Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نشئی شوہروں سے تنگ دو خواتین نے آپس میں شادی کر لی

    نشئی شوہروں سے تنگ دو خواتین نے آپس میں شادی کر لی

    گورکھپور کی دو خواتین نے اپنے شرابی شوہروں سے تنگ آ کر اپنے گھروں کو چھوڑا اور آپس میں شادی کر لی۔

    کاویتہ اور گنجہ عرف ببلو نے جمعرات کی شام دیوریا کے شیو مندر، جسے چھوٹی کاشی بھی کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے سے نکاح کیا۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات انسٹاگرام پر ہوئی تھی اور ایک جیسے حالات نے انہیں آپس میں قریب کر دیا۔ دونوں خواتین اپنے شرابی شوہروں کی جانب سے گھریلو تشدد کا شکار تھیں۔مندر میں گنجہ نے دلہے کا کردار ادا کیا، کاویتہ کو سندور لگایا، پھولوں کے ہار کا تبادلہ کیا اور سات پھیرے مکمل کیے۔

    گنجہ نے کہا، "ہم اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور بدسلوکی کی وجہ سے شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا تھیں۔ اس نے ہمیں سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہیں گے اور خود کو سپورٹ کرنے کے لیے کام کریں گے۔”اب دونوں خواتین ایک کمرہ کرائے پر لے کر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    مندر کے پجاری، اوم شنکر پانڈے نے بتایا کہ خواتین نے پھولوں کے ہار اور سندور خریدے، رسوم ادا کیں اور خاموشی سے وہاں سے چلی گئیں۔

    چینی شہریوں سے بھتے کی شکایات پر آئی جی سندھ کی وضاحت

    لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 260وارداتیں

  • چینی شہریوں سے بھتے کی شکایات پر آئی جی سندھ کی وضاحت

    چینی شہریوں سے بھتے کی شکایات پر آئی جی سندھ کی وضاحت

    سندھ کے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    غلام نبی میمن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت میں محدودیت ہے، تاہم ان کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ "ہم چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس پر چھان بین جاری ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جو ایس او پیز ہیں، ان پر عملدرآمد پولیس کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، جو کہ حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

    غلام نبی میمن کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ پولیس چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کر رہی ہے اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    دہشتگرد تنظیموں بی ایل اے،بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں

    توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

  • دہشتگرد تنظیموں بی ایل اے،بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں

    دہشتگرد تنظیموں بی ایل اے،بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں

    دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔

    دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں، 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2 معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جو کہ ایک مسجد کے قریب ہوا، مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کمسن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لئے غم سے نڈھال ہے، بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں نے 33 معصوم بلوچوں کو شہید کیا، بلوچ عوام، طلبہ اور روتی ہوئی ماؤں نے ان دہشت گردوں کی درندگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور گھناؤنی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔

    4 جنوری 2025ء کو تربت بس حملے میں شہید ہونے والے نوجوان کی والدہ نے چیخ چیخ کر سوال کیا کہ ’’ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے اس کے بیٹے کو بے دردی سے کیوں مارا؟‘‘، اس حملے کی ذمے داری بھی بی ایل اے نے قبول کی۔

    کئی حملوں میں ملوث بی ایل اے کے بشیر نامی گرفتار دہشت گرد نے بی ایل اے کی حقیقت کو کھول کر سب کے سامنے رکھ دیا۔اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلعت عزیز نامی بلوچ طالبعلم کو بھی بی ایل اے دہشت گرد جھانسا دے کر پہاڑوں میں لے گئے، 11 جنوری 2025ء کو بی ایل اے نے تمپ میں 2 بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔15 سالہ معراج وہاب بی ایل اے کے وحشیانہ اقدام کا شکار ہوا جسے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا، جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’’ریاستی ڈیتھ سکواڈ‘‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔معراج کی والدہ نے بی ایل اے کے ’’ریاستی ڈیتھ سکواڈ‘‘ جیسے بے بنیاد الزامات کی تردید کی۔

