Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خراب انگریزی،اداکارہ میرا کے برطانیہ داخلے پر پابندی ختم

    خراب انگریزی،اداکارہ میرا کے برطانیہ داخلے پر پابندی ختم

    اداکارہ میرا ، 10 سال تک برطانیہ کے دروازے پر پابندی کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ وہ خود ہیں، جو ایک معمولی زبان کی غلطی کے سبب ہوئیں۔

    برطانوی حکام کو اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کا نام غلط بتایا اور "ٹرانزٹ” کی جگہ "ٹرانزیکشن” کہہ دیا۔ یہ معمولی سی غلطی میرا کے لیے ایک بڑی مشکل کا سبب بنی، اور نتیجتاً امیگریشن حکام نے انہیں لندن سے واپس بھیج دیا۔ ساتھ ہی ساتھ ان پر 10 برس تک برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے،

    میرا کی والدہ، شفقت زہرہ بخاری نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے۔ میرا کو اس وقت لندن کے امیگریشن حکام کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ ہی وہ میرا کی بات سمجھ پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ میرا ایک آرٹسٹ ہے اور اس کا لندن آنا ضروری ہے، کیونکہ اس کی نئی فلم میں لندن کے سینز شامل ہیں۔ یہ واقعہ 10 سال پرانا ہے، اور اب میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنا رہی ہے، اور وہ شان کے ساتھ بھی ایک نئی فلم بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔شفقت زہرہ بخاری نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور محنت کی تعریف کی، اور کہا کہ میرا کو ہیڈ لائنز میں رہنا آتا ہے۔ وہ انتہائی فرمانبردار ہے اور ہمیشہ ان کے قدموں میں احترام کرتی ہے۔

    آخر میں شفقت زہرہ بخاری نے یہ بھی کہا کہ میرا نے جو کچھ بھی کمایا، وہ ہمیشہ اپنے والدین کے حوالے کرتی ہے، اور اس کے بھائی بہنوں کو بھی تعلیم دلوانے میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

  • لیبیا کشتی حادثہ،10 پاکستانی ابھی تک لاپتہ

    لیبیا کشتی حادثہ،10 پاکستانی ابھی تک لاپتہ

    لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے طرابلس کے قریب واقع زاویہ شہر کا دورہ کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے۔ حادثے میں 16 پاکستانیوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن کی شناخت پاکستانی شہریت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔اس حادثے میں 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 33 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تقریباً 10 پاکستانی ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں میں سے تین افراد طرابلس میں موجود ہیں جن کی دیکھ بھال پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

    پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کریں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔وزیراعظم نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • مودی کے طیارے کو اڑانے کی ایک بار پھر دھمکی

    مودی کے طیارے کو اڑانے کی ایک بار پھر دھمکی

    ممبئی پولیس کو موصول ہونے والی کال میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے طیارے پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اس دھمکی کا ذکر ممبئی پولیس کے کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کال میں کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد نریندر مودی کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں۔دھمکی آمیز کال میں یہ بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم مودی کے دورۂ امریکا سے قبل ان کے طیارے کو دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر اس اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کیا اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا۔

    ممبئی پولیس کے مطابق، دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا ذہنی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ برس ماہ دسمبر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز پیغام راجستھان کے اجمیر سے ایک رجسٹرڈ نمبر سے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دو ایجنٹس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بم دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس پیغام میں دھمکی دی گئی تھی کہ مودی کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیغام بھیجنے والا شخص ممکنہ طور پر ذہنی طور پر غیر مستحکم یا شراب کے نشے میں ہو سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • وزیراعظم  شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن IAEA کئی دہائیوں پر محیط اس تنظیم کے ساتھ نتیجہ خیز اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو برقرار رکھا ہے۔ IAEA کے تعاون سے، پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، زرعی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

    وزیراعظم نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے IAEA کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل IAEA نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔

  • پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.تابش قیوم

    پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.تابش قیوم

    مسلم ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ عفت سعید کی قیادت میں خواتین کے وفد نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سینٹرل میڈیا سیل کا دورہ کیا اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم سے ملاقات کی ہے

    ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے مسلم ویمن لیگ کے وفد کو خوش آمدید کہا ،دورے کے دوران مسلم ویمن لیگ کے وفد کو سینٹرل میڈیا سیل کے شعبہ جات الیکٹرانک ،پرنٹ، ڈیجیٹل بارےبریفنگ دی گئی،ملاقات میں شعبہ خواتین پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو سیاسی میدان میں مزید فعال کرنے سمیت دیگر تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.دین اسلام خواتین کو دنیا بھر کے قوانین سے بہتر حقوق فراہم کرتا ہے. مرکزی مسلم لیگ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی.مسلم خواتین کی اسلام میں شناخت، کردار ہمیشہ سے نمایاں اور اہم رہی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کا خواتین ونگ ملک بھر میں دعوتِ دین، اصلاح اور خدمت کے کاموں میں سرگرم عمل ہے .خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے پر مسلم ویمن لیگ کی خدمات کو سراہتے ہیں.

