Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حمزہ یوسف نے  ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    حمزہ یوسف نے ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    اسکاٹ لینڈ کے سابق رہنما حمزہ یوسف نے دنیا کے معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا ہے۔

    حمزہ یوسف نے اپنے بیان میں ایلون مسک کی تفرقہ انگیز بیان بازی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک نہ صرف سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور نقصان دہ نظریات پھیلا رہے ہیں، بلکہ جمہوریت کو بھی نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر رہے ہیں۔حمزہ یوسف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ مسئلہ صرف ایک ٹوئٹ یا کسی فرد کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع تر عمل ہے جس میں طاقتور افراد اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرکے تفرقہ انگیزی اور تعصب کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلون مسک کی انتہائی دائیں بازو کے ساتھ ہمدردیاں ہیں جو مسلمان مخالف نفرت انگیزی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ اگر ایلون مسک 1930 کی دہائی میں ہوتے تو ان کے اعمال اور بیان بازی سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس وقت کے خطرناک دائیں بازو کی پاپولزم کو بڑھاوا دے رہے ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ تاریخ میں ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب کسی کمیونٹی کے خلاف نفرت کو بے قابو ہونے دیا گیا، تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئے۔حمزہ یوسف نے ایلون مسک پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے جمہوریت کو تباہ کرنے اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔ اس الزام کے تحت ایلون مسک نے برطانوی حکومت اور سیاست دانوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں گرومنگ گینگ جرائم کو چھپانے کا الزام شامل ہے۔ ایلون مسک نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ایلون مسک کے یہ اشتعال انگیز بیانات، جن میں انہوں نے مہاجرین اور اسلام مخالف بیانات دیے، اور انتہائی دائیں بازو کی شخصیات کی کھلے عام حمایت کی، نے برطانیہ اور یورپ میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ ان کے بیانات پر بحث چھڑ گئی ہے، جس میں سوشل میڈیا کے کردار، آزادیٔ اظہار اور غیر ملکی اثر و رسوخ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ، ایلون مسک نے برطانیہ میں جنسی جرائم سے متعلق ایک اور بحث چھیڑی، جب امریکی برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کے بیان پر تبصرہ کیا تھا۔ اینڈریو ٹیٹ نے برطانیہ میں جرائم کو مسلمانوں سے جوڑا تھا، جس پر ایلون مسک نے اس بات کو درست قرار دیا۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے ایلون مسک کی ان تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مخالفت کی تھی۔ ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ وزیر جیس فلپ پر بھی تنقید کی، اور ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

  • ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹربیونلز میں کی جانے والی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) محصولات کے مقدمات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اس عمل میں مزید تاخیر نہ ہو۔وزیراعظم نے اپیلیٹ ٹربیونلز کے حوالے سے ایک اور اہم بات کی کہ ان میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے تاکہ ٹیکس کے مقدمات کا فوری حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیلنٹ کو تعینات کر کے محصولات کے کیسز کو تیزی سے حل کیا جائے اور اس کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تیزی سے کام جاری ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے اس عمل میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کراچی میں حال ہی میں شروع کیے گئے "فیس لیس اسسمنٹ نظام” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوا ہے اور کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں بھی وقت کی کمی آئی ہے۔وزیراعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرے گی اور ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، تاہم غریب عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، اٹارنی جنرل اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم کے اس اجلاس سے یہ واضح ہوا کہ حکومت اپیلیٹ ٹربیونلز کے معاملات میں بہتری لانے اور ایف بی آر کی اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے۔

    عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

  • عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیوں کابل منظور

    عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیوں کابل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک اہم بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کا مقصد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس بل کو منظور کرنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے یہ اقدام کیا ہے جس کا مقصد عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی کارروائیوں کو محدود کرنا اور اسرائیل کے خلاف جاری قانونی اقدامات کو روکنا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد عالمی انصاف کے عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت کا کردار عالمی سطح پر انسانوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے اور ایسے فیصلے اس عدلیہ کی آزادانہ کارکردگی میں مداخلت ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے نومبر 2024 میں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں کیے گئے قتل عام کے حوالے سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آئی سی سی نے ان دونوں رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب قرار دیا تھا، جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بل منظور کیا ہے۔

    یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر بڑی تشویش کا باعث بن رہا ہے، اور کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بل کو عالمی قوانین اور انصاف کے خلاف سمجھ رہی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے نے عالمی سطح پر سوالات اٹھا دیے ہیں، خاص طور پر ان عدالتوں کی آزادانہ کارروائی پر اثر انداز ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بل سینیٹ میں کیسے پیش کیا جاتا ہے اور اس کے بعد عالمی سطح پر اس کے اثرات کیا مرتب ہوتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد عالمی فوجداری عدالت کی کارروائیوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عالمی عدلیہ کے آزادانہ کام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

    عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

  • عمران خان کو رانا ثنا اللہ  کی  پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور ڈاکٹر عظمیٰ جب اندر گئے تو پہلے ہمیں گیٹ سے اندر جانے سے روکا گیا

    علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عظمٰی نے جب عمران خان سے کہا کہ علیمہ خان کو آپ سے ملنے نہیں دیا جا رہا تو عمران خان نے عدالت کی کاروائی روک دی۔،مجھ پر آج بین لگا تھا اور عمران خان سے نہیں ملنے دیا جا رہا تھا،سلمان اکرم راجہ کو عمران خان نے نامزد کیا ہے اور اپنے ہی لوگ اُس کے پیچھے لگ گئے ہیں، سلمان اکرم راجہ وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا، عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹویٹر اکائونٹ پر کیا کرنا ہے،عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا، وہ ڈیل کے تحت نہیں، سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے، رانا ثنا اللہ کو بتائیں عمران خان سونا نہیں ہیرا ہے، عمران خان کو رانا ثناءاللہ خان کی کی گئی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ۔ہمیں کہا گیا آپ لوگ اکیلے ہیں،عمران خان کا پیغام قوم کو دینا بند کر دیں۔ ہمیں دو مہینے پہلے پیغام دیا گیا تھا کہ آپکی اے آئی ویڈیوز نکال دیں گے۔ ہم نے کہا ہمارے ساتھ پورا پاکستان کے سب بہن بھائی اور پورا سوشل میڈیا کھڑا ہے۔ جب تک عمران خان رہا نہیں ہو جاتے ہم عمران خان کا پیغام ضرور پہنچاتے رہیں گے، عمران خان اڈیالہ میں بیٹھ کر اپنی جماعت چلا رہے ہیں اور تمام فیصلے خود کررہے ہیں،

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

  • توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس 14 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا

    سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی،عمران خان کو جیل کی عدالت میں پیش کیا،بشری بی بی اور وکلاء غیرحاضر رہے، ایک گواہ پر جرح اور ایک کا بیان مکمل کر لیا، مزید5 گواہ طلب کر لئے گئے، اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے کی کارروائی ہو رہی ہے۔ سماعت کے دوران ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کی گئی۔ اس جرح کا عمل بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کیا۔ اس کے علاوہ، استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید پانچ گواہ طلب کرلئے ہیں جن میں محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن اور فہیم شامل ہیں۔ ان گواہوں کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    جج نے واضح طور پر کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر وکلا نے گواہوں پر جرح مکمل نہ کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    توشہ خانہ ٹو، بشریٰ بی بی کا وکیل نہ آیا، سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

  • سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز، جو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی، سوا چار سال کے بعد ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس پرواز کا آغاز وزیر دفاع خواجہ آصف کی موجودگی میں ہوا، جنہوں نے مسافروں کو الوداع کرتے ہوئے اس تاریخی موقع پر اہم باتیں کیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی بیان بازی نے پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا، اور اس کے باوجود پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کے ساتھ مل کر محنت کی اور 4 سال کے دوران کئی سو ارب روپے کا خسارہ اٹھایا۔وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کو خود بھی وزٹ کیا ،وزیر ہوابازی نے پرواز پی کے 749 کے مسافروں سے بات چیت بھی کی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پہلی پرواز جو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی، وہ دن کے بارہ بجے روانہ ہوئی ہے۔ پیرس جانے اور آنے والی پہلی اور دوسری پروازوں کی فلائٹ بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کے لیے عوام میں بڑی دلچسپی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، وہ پیرس کے لیے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں چلائے گی، اور مسافروں کو ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس میں موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے تفریحی مواد تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

    یورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ،خواجہ آصف
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس پرواز کی روانگی سے قبل ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی محنت کو سراہا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں اب یورپ کی فضاؤں میں بھی پرواز کریں گی، اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہراے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے برطانیہ میں بھی تین مقامات پر اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی۔خواجہ آصف نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے پر اس وقت 800 ارب روپے کا قرض ہے، اور اس کے باوجود پی آئی اے نے اپنی خدمات میں بہتری لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، قومی ایئر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی لیکن فلائٹ آپریشن بند ہونے سے اوور سیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔ پورے یورپ کے لئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، ایک غیر ذمہ دار بیان نے قومی ایئر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔

    یہ پرواز پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، اور اس کے ذریعے نہ صرف قومی ایئر لائن کی ساکھ میں بہتری آئے گی، بلکہ پاکستانی شہریوں کو بھی بین الاقوامی سفر میں آسانی حاصل ہوگی۔

    وزیرِاعظم کی پی آئی اے کی پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد
    اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دی۔ وزیرِاعظم نے اس اہم موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک بڑی سہولت حاصل ہوگی، کیونکہ وہ اب براہِ راست پروازوں کے ذریعے اپنے وطن واپس جا سکیں گے اور دیگر اہم مقامات تک بھی آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

    وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازوں کی بندش سے قومی ایئرلائن کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا تھا اور اس کی ساکھ بھی متاثر ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت نے پی آئی اے کا تشخص بحال کیا ہے اور اب یہ قومی ایئرلائن ترقی کی جانب گامزن ہے۔شہباز شریف نے اس کامیابی کے حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوا بازی و وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، اور متعلقہ تمام اداروں کے افسران و اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور انہیں تحسین کے لائق قرار دیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ان کی محنت اور عزم کی بدولت پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

  • لاس اینجلس میں  آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

    لاس اینجلس میں آگ نے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کروا دیا ہے، اور اب تک ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے انخلا کرنا پڑ چکا ہے۔ اس آتشزدگی کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ شہریوں کے لیے انخلا کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، اور شہر میں حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں۔ اس سانحہ کا شکار ہونے والوں میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہیں، جنہوں نے خود اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نورا فتیحی نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اور دیگر افراد کو فوری طور پر اپنے علاقے سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نورا نے ویڈیو میں کہا: "میں لاس اینجلس میں ہوں اور یہ جنگلاتی آگ واقعی پاگل پن ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔ ہمیں پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا۔ میں نے جلدی سے اپنا سامان پیک کیا اور یہاں سے نکل رہی ہوں۔ میں ایئرپورٹ کے قریب جا رہی ہوں کیونکہ میری آج فلائٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کینسل نہ ہو۔ یہ صورتحال بہت ڈراؤنی ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں۔”

    نورا فتیحی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اس آگ کی شدت کو ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا، "لاس اینجلس کی آگ بہت خطرناک ہے، دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔”

    اس کے علاوہ، بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی جنگلاتی آگ کے متاثرین کے لیے اپنی تشویش ظاہر کی ہے اور فائرفائٹرز کی محنت اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، "رات بھر محنت کرنے والے فائرفائٹرز کا شکریہ، آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔”

    لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ نے اس وقت شہر کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، اور یہ صورتحال نہ صرف شہریوں بلکہ مشہور شخصیات کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن چکی ہے۔ انخلا کی ہدایات کے باوجود، اس آگ کی شدت اور پھیلاؤ نے لاکھوں افراد کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اور سب دعا گو ہیں کہ اس قدرتی آفت کا خاتمہ جلد ہو تاکہ زندگی معمول پر آ سکے۔

