Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف

    جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ دلچسپی سے بھرپور رہا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، اور پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔ میچ میں جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برٹز نے شاندار ڈیبیو کیا اور 150 رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کے علاوہ ویان ملڈر نے 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا کا مجموعہ 304 رنز تک پہنچا۔

    کیوی بولرز میں میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ پروٹیز کے بیٹرز کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ٹیم کے بہترین مفاد میں کی گئی ہے۔

    اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اور وہ اس میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔اب جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 305 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کے لیے چیلنج بن چکا ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان آنے والے اوورز میں دلچسپی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

  • اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف

    اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے.

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے،1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ کرےہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا،مسلم لیگ ن آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990ء کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

    اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ملکی ترقی کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب آتے ہیں ملک کو ترقی اور خوشیاں ملتی ہیں، مریم نواز نے نظام کی جو اصلاح کی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کی اور شہباز شریف کی روایات شاندار طریقے سے چل رہی ہیں۔

  • کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں،سیف

    کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں،سیف

    اداکار سیف علی خان نے گھر میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے مجھے زخمی دیکھا تو پوچھنے لگے کہ کیا آپ مر جائیں گے

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔اداکار نے بتایا ہے کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کے مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں، وہ جلدی میں کالز کر رہی تھی، اس وقت کوئی اور نہیں تھا، میں نے انہیں کہا کہ میں ٹھیک ہوں، ابھی مر نہیں رہا، اس موقع پر چھوٹے بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ تاہم میں نے انہیں جواب نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ زخمی سیف علی خان اپنے بیٹوں تیمور اور ابراہیم کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے،اداکار نے بتایا کہ جب میں نے اسپتال میں تیمور کو دیکھا تو وہ مکمل مطمئن نظر آئے، وہاں انہیں دیکھ کر مجھے بہت سکون ملا، میں اس وقت اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا،سیف علی خان نے کہا کہ شاید کرینہ نے انہیں میرے ساتھ اسی لیے روانہ کیا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ اس حالت میں تیمور کا میرے ساتھ رہنا کتنا ضروری ہے۔

    سیف علی خان چاقو حملے میں صحتیابی کے بعدپہلی بار تقریب میں شامل

    میڈیاہمارے گھر سے دور رہے، بچوں کی تصاویر نہ لیں،سیف،کرینہ کپور

  • اسلام آباد،وکلا کے احتجاج کے پیش نظر  سکیورٹی سخت ،ریڈ زون سیل

    اسلام آباد،وکلا کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت ،ریڈ زون سیل

    وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے احاطے میں احتجاج کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور عدلیہ کے مرکزی دروازے تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آنے والے افراد کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے بند کیے جانے کے باعث کشمیر چوک میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ کے ارد گرد اہم چوکوں، جیسے کہ سرینا چوک، نادرا چوک، میریٹ چوک، ایکسپریس چوک اور ٹی کراس بری امام کے راستے بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ جناح انڈر پاس کو بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ، میٹرو بس سروس بھی سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر محدود کر دی گئی ہے۔ فیض احمد فیض اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ہے۔ میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی، تاہم اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی کے پیش نظر بند کر دی گئی ہے۔

    شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سکیورٹی کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کرنے میں احتیاط برتیں۔

  • غزہ کے لوگ غزہ میں ہی اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،ترک صدر

    غزہ کے لوگ غزہ میں ہی اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،ترک صدر

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے مکمل طور پر فضول ہیں۔اردوان نے مزید کہا کہ "غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،” اور یہ کہ "کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکال سکے۔”

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند دن قبل اعلان کیا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہم غزہ کی پٹی کو ترقی دیں گے، اس میں سرمایہ کاری کریں گے، اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے نوکریاں فراہم کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتے ہیں اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر مستقبل کے امکانات کی بات کی۔

    ٹرمپ کے اس اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام عالمی قانون اور انسانی حقوق کے خلاف ہوگا اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی صورت میں سامنے آئے گا۔

    سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

  • سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے، اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ، کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں، آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق سے متعلق فیصلے ہیں جو عدالت کو ہی کرنے چاہئیں۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے تو اس کی سماعت آئینی بنچ میں ہونی چاہیے جس پر بیرسٹر علی طاہر نے جواب دیا کہ اٹک سیمنٹ کیس میں یہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ ریگولر بنچز کسی بھی قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتے ہیں،بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

