Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صوابی جلسہ میں اگلا لائحہ عمل، فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، علیمہ خان

    صوابی جلسہ میں اگلا لائحہ عمل، فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، علیمہ خان

    عمران خان کی بہن علیمہ خان نےا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ صوابی جلسہ میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، آزادی کی تحریک کے فیصلے سڑکوں پر ہوں گے،

    علیمہ خان کا کہناتھا کہ یہ تحریک، آزادی کے فیصلے،یہ سڑکوں پر ہی ہوں گے کیونکہ ہمارے پاس کوئی فورم نہیں رہ گیا جہاں ہم انصاف مانگ سکیں،عمران خان نے کہا ہے کل صوابی جلسہ میں وکلا، ٹکٹ ہولڈرز، ایم این ایز، ایم پی ایز اور سارے پاکستانی اپنے حق کیلئے شرکت کریں، جب انصاف عدالتوں میں آئے گا تو عمران خان کو انصاف مل جائے گا،عدلیہ کی آزادی کی تحریک ہے، مینڈیٹ کی واپسی کی تحریک ہے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اس تحریک میں شامل ہوں، اب پاکستانیوں کو حق کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، عمران خان نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ میری آزادی کے لئے نکلے، جب عدالتیں انصاف دیں گی تو عمران خان کو بھی انصاف مل جائے گا، پاکستانی اپنے لئے نہیں بچوں کے مستقبل کے لئے نکلیں نہیں تو اگلا وقت اچھا نہیں ہے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • بی ایل اے دہشتگرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل،اہم انکشاف

    بی ایل اے دہشتگرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل،اہم انکشاف

    بی ایل اے دہشت گرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے
    صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طلعت عزیز کہا کہ میں جن لوگوں میں بیٹھتا تھا ان کا تعلق بی ایل سے تھا، میری دشمنی کسی سے نہیں ہے، میں پوری قوم سےدرخواست کرتاہوں ایسے لوگوں سے بچا جائے،بی ایل اے ایک دھشت گرد تنظیم ہے۔ میری طرح کئی نوجوان اس منفی پروپیگنڈے کا شکار ہیں، میں نے اچھے نمبروں سے تعلیم حاصل کی، یونیورسٹی میں سکالر شپ ملی، وہاں ایسے طلبا تھے جو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں مجھے کہتے تھے کہ میں بلوچستان کی آزادی کے لئے ہتھیار اٹھاؤں، چھٹیوں میں طلبا نے احتجاج کے لئے قائل کیا اور کہا کہ ایک ایسے تنظیم کا حصہ بنوں جو لوگوں کا قتل عام کرتی ہے،مجھے کہا گیا پہاڑوں پر نئی زندگی ملے گی، بی ایل اے والوں نے مجھے کہا کہ پنجابیوں سے ہماری جنگ ہے میں نے کہا کہ پنجابی میرے بھائی میں نہیں مار سکتا، ان دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد تھا عدم استحکام، میں ایک پاکستانی ہوں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،میں اپیل کرتا ہوں خدارا ان کے بہکاوےمیں نہ آ جائیں، میں نے اپنا مستقبل گنوا دیا،مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ قوم کوگمراہ کیاجا رہا ہے، ان لوگوں نے اتنا گمراہ کیا کہ خاندان اور والد کی عزت کے بارے میں بھی نہیں سوچا،دہشتگرد تنظیمیں ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے بلوچ اسٹوڈنٹ کا استعمال کرتی ہیں،بی ایل اے ان کا مسئلہ پنجابیوں سے ہیں۔میں پنجاب یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کا طالبعلم ہوں۔مجھے قائل کیا گیا کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے ہتھیار اٹھاؤں۔پہاڑیوں پر گیا تو دیکھا کہ اور بھی پڑھے لکھے نوجوان گمراہ ہے حالات دیکھ کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

