Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

    ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

    سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے سکھر کے دورے کا آغاز پولیو کے خاتمے کی ڈور-ٹو-ڈور مہم سے کیا۔ اس مہم کے دوران وزیر اعلیٰ نے یونین کائونسل نیو سکھر میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے اور والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے بات کرتے ہوئے کہا، "پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچا کر صحتمند مستقبل کو یقینی بناتے ہیں۔” انہوں نے والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے انہیں مزید سمجھایا اور کہا، "والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی ہے، تاکہ آپ کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔”انہوں نے والدین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا، "آپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، یہ نہ صرف آپ کے بچوں کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ضروری ہیں۔” وزیر اعلیٰ نے اپنی باتوں کا اختتام کرتے ہوئے کہا، "ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہم نے پولیو کا خاتمہ کر کے دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے۔”وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر اپنی ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں شامل ہو کر ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لیا اور اپنی ٹیم کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "آج میں اپنی پولیو ٹیمز کے ساتھ فیلڈ میں ڈور ٹو ڈور مہم میں شامل ہوکر اپنی ٹیم کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔”

    اس موقع پر صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، مکیش چاولہ، ایم پی اے فرخ شاہ، سید جاوید شاہ اور دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔ اس مہم کا مقصد سکھر اور اس کے گرد و نواح میں پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی کو فروغ دینا اور والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ترغیب دینا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں اس مہم کا آغاز ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف سکھر بلکہ سندھ کے دیگر حصوں میں بھی پولیو کے خاتمے کی کوششیں تیز ہوں گی۔

    آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

    خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملے،پولیس اہلکار سمیت دو کی موت

  • یونان کشتی حادثہ،مقدمہ درج،دو سہولت کار گرفتار

    یونان کشتی حادثہ،مقدمہ درج،دو سہولت کار گرفتار

    یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعتاً ایف آئی اے گوجرانوالہ نے پہلا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ بڑھایا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2 سہولت کاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق، اس کشتی حادثے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک ملزم کو گوجرانوالہ سے جبکہ دوسرے کو گجرات سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آ گئے ہیں اور ان کے خلاف گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں ملوث مرکزی انسانی اسمگلر کا نام قمر الزمان عرف خرم ججہ ہے۔ خرم ججہ کا تعلق لیبیا سے ہے اور وہ عالمی انسانی اسمگلنگ کے گروہ کے ساتھ منسلک ہے۔ خرم ججہ اور اس کے بھائی عثمان سمیت ان کے خاندان کے چار افراد ایک اسمگلنگ گروہ چلاتے ہیں، جو غیرقانونی طور پر افراد کو یورپ لے جانے کے لیے مختلف راستوں کا استعمال کرتا ہے۔

    ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ خرم ججہ کا گروہ خاص طور پر گجرات کے سنیارا گروہ کے خلاف کارروائی کے بعد فعال ہو گیا تھا۔ سنیارا گروہ کی گرفتاری کے بعد سے خرم ججہ اور اس کے ساتھیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق، آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے شمریز کا بھی نام مرکزی ملزمان میں شامل ہے، جو اس اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ایف آئی اے نے ان تمام افراد کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں اس نیٹ ورک کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں تو وہ فوراً متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

    ایف آئی اے کے حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور اس جرم میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔ اس وقت یونان اور دیگر یورپی ممالک میں غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ان غیرقانونی اسمگلروں کا نیٹ ورک انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی داستان

    یونان کشتی حادثہ:مرنے والوں میں ایک پاکستانی شہری کے شامل ہونے کی تصدیق

    کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

  • خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی وفد نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں نے ای وی (الیکٹرک گاڑیوں) ٹیکسیوں اور ای وی بسوں کے پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ہر شہری کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ دھابیجی اکنامک زون میں دس سال ٹیکس ہالیڈے، مشنیری کی ٹیکس فری درآمد ہوگی، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی گلوبل رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر سندھ کی وجہ سے ہے، سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نےموٹر گاڑیوں کی فٹنس کےلیےنئے ایس او پیز نافذ کیئےہیں جو 1 دسمبر 2024 سے لاگو ہونگے اس اقدام کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کےضیاع کو روکنا ہے،وفاقی حکومت ان عناصر کیخلاف کارروائی کرے جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، موٹر وہیکل فٹنس کے حوالے سے نئے ایس او پیز یکم دسمبر سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ پرانے فٹنس کارڈز کو مسترد کیا جا رہا ہے اور نئے فٹنس کارڈز کے اجراء کے عمل کو شروع کیا جا چکا ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے وفاقی اداروں سے لڑنے کے بجائے دہشت گردوں سے لڑیں اور اپنے صوبے کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں جس کہ ذمہ داری آپ کی حکومت کے کندھوں پر ہے، پی ٹی آئی والے مذاکرات بھی گن پوائنٹ پر کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی عمل میں مسلسل مداخلت اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے، لیکن وہاں کے حکمران نااہل ہیں۔ کے پی کے وزیرِ اعلیٰ عمران خان کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی، حالانکہ صوبے کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔ کے پی کی حکومت کا سربراہ دھمکیوں کو پسند کرتا ہے، اور یہ وہی شخص ہے جس نے پہلے بل جلائے تھے، جو ایک قسم کی سول نافرمانی تھی، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایک حکمت عملی تیار کرے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دسمبر کے مہینے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے، جن میں اہم ترین تقریب شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی ہوگی جو کہ گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ یہ تقریب پارٹی کے کارکنوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عزم و حوصلے کو دوبارہ اجاگر کیا جائے گا،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی اور وہ کسی بھی قسم کی دھمکیوں یا سیاسی چالوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کا عزم اور جرات انہیں شکست دے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کا حالیہ دورہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے، جس کے دوران چین کی کمپنیوں نے صوبے میں 13 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

    اس دورے کے دوران آئی ٹی، سبز توانائی، اور ماحولیاتی شعبوں میں چینی کمپنیوں کے ساتھ متعدد اہم معاہدے کیے گئے۔اس دورے کی سب سے بڑی کامیاب پیش رفت گوبی پارٹنرز کی جانب سے 50 ملین ڈالر (تقریباً 13.88 ارب روپے) کے سرمایہ کاری فنڈ کا اعلان تھا۔ اس فنڈ کا مقصد پنجاب میں نئے کاروباروں (اسٹارٹ اپس) اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرنا ہے۔ گوبی پارٹنرز کا یہ فنڈ پنجاب میں کاروباری ماحول کو مزید فروغ دینے اور صوبے کو کاروباری ترقی کے حوالے سے ایک مضبوط مقام دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    ایک اور اہم معاہدہ سولر این پلس اور پنجاب حکومت کے درمیان ہوا، جس کے تحت صوبے میں شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت، سولر این پلس پنجاب میں جدید ترین شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور مقامی سطح پر توانائی کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

    گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان بھی ایک شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے، جس کا مقصد پنجاب میں اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی حل فراہم کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت کاروباری اداروں کو قرضوں، ایکویٹی سرمایہ کاری، مالی حل، اور رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکیں۔

    اس دورے کے دوران پنجاب حکومت نے چین کی کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب معاشی ترغیبات اور خصوصی صنعتی زونز کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان ترغیبات میں ٹیکس کی چھوٹ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں، جنہوں نے پنجاب کو چین کی کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ طویل المدتی اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے لیے بھی مذاکرات کیے۔ ان مذاکرات میں یہ طے پایا کہ چینی کمپنیاں پنجاب میں جدید شمسی توانائی کے منصوبوں کی ترقی میں تعاون کریں گی، جس سے صوبے کے سبز توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

    مریم نواز کا چین کا دورہ پنجاب کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، جس نے نہ صرف صوبے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ اس نے پنجاب کو عالمی سطح پر ایک اہم سرمایہ کاری اور کاروباری مرکز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس دورے سے پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور ماحولیاتی شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں، اور یہ صوبے کو ایک مضبوط اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

  • سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اس ملک کے عام آدمی کا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، اسے حل کرنا ہمارا فرض ہے،

