Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار

    سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار

    ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کی کوشش کے معاملے میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی منتقل کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق، خاتون کا تعلق مرکزی ملزم سے تھا اور وہ ان کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس خاتون کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کا استعمال کر رہا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے اور خاتون نے مبینہ طور پر ملزم کی معاونت کی تھی۔پولیس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی ملزم غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور خاتون سے رابطے میں تھا۔ ممبئی پولیس نے مزید کہا ہے کہ خاتون کو ممبئی منتقل کر کے تفتیش کی جائے گی، جس سے تحقیقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے اور پولیس تحقیقات میں مسلسل مصروف ہے تاکہ اس واردات کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

    یہ واقعہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا میں واقع گھر پر پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ تاہم، سیف علی خان نے مزاحمت کی اور اس حملے کو ناکام بنایا۔مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں چھ زخم آئے، جن میں سے دو گہرے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور کئی روز تک علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کیس میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شہریت مبینہ طور پر بنگلادیشی بتائی گئی تھی۔

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

    سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

    سیف علی خان حملہ،پولیس نے ملزم اور سیف کے خون آلود کپڑے تحویل میں لےلئے

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

  • ہاتھوں میں ہتھکڑی،پاؤں میں بیڑی،پانی بھی نہ ملا،برازیلی شہری امریکہ سے کیسے واپس پہنچے؟

    ہاتھوں میں ہتھکڑی،پاؤں میں بیڑی،پانی بھی نہ ملا،برازیلی شہری امریکہ سے کیسے واپس پہنچے؟

    کئی درجن برازیلیوں کو امریکہ سے ڈیپورٹ کیے جانے کے بعد طیارے میں ہتھکڑیوں میں باندھ کر واپس بھیجا گیا۔ برازیل کے وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان افراد کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، وہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔برازیل کی حکومت نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے وضاحت طلب کرے گی،

    یہ تنازعہ اُس وقت سامنے آیا جب لاطینی امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر ڈیپورٹیشن کی پالیسیوں کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت متعدد طیارے غیر قانونی تارکین وطن کو مختلف ممالک جیسے گواتی مالا اور برازیل بھیج رہے ہیں۔ایک ایسا ہی طیارہ جب برازیل کے شمالی شہر مناوس میں اترا تو حکام نے رپورٹ کیا کہ اس طیارے میں سوار 88 برازیلیوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑا گیا تھا۔ برازیل کے وزارتِ انصاف نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکام کو ہدایت کی کہ "فوری طور پر ہتھکڑیاں ہٹائی جائیں”۔

    وزیرِ انصاف ریکارڈو لیوانڈووسکی نے صدر لُولا ڈی سلوا کو بتایا کہ یہ سلوک "برازیلی شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی” ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ برازیل امریکی حکومت سے اس پر "وضاحت” طلب کرے گا۔

    اس طیارے میں سوار ایک 31 سالہ کمپیوٹر ٹیکنیشن ایڈگر ڈی سلوا مورا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، "جہاز میں پانی نہیں دیا گیا، ہمیں ہاتھ اور پاؤں سے باندھ دیا گیا، اور ہمیں باتھ روم جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔” کچھ لوگ بے ہوش ہو گئے تھے،”

    21 سالہ لوئس انتونیو روڈریگس سانتوس نے کہا کہ طیارے میں ایئر کنڈیشننگ کے بغیر چار گھنٹے گزارنا "ایک خواب کی طرح تھا”۔ "چیزیں اب بدل چکی ہیں، اب تارکین وطن کو مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے،”

    حکومتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ڈیپورٹیشن پرواز ٹرمپ کے حالیہ احکامات سے براہ راست جڑی ہوئی نہیں تھی بلکہ یہ 2017 میں طے پائے ایک دو طرفہ معاہدے کا حصہ تھی۔برازیل کی انسانی حقوق کی وزیر مکہ ای ایوارسٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ” بچے بھی اس پرواز میں شامل تھے جنہوں نے بہت سنگین تجربات کا سامنا کیا۔”برازیل کی ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بعض مسافر طیارے سے اترتے ہوئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے اور ان کی ٹانگوں میں بھی بیڑی تھی۔

    "اس صورتحال کا علم ہونے پر، صدر لُولا نے حکم دیا کہ برازیلی فضائیہ کا ایک طیارہ فوراً ان افراد کو ان کے آخری مقام تک پہنچائے تاکہ انہیں عزت اور حفاظت کے ساتھ اپنے سفر کو مکمل کرنے کی اجازت دی جا سکے،”

    ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے دوسرے دورِ حکومت کا آغاز ایک ایگزیکٹو ایکشن سے کیا جس میں جنوبی سرحد پر "قومی ایمرجنسی” کا اعلان کیا گیا اور علاقے میں فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا، ساتھ ہی "جرائم پیشہ تارکین وطن” کی ملک بدری کا وعدہ کیا۔چند دنوں میں کئی ڈیپورٹیشن پروازوں نے عوامی اور میڈیا کی توجہ حاصل کی، حالانکہ اس طرح کے اقدامات پچھلے امریکی صدور کے دور میں بھی ہوتے رہے ہیں۔امریکی حکومت نے اس بار فوجی طیاروں کا استعمال کیا ہے تاکہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے، جیسے اس ہفتے ایک طیارہ گواتی مالا میں اُتر چکا ہے۔

    گنڈا پور کی زیر صدارت کانفرنس میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف

    وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

  • گنڈا پور کی زیر صدارت کانفرنس میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف

    گنڈا پور کی زیر صدارت کانفرنس میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف

    پاکستان تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس پختونخواہ ہاؤس اسلام میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سردار علی آمین گنڈاپور کررہے تھے
    وزیراعلی خیبر پختوانخواہ علی امین کی سربراہی میں کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد کے عنوان کانفرنس ہوئی،کانفرنس کے انعقاد پر بانی پی ٹی آئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کانفرنس میں ملکی مجموعی صورتحال، دہشتگردی سمیت داخلی وخارجی مسائل زیر غورآئے،اجلاس میں سکیورٹی فورسسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی،امت کے اندر مسائل کا حل بات چیت،دلیل،قرآن و سنت اور رسول ماب کی سنت اطہر ہے،اسلام کے نام پر یلغار،مسلکی انتشار اور مسلح جتھہ بند حملے کسی صورت قبول نہیں ،اجلاس میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں،بلاشبہ ارض پاک کی وحدت وسالمیت کےلئے مضبوط فوج اور قانون فافذ کرنے اداروں لازمی ضرورت ہے،

    دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے،صوبے کے عوام کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس بےمقصد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے،مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نےدہشت گردی کےمسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا۔

  • وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-

    مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا-اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او رپانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا -اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر 0800-09100قائم کیا گیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے- اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا-

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو-اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنے ہوں گے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو-

    پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی

  • پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر

    پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترامیم کی کوششیں عوام اور میڈیا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

    انہوں نے یہ بات اینکرز کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اینکرز کے وفد نے پیکا ایکٹ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قوانین فیک نیوز کے نام پر افراد کو گرفتار کرنے کا آلہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’قانون سازی اسمبلی میں چند منٹوں میں پاس ہو جاتی ہے، جس کا مقصد صرف مخالفین کو نشانہ بنانا اور انہیں جیلوں میں ڈالنا ہے۔‘‘چیئرمین پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ قوانین ریاست کے چوتھے ستون یعنی میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد بازی میں یہ قوانین نافذ کر رہی ہے اور اس کا مقصد عوام اور شہریوں کو ایک نئی اذیت میں مبتلا کرنا ہے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو اس کے خلاف عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    دوسری جانب، بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے آج خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں 20 سے زائد سیاسی جماعتوں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور علماء کو اس اجلاس میں مدعو کیا گیا تاکہ اس قومی مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    علاوہ ازیں بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ کی ترامیم کو ’’ڈیجیٹل نیشن برباد بل‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم نہ صرف میڈیا کی آزادی کو محدود کریں گی بلکہ عوام کے حقوق پر بھی قدغن لگائیں گی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس بل پر نظرثانی کرے تاکہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

    پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی

  • سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

    بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان چاقو سے حملے کے بعد پہلی بار سخت سیکیورٹی میں اپنے گھر سے باہر نکلے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان کی حالت میں بہتری آ چکی ہے اور کرینہ کپور اپنے شوہر کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ دونوں کی ایک 26 جنوری کو جاری کی گئی، جس میں سیف علی خان کو اپنے گھر سے باہر آتے ہوئے سخت سیکیورٹی کے حصار میں دیکھا گیا۔ یہ سیف کا حملے کے بعد پہلا پبلک اپیئرنس تھا۔

    16 جنوری کو پیش آنے والے اس حملے کے حوالے سے سیف علی خان نے 23 جنوری کو پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا۔ اداکار نے اپنے بیان میں بتایا کہ 16 جنوری کی رات وہ اور کرینہ اپنے 11 ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کے بیڈروم میں موجود تھے، جب اچانک ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر کی آیا کی چیخ سنائی دی۔ سیف علی خان اور کرینہ فوراً اپنے بیٹے کے کمرے میں پہنچے، جہاں حملہ آور پہلے ہی موجود تھا۔ یہاں کی صورت حال انتہائی خوفناک تھی، بیٹے کی آیا خوف کے مارے چیخ رہی تھی اور چھوٹا بیٹا جہانگیر رو رہا تھا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حملہ آور نے گھر میں گھس کر بیٹے کی آیا پر حملہ کیا تھا، تاہم سیف علی خان اور کرینہ کپور کی فوری کارروائی کے باعث کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔اس واقعے کے بعد سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، اور دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔

    مہاکمبھ میلے کی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی،1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

  • جعلی عامل کا تشدد، 30 سالہ خاتون کی موت

    جعلی عامل کا تشدد، 30 سالہ خاتون کی موت

    بدین: بدین کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جعلی عامل کے تشدد کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بے رحمی سے مارا پیٹا گیا تھا۔پولیس نے اطلاع دی کہ مقتولہ کی لاش کو فوراً پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتا چلایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے جعلی عامل کے پاس گئی تھی، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مجرمانہ کارروائی کے تحت جعلی عامل اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    علاقے میں اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی عاملوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

  • ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، جب کہ دھماکے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکہ شیر شاہ روڈ پر واقع ایک گودام میں ہوا، جس میں 6 افراد کی جان گئی اور 31 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، ایل پی جی گیس باؤزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کرنے کا عمل دھماکوں کا باعث بن سکتا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں فرق اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کم قیمت ہونے کے باعث مکسنگ کی جاتی ہے۔ ایل پی جی گیس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے فی ٹن جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی قیمت 25 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ ایل پی جی گیس 300 روپے فی کلو اور کاربن ڈائی آکسائیڈ 15 روپے فی کلو فروخت کی جاتی ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے باہر مختلف گوداموں میں اس طرح کی گیس مکسنگ کی جاتی ہے، جو ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے پیش نظر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس واقعے کے پیچھے چھپے ممکنہ اسباب کو تلاش کیا جا رہا ہے۔اس افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ قومی اسمبلی کے ممبر سید علی موسیٰ گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس افسوسناک حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ "یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور 6 افراد کے جانی نقصان پر دل افسردہ ہوں۔” انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد اس المناک حادثے کی حقیقت کو عوام کے سامنے لائیں گے۔” سید علی موسیٰ گیلانی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایل پی جی سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات کو روکا جا سکے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا موقف
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ حادثہ نہایت تکلیف دہ ہے اور میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔” اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

    خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے علاج کی ہدایات:
    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے احمد پور کینورہ ملتان میں ہونے والے اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آئے۔خواجہ سلمان رفیق نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ "مجموعی طور پر 39 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 5 افراد کی لاشیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ 4 مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 29 مریضوں کو پاک اٹلیئن برن سینٹر ملتان منتقل کیا گیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "پاک اٹلیئن برن سینٹر میں زیر علاج مریضوں میں 2 بچے، 12 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، لیکن باقی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔” خواجہ سلمان رفیق نے یہ بھی کہا کہ "مریضوں کے علاج کی سہولت کے لیے سینئر ڈاکٹروں، پیرامیڈکس اور الائیڈ سٹاف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مریضوں کے لواحقین کے لیے انفارمیشن کاونٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔”

    ملتان کے فہد ٹاؤن میں ہونے والے اس افسوسناک حادثے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی حالت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عوامی تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    ایف آئی اے فیصل آباد زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ایک اہم ملزم، جاوید احمد، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ جاوید احمد دیگر سمگلروں کے ساتھ مل کر متاثرہ شخص محمد انس کو اسپین بھجوانے کی کوشش میں تھا۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شخص کو پہلے موریطانیہ بھیجا اور پھر کشتی کے ذریعے اسپین پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ کوشش ناکام رہی اور متاثرہ شخص واپس اپنے وطن پاکستان پہنچ گیا۔ کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔انسانی سمگلروں نے متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے 35 لاکھ روپے اور 1500 یورو وصول کیے تاکہ ان کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔ ایف آئی اے نے ملزم جاوید احمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    جاوید احمد کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کو مزید اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں متاثرہ افراد کے لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

    انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر جڑ سے ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایف آئی اے کی یہ کارروائیاں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ مزید تیز ہوچکی ہے اور اب اس نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر شکست دینے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

  • وزیراعظم  کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے۔ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔ انسانی سمگلنگ کا مکمل سد باب تمام اداروں کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے ممکن ہے۔ انسانی سمگلروں کی گرفتاری اور استغاثہ کے لیے درکار افرادی قوت کا حصول تیز کیا جائے۔

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مراکش سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 27 انسانی سمگلروں کی شناخت کی جا چکی ہے اور 5 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلروں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے دفتر خارجہ کو انسانی سمگلروں کے خلاف تحقیقات میں جمع کردہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی،

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

    عمران ،بشریٰ کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت