Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سپریم کورٹ،عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشیل تحقیقات کی درخواست منظور

    سپریم کورٹ،عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشیل تحقیقات کی درخواست منظور

    سپریم کورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی9 مئی کے جوڈیشل تحقیقات کی درخواست باضابطہ سماعت کے لئے منظور کر لی گئی

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،حامد خان نےکہا کہ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے پتہ تو کرالیں کہ 9 مئی کو ہوا کیا تھا،ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لگا ہوا ہے، احتجاج کرنے پر فوج طلب کرلی جاتی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مارشل لاء میں وہ خود آتے ہیں طلب نہیں کئے جاتے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فوج تو آرٹیکل 245 کے تحت طلب ہوتی ہے،اگر آپ اسے مارشل لاء کہتے ہیں تو پھر آرٹیکل 245 کو بھی چیلنج کریں،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ مارشل لاء کہہ کرکے سویپنگ اسٹیٹمنٹ دے رہے ہیں،کیا کسی اتھارٹی کا کوئی ایسا حکم موجود ہے جسے آپ چیلنج کررہے ہیں،وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سیکڑوں ایف آئی آرز ہوئیں،ایک پارٹی کو دیوار سے لگادیا گیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہ کیا؟وکیل حامد خان نے کہا کہ یہ کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، اسی لیے سپریم کورٹ آئے، رجسٹرار آفس اعتراض لگا رہا ہے کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہی نہیں، جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ ٹھوس وجہ بتائیں،بادی النظر میں تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں ہونے چاہئیں،وکیل حامد خان نے کہا کہ آپ اعتراضات دور کرکے میرٹ پر سنیں تو میں عدالت کو مطمئن کروں گا،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے، جسٹس امین الدین نے کہا کہ کیس دوبارہ لگنے پر آپ کو ہمیں اٹھائے گئے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا،

    سپریم کورٹ آئینی بینچ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے،عدالت نےبانی تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ معاملہ عوامی اہمیت کا نہیں۔عدالت میں فیڈریشن اس نقطہ پر دلائل دے گی۔یہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ،اصغر خان کیس،حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم؟ رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ،عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ نے سویلینز کو عام جیلوں میں منتقل کرنےکی استدعا مسترد کردی

    سپریم کورٹ،صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،ارشد شریف قتل کیس،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

    عدالت اعتماد دیتی ہے، پی آئی اے نجکاری اچھے طریقے سے کریں،سپریم کورٹ

  • سپریم کورٹ،اصغر خان کیس،حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم؟ رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ،اصغر خان کیس،حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم؟ رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

    عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وزارت دفاع کا جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاسی سیل تو حساس اداروں میں اصغر خان کیس فیصلہ کے بعد ختم کر دیئے تھے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے حساس اداروں میں سیاسی سیل تھے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ حساس اداروں میں سیاسی سیل تھا۔جن لوگوں نے 1990 کا الیکشن چوری کیا ان کیخلاف کیا ایکشن ہوا۔اسلم بیگ، اسد درانی،یونس حبیب نے الیکشن چوری کا اعتراف کیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں انکوائری بند کردی ہے۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ کیا سیاستدانوں میں تقسیم رقم ریکور کرلی گئی۔بڑے بڑے سیاسی نام ہیں جن میں رقم تقسیم کا الزام لگایا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں رقم تقسیم کے شواہد نہیں ملے۔اصغر خان درخواستگزار تھے انکا انتقال ہو چکا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے کا جو کام کرنے کا تھا کیا وہ کیا گیا۔کیا حساس اداروں کے سربراہان نے سیاسی سیل کا خاتمہ کا بیان حلفی دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حساس اداروں کا آئین و قانون کے تحت سیاست میں کوئی کردار نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر پہلے بیان حلفی نہیں لیا تو حساس اداروں کے سربراہان سے آج بیان حلفی لے لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصغر خان کیس فیصلہ پر عمل کیا گیا ہے۔حساس اداروں میں سیاسی سیل کو عدالتی فیصلہ کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے عدالت کو مطمئن کرے کہ عدالتی فیصلہ پر عمل ہو چکا ہے،عدالت نے وزارت دفاع کی رپورٹ طلب کرکے کیس سماعت ملتوی کردی

    سپریم کورٹ،عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ نے سویلینز کو عام جیلوں میں منتقل کرنےکی استدعا مسترد کردی

    سپریم کورٹ،صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،ارشد شریف قتل کیس،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

    عدالت اعتماد دیتی ہے، پی آئی اے نجکاری اچھے طریقے سے کریں،سپریم کورٹ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا چین میں دوسراروز،مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب کا چین میں دوسراروز،مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ چین کا دوسرا روز، مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز ہو گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آمد ہوئی،بیجنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ کی ملاقات ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی۔پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے۔ پاک چین سٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے۔ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کیلئے نوجوان نسل پر فوکس کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاؤسے اظہار تشکر کیا،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا

  • پی آئی اے کی کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع

    پی آئی اے کی کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے تربت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 16 دسمبر 2024 کو کراچی سے تربت روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ، پی آئی اے تربت کے لیے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گا، جو پیر اور بدھ کے دن ہوں گی۔

    پی آئی اے کے اس اقدام سے نہ صرف تربت اور گوادر کے درمیان فضائی رابطے کی بہتری آئے گی، بلکہ یہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل اور ترقی کے لیے بھی اہم قدم ثابت ہوگا۔ پی آئی اے نے اپنے آپریشنز کو ازسر نو مضبوط کرنے اور ان علاقوں کے لیے فضائی سروس فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جہاں سی پیک کے تحت اہم ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ تربت اور گوادر کے فضائی آپریشنز کو از سر نو تقویت دینے سے ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان اقدامات سے نہ صرف مقامی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ سی پیک کی تکمیل میں تیز رفتاری بھی آئے گی۔

    یہ فیصلہ پی آئی اے کی جانب سے بلوچستان کے اہم شہروں کو بہتر فضائی رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تربت اور گوادر کی فضائی سروس کی بحالی سے مقامی عوام اور کاروباری افراد کو سفری سہولتیں ملیں گی اور ان شہروں میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔پی آئی اے نے اس بات پر زور دیا کہ ان پروازوں کے آغاز سے نہ صرف بلوچستان میں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی بلکہ یہ علاقے عالمی سطح پر بھی بہتر شناخت حاصل کریں گے۔

  • لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پولیس نے لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر ان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، ملزم کا نام زوار حسین ہے جو ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا اور ان ویڈیوز پر نازیبا گانے لگا کر لڑکیوں کو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سائبر کرائم کینٹ ڈویژن کے سب انسپکٹر محمد اعظم اور ان کی ٹیم کی محنت کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ذیشان اصغر نے کہا کہ "خواتین کے ساتھ ہراسگی اور استحصال کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور تفتیش کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔”

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے دیگر مجرموں کو بھی واضح پیغام ملے گا کہ خواتین کے حقوق کی پامالی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ کارروائی لاہور پولیس کی خواتین کی حفاظت اور سائبر کرائمز کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے، جس میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

  • سپریم کورٹ،عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ،عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے کے پی کے منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    آئینی بنچ نے شہری قیوم خان کی درخواست 20ہزار جرمانے کےساتھ خارج کر دی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے،بانی پی ٹی آئی کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں تھے،کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں،درخواست گزار قیوم خان نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیئے گا،

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس درخواست کو چلانا چاہتی ہے؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست پر سماعت چاہتی ہے، عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،جسٹس امین الدین نے کہا کہ اگر عدالت نے نوٹس کیا تو عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش بھی کرنا پڑے گا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کیوں جذباتی ہو رہے ہیں؟ عدالت آپ کو راستہ دکھا رہی ہے۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرا دیا ہے، عدالت کا زبانی حکم ان تک نہیں پہنچ سکا تھا، موبائل سروس کی بندش کے باعث وکلاء کا رابطہ نہیں ہوسکا تھا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو نوٹس ہوا ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نوٹس موصول ہونے پر ہی جواب جمع کرایا ہے،بعدازاں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