    ان دہشت گردوں کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے اور بلوچ عوام اب خاموش نہیں رہیں گے، سکیورٹی فورسز اب پوری قوت سے ان کا مقابلہ کریں گی اور انہیں انجام تک پہنچائیں گی۔

    پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنیوالے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی

  • لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 260وارداتیں

    لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 260وارداتیں

    لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم کی 260 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،

    نقب زنی کی وارداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں 12گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر17افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ،جھپٹا مار کاروائیوں ڈاکوؤں نے 17شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئےاس کے علاؤہ ڈاکوئوں نے شہر کے مختلف علاقوں صدر ڈویژن، کینٹ ڈویژن اور سٹی ڈویژن میں 3شہریوں سےموٹر سائیکلیں اور نقدی جبکہ صدر ڈویژن میں ایک دیگرشہری سے گاڑی چھین لی ۔جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 41موٹرسائیکلیں ،1 کار ،4دیگروہیکل ،4مویشی چوری ہو گئے اورمختلف تھانوں میں متفرق چوری کی 260ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    فیکٹری ایریا پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر منشیات کے ڈیلر کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات ڈیلر نوید مسیح کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں رکشہ اور کروڑوں روپے مالیت کی 11کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے علاقہ غیر سے بزریعہ ان لاٸن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا ہے،

    شیراکوٹ پولیس نے کمسئی کجی دانہ پر جواء کھیلتے ہوئے11 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نوناریاں پنڈ سے کمسئی کجی دانہ پر جواء کھیلنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی رقم، موبائل فونز اور کمسئی کجی دانہ کا سامان برآمد کر کے قمار بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    یکی گیٹ پولیس نے 3 مقدمات میں مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا ، یکی گیٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران لاہور کے مختلف تھانوں سبزہ زار ،اقبال ٹاؤن اور کوٹ لکھپت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب عامر کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری کمیٹیوں کی آڑ میں معصوم شہریوں سے نوسر بازی کرتا اور رفو چکر ہو جاتا تھا

    سرور روڈ انوسٹیگیشن پولیس نے 1کروڑ سے زائد مالیت کا 60 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی چوری کامعمہ حل کر کے گھریلو ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے کارروائی کے دوران چوری کی واردات میں ملوث خاتون ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی ملزم جام شان سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے 1کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولے سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی پولیس کا۔کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی۔جو چند روز قبل ساتھی ملزم کے ہمراہ گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئی تھی ملزمان کو ہیومین انٹیلیجنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے،

    ڈولفن اسکواڈ نے کاہنہ کی شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیے ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان رحمان،تجمل،ندیم،اسد،دیگر کو گرفتار کر کے تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان اپنی اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سٹنٹ کررہے تھے۔

    صوبائی دارلحکومت میں تین نامعلوم افراد جاں بحق .ہو گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شاد باغ کے علاقے بے ہوشی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ
    مزنگ کے علاقے میانی صاحب قبرستان کے قریب سے 22 سالہ نوجوان اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاشیں ملیں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی متعلقہ تھانوں کی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے فنگرز پرنٹس کی مدد سے متوفیاں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا

    تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی..پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، نواں کوٹ کے علاقے میں جمیلہ نامی خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے عقب سے آنے والے مزدا کی ٹکر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی .اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا

    لاہور میں ایک کے بعد ایک اور حواءکی بیٹی مبینہ جنسی درندگی کا شکار ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم تاحال انویسٹی گیشن ونگ کا ایس ایس آئی او یو سیل ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کر سکا ہےایف آئی آر کے مطابق (ن) نامی لڑکی خالد خان کی کمپنی میں کام کرتی تھی ،تنخواہ کی نہ دینے پر لڑکی نے نوکری چھوڑدی اور74ہزار روپے بقایا رقم تنخواہ کے لیے کمپنی کے مالک خالد خان سے تنخواہ کا مطالبہ کیا جس میں سے اس نے چالیس ہزار روپے دے دئیے اور باقی 34ہزار کی دینے کے لیے خاتون کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں بلوایا ، جب لڑکی وہاں پہنچی تو خالد خان نے اپنے دوست حماد کے ہمراہ لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر پسٹل تان لیا۔اور اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں اسے زبردستی مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے

    ٹبی سٹی پولیس نے درختوں کی آڑ میں چھپے وارداتیے گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان تحسین عرف ببلو اور قاسم عرف انڈہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل نقد رقم، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ملکر وارداتیں کرتے اور معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے دوران گرفتاری ملزمان کی پولیس پارٹی سے بچنے کی ناکام کوشش بھی کی دوران تفتیش ملزمان نے لاری اڈہ اور شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا

  • امریکا نے دنیا بھر کی امداد عارضی طور پر روک دی

    امریکا نے دنیا بھر کی امداد عارضی طور پر روک دی

    امریکا نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے لیے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں، جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق 90 دنوں کے لیے کیا گیا ہے اور اس میں صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل ہے، جن کے لیے فوجی امداد جاری رکھی جائے گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ خارجہ نے اپنے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر ضروری امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کردیے جائیں۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان پروگراموں کی دوبارہ جانچ کر اس میں تبدیلی یا مکمل خاتمے کا فیصلہ کریں۔ اس فیصلے پر وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر نظرثانی کریں گے۔یہ امدادی پروگرامز، جنہیں عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، ان میں یوکرین، تائیوان، اردن اور افریقی ممالک میں جاری ترقیاتی اور فوجی امداد شامل ہے۔ امریکی حکومت نے تاحال اس خبر کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ملازمین میں اس اقدام کے بعد بے چینی پھیل گئی ہے۔

    اگرچہ بیشتر امدادی پروگرامز معطل کردیئے گئے ہیں، تاہم ہنگامی خوراک اور چند دیگر ضروری امدادی امور جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حکمنامے کے تحت نیا امدادی پروگرام شروع کرنے یا موجودہ پروگراموں کو توسیع دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ ان پر دوبارہ جائزہ نہ لیا جائے۔اس فیصلے کا اثر امریکہ کی افریقی پالیسی پر بھی پڑے گا، جہاں جارج بش جونئیر کے دور میں شروع کیے گئے ایڈز کے خلاف اینٹی ریٹرووائرل پروگرام پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔امریکا کی خارجہ پالیسی میں امداد کا استعمال اکثر ایک ہتھیار کے طور پر کیا جاتا ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنے مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔ 2023 میں امریکا نے دنیا بھر میں 64 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

    یوکرین کی امداد روکے جانے سے ممکنہ طور پر امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دسمبر 2024 میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں امریکی گوداموں سے ہتھیار بھی شامل تھے۔اسی طرح، بائیڈن نے تائیوان کے لیے بھی 571.03 ملین ڈالر کی دفاعی امداد منظور کی تھی، جس پر چین نے سخت اعتراض کیا تھا۔ اب اس امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ تائیوان کی امداد کو منجمد کرکے چین کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے کی کوشش کی جائے گی۔مزید برآں، 2022 میں بائیڈن نے اردن کے لیے 2023 سے 2029 تک سالانہ ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا، جس پر اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کا یہ اقدام دنیا بھر میں امریکا کے سفارتی اور اقتصادی تعلقات پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

  • 2 خواتین ملازمائیں تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات لے اڑیں

    2 خواتین ملازمائیں تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات لے اڑیں

    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں 22 جنوری کو ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 2 خواتین ملازمہ نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واردات تاجر کے گھر کے اندر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی خواتین نے کی۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ تاجر شاہ زیب اکرم نے واردات سے ایک روز قبل دو خواتین کو گھریلو ملازمہ کے طور پر اپنے گھر پر رکھا تھا۔ ملازمہ خواتین نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجر کی فیملی کو یرغمال بنایا،اس کے بعد انہوں نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس نے اس واردات کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بعد تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تاجر شاہ زیب اکرم اور ان کے اہل خانہ اس واردات سے شدید صدمے میں ہیں اور پولیس سے انصاف کی درخواست کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق اس طرح کی وارداتوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کو روکا جا سکے۔

    توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

    دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

  • توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

    توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں واضح طور پر لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی کمیٹی کا حصہ ہیں اور آئینی کمیٹی ہی وہ کمیٹی ہے جس نے ہمارے کیس کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ان ججز کی بینچ میں موجودگی سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری متاثر ہو سکتی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں مزید لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے لئے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کی تجویز دی گئی تھی، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ چار رکنی بینچ بھی کافی ہوگا۔ جب بالآخر بینچ تشکیل دیا گیا تو اس میں چھ ججز شامل ہوئے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ فیصلہ مناسب ہے یا نہیں۔

    یہ معاملہ سپریم کورٹ کی اندرونی کارروائیوں اور ججز کے درمیان ممکنہ تنازعات کو ظاہر کرتا ہے، جس پر قانونی ماہرین کی نظریں ہیں۔ اس صورتحال پر مزید پیشرفت کے لیے تمام آنکھیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے نئے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کے روز 2 افراد پر قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ان افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، لیکن ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے اقدامات کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم یہ مقدمہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے والے نئے قانون کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات نے مسلمان ممالک میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا تھا، جس کے بعد مسلمان اقوام نے ان حرکتوں کے خلاف سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسی ردعمل کے نتیجے میں، 7 دسمبر 2023 کو ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے کا بل منظور کیا گیا تھا، جو چند دن بعد نافذ العمل ہوگیا۔ اس قانون کے تحت قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ اس نئے قانون کے نفاذ کے بعد پہلا مقدمہ ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈنمارک اب اس حساس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سخت قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید

  • شاہد خاقان عباسی کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید

    شاہد خاقان عباسی کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید

    لندن: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی زیادہ خراب ہے۔

    نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کے بعد ایک زبردست ردعمل دکھایا ہے، اور ان کی پارٹی مسلم لیگ (ن) تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت کا یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور پارٹی نے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اپنی گفتگو میں موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کے اثر میں آ کر اقتدار میں نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور اب پی ٹی آئی کی طاقت بہت بڑھ چکی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی مسلم لیگ اب وہ مسلم لیگ نہیں رہی جو پہلے تھی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل حکومت میں نواز شریف کے خاندان کے بجائے ان کے بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکمرانی آ گئی ہے، جس سے پارٹی کی اصل روح اور مقاصد متاثر ہو رہے ہیں۔

    دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

    قدیم چولستان : سرائیکی تہذیب کے منفرد رنگ

  • دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

    دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

    فلائی دبئی کے طیارے نےدبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف منسوخ کر دیا جس کے بعد، 14 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایک فلائی دبئی کے طیارے کو ٹیک آف منسوخ کرنے پر مجبور ہو گیا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر اور عملے کو بخیریت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔فلائی دبئی کی پرواز، جو صومالیہ کے ہرگیسہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی تھی، صبح 3:55 بجے پرواز کرنے والی تھیپرواز کی منسوخی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی،اس واقعے نے فضائی آمدورفت میں خاطر خواہ خلل ڈال دیا، جس کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 پروازوں کو جو دبئی پہنچنے والی تھیں، دیگر قریبی ایئرپورٹس پر موڑ دیا گیا۔فلائی دبئی نے تصدیق کی کہ تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پرواز پر دوبارہ بک کیا جائے گا، جو تقریباً صبح 9:30 بجے روانہ ہو گی۔

    اس رکاوٹ کے باوجود دبئی ایئرپورٹس نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ پر آپریشنز معمول کے مطابق جلد ہی بحال ہو گئے ہیں۔ ایک ترجمان نے کہا، "دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز معمول کے مطابق بحال ہو گئے ہیں۔” ایئرپورٹ نے مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت اور آرام دہ سفر ہماری اولین ترجیح ہیں۔