    محترمہ عفت سعید نے سوشل میڈیا پر مؤثر حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کا بیانیہ اور قیادت کا وژن عوام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم ویمن لیگ کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ پارٹی کے پیغام کو ہر فرد تک پہنچایا جا سکے۔خواتین ہماری سیاست، خدمت انسانیت، اور قیادت کے عزم ،ہمارا عزم عالیشان، اسلامی فلاحی پاکستان کے قیام میں شانہ بشانہ کردار ادا کریں گی.

  • بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے تحفظ کے حوالے سے بلز آئندہ اجلاس تک موخر

    بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے تحفظ کے حوالے سے بلز آئندہ اجلاس تک موخر

    سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    کمیٹی اجلاس میں بچوں اور معذور افراد کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، اور ملک میں بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام سے متعلق اہم قانون سازی اور انتظامی امور کے علاوہ نیشنل کمیشن ان رائٹس آف چائلڈز کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی،فنگشنز اور بچوں کے خلاف ہونے و الے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے تحفظ کے حوالے سے بلز آئندہ اجلاس تک موخرکردیئے گئے۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقہ تیمور سہروردی نے کمیٹی اجلاس میں آن لائن شرکت کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ پہلے چیئرپرسن نیشنل کمیشن ان رائٹس آف چائلڈز سے مشاورت کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس پر چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے دونوں بلز آئندہ اجلاس تک موخر کر دیئے۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز بل 2025 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان نے بین الاقوامی کنونشنز پر دستخط کر رکھے ہیں، اور بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔فنکشنل کمیٹی نے بل کی مختلف شقوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اراکین کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ اف پاکستان میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران کا ان پٹ اس بل میں لازمی ہونا چاہیے جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران میں سینیٹر طاہر خلیل اور سینیٹر پونجو بھیل ہوں گے جو ان امور کا تفصیل سے جائزہ لے گی اور 60 روز کے اندر رپورٹ تیار کر مین کمیٹی کو کو فراہم کریں گے زیلی کمیٹی میں ایوان بالا سے تعلق رکھنے والے اقلیتوں کے ممبران سمیت قومی اسمبلی کے اقلیتوں کے ممبران کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں بچوں کے اغوا، قتل اور چائلڈ ٹریفکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات شدید تحفظات و تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتا زہری نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کے اغوا، ریپ، چائلڈ ٹریفکنگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔ متعلقہ ادارے مل کر ایسا لائحہ عمل اختیار کریں جس سے اس طرح کے واقعات کا تدارک یقینی ہو عوام کو تحفظ اور ریلیف فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 کے دوران 289 اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 269 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 66کیسز کا چالان کیا گیا۔ 66 کیسز کی انکوائری التوا کا شکار ہیں ،جبکہ 64 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔گھر سے بھاگنے والے بچوں کے کیسز کی تعداد266 ہے،239 بازیاب ہوئے،55 کے چالان کیے گئے،57 کی انکوائری چل رہی ہے جبکہ 55 کیسز عدالتوں میں ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مختلف اداروں کے ڈیٹا میں فرق پایا جاتا ہے، اور زینب الرٹ بل کے تحت کیس کے تین ماہ کے اندر ٹرائل مکمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ 2024 میں کراچی میں 37 بچے قتل ہوئے، جن میں سے 22 کیسز کےچالان ہوئے ۔ ہماری سزاؤں کی شرح 25 فیصد ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔اتنی سزا کی شرح لندن میں بھی نہیں ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے 209 کیسز درج کیے گئے جن میں سے 117 بچے اور96 بچیوں کے تھے۔

    سینیٹ کمیٹی میں یورپی یونین کے بیا کماری اغوا کیس پر تحفظات کا بھی ذکر کیا گیا۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ ہم اس معاملے پر سندھ پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس کیس پر عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پولیس کے رویے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ "لوگ کیسز رپورٹ کرانے سے کتراتے ہیں کیونکہ پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ دوستانہ نہیں ہے۔ پولیس کو اپنے رویے میں بہتری لانی ہوگی تاکہ لوگ جرائم رپورٹ کرنے سے نہ گھبرائیں۔”

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چائلڈ ٹریفکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ کئی کیسز میں بچے اغوا نہیں ہوتے بلکہ صرف لاپتہ ہو جاتے ہیں، لیکن میڈیا کی وجہ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔پولیس جو کچھ کر سکتی ہے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے۔پولیس نے بہت سے ڈاکوؤں کو مارا ہے پولیس کو وسائل کی ضرورت ہے۔80 کی دہائی سے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع ہوئیں۔ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو ٹریپ کر رہے ہیں۔ہماری حکمت عملی کی وجہ سے کچے میں اغوا کاروں کے خلاف موثر کاروائی جاری ہے پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اغوا برائے تاوان میں کمی آئی ہے۔فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں آئی پنجاب کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب میں ریپ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، بے بی گینگ نے 26 دن کے بچے کو فروخت کر دیا، اور یہ بچے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔

    آر پی او راولپنڈی نے کمیٹی کو پنجاب میں بچوں کے اغوا کے کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2022 میں 2339 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 2448 تک پہنچ گئی۔چیئرپرسن کمیٹی نے پنجاب پولیس کی جانب سے ڈیٹا فراہم نہ کرنے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا سے کیا سیکھ رہے ہیں۔ ثمینہ ممتاز زہری
    سینیٹر علی ظفر نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی اے چائلڈ ٹریفکنگ کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 2023 میں ایک کراس بارڈر چائلڈ ٹریفکنگ کیس رپورٹ ہوا۔ چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے زور دیا کہ بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے اور جبری مشقت کرانے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ بچوں کے اغوا، زیادتی، چائلڈ ٹریفکنگ کے واقعات کو کنڑول کیا جا سکے۔ انہوں نے ان واقعات میں معاشرے میں خوف کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔ خواتین تک ان واقعات سے محفوظ نہیں ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ جتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے قانون پر عمل درامد کی سخت ضرورت ہے زینب الرٹ بل میں فوجی عدالتیں قائم کر کے تین ماہ میں فیصلہ کرنا تھا۔ چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سمیت سٹاف کی تربیت بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس کو بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا سے کیا سیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کو پولیس کی حراست میں قتل کر دیا جاتا ہے۔ بہتری لانے کی سخت ضرورت ہے۔
    نیشنل کمیشن ان رائٹس آف چائلڈز کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے فنکشل کمیٹی کو ادارے کے کارکردگی، فنگشنز اور بچوں زیادتی سے بچانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دی جانی والی ریلیف سے متعلقہ امور کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے کا پہلا کمیشن فروری 2020 میں بنا تھا جبکہ دوسرا کمیشن اپریل 2023میں بنا تھا جس کی میں چیئرپرسن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے چھ ایکس افیشو ممبران ہیں۔ سیکشن 15 ہمارے مینڈیٹ کو ڈیل کرتا ہے۔ انہوں نے فنکشنل کمیٹی کو جامع بریفنگ دیتے ہوئے اس کے فنگشنز اور کارکردگی بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ لیبر کو دیکھنے کے لئے 2600 لیبر انسپکٹر ہیں۔ کم عمر بچوں کی شادی کے کیسز بھی بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن بہت کم ہے ادارے کو 560 شکایات موصول ہوئیں جس میں 428 حل کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل ودیگر متعلقہ بلز کے حوالے سے لوگوں کو معلومات میسر نہیں ہیں۔ ان کی آگاہی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز سید علی ظفر، پونجو بھیل، طاہر خلیل،محمد ہمایوں مہمند، جام سیف اللہ خان کے علاوہ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق، ڈی جی وزارت انسانی حقوق، آئی جی سندھ، ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پراسکیوشن آفس پنجاب، پراسکیوشن آفس سندھ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی   کے ڈائریکٹر جنرل کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، رافیل میریانو گراسی (Rafael Mariano Grossi) نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جوہری توانائی کے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور اس کے مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کی موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک اور موافقت میں کردار پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے پاکستان میں جاری منصوبوں اور ایجنسی کے عالمی ایجنڈے پر بھی مفید تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعاون کی اہمیت کو سراہا اور ایجنسی کی جاری حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایجنسی کی طرف سے مزید تعاون کا منتظر ہے۔اس ملاقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر جوہری توانائی کے استعمال میں اپنے کردار کو مزید بڑھانے اور اس کے فوائد کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں موثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

    پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی سطح پر اہم تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ پر ملک عدیل کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا نیا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری زیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ دونوں نئی تعیناتیاں پی ٹی آئی کے اندرونی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک عدیل اقبال اب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، جبکہ زیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ان دونوں تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔نواز شریف

    معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔نواز شریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ ن، محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات میں معیشت کی بہتری اور ملک کی ترقی پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر اس کو سنوارنے کی کوشش کی ہے، اور اس زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے اور ان کی حکومت میں پاکستان نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے، جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد ہونے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے، روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہو رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دی ہیں، آگے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    مریم نواز نے بھی ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بطور وزیراعلی پنجاب، میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کی روایت کو ایک نئی مثال میں تبدیل کر دیا ہے۔ میرے والد اور چچا نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کو اپنی ترجیح سمجھا، اور اب میں ان کی رہنمائی میں پنجاب کے عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہوں۔”

    اس موقع پر ارکان اسمبلی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے۔

    ملاقات میں پارٹی کے رہنما اور دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، جنہوں نے پنجاب میں مزید ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مقصد ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود رہا ہے، جس پر وہ پورے ملک میں فخر کرتے ہیں۔

    ملاقات کرنے والوں میں ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے.

  • پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ ہمارا کام آڈٹ کر کے پارلیمنٹ اور حکومت کو رپورٹ کرنا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے سوال کیا کہ آپ اٹانمس باڈیز کا بھی آڈٹ کرتے ہیں یا نہیں کرتے؟ اسلام آباد میں کسی اسپتال کو سرکاری پلاٹ ملا ہے تو اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ کیا آپ یہ آڈٹ کرتے ہیں کہ فلاں اسپتال کی جو ذمہ داری تھی وہ پوری کر رہا ہے یا نہیں؟آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ بالکل کمیٹی سفارش کرے گی تو ان چیزوں کا بھی آڈٹ کیا جا سکتا ہے