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس ملک کے مفاد کی خاطر دوستی کا ہاتھ بڑھایا، نواز شریف کے اس اچھے پیغام کو بھی کمزوری سمجھا گیا، ہماری سیاسی روایت ہے کہ ہم سیاسی مخالفین کی خوشی غمی میں شرکت کرتے ہیں، ہمارے سیاسی قائدین نے ہمیں اخلاق کے دائرہ میں رہ کر تنقید کرنے کی تلقین کی، مگر کنٹینر سے روزانہ گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی، نواز شریف نے ملک میں ٹرین مارچ بھی کیا، بڑے جلسے بھی کئے لیکن کبھی کسی کو تو کر کے نہیں بلایا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی خان صاحب کہہ کر پکارتے تھے، نواز شریف نے سیاست میں ہمیشہ دور اندیشی کا مظاہرہ کیا، یہ اپنے سیاسی مفاد کو تعصب کی نظر سے سوچتے ہیں، ملتان میں قاسم باغ کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے تحریک انصاف کے آٹھ سے دس کارکن ہلاک ہوئے، کیا یہ ان کے گھر تعزیت کے لئے گئے؟ پی ٹی آئی نے اموات کا جھوٹا بیانیہ بنایا، انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اسلام آباد کی پوری سڑک کو خون میں لت پت دکھایا،اگر یہ سچے ہیں تو ان کے اعداد و شمار کیوں مختلف ہیں،اگر ان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا تو پوری پارٹی ایک بات کرتی، مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

  • خواجہ آصف کا بہت احترام  لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رکن شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ یہاں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں ،

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کیلئے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی ،میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہورہے ،قوم کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے،سیاستدانوں میں ٹی او آرز طے ہی نہیں کیے جاتے ،خواجہ آصف کا بہت احترام ہے لیکن ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے ،میں گلہ کرتا ہوں لوگ مرے لیکن وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی ،کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آرز اور مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی بنائیں ،عوام کے مسائل کے ادراک کیلئے یہاں بھیجا ہے،ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے
    کل خواجہ صاحب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی ،کیا رانا ثناء اللہ حکومت کے باضابطہ موقف سے ہمیں آگاہ کریں گے ،اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات ہوسکتی ہے

    جب تک حکومت اور اپوزیشن میں ڈائلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا ،رانا ثناء اللہ
    ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پانچ چھ ہفتے قبل وزیر اعظم ایوان میں آئے تو اپوزیشن سے ہاتھ ملایا،وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،اس کے بعد عمر ایوب نے جو جواب دیا وہ شیر افضل مروت کو معلوم ہوگا ،پچیس نومبر کی رات بھی مذاکرات جیل میں رسائی دی گئی ،اس وقت بھی نہیں تسلیم کیا گیا ،جن کی بھی جان گئی دونوں طرف سے افسوس ہونا چاہیے تھا ،جب تک حکومت اور اپوزیشن ڈائلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا ،یہ بات اس وقت بھی کہتے تھے جب کہا گیا چھوڑیں گے نہیں ،کہا گیا کمیٹی بنائی ہے جس کا دل چاہے بات کر لے ،سپیکر نے ہمیشہ غیر جانبداری کو برقرار رکھا ،پی ٹی آئی کی کمیٹی حکومت کو پیغام دینے کیلئے بتائیں کہ یہ کمیٹی ہے اور ہم سیاسی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ،ہم بھی اس کیلئے کوشش کریں گے ،مجھے امید ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا

    رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ ہم وہ بدقسمت قوم ہیں کہ آج تک ہوش کے ناخن نہیں لیے ،ایک وزیر اعظم کو شہید کیا گیا دوسرا پانچ سو دنوں سے قید میں ہے ،سیاستدان بات کرتا ہے گولی نہیں مارتا ،پاکستان ایک سیاستدان نے بغیر بندوق کے حاصل کیا تھا ،غفار خان اور ولی خان کو عزت دیتا ہوں،
    ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن ہاتھوں پر کسی کا خون نہیں ہے ،وزیر اطلاعات ہمارے کارکنان کے گھروں پر میرے ساتھ جائیں ،رینجرز اور پولیس کے گھروں پر آپ کے ساتھ جانے کو تیار ہوں ،ہمارا ایک مطالبہ ہے ڈی چوک کا انصاف چاہیے ،ایک دن عمران خان بھی جیل سے نکل آئے گا ،آپ نے مجھ پر غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں،وزیر قانون
    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت پر تیار ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں،مولانا فضل الرحمٰن سے میرا اور میرے قائد کا احترام کا رشتہ ہے، 26 ویں ترمیم کے ساتھ اس بل کو دونوں ایوانوں نے پاس کیا، آئین کا آرٹیکل پچاس پارلیمنٹ کی تعریف کرتا ہے، صدرِ مملکت اس ایوان کا حصہ ہیں، کوئی بھی قانون سازی صدرِ مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، آرٹیکل 75 کہتا ہے کہ صدر 10دن کے اندر منظوری دیتا ہے یا پھر مجلس شوریٰ کو واپس بھیجتے ہیں، جب صدر بل واپس کرتا ہے تو آئین کے مطابق بل کو مشترکہ اجلاس میں رکھا جاتا ہے، مشترکہ اجلاس میں بل ترامیم کے ساتھ یا ترامیم کے بغیر پاس ہو جاتا ہے، بل کو اسی شکل میں یا ترمیم کے ساتھ جو بھی صورت ہو مشترکہ اجلاس سے منظور کرنا ہو گا۔

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

  • اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر 2024 تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے ڈی-8 سمٹ میں شریک ہوں گے اس سمٹ کا موضوع ‘یوتھ میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی حمایت ہے، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، جدت طرازی، اور کاروبار کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔سمٹ کے دوران ایک خاص سیشن غزہ اور لبنان میں انسانی بحران پر بات کرے گا، جس میں اس خطے کے موجودہ حالات اور انسانی امداد کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سیشن میں مصر، پاکستان اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

    ایران کے صدر مسعود پزشکیاں بھی اس سمٹ میں شریک ہوں گے، جو ایران کی طرف سے ایک نیا سفارتی قدم ہے۔ یہ ایران کے کسی صدر کا مصر کا پہلا دورہ ہوگا، جو ایک دہائی سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے۔ مصر اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ دہائیوں میں کشیدہ رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے خاص طور پر غزہ کے بحران کے دوران باہمی تعلقات میں بہتری کی کوشش کی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اکتوبر میں مصر کا دورہ کیا تھا، جب کہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العتی نے جولائی میں تہران کا دورہ کر کے مسعود پزشکیاں کی حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ ایران اس سمٹ کے دوران دیگر شریک ممالک کے ساتھ علاقائی اور دو طرفہ امور پر بات چیت کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقائی نے بتایا کہ ایران اپنے شراکت داروں کے ساتھ سمٹ کے موقع پر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا، جن میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل بھی شامل ہوں گے۔

    پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس سمٹ میں ڈی-8 وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف بھی 11ویں ڈی-8 سمٹ اور غزہ و لبنان پر خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ سمٹ کے دوران دونوں پاکستانی رہنما مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ پاکستان کے اقتصادی مفادات اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔یہ سمٹ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی موقع ہے بلکہ اس سے عالمی سطح پر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ترقی کے امکانات پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

    سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

  • سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

    سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مختصر ملاقات ہوئی ہے

    خواجہ آصف نے شیر افضل مروت کی نشست کے پاس سے گزرتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا،بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ابھی تک تحریک انتشار کی ڈالی مشکلات دور کررہی ہے ،تحریک انصاف کے وزیرہوابازی کے ایک بیان نے پی آئی اے کا جو برا حشر کردیا تھا، وہ اب یورپین یونین کی جانب سے بحالی کے بعد پی آئی اے میں بہتری ہونے جارہی ہے، سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔میں تسلیم کرتا ہوں، میری زبان زہر اور آگ اُگلتی ہے، آپ بتائیں آپ کی طرف سے کون سے پھول جھڑتے ہیں،دھمکی سے مذاکرات نہیں ہوتے، میرے منہ سے آگ نکلنا چاہتی ہے مگر میں بریک لگا رہا ہوں،شیر افضل مروت کی باتوں سے پہلی بار خوشگوار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے،اچھی بات ہے،یہ شروعات کم از کم اس ایوان میں اگر ایسی آوازیں اٹھتی رہیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ زہر گھولنے والے کو ہمدرد نہیں سمجھا جاتا نا ہی گلے لگایا جاتا ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا گیا ہے، اسکے بعد بات چیت کر لیں گے، آپ بالکل سول نافرمانی کریں، دھمکی سے معاملات حل نہیں ہوتے، سیاستدان سیاسی زبان استعمال کرتے ہیں، بہت سی تلخیوں کا بوجھ ہم اٹھائے ہوئے ہیں، اسد قیصر یہاں بیٹھے ہیں وہ بتا دیں.آج بات ہوتی ہے جیل میں یہ سہولت نہیں، جیل میں 6 ٹمپریچر تھا مجھے کمبل دیدیا گیا، میں جنوری کی 12 راتیں جیل میں سویا، 2018 سے اب تک اس ہاؤس نے بہت تلخی دیکھی، کل بھی تصدیق کی تھی باضابطہ مذاکرات کی شروعات نہیں کی گئی، پہلی بار ادھر سے خوشگوار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے۔لیکن سیاسی ذمہ داری آئینی ذمہ داری کے بعد آتی ہے

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار میں امن اومان کی صورتحال مخدوش ہے، دونوں سائیڈز سے افہام و تفہیم کی باتیں ہونی چاہئیں، مجھے بتایا گیا کہ کرم میں زمین کا جھگڑا ہے جو شیعہ سنی فساد میں تبدیل ہوگیا، آئین کہتا ہے یہ صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، پارا چنار میں پوری طرح آگ نہیں بجھی، ہم نے حلف لیا ہے پہلی ذمہ داری آئین کی ہے،اسلام آباد پر ضرور حملہ کریں لیکن صوبے کے حالات پر بھی غور کریں،

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، رانا تنویر اور اسد قیصر میں لفظی جھڑپ

  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور کے خلاف اڈیالا جیل کے قریب احتجاج کیا۔ یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب بلدیاتی نمائندوں کو اڈیالا جیل کے نزدیک ناکے پر روک لیا گیا تھا، جس کے بعد مظاہرین نے اڈیالہ روڈ کے دہاگل مقام پر احتجاج کیا اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ تین سالوں سے بلدیاتی اداروں کے فنڈز روک رکھے ہیں، جس سے بلدیاتی نمائندے عوامی خدمات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی، عمران خان کو بھی اس حوالے سے خط لکھا گیا تھا، تاہم کسی قسم کی کوئی سنجیدہ کارروائی یا جواب نہیں آیا۔احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 2022 میں صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ پاس کیا، جس کے ذریعے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو ختم کر دیا گیا۔ اس ترمیم کے نتیجے میں بلدیاتی نمائندوں کو اپنے علاقوں میں موثر کردار ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں آئیں۔مظاہرین نے اس احتجاج کے ذریعے حکومت کو باور کرایا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کرے اور ترمیمی ایکٹ میں تبدیلیاں کر کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات بحال کرے۔اس احتجاج کے دوران متعدد بلدیاتی نمائندے شامل تھے، نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے رویے کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو غیر ضروری طریقے سے پابند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے اور اس سے عوام میں مزید بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کی لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے آئینی اور قانونی اختیارات کی بحالی کے لیے 17 دسمبر 2024 کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، اس مظاہرے کا مقصد صوبائی حکومت کے ساتھ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کو پیش کرنا ہے جس میں بلدیاتی نمائندوں کو مکمل ترقیاتی فنڈز اور سیاسی و انتظامی اختیارات دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر، میر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 17 دسمبر 2024 کو دن 11 بجے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس احتجاجی مظاہرے میں صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندے، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔

    یہ احتجاج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کو مکمل اختیارات نہیں ملے اور آئین و قانون کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز اور دیگر اہم اختیارات دینے کے بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی واضح پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں کئی بار مذاکرات کیے گئے مگر ان مذاکرات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ایسوسی ایشن کے چیئر مین، عبد الجبار عباسی نے اس مظاہرے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ اس بات کی علامت ہے کہ بلدیاتی نمائندے اپنے آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

    مظاہرہ کے مقاصد:
    بلدیاتی نمائندوں کو آئین و قانون کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور اختیارات فراہم کرنا۔
    صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کہ وہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت نمائندوں کو مکمل اختیارات دے۔
    بلدیاتی حکومتوں کے اداروں کو مزید فعال اور خودمختار بنانا۔
    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی درستگی اور اصلاح کے لیے فوری اقدامات کی درخواست

    لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے احتجاجی مظاہرے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے درخواست کی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اسی دن ایسوسی ایشن کا ایک احتجاجی مظاہرہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے بھی ہوگا۔ لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ان کے جائز مطالبات تسلیم کرتی ہے تو یہ نہ صرف بلدیاتی نظام کی اصلاح میں مدد دے گا بلکہ عوامی خدمات میں بہتری لائے گا۔ ایسوسی ایشن کے نمائندے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ حکومت کو فوری طور پر ان کے مطالبات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ بلدیاتی حکومتوں کو مکمل اختیارات اور وسائل مل سکیں، جو کہ عوام کے بہتر مفاد میں ہوں گے۔

    قومی اسمبلی اجلاس، رانا تنویر اور اسد قیصر میں لفظی جھڑپ

    سکاٹ لینڈ کے سابق وزیراعظم حمزہ یوسف کا انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

  • قومی اسمبلی اجلاس، رانا تنویر اور اسد قیصر میں لفظی جھڑپ

    قومی اسمبلی اجلاس، رانا تنویر اور اسد قیصر میں لفظی جھڑپ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان شدید لفظی جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایوان میں تیز شور و غل کے دوران دونوں کے بیانات میں شدت آئی۔

    رانا تنویر نے اسد قیصر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کردار فاشسٹ جماعت کا ہے اور یہ جماعت ہٹلر اور مسولینی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور وفاقی حکومت پر چڑھائی کی۔ رانا تنویر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو غلط اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں، جیسے کہ پنجاب حکومت چھاپے مار رہی ہے، جو کہ حقیقت سے بعید ہیں۔

    اسد قیصر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تحریک انصاف کے خلاف اس قسم کے بے بنیاد الزامات سن کر افسوس ہوتا ہے، تاہم انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ رانا تنویر کے بیانات حقیقت سے عاری ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رانا تنویر اپنی حکومت کے ادوار میں ہونے والی بدعنوانیوں کا جواب دیں اور عوامی مسائل پر بات کریں۔

    رانا تنویر نے اس موقع پر کہا، "چار سالوں میں آپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اور اس کے باوجود آپ کو شرم نہیں آئی۔ پنجاب حکومت اگر چاہے تو 10 لاکھ افراد کو سڑکوں پر لا سکتی ہے، لیکن آپ پنجاب سے 5 لوگ بھی نہیں نکال سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، اور ان کی حکومت صرف سیاسی مداخلت اور الزامات کے ذریعے کام کر رہی تھی۔

    اس دوران ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا اور دیگر ارکان بھی اس بحث میں شامل ہوگئے، جس کے باعث اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل ہو گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو مداخلت کرنا پڑی تاکہ ایوان کی کارروائی دوبارہ بحال ہو سکے۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ترمیمی بل 2024سید نوید قمر نے پیش کیا، پاکستان اینیمل کونسل ترمیمی بل مزید غور کے لے قائمہ کمیٹی کوبھیج دیاگیا ،عالیہ کامران نے کہا کہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے اسے یہاں منظور کیا جائے، وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ جانوروں سے متعلق کونسل کے بل سے اتفاق کرتا ہوں، بل میں کمی ہے جسے دور کرنے کے لیے کمیٹی میں غور کیاجائے.

    سکاٹ لینڈ کے سابق وزیراعظم حمزہ یوسف کا انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

    امریکا کے مختلف حصوں میں پراسرار ڈرونز کی اصل حقیقت کیا؟

    ہم صرف تنقید پر توجہ دیتے ہیں تنقید کے ماحول سے نکلنا ہوگا، انوارالحق کاکڑ