    شہزادہ ولیم کا کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام

    کراچی: ٹریفک حادثات، 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سپریم کورٹ کی جیل اصلاحاتی کمیٹی کی ممبر خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور پولیس کو حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران آیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست گزار اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جا سکے۔دورانِ سماعت، خدیجہ شاہ کی وکیل آمنہ علی نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا کہ ان کے موکلہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فوری فراہمی ضروری ہے تاکہ ان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار اور ان کے خاندان کو ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کا تدارک کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست کو سننے کے بعد اس پر فیصلہ دیتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    شہزادہ ولیم کا کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام

    18 برس بعد دوسری شادی کرنیوالی خاتون نے اپنی شرائط بتا دیں

  • شہزادہ ولیم کا کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام

    شہزادہ ولیم کا کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام

    برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کیٹ کو بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیا ہے۔

    شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کیٹ میڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "اس کے نام جو بہترین شریکِ حیات اور ماں ہے، گزشتہ سال آپ نے جو ہمت دکھائی وہ قابلِ تعریف ہے، مجھے آپ پر فخر ہے۔ سالگرہ مبارک ہو کیتھرین، جارج، شارولیٹ، لوئس اور میں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔”شہزادہ ولیم نے اس پیغام میں کیٹ میڈلٹن کو ان کے اصل نام "کیتھرین” سے پکارتے ہوئے، اُن کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی شادی 2011 میں ہوئی تھی، اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں: پرنس جارج، پرنسس شارولیٹ اور پرنس لوئس۔کیٹ مڈلٹن نے 2024 کی ابتداء میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سماجی تقریبات میں شرکت سے اجتناب کیا تھا، لیکن اکتوبر میں کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ منظرِ عام پر آئیں۔ اس دوران وہ شمال مغربی انگلینڈ میں تین بچوں کے سوگوار خاندان سے ملاقات کرنے گئیں، جہاں ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت کو سراہا گیا۔

    یہ پیغام کیٹ مڈلٹن کی زندگی میں ایک نیا باب ہے، جس میں وہ نہ صرف اپنی ذاتی کامیابیاں بلکہ اپنے خاندان کی محبت اور حمایت کو بھی سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح

    دوسری شادی کیلیے میری شرائط، 18 برس بعد دوسری شادی کرنیوالی خاتون بول پڑی

    فہیم حیدر پر کروڑوں کی بارش، مبشر لقمان کو خاموش رہنے کی اپیل

  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں چیف جسٹس کو ویب سائٹ کے فیچرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نئی ویب سائٹ میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے سائلین کو کیسز کی تفصیلات تک فوری رسائی حاصل ہو سکے گی۔ ویب سائٹ میں کیسز کی تلاش ایف آئی آر نمبر کے اندراج سے بھی ممکن ہوگی، اور اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام عبوری حکم نامے بھی ایک کلک پر دستیاب ہوں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لیے آج کا دن اہم ہے،میں چھ ماہ قبل آیا تھا تو اعلان کیا تھا کہ لائبریری بنے گی جس کا آج افتتاح کر دیا،اس سال اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ایک لاکھ 19 ہزار کیسز نمٹائے،گزشتہ سال 82 ہزار کیسز نمٹائے گئے تھے، اب کیسز کا بیک لاگ بھی منفی ہو گیا ہے، اس ویب سائٹ کی لانچ سے سائلین، خصوصاً اوور سیز پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوگا، کیونکہ اس سے ان کے لیے کیسز کی پیروی اور معلومات حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پہلے سے دستیاب تھی لیکن ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائٹ کی ضرورت تھی جو اب پوری ہو چکی ہے۔جلد ہی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مزید تعیناتیاں ہوں گی اور اس سلسلے میں اچھی خبریں ملیں گی۔

    اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سینٹرل لائبریری کا بھی افتتاح کیا، جس سے وکلا اور دیگر قانونی ماہرین کو تحقیق اور مطالعہ کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کے تمام مسائل حل کریں اور آئندہ بھی اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کریں گے تاکہ انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری آئے۔پہلی مرتبہ ہوا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے لیے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے نام دیئے گئے ہیں

    چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے نامزد سیشن جج اعظم خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آفیشل ویب سائٹ و سنٹرل لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق کو شیلڈ پیش کی