    دوسری جانب صوبائی وزیرعبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ دہشتگردوں کےنیٹ ورک کوپکڑرہے ہیں، ریاست کیخلاف جو بھی جائےگا وہ دہشتگرد ہوگا،کون سی آزادی تحریک ہے جہاں معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہا ہے، یہ کون سی قومیت ہے کہ معصوم بچوں کو شہید کر کے آپ آزادی لینا چاہتے ہیں، کیا یہ آزادی ہے یا وحشی پن ہے؟ دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، یہ وحشی لوگ ہیں، ہم نے بلوچستان کی تاریخ میں تعلیم کے لیے سب سے بڑا بجٹ دیا،ہم اپنے بچوں کو دنیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ آپ آئیں، ریاست سب کو اپنے سینے سے لگاتی ہے

    دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • توشہ خانہ ٹوکیس،عمران،بشریٰ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ ٹوکیس،عمران،بشریٰ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بی کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے،عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،محفوظ فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا،ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی، بانی پی آٹی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے،پبلک پراسیکیوٹر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ بریت کی درخواستیں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش ہیں ،عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین ، چار تاریخیں دے چکی مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی،عدالت توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرے

    عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے، بشریٰ رہائی کے بعد بنی گالہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ چکی ہے

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

  • چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پاکستان میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تمام میچز دبئی میں کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ طور پر پاکستان آنے پر بھی بات کی گئی تھی، لیکن سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونا ہے، مگر بھارت کے فیصلے نے اس ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

    جو ہماری حکومت کہے گی وہ کریں گے لیکن ہر مرتبہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نا کریں،محسن نقوی
    چیمپئنر ٹرافی میں بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے بھارتی میڈیا کی خبریں ہیں، لیکن ہم سے بھارتی بورڈ یا آئی سی سی کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا، اگر ایسی کوئی چیز آتی ہے تو ہم اپنی حکومت کے پاس جائیں گے، جو ہماری حکومت کہے گی وہ کریں گے۔ لیکن ہر مرتبہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نا کریں،صبر کے ساتھ، ٹھنڈے ہو کر چیمپئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ جہاں ہو رہا ہے وہیں ہو گا،چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے ، ایونٹ کامیاب ہو گا،

    پاکستان نے کئی سالوں بعد اپنے میدانوں میں عالمی کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کی ہے اور اس طرح کے فیصلے پاکستان کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ ان کے لیے اپنی ساکھ کو دوبارہ قائم کرنا اور عالمی کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کو ایک محفوظ مقام فراہم کرنا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    آئی سی سی اجلاس: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان، پاکستان دورے کی دعوت

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے

    آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز دبئی یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، ا

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور میں خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولز اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں ہڑتالی اساتذہ کی معطلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے احتجاج میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا ہے، اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لئے آج جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج کے دوران پشاور میں مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس نے شلینگ اور لاٹھی چارج کیا ہے، لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں،جناح پارک کے قریب ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانونی اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن نہ ہونا ہماری زیادتی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا،آج چوتھے روز بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے،

    دوسری جانب مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی، احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں،احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سارا فوکس دھرنے اور جلسے جلوسوں پر ہے اور جب اساتذہ اپنے حقوق کے لیے کوئی احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ انکا حق نہیں احتجاج کا،جب آپ وفاق پر چڑھائی کریں تو وہ ٹھیک ہے؟ ہر وقت جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کیساتھ احتجاج کو اپنا حق کہنے والوں سے پختونخواہ کے اساتذہ کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا،

    صوبائی صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کے وعدے سے مکر کر اپنی ناکامی ظاہر کی ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج سے صوبے کے 26,000 پرائمری سکولز بند ہیں۔احتجاج میں ہزاروں اساتذہ پشاور میں موجود ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ یہ تعلیم دشمن پالیسی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس رویے کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ معاشرتی ترقی کے ستون ہیں، ان کی قدر ضروری ہے۔

  • پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں،عطا تارڑ

    پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کھیل کامظاہرہ کیا.وزیراعظم محمدشہبازشریف 10نومبرکو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں.

