے کسی بھی شعبے میں اپنی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔

    مایوسی نہیں، آگے بڑھنا ہے.نسیم شاہ
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مکسڈ زون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروعات اچھی نہ ہو تو مایوسی تو ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیں مایوسی سے بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کو اگلے اہم میچ سے قبل ٹھیک کرنا ہوگا اور اپنی غلطیوں کو درست کرکے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہوگا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بولرز کو زیادہ مدد نہیں ملتی، لیکن یہاں پر بڑے اسکور بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری کے چھ سے آٹھ اوورز وہ نہ ہو سکے جو ہم کرنا چاہتے تھے، اور ہمیں ان ایریاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا فوکس بنیادی طور پر بولنگ پر ہے، لیکن وہ بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ کلب میچز میں وہ اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ایک خراب میچ کے بعد ہم بالکل گر جائیں گے، بلکہ ہم اپنا مورال بلند رکھیں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    مریم نواز ثابت قدم رہنا. آپ تاریخ کا روشن باب رقم کرنے جا رہی ہیں. تحریر: ملک سلمان

  • پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص

    پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص

    ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا، پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ویٹیکن کے مطابق، پوپ فرانسس ہوش میں ہیں اور انہوں نے آج صبح ناشتہ بھی کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوپ کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن کے نتائج سے ان کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

    ویٹیکن حکام کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف، آج اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اسپتال جا کر پوپ فرانسس کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ پوپ فرانسس ہشاش بشاش تھے اور ان کی حالت میں سدھار آ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر 14 فروری کو روم کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ان کے علاج کے حوالے سے ویٹیکن کی جانب سے مسلسل اپڈیٹس دی جا رہی ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی حضرت لعل شہباز قلندر  کی درگاہ پر حاضری

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت لعل شہباز قلندر رحہ کی درگاہ پر حاضری دی اور وہاں چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے درگاہ کے احاطے میں فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ سندھ اور پاکستان ہمیشہ سرسبز، شاد اور آباد رہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "سندھ صوفیوں اور ولیوں کی سرزمین ہے اور حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 773 واں عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ امن اور روحانی روشنی کا مرکز ہے اور ان کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت صوفی روایتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ان روایات کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ "زائرین کی خدمت، سکیورٹی اور سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور حکومت سندھ اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔”

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سہ روزہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی، ذوالفقار علی شاہ، مکیش کمار چاولہ اور دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری کے دوران درگاہ کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور وہ پرامن ماحول میں عرس کی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔

  • بحریہ ٹاؤن ،ملک ریاض کیخلاف دو نیب ریفرنس دائر

    بحریہ ٹاؤن ،ملک ریاض کیخلاف دو نیب ریفرنس دائر

    نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دو ریفرنس دائر کر دیئے۔نیو مری ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

    تخت پڑی جنگلات ریفرنس میں پرویز الہی، ملک ریاض سمیت 18 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں.ریفرنس میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا۔ریفرنس میں ہاوسنگ اسکیم کیلئے شاملات کی زمین کے استعمال کا الزام ہے۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہاوسنگ اسکیم کیلئے مری انتظامیہ سمیت دیگر اداروں سے غیر قانونی این او سی حاصل کئے گئے۔ملک ریاض نے 5 ہزار 228 کنال زمین کی غیر قانونی این او سی حاصل کیا۔ہاوسنگ سوسائٹی نے 4 ہزار کنال پر سرکاری درختوں کی کٹائی کی۔نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت راولپنڈی میں دائر کیا گیا۔محکمہ جنگلات کی اراضی، مانگاسالکھیتر سمیت دیگر موضعات کے شاملات شامل ہیں۔ملک ریاض نے محکمہ مال، محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے شاملات پر قبضہ کیا۔

    سرکاری زمین پر قبضہ، ملک ریاض اور بیٹے کیخلاف ریفرنس دائر

    ملک ریاض کے گرد گھیرا مزید تنگ،پاکستان واپسی کیلئے رابطے

    صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی،خواجہ آصف

  • غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    صدر واہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو صرف 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال، اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مغویوں میں ایک افغان فیملی کی خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں۔ ملزمان نے افغانستان سے آنے والی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ اس کے بعد ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    پولیس نے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او صدر واہ اور ان کی ٹیم کو مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دی۔سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔یہ کارروائی صدر واہ پولیس کی جانب سے ایک اہم کامیابی ہے جو اغواء کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