Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 2025 کو پاکستان کیلئے  ترقی اور امید کا سال بنائیں گے ،بلاول

    2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے ،بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آنے والا نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا.

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بُھلا کر آگے بڑھیں .یہ وہ وقت ہے کہ ہم انصاف، مساوات اور امن کیلئے مل کر کام کریں.ہمیں ملک سے غربت، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی.قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے.ہم چیلنجز پر قابو پا کر ایک ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہوگا.ہم سب مل کر 2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےنئے سال کی آمد پر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ نیا سال امن، خوشحالی و ملکی ترقی کا سال ہوگا.نیا سال ملک میں سرمایہ کاری کا سال ہوگا. ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیں گے،روزگار کے مواقع بڑھائیں گے.ایک دوسرے کا سہارا بن کر ہی ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں.یہ ملک ہم سب کا ہے ، آئیں ملکی ترقی میں اپنا کرادار ادا کریں

    ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بیانات دینے سے روک دیا گیا

    کراچی،پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون زخمی

  • ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بیانات دینے سے روک دیا گیا

    ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بیانات دینے سے روک دیا گیا

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان کو سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا گیا
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے ممکنہ ارکان کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق کے عمل سے قبل سوشل میڈیا پر کسی قسم کے بیانات یا تبصرے نہ کریں۔

    یہ ہدایات ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز نے جاری کیں، جو کہ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی۔ انہوں نے ایک میمو میں کابینہ کے ارکان کو متنبہ کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے قانونی مشیر، ڈیوڈ وارنگٹن کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ یا بیان نہ دیں۔مذکورہ میمو میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی غیر مناسب یا متنازعہ بیان سے بچنا ضروری ہے تاکہ کابینہ کی توثیق کے عمل میں کسی قسم کی مشکلات یا رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

    یہ فیصلہ اس بات کا غماز ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے نامزد کابینہ ارکان کے ہر اقدام پر سخت نگرانی رکھے گی، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب ان کی توثیق کا عمل شروع ہونے والا ہو۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ وارنگٹن کو وائٹ ہاؤس کے نئے کاونسل کے طور پر منتخب کیا ہے، جو کابینہ کے ارکان کی قانونی مشاورت کا ذمہ دار ہوں گے۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور وویک رام سوامی کے درمیان ایچ ون بی ویزا کی قانونی حیثیت پر بحث چھڑی تھی۔ مسک اور رام سوامی دونوں نے ایچ ون بی ویزا کی حمایت کی تھی، جبکہ اسٹیو بینن اور ٹرمپ کے دیگر قریبی ساتھیوں نے اس ویزا کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کی تھی۔ یہ بحث اس بات کو مزید پیچیدہ بناتی ہے کہ نئے کابینہ ارکان کو ایسی حساس موضوعات پر غیر رسمی بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا۔

    ٹرمپ کی انتظامیہ کا یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال کابینہ کے ارکان کے لیے ایک حساس مسئلہ بن چکا ہے، اور حکومت کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری سمجھا جا رہا ہے کہ ہر بیان یا موقف کا بغض سے تجزیہ کیا جائے۔کابینہ کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، اور اس وقت تک یہ ممکنہ ارکان سوشل میڈیا پر اپنی کسی بھی پوسٹ سے گریز کرتے ہوئے اپنی توثیق کی کوششوں کو سست روی سے آگے بڑھائیں گے۔

    کراچی،پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون زخمی

    پاک روس مضبوط ہوتے رشتے اور امریکی پابندیاں

  • کراچی،پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون زخمی

    کراچی،پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس، اظفر مہیسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔

    پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اپنے دو محافظوں کے ساتھ گارڈن کے علاقے سے گزر رہا تھا۔پولیس کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے گاڑی کو گھیر لیا۔ اس دوران، سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوراً قریبی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈی آئی جی کا بیٹا عاشر اظفر مہیسر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، جس کے باعث گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں ڈی آئی جی کے بیٹے، ان کے بھانجے مبشر رضا، اور ریپڈ رسپانس فورس کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

    دوسری جانب، زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، مگر مزید علاج کی ضرورت ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران مزید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

    یہ حادثہ نہ صرف شہر میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے اہلخانہ کی جانب سے اس طرح کے واقعات کی بڑھتی ہوئی اطلاعات پر بھی تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی ذمہ دار پایا جائے گا، اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

  • تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    30 دسمبر کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبے میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے ملاقات کی۔

    اطلاعات کے مطابق ملاقات میں تاجکستان اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ حالت اور مستقبل کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کے دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی۔تاجکستان کے صدر رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح کو سراہا۔سیکورٹی کے معاملات میں شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے، تاجک رہنما نے دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں کو باہمی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔

    دونوں ممالک نے دہشت گردی، انتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ، بین الاقوامی جرائم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

    بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا

  • پارہ چنار میں پیش آنے والے  واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان، تابش قیوم نے کہا ہےکہ کراچی میں احتجاج خطرناک صورتحال اختیار کررہا ہے یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیل سکتا ہے اس مسئلے کو فوری طور پر پاراچنار میں ہی حل کیا جائے ورنہ فرقہ واریت کے واقعات کے نتیجے میں ایسے احتجاج پورے ملک میں پھیل سکتے ہیں، فرقہ واریت کے خلاف جنگ پوری قوم نے کامیابی سے لڑی ہے پاکستان مزید ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔پارہ چنار میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات افسوس ناک ہیں ایسے واقعات ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

    تابش قیوم نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھیں ،تابش قیوم نے پارہ چنار کے مسئلے کے حل کے لیے منعقد ہونے والے جرگے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ جرگہ کامیاب ہو اور تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی شاہراہوں کو فوراً کھولا جائے اور شہریوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

    رمضان کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے، تابش قیوم

  • بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا

    بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا

    گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

    گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خلاف ایک اہم کیس کی سماعت ہوئی۔ ان پر الزام تھا کہ 26 مئی 2024 کو ایک جلسے میں انہوں نے سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، ان پر گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد خالد خورشید کو مجرم قرار دیتے ہوئے 34 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ان پر 6 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم کو جیل منتقل کرنے کے لیے آئی جی پولیس کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید برآں، خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

    یہ بھی واضح کیا گیا کہ خالد خورشید مقدمے کی کارروائی سے غیر حاضر اور روپوش رہے، ان کے خلاف مقدمہ سٹی تھانہ گلگت میں درج کیا گیا تھا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

  • پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر مختلف بیانات آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام سالِ نو کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،مظلوم فلسطینیوں کے لئے نیا سال بہتر ثابت ہو گا، نئے سال میں مسلمانوں کے لئے دعائیں کرنی چاہئے، کوئی ایسا کام نہ کریں جو کسی کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گولی نکل تو جاتی اسکی منزل کون سی ہوتی کوئی پتہ نہیں ہوتا، ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہوتا ہے، اپنی خوشی کے لئے کسی اور کی زندگی کیوں ختم کریں، ایسا نہیں ہونا چاہئے،ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے مہم چلائی جانی چاہئے، آصفہ بھٹو نے بھی پیغام دیا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ کریں جس سے کسی کی جان کو نقصان پہنچے

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ لائن، بی آرٹی پر چند دنوں سے بیانات آ رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے دن رات کام جاری ہے، دنیا کا کوئی بھی ادارہ، فرم آڈٹ کر لے، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی تاخیر، مسائل ہیں، اور انکو حل کر رہے ہیں، کسی کو ذمہ دار ٹھہراؤں تو نگران حکومت میں ایک بھی کام نہیں ہو سکا، افسران کی بھی اس میں نااہلی تھی،ہم نے کام شروع کیا تو نگران حکومت آ گئی،جام صادق پُل 2025ء کے مارچ میں کراچی کے شہریوں کے حوالے کروں گا، جہاں ہمیں مسائل نہیں وہاں وقت سے پہلے پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی اصل نشانه ہیں، عمران خان بہانہ ہے،پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی ملک کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ،پیپلز پارٹی ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے تیار ہے، بلاول کی قیات میں ،آصف زرداری کی قیادت میں ہر محکمے، ٹیکنالوجی کے دفاع کے لئے موجود ہے کسی غیر ملکی مداخلت، دراندازی سے بلیک میل نہیں ہوں گے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے، ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

    امریکا میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے اور اپنے اثرورسوخ کو پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرے۔

    یہ بیان عاطف خان نے امریکی مصنف مائیکل کوگلمین کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں دیا۔ مائیکل کوگلمین نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی مداخلت کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے خیالات جاننا چاہتے ہیں۔

    عاطف خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کے خیالات جاننے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ امریکا نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان میں اثرورسوخ استعمال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا پاکستان میں اپنے اثر و رسوخ کو پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرے، تو اس سے پاکستان کے اندر حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

    https://x.com/akhan4pakistan/status/1873113993977757866

    عاطف خان نے اپنی گفتگو میں پاکستانی تارکین وطن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو اپنے مخالفین کے بجائے اپنے اتحادی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق، پاکستانی کمیونٹی کی مدد سے پاکستان میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جس سے پاکستان کو اقتصادی، سیاسی، اور سماجی لحاظ سے مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔عاطف خان کے مطابق، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے یہ مطالبات بہت سادہ ہیں: پاکستانی عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستان کی جموکری ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے ضروری ہیں۔

    عاطف خان نے امریکہ کی عالمی سطح پر اثر و رسوخ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک طاقتور ملک ہے، اور اس کا اثر و رسوخ پاکستان میں تاریخی طور پر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں اس اثر و رسوخ کو دوبارہ سمت دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

    یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان میں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے خلاف جاری سیاسی بحران اور ان کی قید کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔عمران خان رہائی چاہتے ہیں، اسکے لئے مذاکراتی کمیٹی بن چکی ہے، حکومتی اور پی ٹی آئی کمیٹی کا ایک اجلاس ہو چکا ہے تا ہم ان مذاکرات کے ذریعے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے، کیونکہ عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور عدالتیں ہی عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ کریں گی،

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

    ٹھٹھہ: این جی اوز کی کارکردگی پر سوالات، مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے پر تشویش

  • پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت شاہدہ پیرزادہ عرف شیگی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمہ کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جہاں اس نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں میک اپ آرٹسٹ کی ملازمت حاصل کی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ نے پی ٹی وی میں ملازمت کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرائی تھیں، جن میں ایک میٹرک کا جعلی سرٹیفیکیٹ شامل تھا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران ملتان بورڈ سے تصدیق کرائی کہ ملزمہ کا میٹرک سرٹیفیکیٹ جعلی ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شاہدہ پیرزادہ نے اس سرکاری ملازمت کو حاصل کرنے کے لیے ایک جعلی میٹرک سرٹیفیکیٹ پیش کیا تھا جس کی تصدیق کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ سرٹیفیکیٹ اصل نہیں تھا۔ ایف آئی اے نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں اس لیے کی جا رہی ہیں تاکہ سرکاری اداروں میں کرپشن اور جعلسازی کو روکا جا سکے اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ایف آئی اے کی اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ایک اور بڑی جعلسازی کا پردہ فاش ہوا ہے اور جعلسازی کرنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ قانون کی گرفت سے بچنا ممکن نہیں۔ایف آئی اے نے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد اس کے دیگر سہولت کاروں کا بھی پتہ چلایا جائے گا۔ یہ کیس جعلسازی کے خلاف جاری ایف آئی اے کی مہم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے سرکاری ملازمتوں میں کرپشن اور جعلسازی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

    ٹھٹھہ: این جی اوز کی کارکردگی پر سوالات، مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے پر تشویش

    آرمی چیف کی زیر قیادت سال 2024میں پاکستان کے لئے بے مثال خدمات

  • آرمی چیف  کی زیر قیادت سال 2024میں پاکستان  کے لئے بے مثال خدمات

    آرمی چیف کی زیر قیادت سال 2024میں پاکستان کے لئے بے مثال خدمات

    سال 2024 – استحکام ِ پاکستان کی روشن نوید،پاک فوج کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر قیادت سال 2024میں پاکستان کے لئے بے مثال خدمات سامنے آئی ہیں،خوارج اور دہشتگردوں کے لئے ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت رواں سال آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں،

    سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے،کامیاب آپریشنز کے دوران 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کئے گئے،دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں،رواں سال ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں،جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں میں فدا الرحمن عرف لعل ، ژوب ڈویژن ، علی رحمان عرف طحٰہ سواتی اور ابو یحییٰ بھی شامل ہیں، ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا،سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث 2خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا،آرمی چیف دہشتگردوں ، خوارج اور اُن کے سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں،ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لیے افغانستان پر مقدم ہے،

    رواں سال غیر ملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا ،غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف بھی رواں سال بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ریاست پاکستان کا واضح موقف ہے کہ غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث مافیہ دہشتگردو ں کا سہولت کار ہے ،واضح ریاستی پالیسی کے پیش نظر رواں سال سمگلنگ ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی،رواں سال غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں واضح کمی واقع ہوئی

    آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت رواں سال پاکستان نے اہم سنگِ میل عبور کئے،کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،غزہ ، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے پاکستان اقوام ِ عالم میں ایک مؤثر آواز بن کر اُبھرا،سال 2024ء میں سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی اور پاکستان نے اہم ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کی،اس کانفرنس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اس کے علاوہ رواں سال کئی اہم ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کئے،

    معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایس آئی ایف سی نے رواں سال اہم کامیابیاں حاصل کیں،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے ،ایس آئی ایف سی کے تحت کئے جانے والے اقدامات سے معیشت میں بہتری کے واضح امکانات روشن ہوئے،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترسیلات زر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند سطح پر پہنچی،شرح سو د میں واضح کمی اورڈیفالٹ کا راگ الاپنے والوں کے بیانیے کی نفی ہوئی،خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اہم ملک کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے اہم سنگ میل عبور کیے،این ایل سی نے نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس، مشرقی یورپ ، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے راہ ہموار کی

    آرمی چیف کا واضح موقف ہے کہ قواعد و ضوابط کے بغیر آزادی اظہارِ رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے ،گمراہ کن پروپیگنڈا ، فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رواں سال قانون سازی بھی کی

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف سے کیمبرین پٹرول گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی ملاقات