Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث،بڑا ثبوت سامنے آ گیا

    افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث،بڑا ثبوت سامنے آ گیا

    افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث،بڑا ثبوت سامنے آ گیا

    افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی، ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا،احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا،سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف آپریشنز میں ابتک بڑی تعداد میں افغان دہشتگرد ہلاک کئے جانے چکے ہیں،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی افغان عبوری حکومت کی فتنہ الخوراج کیساتھ ملی بھگت کا واضح اقرار ہے،لاشیں وصول کرنا حکومت پاکستان کے افغان حکومت پر موثر دباؤ کا نتیجہ ہے،ایک جانب افغان عبوری حکومت فتنہ الخوراج کی کسی بھی طرح کی مدد سے انکاری ہے دوسری جانب لاشوں کی وصولی نے ان کے جھوٹ کی قلعی کھول دی،یہ دوہرا معیار واضح کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایک ملیشیا کی طرز پر کام کرتی ہے،یہ ثابت ہو چکاکہ افغان عبوری حکومت پاکستان میں براہ راست دہشتگردی میں ملوث ہے،ایسے میں افغان عوام کو سمجھنا ہوگا کہ وہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے ہوشیار رہیں،یہ دہشتگرد گروہ افغان شہریوں کو مختلف قسم کا لالچ دیکرمیں پاکستان میں دہشتگردی پر مجبور کرتے ہیں،فتنہ الخوارج اور افغان عبوری حکومت کے گٹھ جوڑ سے افغان عوام کو سمجھنا ہوگا کہ وہ ان کیلئے نہیں بلکہ اپنے مذموم مقاصد پر کام کررہے ہیں،وہ افغان دہشتگرد جو بچ کر واپس آئے ہیں انہوں نے افغان عبوری حکومت اور فتنہ الخوارج کے منفی رویے کو آشکار کردیا،

  • 26 ویں آئینی ترمیم،آئینی و قانونی راستہ اپنایا جائے، خالد مسعود سندھو

    26 ویں آئینی ترمیم،آئینی و قانونی راستہ اپنایا جائے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ تشدد کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتی ہے. اسلام آباد میں وکلا پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم پر اعتراضات اور انکے حل کے لئے دیگر امور پر فریقین آئینی و قانونی دائرے میں تلاش کریں، انتشار،تشدد کسی کے حق میں بہتر نہیں ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس تشدد کی مخالفت کرتے ہیں، اور ہم تمام فریقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری ،مسائل کے حل کے لئے آئینی و قانونی راستے کو اپنائیں،سڑکوں پر نکلنے سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، سب کو ٹیبل ٹاک کے لئے ہی بیٹھنا پڑتا ہے،اس لئے مسائل کا حل تشدد، انتشار سے نہیں بلکہ مذاکرات سےنکلے گا، فریقین بات چیت سےمسائل کا حل طے کریں.
    مرکزی مسلم لیگ بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہو اور جمہوریت اس کی اصل روح کے ساتھ ہو.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے تمام فریقین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں تاکہ ملک میں امن و امان کا قیام ممکن رہے. پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ تشدد، انتشار کا راستہ نہ اپنایا جائے. موجودہ حالات میں پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ فیصلے سڑکوں کی بجائے افہام و تفہیم سے کئے جائیں.

  • توشہ خانہ ٹو کیس، آٹھویں گواہ پر جرح، سماعت مکمل

    توشہ خانہ ٹو کیس، آٹھویں گواہ پر جرح، سماعت مکمل

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی.

    سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کے آٹھویں گواہ پر جرح کی ،کیس میں مجموعی طور 8گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے جبکہ سات گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت 17فروری تک ملتوی کر دی

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی گئی،وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل ٹرائل کے دوران وکیلوں کو مرضی سے انٹری دی جاتی ہے ۔ عام آدمی کو جیل ٹرائل میں آنے کی رسائی نہیں ۔جیل ٹرائل میں خوشی سے نہیں آتے دو گھنٹے جیل کے باہر کھڑا رکھا جاتا ہے ۔ جیل کے کنٹرول ماحول میں ٹرائل چلایا جارہا ہے ۔ کیس کے اوپن ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کو روکا جائے ۔ فیصل چوہدری کی اوپن ٹرائل کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،

    فیصل چوھدری کی جانب سے دائر درخواست میں سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، ایف آئی اے اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذولفقار عباس نقوی اور عمیر مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے مشال یوسف زئی کو بھی روکے جانے کے معاملے کو عدالت میں اٹھایا،جیل حکام جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کے پی کے کی بار کونسل سے مشال یوسفزئی کا لائنسنس معطل کیا گیا ہے

  • عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے: مریم نواز

    عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاربار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔بے روزگار ہونے والے افرادکے لئے متبادل انتظام ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسدادتجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا۔قائد محمد نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی،جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دے دی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی،بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دی گئی،کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ جج جسٹس صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ کا جج کی منظوری دی کمیشن نے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی.جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج مقرر کرنے کی منظوری دی

    قبل ازیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیاگیا. جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے نام کی منظوری دی

    جسٹس میاں گل حسن اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے،عامرفاروق سپریم کورٹ کے جج تعینات کر دیئے گئے

    جوڈیشل کمیشن اجلاس، دو ججز کا بائیکاٹ
    سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا،شاہراہ دستور پر وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے،بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی جوڈیشل کمیشن کا بائیکاٹ کر دیا،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں 8 ججز کی تعیناتی ہونی تھی،ہمارا موقف تھا 26 ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تو اجلاس ملتوی کیا جائے،جوڈیشل کمیشن کے ممبران جسٹس منصور اور جسٹس منیب کی جانب سے خط لکھا گیا تھا کہ اجلاس ملتوی کیا جائے

