Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

    بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

    مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک، بل گیٹس نے طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ایک ایسا فیصلہ تھا جس کا پچھتاوا ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق نہ صرف ان کے لیے بلکہ میلنڈا کے لیے بھی ایک بہت تکلیف دہ اور مشکل تجربہ تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ امید کرتے تھے کہ ان کی شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی کامیاب ان کے والدین کی 45 سالہ شادی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ میلنڈا سے ملے تو وہ پہلے ہی کامیاب تھے، لیکن وہ اس وقت مزید کامیاب ہوئے جب دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کی۔

    بل گیٹس نے مزید کہا کہ طلاق ایک ایسا تجربہ تھا جس سے وہ ہمیشہ کے لیے متاثر ہوئے ہیں، اور یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سالہ شادی 2021 میں ختم ہوئی تھی۔ میلنڈا نے پہلے بھی اپنی طلاق کو "مشکل” اور "تکلیف دہ” قرار دیا تھا، اور اس معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔بل گیٹس کی اس اعتراف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق ایک پیچیدہ اور جذباتی تجربہ ہوسکتا ہے، چاہے ایک شخص کتنا بھی کامیاب کیوں نہ ہو۔

    کل کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے، عمر ایوب

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

  • کل کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے، عمر ایوب

    کل کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے، عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل کے مذاکرات کے سیشن میں ہم شرکت نہیں کریں گے،26 وی ترمیم پر ججز بھی بول رہے ہیں،پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی اظہار پر پابندی لگانا ہے،یہ صحافیوں کے گلے کا پھندہ ہے، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں،26 نومبر کے میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں،چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیئے،اسپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ چیئرمین کو ہم نے خط لکھے لیکن اس طرف سے اپنی تک کوئی جواب نہیں آیا۔وزیراعظم شہباز شریف ہوسکتا ہے کسی سے اجازت لے رہا ہوں۔اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔ 26 وی ترمیم پر ججز بھی بول رہے ہیں،پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی اظہار پر پابندی لگانا ہے،یہ صحافیوں کے گلے کا پھندہ ہے،چیف الیکشن کمشنر کے لئے نام دینگے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور بہادر وزیراعلی ہے،جنید خان گراس روٹ ورکر ہے، وہ پارٹی کو اچھی طریقے سے چلائے گے،پی ٹی آئی متحد ہے، جو لوگ باتیں کررہے ہیں، ان کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں۔

    عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے،کمیشن نہ بنانے پر ہم نے مذاکرات ختم کئے،بلوچستان میں جو کچھ کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں،وہاں پر بڑی تعداد میں لوگ نکلے، وہاں پر حالات ٹھیک نہیں ہے،بارڈر پر حالات خراب ہے،معاشی حالت ہی ٹھیک نہیں ہے،پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے۔

    قبل ازیں پشاورہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو 25 فروری تک راہدرای ضمانت دے دی،عمر ایوب کی راہدرای ضمانت درخواست پر سماعت پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔عمر ایوب عدالت میں پیش ہوئے،عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت میرے بہت سے کیسز کے ٹرائل چل رہے ہیں،پورا ہفتہ عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے ٹھیک ہے چار ہفتے کی تاریخ دے دیں،عدالت نے عمر ایوب کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 25 فروری تک راہدرای ضمانت دے دی۔

  • گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

    گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

    لاہور: ڈولفن پولیس ٹیم نے گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کی واردات کرتے ہوئے ایک شہری سے موبائل اور نقد رقم لوٹی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت عامر عرف تتلی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 561/25 درج کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری مقامی لوگوں کی شکایات کے بعد کی گئی، جس کے لیے ڈولفن ٹیم نے مقامی علاقے میں ریکی کر کے اس کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ خواجہ سرا عامر عرف تتلی کینال روڈ کے اطراف اور کراسنگ برج پر وارداتیں کیا کرتا تھا، جہاں وہ گداگری کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے پیسے اور قیمتی اشیاء چھین لیا کرتا تھا۔

    ترجمان ڈولفن نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے متعلقہ ٹیم کی برق رفتار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کو سراہا۔

    شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

  • شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    گجرات ،جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد میں ایک خوشیوں بھری شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی ہلاکت اور دلہا کی بے ہوشی نے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑادی۔

    شادی کی رات ایک المیہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی جبکہ دلہا بے ہوش ہوگیا۔جلالپور جٹاں کے رہائشی 30 سالہ ارسلان رفیق اور 23 سالہ ظل ہما کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ خوشی کے موقع پر ولیمے کی رات کے بعد جب اہل خانہ نے اگلے دن صبح کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھل سکا، جس پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی۔ بار بار دروازہ بجانے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر اہل خانہ نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔دروازہ توڑنے کے بعد منظر ایسا تھا کہ کمرے میں ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا اور دلہن ظل ہما غسل خانہ میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔ فوری طور پر دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دلہن ظل ہما کی حالت سنبھالی نہ جا سکی اور وہ اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگئی۔ دلہا ارسلان رفیق ابھی بھی اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کا سبب گیزر کی لیکیج سے کمرے میں گیس بھر جانا تھا جس کے نتیجے میں گیس کی موجودگی کی وجہ سے دونوں افراد کا دم گھٹ گیا اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ گیس کی اس لیکیج کے باعث 23 سالہ ظل ہما اسپتال میں بے ہوش ہونے کے باوجود جان کی بازی ہار گئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ علاقے میں غم کی لہر چھوڑ گیا ہے، اور اہل خانہ اور محلے کے لوگ اس حادثے پر شدید صدمے میں ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

  • سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانگھڑ میں جونیجو برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد قتل اور 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے خلاف لواحقین نے رات بھر احتجاج کیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے اور مقدمہ درج نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سانگھڑ مقدمہ درج کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

    یہ واقعہ سانگھڑ کے نواحی علاقے چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں پیش آیا، جہاں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد، علی بخش جونیجو، مشتاق علی، اور عبدالرسول جونیجو جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 19 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سیف اللہ جونیجو، عبداللہ، قادر جونیجو، نواز علی، عاشق حسین، لال بخش، عبدالسلام، اسد، امام الدین، عباس، اویس، ضامن، ارباب، قدیر، غلام رسول، نوید علی، زبیدہ، ساجدہ، اور عظمیٰ شامل ہیں۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں لاشوں سمیت تمام زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سانگھڑ میرپور خاص، سانگھڑ نواب شاہ اور سانگھڑ حیدرآباد روڈز کو بلاک کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف کاروباری مراکز بھی بند ہو گئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے واقعے کے بعد 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم متاثرین اور لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

    لاہور سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

  • سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ،  میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

    اداکار سیف علی خان کے خاندان کی میڈیکل انشورنس کلیم کی منظوری کے بعد، جو ان کے ساتھ ایک چوروں کی کوشش کے دوران حملے کے بعد فوری طور پر دی گئی، ایک تنظیم نے انشورنس ریگولیٹر ادارہ آئی آر ڈی اے آئی کو خط لکھ کر مشہور شخصیات کے لیے "خصوصی سلوک” پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    سیف علی خان پر ممبئی میں ان کے گھر میں چوری کی کوشش کے دوران چھری سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے میڈیکل کلیم کی ایک دستاویز سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ اس دستاویز کے مطابق، ان کے پانچ روزہ علاج کے لیے تقریباً 36 لاکھ روپے کا کیش لیس درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں سے انشورنس کمپنی نے 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری دی۔ نیوا بُوپہ نے پری آتھورائزیشن کی درخواست وصول کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ مزید کلیمز گائیڈلائنز کے مطابق عمل میں لائے جائیں گے۔

    ممبئی میں قائم "ایسوسی ایشن آف میڈیکل کنسلٹنٹس”، جو 14,000 سے زائد طبی پیشہ ور افراد کی نمائندگی کرتی ہے اور کئی شہروں میں اس کی شاخیں ہیں، نے آئی آر ڈی اے آئی کے چیئرمین کو ایک خط لکھا ہے، جس میں سیف علی خان کے علاج کے لیے کیش لیس کلیئرنس پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا: "ہم اپنی تشویش اور عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے لکھ رہے ہیں کہ سیف علی خان کو ان کے انشورنس پالیسی کے تحت 25 لاکھ روپے کی کیش لیس علاج کی منظوری دی گئی ہے، جو عام پالیسی ہولڈرز کے مقابلے میں ایک خصوصی سلوک معلوم ہوتا ہے۔””یہ واقعہ ایک فکر انگیز رجحان کو اجاگر کرتا ہے جہاں مشہور شخصیات اور اہم افراد اور کارپوریٹ پالیسی ہولڈرز کو زیادہ فائدے اور بہتر کیش لیس علاج کی حدود ملتی ہیں، جبکہ عام شہریوں کو ناکافی شرحوں کا سامنا ہوتا ہے۔”

    ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسی پریکٹسیں "غیر منصفانہ تفاوت” پیدا کرتی ہیں۔ "ہمیں یقین ہے کہ انشورنس تمام افراد کے لیے ایک تحفظ ہونا چاہیے، چاہے ان کا سماجی درجہ کوئی بھی ہو۔ مشہور شخصیت کی حیثیت کی بنیاد پر خصوصی سلوک ایک دو سطحی نظام تخلیق کرتا ہے، جو عام پالیسی ہولڈرز کے لیے امتیازی سلوک ہے۔ انشورنس کلیمز اور کیش لیس علاج کی حدود کے تعین میں زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔”ایسوسی ایشن نے آئی آر ڈی اے آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور یہ یقینی بنائے کہ تمام پالیسی ہولڈرز کو یکساں سلوک ملے۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے خصوصی سلوک کو روکنے اور میڈیکل کلیمز کی منظوری میں شفافیت بڑھانے کے لیے رہنما اصولوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    سیف علی خان کو 16 جنوری کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی پر تھا اور چھری ان کی ریڑھ کی ہڈی سے صرف 2 ملی میٹر کی دوری پر تھی۔ سیف علی خان کی پیٹھ کی تکلیف اور گردن و بازو پر زخموں کا آپریشن کیا گیا تھا، اور انھیں گزشتہ ہفتے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں ایک ہفتے کے لیے بستر پر آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل

    سیف علی خان حملہ،پولیس نے ملزم اور سیف کے خون آلود کپڑے تحویل میں لےلئے

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

    سیف علی خان حملہ،گرفتار ملزم کے والد نے بیٹے کو بے گناہ کہہ دیا

  • تارکین وطن کی واپسی،ٹرمپ کی دھمکی،کولمبیا نے گھٹنے ٹیک دیئے

    تارکین وطن کی واپسی،ٹرمپ کی دھمکی،کولمبیا نے گھٹنے ٹیک دیئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد، کولمبیا نے امریکا سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو واپس قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کولمبیا کے حکام نے اس سے قبل امریکا کے بے دخل کردہ تارکین وطن کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ان کا موقف بدل گیا۔کولمبیا کے صدر نے اس سے قبل یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ امریکا سے واپس کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنی سرزمین پر قبول نہیں کریں گے اور اس وقت تک ان کی واپسی کی پروازیں روک دیں گے جب تک ان تارکین وطن کو عزت و وقار کے ساتھ واپس نہیں بھیجا جاتا۔

    امریکی انتظامیہ نے کولمبیا کے اس انکار کے ردعمل میں کولمبیا پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے اور ویزہ پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس دھمکی کا ایک ڈرافٹ بھی تیار کر لیا تھا، لیکن اب اس فیصلے کو روک دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں امریکا سے بے دخل کیے جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ نیا فیصلہ اور کولمبیا کا موقف امریکا کی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے تحت صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

  • نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

    نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

    پاکستان کی مشہور میزبان و ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں اداکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے ان سے غیر مناسب انداز میں پیش آیا گیا۔