  • پاکستان پر تنقید کرنے والے بھارت کو فلڈلائٹس کے بند ہونے پر تنقید کا سامنا

    پاکستان پر تنقید کرنے والے بھارت کو فلڈلائٹس کے بند ہونے پر تنقید کا سامنا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن راونڈرا کو ایک کیچ پکڑتے ہوئے چوٹ آئی۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسٹیڈیم کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور الزام عائد کیا کہ اسٹیڈیم کی روشنی (فلاڈ لائٹس) خراب تھی جس کی وجہ سے راچن کو چوٹ آئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کمزور روشنی نے کھلاڑی کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا۔

    تاہم، اس کے صرف ایک دن بعد بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران بھارتی اسٹیڈیم میں مکمل بجلی کی فراہمی میں خرابی آ گئی اور اسٹیڈیم میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی خاموشی کو واضح کرتا ہے، کیونکہ جب بھارت میں خود اسی طرح کے مسائل پیش آئے تو کوئی الزام نہیں عائد کیا گیا۔یہ واقعہ پاکستان کے اسٹیڈیم پر کیے گئے الزامات کی حقیقت کو مزید مشکوک بناتا ہے، اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کبھی کبھار اسٹیڈیم کی ٹیکنیکل خرابیاں یا حادثات کہیں بھی ہو سکتے ہیں، اور ان کا الزام کسی ایک ملک یا اسٹیڈیم پر ڈالنا درست نہیں ہوتا۔

    گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اڈیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا،7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا،لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے،تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے،
    دوسری جانب میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے پر بھارت کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ صارفین نے بھی لائٹس بند ہونے پر اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی معاہدے کی ترجیح کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی معاہدے کی ترجیح کا اظہار

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

    ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہوجاتا ہے، تو اسرائیل کو ایران پر بمباری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ ایران کو کیا کہا جائے گا، مگر امید ہے کہ ایران وہ اقدامات نہیں کرے گا جو وہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا تہران کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ کرے گا۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت سمجھداری اور احترام کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران نے ماضی میں متعدد بار امریکا کو رعایتیں دی ہیں، مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، تو ایران امریکی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں۔ انہوں نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل اور امریکا کے تعلقات مضبوط ہو چکے ہیں اور اب اسرائیل کا امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے باقی ماندہ عناصر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر وہ تاریخ بدلنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ٹرمپ کے ساتھ مزید امن معاہدے کرنے اور ایک طویل المدت امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

  • تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

    میرا سوہنا دیس پنجاب۔۔۔۔ شالا ہسدا دیس پنجاب ”،تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس اسٹیڈیم آمد پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا-

    وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوارہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے-چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی- مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کر دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا-ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہوتے فورٹریس اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا- پاکستان، کویت، ناروے،عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا-پاکستان، ایران، ترکیہ، تاجکستان کی ارچری ٹیموں کے دستے نے بھی مارچ کیا-ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اور اونٹنیاں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا- شو میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش کی گئی- لوہی، مندری بھیڑ،تھل فیصل آباد اور گجرات بیتل اور ناچی بکریوں کی نمائش بھی توجہ کامرکز رہی- علاقائی اور صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے- سجے سجائے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص کے مظاہرے پیش کئے گئے-سینکڑوں ڈھولچیوں کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا-بیک وقت 6 ڈھول بجاتا ڈھولچی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا-

    ہارس اینڈ کیٹل شو میں درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا گیا- سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا- مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا- معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے سینکڑوں فنکاروں کے ہمراہ پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا- عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس پر ہزاروں بچوں اور نوجوان سٹیج کے سامنے جمع ہو گئے – تقریب میں ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے- ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کی گئیں – ہارس اینڈ کیٹل شو میں کثیر تعداد میں فیملیزنے شرکت کی- تالیاں بجاکر داد دیتے رہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی-حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا- ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا-

    کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

  • کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

    کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق، یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیموں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی مزید شناخت اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یہ کارروائی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے پاک کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

    دوسری جانب پسنی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا،پسنی فش ہاربر ایریا میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

    مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