    ڈی چوک سے کون بھاگا؟ بشریٰ یا پی ٹی آئی قیادت

    عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    رقص و سرور کی محفل،بیٹے موسیٰ اور سابق شوہر خاورمانیکا کو بشریٰ بی بی کب "تبلیغ” کریں گی

    بشریٰ بارے انٹرویو، مشال یوسف زئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

  • بھارت کے 16 ٹینک تباہ کرنے والے سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت

    بھارت کے 16 ٹینک تباہ کرنے والے سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت

    پاک فوج کے جانباز اور جانثار سپوت، سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر) کا53واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

    سوار محمد حسین 18جنوری1949 کو ڈھوک پیر بخش، ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوئے،1971کی جنگ میں سوار محمد حسین نے بطور اسلحہ بردار ٹرک ڈرائیور شکر گڑھ سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کیا،ہر طرف آگ، بارود اور دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے تھے،اس آگ کے طوفان میں ایک پرجوش جوان ہر قسم کے خطرے سے بے نیاز ہو کر اگلے مورچوں کے درمیان دوڑ دوڑ کر شجاعت کا ایک نیا ورق لکھ رہاتھا،سوار محمد حسین نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مورچے سے دوسرے مورچے تک گولہ بارود پہنچاتے رہے، علاوہ ازیں کئی بار لڑاکا گشت کی کارروائیوں میں بھی رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے،7دسمبر کو ایسی ہی ایک لڑاکا گشت کے دوران سوار محمد حسین نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کو گدر پور گاوں سے بھگایا ،آپ نے گجگال گاوں کی جانب دشمن کی پیش قدمی سے متعلق اہم معلومات بھی اپنی یونٹ ہیڈ کوارٹر کو فراہم کیں،9دسمبر کو انہوں نے انتہائی کامیابی سے دشمن کے ایک آرٹلری آبزرور کی نشاندہی کی اور اسے مار بھگایا،10دسمبر کو بھی آپ ہندوستانی ٹینکوں کی نشاندہی اور ان پر فائر گرانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے،آپ کی درست نشاندہی کے نتیجے میں ہندوستان کے16ٹینک تباہ ہو گئے،اس دوران وطن کا یہ بہادر بیٹا دشمن کے ٹینک پر نصب مشین گن فائر کی زد میں آکر شہید ہوگۓ،سوار محمد حسین شہید پوری دنیا کی فوجی تاریخ میں یقیناایک مثالی درجہ رکھتے ہیں ،سوار محمد حسین شہید ڈرائیور ہونے کے باجود حملہ آور دشمن پر اپنی گن سے پل پڑے اور اسے بھاگنے پر مجبو رکردیا

    قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے.صدر مملکت
    صدر مملکت آصف زرداری نےسوار محمد حسین شہید( نشان حیدر) کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سوار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا.سوار محمد حسین شہید نے جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کیا. قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے. قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے اور انہیں فراموش نہیں کرے گی.صدر مملکت نے سوار محمد حسین شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی.

    سوار محمد حسین شہید نے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملایا.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور کہا ہے کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا.سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا. سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے اپنی پیشہ ورانہ عسکری مہارت سے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا. سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی. سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

  • مالم جبہ کیس،عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

    مالم جبہ کیس،عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس کے حوالے سے کیا گیا، جس میں عاطف خان کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں عاطف خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عاطف خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ان کے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی کیس درج کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے وارنٹ منفی مقاصد کے تحت ہیں۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عاطف خان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری کو معطل کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر غور کرتے ہوئے عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا حکم دیا اور اینٹی کرپشن حکام کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عاطف خان کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں عاطف خان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور انہیں کال آف نوٹس اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ان الزامات کے تحت عاطف خان پر بدعنوانی اور سرکاری اراضی کی غیر قانونی خریداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جانے کے بعد عاطف خان کے وکیل نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور ان کے موکل پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس فیصلے کے بعد عاطف خان اور ان کے حامیوں نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

    خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

  • گلوکار سلمان احمد کو بشریٰ بی بی کے ہینڈلرز کے ذریعے عمران خان کا پیغام

    گلوکار سلمان احمد کو بشریٰ بی بی کے ہینڈلرز کے ذریعے عمران خان کا پیغام

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار،جنون کے رہنماسلمان احمدکا کہنا ہے کہ انہیں بشریٰ بی بی کے ہینڈلرز سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ان کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے۔ سلمان احمد نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسانی سے نہیں ڈرتے اور فیصل چوہدری ایک غیر معتبر پیغام رسان ہیں۔

    سلمان احمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس سلسلے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا،”مجھے بشریٰ بی بی کے ہینڈلرز سے کال آئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے فیصل چوہدری کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا ہے۔ جنونیوں، میں نے ہینڈلرز سے کہہ دیا کہ مجھے آسانی سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ فیصل چوہدری ایک غیر معتبر پیغام رسان ہیں۔ کیا بشریٰ بی بی انہیں استعمال کر رہی ہیں تاکہ مجھے ان کے خلاف گواہی دینے سے روکا جا سکے؟ مزید شواہد کے لیے میرے ساتھ جڑے رہیں۔”

    سلمان احمد کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ بشریٰ بی بی اور ان کے حوالے سے متنازعہ گواہی دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے اور سچ سامنے لائیں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور بشریٰ بی بی رہائی کے بعد پشاور میں ہیں اور پارٹی کے امور کی نگرانی کر رہی ہیں.

  • برطانیہ میں امریکی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے نئی پالیسی

    برطانیہ میں امریکی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے نئی پالیسی

    برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 8 جنوری 2025 سے تمام امریکی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے برطانیہ میں داخلے یا ترانزٹ کے دوران ایلیکٹرانک ٹراویل اتھارائزیشن حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ یہ نیا قانون تب بھی لاگو ہوگا جب مسافر برطانیہ کی سرحدی کنٹرول سے گزرے بغیر کسی دوسرے ملک کی پرواز کے لیے کنیکٹ کر رہا ہو۔

    ای-ٹراویل اتھارائزیشن ایک الیکٹرانک اجازت نامہ ہے جو مسافروں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اجازت نامہ آن لائن درخواست کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور 3 کاروباری دنوں میں پروسیس ہو جاتا ہے۔ یہ اجازت نامہ تقریباً 12 ڈالر (تقریباً 10 پاؤنڈ) کی قیمت پر دستیاب ہے اور جاری ہونے کی تاریخ سے دو سال تک برقراررہتا ہے۔

    امریکی شہری ای-ٹراویل اتھارائزیشن کے لیے برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے عمل میں پاسپورٹ کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں۔برطانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد ملک کی سیکیورٹی میں بہتری لانا اور ایسے غیر قانونی سفر کو روکنا ہے جس سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں خلل پڑ سکتا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ اقدام برطانیہ میں داخل ہونے والے مسافروں کی بہتر نگرانی کی سہولت فراہم کرے گا، چاہے وہ ملک میں داخل نہ ہوں اور صرف ترانزٹ میں ہوں۔

    یہ نیا نظام ان تمام امریکی شہریوں پر لاگو ہوگا جو برطانیہ کے ذریعے سفر کرتے ہیں یا وہاں رکیں گے۔ چاہے وہ کسی دوسرے ملک کی پرواز کے لیے کنیکٹ کر رہے ہوں یا برطانیہ میں داخل ہو رہے ہوں، انہیں یہ اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ برطانوی حکام نے کہا ہے کہ اس پالیسی کا نفاذ سختی سے کیا جائے گا اور مسافر جو بغیر ETA کے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے، انہیں انکار کیا جا سکتا ہے یا انہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔اس نئے قانون کے تحت برطانیہ کے سفر پر جانے والے امریکی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قبل از وقت ای-ٹراویل اتھارائزیشن حاصل کریں تاکہ سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