    کچھ دن قبل چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو میں مہمان بنے تھے، اور اس شو کی ایک ویڈیو جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کو گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو کہ فوراً وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان متھیرا سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور انہیں گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر متھیرا واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آتی ہیں اور خود کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد متھیرا نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر اور غلط زاویے سے بنائی گئی تھی، اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

    متھیرا نے اپنے شو میں اس ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "جب بھی کوئی مہمان ہمارے شو پر آتا ہے، میں انہیں عزت دیتی ہوں، پیار سے پیش آتی ہوں، لیکن اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ کوئی بھی آپ کو دیکھے اور گلے لگالے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس وقت انتہائی بے آرام محسوس کر رہی تھی، اور یہ ویڈیو ہمارے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بغیر اجازت بنائی گئی۔ اس بات کا ہمیں اور ہماری ٹیم کو علم نہیں تھا، کیونکہ شو کے کیمرے کہیں اور نصب تھے، اور یہ ویڈیو دوسری جگہ سے بنائی گئی تھی، جو کہ کسی بھی صورت میں اجازت کے بغیر نہیں بنائی جا سکتی تھی۔”

    چاہت کو کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا
    متھیرا نے انکشاف کیا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد جب انہیں کہا گیا کہ وہ اسے ہٹا لیں، تو انہوں نے نہ صرف ویڈیو نہیں ہٹائی بلکہ اس کے لیے کوئی معافی بھی نہیں مانگی۔انہوں نے اپنے ناظرین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ انہیں کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا نے مزید کہا کہ "میں اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھی، اور میری گاڑی باہر کھڑی تھی، تب ہی چاہت فتح علی خان نے اس ویڈیو کو بنایا اور فوراً اس کے بعد میں سیٹ سے چلی گئی۔”

    اس پورے واقعے پر متھیرا کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ خواتین کو عزت اور احترام دیا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت میں ان کی ذاتی حدود کی خلاف ورزی کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ یہ واقعہ اس بات کو بھی واضح کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ کسی کی ذاتی زندگی اور احساسات کو مجروح نہ کیا جا سکے۔

    پورن ویب سائٹس پر پابندی کی مہم چلانے والی خاتون وزیر کی شوہر کے ساتھ "تعلقات” ویڈیو لیک

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

    طیارے میں جوڑےکا "جنسی عمل”فلائٹ کریو نے ویڈیو لیک کر دی

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

  • لاہور  سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

    لاہور سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل سائرہ کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش بوری میں بند تھی، جس کی شناخت پرانی حالت ہونے کے سبب مشکل سے ہو سکی۔ مقتولہ کی لاش کی شناخت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سائرہ کا لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھا، اور اس کی تلاش کی کوششیں جاری تھیں۔ مقتولہ کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی نواب ٹاؤن پولیس موقع پر روانہ ہوگئی ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔اہل خانہ کے مطابق سائرہ کی چند ماہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، اور وہ کچھ دن قبل کچہری گئی تھیں، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اہل خانہ نے ابتدائی طور پر ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی تھی اور اب ان کی لاش کے ملنے سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لاش کی تدفین کی کارروائی مکمل کر دی ہے۔ اس کے بعد نواب ٹاؤن پولیس بھی واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے حافظ آباد روانہ ہو چکی ہے تاکہ اس افسوسناک واقعہ کے محرکات اور سائرہ کے قتل کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس معاملے میں کسی قسم کی مزید معلومات یا تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

    13جنوری کو عمران کی بیٹوں سے بات کروائی،جیل حکام کا عدالت میں جواب

  • 13جنوری کو عمران کی بیٹوں سے بات کروائی،جیل حکام کا عدالت میں جواب

    13جنوری کو عمران کی بیٹوں سے بات کروائی،جیل حکام کا عدالت میں جواب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی، ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی،جیل حکام نے کہا کہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی،بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہوتی اسی لئے کہا تھا رپورٹ دیں، اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں، عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

    عِدت کیس میں بریت،خاورمانیکا کی اپیل،جسٹس اعظم خان کیس سے الگ

    ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم