Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیو اورلینز میں کار حملے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس

    نیو اورلینز میں کار حملے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس

    امریکی شہر نیو اورلینز میں سال نو کے موقع پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔ اس حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ نے امریکی مسلم کمیونٹی میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔

    حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آور کی شناخت 22 سالہ شمس الدین جبار کے نام سے کی ہے، جو کہ افریقی امریکی تھا اور اس کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔ شمس الدین جبار امریکی فوج کا سابق اہلکار تھا اور اس کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مختلف جرائم میں ملوث رہا تھا۔ حملے کے بعد جب ملزم گاڑی سے باہر نکلا، تو اس نے پولیس پر بھی فائرنگ کی، تاہم پولیس کے جوابی حملے میں وہ مارا گیا۔

    اس حملے نے پورے امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے اندر خوف و ہراس کو بڑھا دیا ہے۔ امریکی مسلم گروپوں جیسے کہ امریکی اسلامی تعلقات کی کونسل (CAIR) اور اسلامی شوریٰ کونسل نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ان گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے مسلمانوں کی زندگی مزید مشکل ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن پر سخت بیانات سامنے آچکے ہیں۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "امریکا میں داخل ہونے والے مجرم، پہلے سے موجود مجرموں سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں”، جس نے امریکی مسلم کمیونٹی میں مزید خوف پیدا کیا ہے۔ ٹرمپ کے بیانات اور ان کی امیگریشن پالیسی نے مسلم کمیونٹی میں گہری بے چینی پیدا کی ہے، اور وہ اس وقت اس حملے کو ایک سنگین اشارہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم شخصیت کریم بداوی کا تھا، جو بیٹن روج کا ایک مسلمان طالب علم تھا۔ بداوی کا تعلق عربی النسل مسلمان خاندان سے تھا اور وہ اپنی تعلیم کے لیے نیو اورلینز میں مقیم تھا۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں بھی متعدد مسلمان شامل ہیں۔

    گریٹر نیو اورلینز کی اسلامی شوریٰ کونسل نے اس حملے کو مقامی مسلم کمیونٹی کے لیے ایک تباہ کن دھچکا قرار دیا ہے۔ شوریٰ کونسل کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ ان مسلمانوں کے لیے ایک انتباہ ہے جو اپنے حقوق اور آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔امریکی مسلم گروپوں نے اس واقعے کے بعد شدت پسندانہ نظریات کی سخت مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اس طرح کی سوچ کو نہیں مانتے۔ ان گروپوں نے حکومت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد، نفرت اور انتہاپسندی کو روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔ CAIR اور اسلامی شوریٰ کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے معاشرتی رشتہ کو مزید مستحکم کرنا ہوگا تاکہ اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

    اس حملے نے جہاں نیو اورلینز کی مسلم کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وہیں امریکہ بھر میں مسلمانوں کے لیے تشویش کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کے اسباب اور اس کے پیچھے کی ممکنہ وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ مسلم تنظیمیں اس حملے کے بعد برادری کے تحفظ اور انصاف کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں۔

    وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    معلوم ہے ملک دشمنوں کو کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    پاکستان میں وائس آف امریکہ کی غیرقانونی کاروائیاں،منافقت بے نقاب

  • وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    وادی تیرا میں خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کر لی
    فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہیں، ذرائع کے مطابق خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں، وادی تیرا میں دہشت گرد عبدالکبیر نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی، دہشتگرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا کر لیا، اغوا کامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے ، خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتےہیں، افغان سرزمین پرخوارج کی سرپرستی میں دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ، خارجیوں کی دہشتگردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کاانسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں،

    پی ٹی آئی حکومت میں فتنہ الخوارج کی واپسی کی راہ کیسے ہموار کی گئی؟

    خوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال

    خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

    پاکستان کی فضائی کارروائی، پکتیکا میں خوارج کے 71 دہشت گردجہنم واصل

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ

  • معلوم ہے  ملک دشمنوں کو  کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    معلوم ہے ملک دشمنوں کو کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وفاقی وزراء ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اجلاس میں شریک ہوئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اجلاس میں شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو اجلاس میں خوش آمدیدکہتاہوں.پاکستان نے سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دوسال کے لیےہیں.پاکستان اقوام متحد ہ کے چارٹرپرعملدرآمد کے لیے بھرپورکرداراداکرے گا.پاکستان عالمی امن کے لیے اپناسفارتی کرداراحسن طریقے سے نبھائے گا. سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کیلئے نائب وزیراعظم اورانکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھاہے.خیبرپختونخوا میں خارجی گھس بیٹھیے ملک کے امن کے دشمن ہیں.دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس کی تربیت اور استعداد کارمیں اضافہ کرناہوگا.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا.سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں.سرحدپارسے ہونے والی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیاہے اور دینگے.پاکستان کے اندردشمنوں کے سہولت کارموجودہیں.دشمن کے سہولت کارپاکستان کونقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں.خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے.ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں.ملک کے کونے کونے میں امن وامان کی صورت حال کو ہرصورت یقینی بناناہے.فتنہ الخوارج کامکمل صفایاکرنے کا وقت آچکاہے.دہشتگردی کیخلاف صوبے،وفا ق اوراداروں کے ساتھ ملکرمربوط لائحہ عمل تشکیل دیں.قومی مفاد کو ذاتی مفادپر مقدم رکھنے سے ہی مسائل حل ہوں گے ، صوبے، وفاق اور دفاعی ادارے مل کر مربوط منصوبہ بنائیں جس میں پاکستان کی بہتری اور خوشحالی ہو، بطور وزیراعظم میری کوئی لائیکس اور ڈس لائیکس نہیں، مجھے سو فیصد یقین ہے کہ تمام معزز ممبران کی یہی سوچ رکھتے ہیں، ہم اس کو عملی جامہ پہنائیں تو پھر کوئی مشکل مشکل نہیں رہے گی۔

    صوبے اور وفاق سوشل میڈیاپرہونے والے پروپیگنڈےکی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کیخلاف زہراگلاجارہاہے.ملک دشمن ایجنٹس باہربیٹھ کر پاکستان کیخلاف سوشل میڈیاپروپیگنڈا کررہے ہیں.سوشل میڈیاپرحقائق کو مسخ کرکے مذموم پروپیگنڈا کیاجارہاہے.سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈے کو روکناہے.صوبے اور وفاق سوشل میڈیاپرہونے والے پروپیگنڈےکی روک تھام کیلئے اپناکرداراداکریں.پاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والےوطن کے سپوت ہیں.پاکستان کیلئے سکیورٹی اداروں کے افسران اورجوان دن رات قربانیاں دےرہے ہیں.اتحادواتفاق سے دہشت گردی کے فتنے کاخاتمہ کریں گے.ہمارے جوانوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی.ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرناہم سب کا فرض ہے ،

    پاکستان میں وائس آف امریکہ کی غیرقانونی کاروائیاں،منافقت بے نقاب

    معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

  • پاکستان میں وائس آف امریکہ کی غیرقانونی کاروائیاں،منافقت بے نقاب

    پاکستان میں وائس آف امریکہ کی غیرقانونی کاروائیاں،منافقت بے نقاب

    وائس آف امریکہ ، جو اپنے آپ کو "آزاد صحافت” کا علمبردار سمجھتا ہے، پاکستان کے قوانین اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ ادارہ رہائشی جائیدادوں سے تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے اور علیحدگی پسند بیانیوں اور ریاست مخالف بیانات کو فروغ دے رہا ہے۔یہ ایسے اقدامات ہیں جنہیں امریکہ اپنے ملک میں کبھی برداشت نہیں کرتا۔

    65 برس تک وائس آف امریکہ پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے پر پابندی تھی تاکہ حکومت کی پروپیگنڈہ مشن کی مخالفت کی جا سکے، اور یہ پابندیاں صرف 2013 میں جزوی طور پر ختم کی گئی تھیں۔ 2024 میں، میٹا جیسے پلیٹ فارمز نے روسی ذرائع ابلاغ جیسے آرٹی کو "غیر ملکی مداخلت” کی بنیاد پر پابندی عائد کی، جب کہ چینی میڈیا اداروں کو FARA کے تحت "غیر ملکی ایجنٹ” کے طور پر رجسٹر کر کے امریکہ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم، وائس آف امریکہ جو امریکی حکومت یا ملکی پالیسیوں کو چیلنج نہیں کرتا، آزادانہ طور پر غیر ملکی ممالک بشمول پاکستان کو متنازعہ بیانیوں کے ذریعے نشانہ بناتا ہے۔

    وائس آف امریکہ نے حال ہی میں زریف بلوچ کے بارے میں ایک گمراہ کن اور اشتعال انگیز سرخی کے ساتھ ایک مضمون شائع کیا، جس میں ریاست کے موقف کو نظر انداز کیا گیا اور تمام ایڈیٹوریل توازن کونظر انداز کیا۔ اس کے علاوہ، اس مضمون کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیڈ ریچ کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ اس کے اثرات کو بڑھایا جا سکے۔

    کیا امریکہ کبھی کسی پاکستانی میڈیا ادارے کو اپنے ملک کی سرزمین پر اختلاف پیدا کرنے کی اجازت دے گا؟ بالکل نہیں، پاکستان کو وائس آف امریکہ کی اس حد سے تجاوز اور صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزیوں کو کیوں برداشت کرنا چاہیے؟یہ حیران کن ہے کہ ابھی تک کسی بھی ریاستی ادارے یا حکومتی اہلکار نے اس غیر قانونی غیر ملکی ادارے کی کارروائیوں کو چیلنج نہیں کیا۔ پاکستان کو اپنی خودمختاری کو اس واضح حملے سے بچانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو ایسی صحافت کی ضرورت ہے جو معلومات فراہم کرے، نہ کہ وہ جو ملک کو غیر مستحکم کرے۔ وائس آف امریکہ کو جوابدہ بنانے کا وقت اب آ چکا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ وائس آف امریکہ اردو کا ریاست پاکستان سے اس کا موقف جانے بغیر ایک جھوٹی اور misleading سٹوری چھاپنے کا مقصد سب کو پتا ہے، کیا پاکستان کے کسی چینل کو کسی دوسرے ملک کے بارے ایسی stories چھاپنے کی اجازت ملے گی؟ پاکستان وی او اے اردو کو پاکستان میں ban کر کے بہت اچھا کیا کیونکہ اس کا ایجنڈا کچھ اور ہے

    https://x.com/hinaparvezbutt/status/1875105758213243014

    ڈاکٹر شمع جونیجو کہتی ہیں کہ میں کئی سال وائس آف امریکامیں ہر ہفتے مدعو ہوتی رہی۔وائس آف امریکہ میں میری اُستاد @GilaniBehjat جرنلزم کی بنیادی جُز کی تلقید کرتی تھیں اور ہر پارٹی کا موقف لازمی نشر کرتی تھیں۔ بلکہ مجھے بھی کہتی تھیں کہ بغیر ویریفیکیشن اور مصدقہ سورس کے کوئی خبر نہ دوں۔وہی وائس آف امریکا اب مستقل مِس لیڈنگ اور inciting نیوز دے رہا ہے کیونکہ یہاں اب ایسے نوجوان آگئے جو جرنلزم کی بنیادی ایتھکس کو فالو نہیں کررہے۔ کیا وہ امریکہ، برطانیہ، یا بھارت میں صرف سنسنی پھیلانے کے لئے ایسی خبریں دے سکتے ہیں جس سے شر پھیلے؟ جواب ہے نہیں! تو پھر پاکستان ہی کیوں؟ کیونکہ پاکستان کی حکومت ڈس انفارمیشن پر ایکشن نہیں لیتی۔

    https://x.com/ShamaJunejo/status/1875096191702352169

    معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

    2024 میں بروقت پہنچنے والی دنیا کی ایئرلائنز

  • غلطی ہوئی تو سزائیں دیں ،احتجاج کہیں بھی ہو سکتا ،ڈاکٹر یاسمین راشد

    غلطی ہوئی تو سزائیں دیں ،احتجاج کہیں بھی ہو سکتا ،ڈاکٹر یاسمین راشد

    اے ٹی سی لاہور ،نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات ،پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھرعدالت پہنچ گئے ،اپوزیشن لیڈر کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی،اپوزیشن لیڈر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خیریت دریافت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ خالد خورشید کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے ،انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا ہے ،ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں ،ہماے لیے سب سے اہم جمہویت ہے ،جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے ،پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں ،میں تو ملٹری کورٹس کو نہیں مانتی ہوں ،سولین کا ٹرائل سولین کورٹس میں ہونا چاہیے ،پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ غریب مر رہے ہیں ،ہم سیاسی ،سماجی ،اور معاشی طو پر مر گئے ہیں ،ہم اگلی نسل کے لیے کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں،ہمای کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے صرف ہماے کارکنوں کو چھوڑ دیں ،بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو نکالیں ،نو مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ،اگر غلطی ہوئی تو سزائیں دیں ،احتجاج کہیں بھی ہو سکتا ہے ،لوگوں نے اس وجہ سے ری ایکٹ کیا عمران خان کو رینجرز نے پکڑا تھا ،ہم آپس میں گفتگو کر کے ملک کو پروان چڑھائیں ،کارکنوں کی تکلیف بہت زیادہ ہے ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے ،5 ہزار سات سو کارکن جیلوں میں ہیں ،40 فیصد دیہاڑی دار ہیں انکو چھوڑ دیں ،ہم حکومت میں رہ چکے ہیں ،کس چیز کی ضرورت ہے اس پر کام نہیں ہو رہا ہے ،صحت اور تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا ہے ،صحت کارڈ لوگوں کے لیے بڑی سہولت تھی،42 لاکھ خاندان یہ سہولت لے چکے تھے،یہ کارڈ کیوں ختم کیا صرف اس لیے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے ،جس کو یہ برگر پارٹی کہتے تھے اس نے ماریں کھائی ہیں،

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں بچھر نے اے ٹی سی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کی اللہ تعالیٰ لمبی عمر کرے ،شاہ محمود قریشی ،عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کی تاریخ تھی ،میری طبعیت خراب تھی پھر بھی میں عدالت آیا ہوں ،ٹک ٹاکر حکومت کے ظلم تشدد جاری ہیں،جہاں پر آج ہم کھڑے ہیں کوئی جماعت اتنا فسطائیت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،ہم نے دو سال سے فسطائیت کا مقابلہ کیا ،ہم وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی ڈیل کے ذریعے باہر نہیں آئیں گے وہ کیسز کا مقابلہ کرینگے اور سرخرو ہوکر باہر آئیں گے۔ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں

    مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں ،مثبت نہ ہوئے تو حکومت ڈگمگا جائے گی،شاہ محمود قریشی
    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے ،امریکہ کے ڈپٹی ایڈوئزر نے ہمارے نیوکلئیر اور میزائل سسٹم پر بات کی ہے ،میری دعا ہے یہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں ،مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں ،یہ مثبت نتیجے پر جانے چاہیں ورنہ یہ حکومت ڈگمگا جائے گی ،حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے پہلے مذاکرات ہونے دیں ،بانی پی ٹی آئی لوگوں کے اندر ہیں ،اکانومی پر پورا لکھ رہا ہوں کل وہ شئیر کروں گا ،مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کو خطرہ ہے ،بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے ،پاکستان کو اندروانی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بڑے مقصد کے لیے ہے ،جمہوریت کے دعوے دار سنجیدگی سے یہ مذاکرات آگے بڑھائیں ،ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے ،ہم کہہ رہے ہیں نو مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن بنا دیں ،جو سیاسی قیدی ہیں انکو رہا کیا جائے ،ضمانت تو قتل کے مجرم کو بھی مل جاتی ہے ،ڈیڑھ سال سے ہم جیل میں ہیں نہ ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی بے گناہ لوگوں کو رعائت ملنی چاہیے ،میں سابق وزیرخارجہ ہوتے ہوئے یہ سارے معاملات جانتا ہوں ،آج تک جو ترقی ہوئی وہ سب سول ملٹری اتفاق سے سب ممکن ہوا ،میں حیران ہوا بلاول پارٹی کے سربراہ ہیں
    بلاول کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے ،ہمارا پروگرام اپنے دفاع اور بقا کے لیے ہے ،کوئی سیاسی پارٹی اور اس متعلق سوچ بھی نہیں سکتی ،پاکستان قائم و دائم رہے گا آج وقت ہے سیاسی دانش مندی کا ،
    اچھی ڈویلپمنٹ ہے جو کل رہا ہوئے ہیں میں اسکو سراہتا ہوں،

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

    معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں زیر تربیت افسران کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کے ہاسٹل کا تفصیلی معائنہ کیا اور اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے اعلیٰ سطح کے کنسلٹنٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے کنسلٹنٹس سے اکیڈمی کا نیا ماسٹر پلان تیار کرایا جائے گا تاکہ اکیڈمی کی جدید سہولتیں اور معیار بہتر بنائے جا سکیں۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو ایک ایسا ادارہ بنانا ہے جہاں نہ صرف پاکستان کے افسران بلکہ دیگر ممالک کے افسران بھی تربیت حاصل کرنے آئیں گے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے اکیڈمی کی تنظیم نو کے لئے 25 کروڑ روپے جلد فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ اس تنظیم نو کے عمل کو تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اکیڈمی میں انسداد دہشتگردی، اینٹی روئٹس، سائبر سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں جدید تربیتی کورسز کا اجراء بھی کیا جائے گا تاکہ پولیس افسران کو مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید تربیت فراہم کی جا سکے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اکیڈمی میں ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر بہترین آفیسرز کی تعیناتی کی جائے گی جو نوجوان افسران کی رہنمائی کریں گے۔وزیر داخلہ نے اکیڈمی میں ماڈل تھانہ اور تربیتی لیبارٹریوں کے قیام کا بھی اعلان کیا تاکہ افسران کو عملی تربیت فراہم کی جا سکے اور انہیں روزمرہ کے پولیسنگ کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا جا سکے۔

    اس دورے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے اکیڈمی کے مختلف شعبوں کے دورے کئے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی اہم ہدایات دیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو سے نہ صرف پاکستانی پولیس فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ادارہ دنیا بھر کے لئے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔

  • معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

    معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9 مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عظمی بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب کے عوام کی فلاح وبہودکیلئے بھرپوراندازمیں کام کررہی ہیں.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازانتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی میں کمی کیلئے سرتوڑکوششیں کیں.ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.1فیصدپرآچکی ہے.مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی کوششیں لائق تحسین ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مفت سولرپروگرام شروع کیاگیاہے.مفت سولرپروگرام کے تحت ایک لاکھ سولرپینل تقسیم کئے جائیں گے.بجلی چوری میں ملوث افرادکوسولرپینل کی سہولت نہیں ملے گی.جنوبی پنجاب شریمپ فارمنگ کا حب بننے جارہاہے.پنجاب حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے 48ہزارایکڑاراضی پر جھینگافارم قائم کرے گی،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف یہ لوگ معافیاں مانگتے ہیں،والدین گڑگڑاتے ہیں، خدا کا واسطہ اور ترلے منتے کرتے ہیں دوسری طرف باہر آتے ساتھ ہی جو زبان استعمال کرتے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے کہ دوبارہ نو مئی کرنے کیلئے تیار ہیں، کیا اس جیسی جماعت یا لیڈر کے لئے کوئی رعایت ہونی چاہئے،یہ رعایت پاک فوج کی طرف سے انہیں ملی ہے اور پاک فوج کو اس پر دوبارہ سوچنا ہوگا،مجھے ان بچوں سے بہت ہمدردی ہے جو انتشار اور فساد کا ایندھن بنے،دوسری طرف کے پی کے کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان فسادیوں، بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے اور ہلا شیری دی جاتی ہے کہ شاباش بڑا کام کر کے آئے ہو، مجھے لگتا ہے کہ مستبقل میں ریلیف کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں، ٹک ٹاکر خاتون کھڑی ہیں اور ساتھ لڑکا ایکشن مار رہا ہے،بلوائی دندنا رہے ہیں، دھمکیاں دے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہئے،

    بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں ،ڈرائی فروٹ کھاتے ، ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ،عظمیٰ بخاری
    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ جھوٹ بہت بولتے ہیں، پکا منہ بنا کر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ،الزام لگا کر مظلوم بننا اور پھر ہمدردی حاصل کرنا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ ہے، جو مرضی الزام لگا دیں جھوٹا، یہ سب کرتے ہیں،26 نومبر کے دھرنے میں ایک کلپ آیا تھا جس میں کہا گیا کہ میرا باپ مر گیا گیا تھا ،لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کا باپ زندہ سلامت تھا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی معاملہ جیل ریفارمز کا نہیں یہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلاناچاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں کھاتے ہیں،ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، خیبر پختونخوا میں جیلوں میں انسانوں کی کیا حالت ہے وہاں کوئی نہیں جاتا لیکن انہوں نے اڈیالہ میں عمران کے سیل میں گھسنا ہے یہ سیاسی ایجنڈہ ہے اور کچھ بھی نہیں.

    میرپور ماتھیلو: باغی ٹی وی کی خبر پر ڈی آئی جی سکھر کا نوٹس، بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    میرپورخاص: مہنگائی کا طوفان، عوام کی چیخیں نکل گئیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

  • 2024 میں بروقت   پہنچنے والی  دنیا کی  ایئرلائنز

    2024 میں بروقت پہنچنے والی دنیا کی ایئرلائنز

    دنیا کے سفر میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ عالمی سیاحت 2024 میں وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔ اس سال سفر کی دنیا میں کئی چیلنجز بھی رہے ہیں، جن میں سمگلنگ کی کوششیں، چھپ کر سفر کرنے والے مسافر، اور دیگر فضائی مسائل شامل ہیں، لیکن اس کے باوجود ایک اچھی خبر بھی آئی ہے۔

    ایوی ایشن اینالٹکس فرم Cirium نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کی سب سے زیادہ وقت پر پہنچنے والی ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ایئرلائنز رینکنگ کے مطابق، ایئرلائنز کے لئے "وقت پر پہنچنا” کا مطلب ہے کہ ایک پرواز اپنے شیڈیول کردہ وقت سے 14 منٹ 59 سیکنڈ کے اندر اندر پہنچ جائے یا روانہ ہو۔ اس معیار کے مطابق، 2024 کی سب سے زیادہ وقت پر پہنچنے والی ایئرلائنز درج ذیل ہیں:

    ایرو میکسیکو (Aeromexico)
    سعودیہ ایئرلائنز (Saudia)
    ڈیلیٹا ایئر لائنز (Delta Air Lines)
    LATAM ایئرلائنز
    قطر ایئرلائنز (Qatar Airways)
    ازول ایئرلائنز (Azul Airlines)
    ایوانکا ایئرلائنز (Avianca)
    ایبریا ایئرلائنز (Iberia)
    سکینڈینیوین ایئرلائنز (Scandinavian Airlines – SAS)
    یونائیٹڈ ایئرلائنز (United Airlines)

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کی تین سب سے وقت پر پہنچنے والی ایئرلائنز اسکائی ٹیم اتحاد کے ارکان ہیں، جن میں ایرو میکسیکو, سعودیہ, اور ڈیلیٹا ایئر لائنز شامل ہیں۔ یہ اتحاد 2000 میں قائم ہوا تھا اور اس کے بانی ارکان میں ایرو میکسیکو اور ڈیلیٹا شامل ہیں، جب کہ سعودیہ ایئرلائنز اس اتحاد میں نسبتاً نیا رکن ہے۔

    ایشیا پیسیفک خطے میں، جاپان کی دو بڑی ایئرلائنز نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ جاپان ایئرلائنز نے سونے کا تمغہ جیتا، اور (ANA) نے چاندی۔ دونوں ایئرلائنز کے درمیان صرف 0.4 فیصد کا فرق تھا۔سنگاپور ایئرلائنز نے اس خطے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور اس ایئرلائن کو پانچ بار دنیا کی بہترین ایئرلائن کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔مشرق وسطی اور افریقہ خطے میں جنوبی افریقہ کی سیفیر ایئرلائنز نے سب سے زیادہ وقت پر پہنچنے والی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ عمان ایئر اور رائل اردنی ایئرلائنز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔یورپ میں اسپین کی ایبریا ایئرلائنز نے دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی، جبکہ اس کی ذیلی ایئرلائن ایبریا ایکسپریس پہلے نمبر پر رہی۔شمالی امریکہ میں ڈیلیٹا ایئرلائنز نے پہلے نمبر پر آ کر سب سے وقت پر پہنچنے والی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ایلاسکا ایئرلائنز نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔لاطینی امریکہ میں، پاناما کی کوپا ایئرلائنز نے مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ وقت پر پہنچنے والی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کیا۔