  • اراکین  اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

    اراکین اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔

    ممبر کمیٹی طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں،چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا جو بندہ اربوں روپے ٹیکس دے رہا ہے اسے آپ اتنی بھی سہولت نہیں دے سکتے؟ جبکہ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا بہت سے ایم این ایز کا تعلق کراچی سے ہے ان کے بھی لائسنس ایکسپائر ہو گئے ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا لائسنس کی تجدید کے عمل میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، جس پرحکام وزارت داخلہ کا کہنا تھا اگر 5 سال بعد کوئی تجدید کے لیے آئے گا تو اسے ری نیو نہیں کیا جائے گا، طارق فضل چوہدری کا جواب میں کہنا تھا آپ دو سال بعد ری نیو نہیں کرتے،راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کمیٹی یہ ڈاکٹریکشن دیتی ہے کہ کم از کم ایم این ایز کو اسلحہ لائسنس دیے جائیں۔

  • لیبیا ، ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    لیبیا ، ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    لیبیا میں ایک اور کشتی الٹنے کا حادثہ، پاکستانی شہری بھی سوار تھے

    لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 65 افراد سوار تھے۔ حادثے میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی،طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکام متاثرین کی تمام ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں اس کے علاوہ، پاکستانی سفارتخانہ متاثرین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی معلومات فراہم کی جا سکیں۔

    حادثے کے بعد، لیبیا میں غیر قانونی طور پر سمندری راستوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی حفاظت اور ان کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر اس طرح کے حادثات میں انسانی زندگیوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے، اور اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔پاکستانی حکام نے اس حادثے میں متاثر ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

    کشتی حادثات میں پاکستانیوں کی اموات کا ذمہ دار کون ، یہ حکومت و مافیا کی ملی بھگت تو نہیں. چودھری سرور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری سرور نے لیبیا کشتی حادثے پر کہا ہے کہ بیرون ملک کشتی حادثات کا سلسلہ نہ رکا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا. ان سانحات کا ذمہ دار حکومت، مافیا ہے جن کی ملی بھگت کی وجہ سے آئے روز درجنوں پاکستانیوں کی کشتی حادثات میں اموات ہو رہی رہیں.چند ماہ میں ہونے والے متعدد کشتی حادثات کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    چودھری سرور نے لیبیا کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں جو کشتی حادثہ ہوا، اس میں 65 پاکستانی سوار تھے ،یہ پہلا حادثہ نہیں ہے، بلکہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے پاکستانی افراد کی ہلاکتیں ایک تسلسل بن چکی ہیں۔ہر حادثے کے بعد حکومت تحقیقات اور کاروائی کا اعلان کرتی ہے لیکن عملا کوئی اقدام نہیں اٹھائے جاتے جس کی وجہ سے آئے روز ان سانحات میں اضافہ ہو رہا ہے، یوں لگ رہا ہے کہ مافیا کی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے ہی انسانی سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے حادثات کو روکنے کے لیے حکومت کو انتہائی سخت اور فوری اقدامات کرنے ہوں گے.ان واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کیوں ناکام ہو چکی ہے، اگر ذمہ داران کو سزائیں ملتی اور کاروائی ہوتی تو پے درپے پاکستانیوں‌ کی لاشیں نہ ملتیں.سوال یہ ہے کہ حکومت غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کے راستوں پر بندشیں کیوں نہیں ڈال رہی؟ یہ ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ انسانوں کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

    چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث اس قسم کے سانحات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ قومی سطح پر تشویش کا باعث ہے۔ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے اور انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے دھندے کو بند کروایا جائے.اگر یہی سلسلہ جاری رہا اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کی لاشیں گرتی رہیں تو پاکستانی عوام سڑکوں پر ہو گی اور حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

    کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

  • وزیرِ اعظم  شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہو گئے.

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے. وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے.

    وزیرِ اعظم کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرہ دورہ ہے. وزیرِ اعظم دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ اصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

  • بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود  کااستعمال

    بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

    نریندر مودی اپنے تین روزہ دورے پر پیرس روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔مذکورہ سفر میں مودی نے اپنے خصوصی طیارے، کے ذریعے نئی دہلی سے پیرس کی جانب روانگی کی۔ ان کا خصوصی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اوکاڑہ کے قریب سے گذرا۔ طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں تقریباً 40 منٹ تک رہا اور اس دوران لاہور کے قریب سے گزرا۔ اس کے بعد طیارہ حافظ آباد، سرگودھا، تلہ گنگ اور کوہاٹ کے اوپر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتا رہا۔

    مودی کا خصوصی طیارہ بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود سے نکل کر لنڈی کوتل کی جانب افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ بھارتی وزیرِ اعظم کا یہ سفر ایک اہم موقع پر ہوا ہے، کیونکہ اس دوران وہ فرانس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران، مودی فرانس میں اپنے قیام کو مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔ یہ ملاقات نریندر مودی کے اپنے دوسرے وزیرِ اعظم کے عہدے کے دوران پہلی بار ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اہم بات چیت اور تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی ، خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے نازیبا حرکت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ایک گلی میں جاتی ہوئی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتا ہے، جس کے جواب میں لڑکی نے ملزم کو تھپڑ مارا۔ اس کے بعد لڑکی نے شور مچایا، جس پر ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی۔ تاہم، اس دوران ایک شخص جس نے شور سنا تھا، اپنے گھر سے باہر آیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں موٹر سائیکل گر گئی، اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں ناکام رہا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پولیس کی توجہ حاصل کی اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ ایک اہم پیغام ہے کہ عوامی سطح پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

    اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف

    فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی