Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    گوجرانوالہ: معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    مرالی والا کامعروف کبڈی پلئیرعبدالروف عرف روفی میتلاسمیت چارنوجوانوں نے کینیڈا جانے کے لیے بھاری رقوم دیں۔ انسانی اسمگلرزنے نوجوانوں کوایران میں اغواء کرکے شدیدتشددکا بنانا شروع کردیا۔ تشددکی ویڈیوز سامنے آگئیں جس میں ملزمان تشددکررہے ہیں، ملزمان ایک جوان کے اوپر کھڑے ہوکر چہرے پہ گرم پانی ڈال رہے ہیں۔ ایک نوجوان بلک رہا ہے اورخنجر سے اسکا کان اتار دیا گیا ہے ،چاروں نوجوان مرالی والا گاوں اور اس پاس کے ہیں۔ نوجوانوں نے 95 لاکھ فی کس ایجنٹس کو دیے اب اغواء کارمزید 90 لاکھ مانگ رہے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روزدرخواست موصول ہوئی ہنگامی انکوائری لگا کرکام شروع کر دیا ہے۔ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے مقام کاپتاچلارہے ہیں جلداچھی خبرملے گی۔ انسانی اسمگلرزکسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں

    پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی راستوں سے بچیں اور اپنے سفر کے لیے قانونی طریقے اختیار کریں تاکہ وہ ایسے خطرات سے بچ سکیں۔

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    میٹرو سٹی گوجرخان میں تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ، مشہور یو ٹیوبر ،پراپرٹی ڈیلر کی موت ہو گئی

    میٹر وسٹی گوجرخان میں منعقدہ تقریب میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے مشہور یوٹیوبر و پراپرٹی ڈیلر عبدالرحمن جامی جانبحق ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی تقریب کے شرکاء نے موقع سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گے۔

    گزشتہ روز ہاؤسنگ سوسائٹی میٹرو سٹی گوجرخان میں ہونے والی تقریب کے دوران مخالف گروپ کے افراد نے اچانک جدید آتشی اسلحہ تقریب کے اسٹیج و پنڈال کی طرف شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ سے عبد الرحمٰن ولد رفاقت سکنہ چہاری گوجرخان ضلع راولپنڈی عمر تقریباً 35/36 سال فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جسے فسٹ ٹریٹ کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پراپرٹی کے کاروبار کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس نے قتل، اقدام قتل، دھشت گردی و دیگر دفعات تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

    بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

  • بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارت کے مشہور اسپن باؤلر، روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ اعلان انہوں نے برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کیا، جہاں انہوں نے بھارت کے کپتان روہت شرما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ایشون نے اپنے کیرئیر کے اختتام پر جذباتی باتیں کیں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کرکٹ کے سفر میں ان کا ساتھ دیا۔پریس کانفرنس میں روی چندرن ایشون نے کہا: "کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی میری مدد کی، ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، خاص طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے، اور چتیشور پجارا کا۔ آپ لوگ میرے لیے بہت خاص رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا: "آج میں اپنے کیرئیر کا آخری دن منانے آیا ہوں۔ میں نے کرکٹ کے اس سفر کو بہت انجوائے کیا، اور اس دوران کئی یادگار لمحے گزارے۔ ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ میرے لیے بہت جذباتی ہے۔”

    روی ایشون کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر ایشون کے زبردست کیرئیر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ "روی چندرن ایشون کا کیرئیر شاندار رہا، جس میں ان کی بے شمار کامیابیاں شامل ہیں۔ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

    روی چندرن ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، اور اس دوران انہوں نے 537 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیرئیر کا سب سے بڑا کارنامہ ہیں۔ ان کا بولنگ اسٹرائیک ریت میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے اور وہ بھارت کے سب سے کامیاب اسپن باؤلر میں شمار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایشون نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے ہیں۔

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے مصر روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم قاہرہ میں "آئندہ کل کی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقےکے کاروبار میں سرمایہ کاری کے موضوع پر منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس (D-8) میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نواجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے.

    وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک کی تنظیم D-8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے. وزیرِاعظم کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین باہمی استفادے و ترقی کیلئے شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دینگے. وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے.

    وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کے مسائل پر منعقدہ D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہی دیتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام پر زور دینگے.وزیرِ اعظم اس موقع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں.

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ کسان بھائیوں کومحنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں –

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں،کسان کی ترقی اور آسانی کے لئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو میکا ئیز کر رہی ہے -کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈکا اجرا کیا ہے – کا شکاروں کوپیداواری قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ کاشتکار،کسان کارڈ سے اربوں روپے کےکھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکاہے۔زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں-کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں – زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ زراعت، مویشی بانی، اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • وزیراعلیٰ سندھ  کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارومیں تقریب سے خطاب کیا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک منفرد اور بہترین درسگاہ ہے.کیڈٹ کالج پٹارو میں طلبہ کواسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.کیڈٹ کالج پٹارو نے ہرشعبہ زندگی کیلئے بہترین تربیت یافتہ افراد پیدا کیےہیں.کامیاب ہونیوالے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتاہوں.کیڈٹ کالج پٹارو میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کے مستقبل کیلئےاہم ہیں.کیڈٹ کالج پٹارو کےطلبہ کےاساتذہ اور والدین مبارکباد کےمستحق ہیں.مصنوعی ذہانت کے علم کا حصول ملکی ترقی کیلئے بہت اہم ہے.وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارو کے عملے کیلئے 2اضافی تنخواہوں کا اعلان کیا.

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

    مذاکرات، ایاز صادق کی حکومت و اپوزیشن کو پیشکش

  • لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

    گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے حالیہ تقریب میں پیش آئے غیر اخلاقی واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث طالب علم اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، گومل یونیورسٹی میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے دوران ایک طالب علم نے خاتون کے لباس میں ڈانس کیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ یونیورسٹی کی اخلاقی اقدار اور ڈسپلن کے خلاف تھا جس نے انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس واقعے کو یونیورسٹی کے ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر طالب علم کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ، وائس چانسلر نے پروگرام کے منتظم طلبا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا اور دو اساتذہ کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔ ان کی معطلی کے ساتھ ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔گومل یونیورسٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں اس طرح کے غیر اخلاقی رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے اور یونیورسٹی کی اخلاقی قدروں کا تحفظ کرنا ہے۔وائس چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ "گومل یونیورسٹی کا وقار اور نظم و ضبط ہماری اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ اور اخلاقی طور پر مستحکم رکھا جائے گا تاکہ طلبا اور اساتذہ کا اعتماد قائم رہے اور کسی بھی غیر اخلاقی عمل کا سدباب کیا جا سکے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ گومل یونیورسٹی کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنایا جا سکے۔

  • مذاکرات، ایاز صادق کی حکومت و اپوزیشن کو پیشکش

    مذاکرات، ایاز صادق کی حکومت و اپوزیشن کو پیشکش

    پاکستان کی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی، ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے ان کا دفتر اور گھر دونوں ہر وقت کھلے ہیں۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ "سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، اور کل ایوان میں ہونے والی بحث بھی خوش آئند تھی۔” ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہتر بات چیت سے ہی ملک کے سیاسی مسائل کا حل ممکن ہے۔میں کچھ مصروف تھا ،کل بھی ہاؤس نہیں جا سکا، مختصر وقت کے لئے گیا تھا، کل شیر افضل مروت،رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف نے جو بات چیت کی وہ میں نے دیکھی، سپیکر کا دفتر سب کا گھر ہوتا ہے، سپیکر کے دروازے ہر وقت ممبران کے لیے کھلے ہوتے ہیں،اپوزیشن و حکومت دونوں کے لئے چوبیس گھنٹے میرا دفتر ،گھر کھلا ہے اگر مذاکرات کی بات کرنا چاہیں، مل بیٹھ کر تلخی ختم کرنا چاہیں، ملکی مفاد پر مبنی چیزوں کو سامنے رکھ کر بات کرنا چاہیں، بے شمار اور چیزیں ہیں، موسمیاتی تبدیلی، امن و امان، صوبوں کی خود مختاری ان پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے، میرے لئے حکومت و اپوزیشن کے تمام اراکین قابل احترام ہیں.

    اس سے قبل، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی تھی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر اسپیکر آفس کا رستہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر آپ سنجیدہ ہیں تو کم از کم حکومت کو مذاکرات کا پیغام تو بھیجیں۔” رانا ثناء اللہ کا یہ بیان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے امکانات کو مزید بڑھاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی اس موقع پر کہا کہ "سیاسی قائدین کو مل بیٹھنا چاہیے، کیونکہ جب تک تمام سیاسی قوتیں ایک ہو کر نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔” ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک میز پر آ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    اس موقع پر ایاز صادق نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مکالمت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔

    پاکستان کی سیاست میں اس وقت تناؤ کی صورتحال ہے اور ایسے میں مذاکرات کی ضرورت شدت اختیار کر چکی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے رہنماؤں کی جانب سے اس معاملے پر اپنی اپنی تجاویز دی جا رہی ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی اس پیشکش پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرتی ہیں اور کیا ایاز صادق کی کوششیں اس بات چیت کے لیے زمین ہموار کر سکیں گی۔

  • محسن نقوی کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو  دورہ پاکستان کی دعوت

    محسن نقوی کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو دورہ پاکستان کی دعوت

    ریاض: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ریاض میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے کرکٹ کے فروغ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے قریبی تعاون کی ضرورت پر بات چیت کی۔

    ملاقات میں محسن نقوی نے سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور خاص طور پر کھلاڑیوں کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں سعودی عرب ایک ابھرتا ہوا نام بن رہا ہے، اور پی سی بی اس عمل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔محسن نقوی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان آنے کی دعوت دی تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز کا مشاہدہ کر سکیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی دی، جس کے تحت سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیج سکتا ہے تاکہ وہ پاکستان کے کرکٹ ماحول میں تربیت حاصل کر سکیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب کے ساتھ کرکٹ کی ترقی کے لیے اپنے تمام وسائل فراہم کرے گا، چاہے وہ کھلاڑیوں کی تربیت ہو، اسٹیڈیمز کی تعمیر ہو یا کرکٹ کے فروغ کے دیگر پہلو۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سعودی عرب کے کرکٹ اسٹرکچر میں مضبوطی لانے کے لیے پاکستان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

    دوسری طرف، سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ سعودی عرب کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کرکٹ کی عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت رکھتا ہے اور سعودی عرب اس کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر اپنے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وویمنز کرکٹ پر سعودیہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔محسن نقوی
    علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سعودی عرب کے نائب وزیر کھیل بدر بن عبدالرحمن ال قادی سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں کرکٹ کے فروغ۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سعودیہ کے نائب وزیر کھیل کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت دی،چئیرمین پی سی بی نے پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی،پاکستان اور سعودیہ کا ایمپائرز،کوچز اور کھلاڑیوں کے ایکسچینج پروگرام متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے۔وویمنز کرکٹ پر سعودیہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نائب وزیر کھیل کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی،سعودیہ کے نائب وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس ایل کے پاکستان دورے کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

  • پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی اور سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد شامل تھے۔درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ بشری بی بی کو آج اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کے کیس میں پیش ہونا ہے، اور وہ وہاں پر پیش ہوں گی۔ وکیل نے عدالت سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ حفاظتی ضمانت میں مزید توسیع دی جائے تاکہ درخواست گزار کو قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل ہو سکے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشری بی بی کے خلاف دو مختلف کیسز عدالت کے سامنے زیر سماعت ہیں، اور پہلے کیس میں انہوں نے رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مزید کاروائی کے لیے رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔سپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے بھی عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی اور بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب کے تین مختلف کیسز زیر تفتیش ہیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی نئی درخواست پر بھی رپورٹ جمع کی جائے۔عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ بشری بی بی کی نئی درخواست پر بھی رپورٹ جمع کی جائے اور مزید قانونی کارروائی کو جاری رکھا جائے۔ اس کے بعد عدالت نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

    یہ مقدمات بشری بی بی اور ان کے شوہر عمران خان کے خلاف جاری تحقیقات کا حصہ ہیں، جن میں نیب اور دیگر ادارے کرپشن اور دیگر الزامات کی تفتیش کر رہے ہیں۔اب بشری بی بی کو اس عرصے میں قانونی معاملات میں راحت ملے گی اور انہیں حفاظتی ضمانت کی توسیع کا فائدہ حاصل ہوگا۔ ان کی آئندہ پیشیوں کا فیصلہ عدالت کی جانب سے 16 جنوری 2024 کو کیا جائے گا۔