    Cirium نے دنیا کے مختلف ایئرپورٹس کی بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

    بڑے ایئرپورٹس:
    ریاض کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (RUH)
    لیما جورج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (LIM)
    میکسیکو سٹی بینیٹو جواز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MEX)

    درمیانے سائز کے ایئرپورٹس:
    پاناما ٹوکومن انٹرنیشنل ایئرپورٹ (PTY)
    اوکاسا اٹامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ITM)
    برازیلیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (BSB)

    چھوٹے ایئرپورٹس:
    گوایا کیل جوز جواکیو ڈی اولمیڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (GYE)
    کیوٹو مارِسکل سکرے انٹرنیشنل ایئرپورٹ (UIO)
    ایلسالواڈور انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SAL)

    یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے، لیکن یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ کئی عوامل جیسے موسم یا ماحولیاتی تبدیلیاں پروازوں کی تاخیر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، 2024 میں عالمی ایوی ایشن انڈسٹری نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے مسافروں کو سفری تجربے میں سہولت ملی ہے۔

    اسرائیلی ایئر لائن ایلوم نے ماسکو کے لیے پروازیں معطل کر دیں

    یو نائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے میں پہیوں کے کمپارٹمنٹ سے لاش برآمد

    ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں چھپ کرسفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار

    عالمی درجہ بندی،بھارتی انڈیگو بدترین ایئر لائنز میں شامل

    ہم جنس پرستی بارے گفتگو پر یونائیٹڈ ایئر لائن کا فلائٹ اٹینڈنٹ برطرف

  • شرجیل  میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے  کی ہدایت

    شرجیل میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر،وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت، درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور شیخ اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مشیر للائڈ رائٹ اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، خاص طور پر پانی کی سپلائی لائنوں، کے الیکٹرک، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی تنصیبات کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان یوٹیلٹیز کی منتقلی اور ان کے انتظامات میں سست روی کے سبب منصوبے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور ان رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں لاٹ 1 اور لاٹ 2 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ کنٹریکٹرز نے اپنی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور شیخ نے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔سی ای او ٹرانس کراچی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ری لوکیشن کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سخت ہدایات دیں کہ وہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بلا روک ٹوک پیش رفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پانچ دن کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ تمام متعلقہ ادارے اور کمپنیز ان رکاوٹوں کو حل کریں اور کام میں تیزی لائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کے فور اور کے ای کے انفراسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے لیے فوری طور پر قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایئرپورٹ کے قریب کام شروع کیا جا سکے اور منصوبے کی تکمیل میں مزید سرعت لائی جا سکے۔سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ ہے اور اس کا مقصد کراچی کی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں جدید، موثر اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم ہوگا، جو روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا ،شرجیل میمن
    شرجیل انعام میمن نے کہا، "ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ نہ صرف کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا بلکہ شہریوں کی زندگی میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔ ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا اور اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے تین شفٹوں (صبح، شام اور رات) میں کام کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

  • شام کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی، عوامی سخت ردعمل کا سامنا

    شام کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی، عوامی سخت ردعمل کا سامنا

    شام کی نئی حکومت نے تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔ ان تبدیلیوں میں بعض ناقدین کے مطابق تعلیمی مواد میں اسلامسٹ رجحان کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    یہ تبدیلیاں شام کی وزارت تعلیم کی سرکاری فیس بک پیج پر شائع کی گئی ایک فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں کئی اہم جملے تبدیل کیے گئے ہیں، جیسے "راہِ بھلا ئی” کو "اسلامی راہ” میں تبدیل کیا گیا ہے اور "جو لوگ گمراہ ہو گئے ہیں” کو "یہودیوں اور عیسائیوں” سے بدل دیا گیا ہے، جو کہ قرآن کی ایک آیت کی تشریح سے متعلق ہے۔مزید برآں، "شہید” کے لفظ کی تعریف بھی تبدیل کی گئی ہے، جسے پہلے "وطن کے لیے جان دینے والے” کے طور پر بیان کیا جاتا تھا، اب اسے "اللہ کے لیے قربانی دینے والا” کہا گیا ہے۔کچھ ابواب کو مکمل طور پر نصاب سے نکال دیا گیا ہے، جن میں "زندگی کی ابتدا اور ارتقاء” پر مبنی باب بھی شامل ہے۔

    اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں یا نہیں، تاہم یہ تمام 6 سے 18 سال تک کے طلبہ پر لاگو ہوں گی۔اگرچہ بشار الاسد کے دور حکومت کی سابقہ پالیسیوں کو رد کرنے والی تبدیلیوں کو بعض افراد نے خوش آئند قرار دیا، مگر تعلیمی نصاب میں مذہبی تبدیلیوں پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا ہے۔

    نئی وزارت تعلیم نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان تبدیلیوں کا اعلان کیا، جب اسد کی حکومت کو باغیوں نے گرا دیا۔ یہ گروہ سابقہ القاعدہ کی شاخ سے نکلا ہے، اور اس کے رہنما احمد الشراء نے حالیہ دنوں میں اس تنظیم کو القاعدہ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی ہے، اور ایک ایسی حکومت کا پرچار کیا ہے جو رواداری پر مبنی ہو۔
    اس سے پہلے، بشار الاسد نے پارٹی کی قیادت کی تھی، جو ایک سیکولر اور نیشنل ازم کی حامی جماعت تھی اور 1963 کے فوجی انقلاب سے شام میں برسر اقتدار تھی۔

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ عارضی حکومت تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کیوں کر رہی ہے، جبکہ دوسرے افراد نے اس بات کو مسترد کیا کہ یہ تبدیلیاں شام کی تاریخ کے کچھ حصوں کو "مٹانے” کی کوشش ہیں۔
    ایک صارف نے وزارت تعلیم کے فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کیا: "موجودہ حکومت ایک نگراں حکومت ہے اور اسے نصاب میں یہ تبدیلیاں کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ نصاب کو نئے آئین کے مطابق ترمیم کیا جانا چاہیے۔”

    اس ردعمل کے درمیان، وزارت نے ان تبدیلیوں کو کم کرنے کی کوشش کی اور کہا، "شام کے تمام اسکولوں میں نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جب تک کہ اس کا جائزہ لینے کے لیے ماہر کمیٹیاں تشکیل نہیں دی جاتیں۔”وزارت تعلیم کے وزیر نذیر محمد القادری کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزارت نے "صرف اسد حکومت کے دور کے دوران نصاب میں شامل مواد کو نکالنے کی ہدایت کی ہے، اور ان کتابوں میں اسد کے جھنڈے کی جگہ شام کی انقلابی پرچم کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔”وزارت نے مزید کہا کہ اس اعلان کا مقصد صرف اسلامی تعلیم کے نصاب میں موجود "غلط فہمیوں” کو درست کرنا ہے،

    نئے وزیر تعلیم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ شام کے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں صرف سابقہ حکومتی پارٹی کے حوالے سے کی جائیں گی، اور اسلامی اور عیسائی مذاہب کو اسکولوں میں تعلیم کے طور پر پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر تعلیم حاصل کریں گے، جب کہ ثانوی تعلیم میں یہ تفریق برقرار رہے گی، جیسا کہ اسد کے دور حکومت میں تھا۔

    یہ عارضی حکومت شام میں انتخابات کے انعقاد تک اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے موجود ہے، جس کے بارے میں رہنما احمد الشراء نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تیار ہونے میں چار سال تک لگ سکتے ہیں۔اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ نگراں حکومت کس طرح اقتدار کی منتقلی کرے گی، حالانکہ اس نے پہلے کہا تھا کہ وہ مارچ 2025 تک ہی اقتدار میں رہے گی۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ وفات پا گئیں

    10 سالہ سارہ کے قاتل باپ پر جیل میں حملہ