    عطا تارر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مشرق وسطیٰ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے.ریاض سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی.اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریرکو دنیامیں سب سے زیادہ دیکھاگیا.فلسطین کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں داخلہ دیا گیا ہے. وزیراعظم کوپ 29کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے.آذربائیجان پاکستان کا دوست ملک ہے.تحریک انتشاراپنی روش پر قائم ہے.تحریک انتشار صرف این آراوکیلئے ملک کے امن وامان کو داؤ پر لگارہی ہے. خیبرپختونخوا میں امورنوجوانان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی.خیبرپختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کیلئے تشددکاراستہ اپنایا جا رہا ہے.خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام تباہ حال ہے.یہ صرف احتجاج اپنے لیڈرکی رہائی کیلئے کرتے ہیں.تحریک انتشارکا وطیرہ بن گیاہے کہ عوامی مقامات پر بد تمیزی اور غل غپاڑہ کریں.بدتمیزی کرنے کے بعد شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر معافیاں مانگ رہے ہیں.تحریک انتشار والے اپنے صوبے میں احتجاج کرکے کس سے اور کیا مطالبہ کریں گے؟تحریک انصاف کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے.پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جانا چاہئے.پی ٹی آئی والوں کو پتہ تھا کہ کوئٹہ میں جلسہ ناکام ہوگا.

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یواے ای کا وفدسرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے.یواے ای وفدکی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی.وزیراعظم کی تمام ترتوجہ سرمایہ کاری پر مرکوز ہے.وزیراعظم آج بجلی کے شعبے کے لیے بڑا اعلان کریں گے.اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں اضافہ بہت حوصلہ افزاء ہے.ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہاہے.معاشی اشارئیے بہتر ہورہے ہیں.پاکستان کی معیشت کو بہترکرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں.معیشت کومستحکم کرنے کے بعد ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں.سعودی عرب کے ساتھ چندمعاہدوں پر فوری عملدرآمدہورہاہے.پاک، چین دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے.غیرملکیوں کو نشانہ بنانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی.سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے.پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں.تحریک انصاف کے دورحکومت میں صرف نفرتیں اور تقسیم پیداکی گئی.تحریک انصاف والے عوام کو بتائیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ کس وجہ سے کہاگیاتھا؟.گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹا،بجلی اور پٹرول سستا ہوا،

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • کپتان رضوان  6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ  میں شامل

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ اس میچ میں رضوان نے چھ کیچز پکڑے، جو کہ اس ریکارڈ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام شامل کرتا ہے۔ اگر وہ ایک اور کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوتے، تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے تھے۔محمد رضوان دنیا کے 12 ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں چھ کیچز پکڑے، آج کے میچ میں چار کیچز رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑے،پاکستان کے سرفراز احمد بھی اس ریکارڈ میں شامل ہیں،

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک، اور میتھیو کراس جیسے بڑے وکٹ کیپرز کے پاس تھا۔ محمد رضوان کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ان کی مہارت اور فیلڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

    محمد رضوان کا یہ ریکارڈ نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا غماز ہے بلکہ یہ ان کے عزم اور محنت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے اتنے کیچز پکڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بڑی کامیابی ہوتی ہے اور رضوان نے اس ریکارڈ کو برابر کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ ان کی کارکردگی نہ صرف فیلڈنگ میں بلکہ بیٹنگ میں بھی قابل تعریف ہے،

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • امریکا پاکستانی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا،چودھری شجاعت

    امریکا پاکستانی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا،چودھری شجاعت

    مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی قیادت کی پاکستان کے امور میں مداخلت کے بارے افواہیں بے بنیاد ہیں

    ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے سکارلٹ ژیانگ کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں وزیر چودھری شافع حسین سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، وفد کی سربراہ میڈم سکارلٹ ژیانگ نے پاکستان اور پنجاب میں اپنے مجوزہ پروگراموں بارے آگاہ کیا، ملاقات میں امریکا میں ہونے والے انتخابات، نتائج، چین کی پالیسی اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی، چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ امریکا کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، چین بھی اس حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے، چین اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ مراسم اور تجارتی تعلقات قائم ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھایا جائے گا، چین کی جانب سے پاکستان اور پنجاب میں نئے پروگرام شروع کرنے پر مشکور ہیں، 3 لاکھ افراد کو تربیت کی فراہمی اور گجرات میں میڈیکل سٹی کے مجوزہ منصوبے پر بھی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں ایگریکلچر سیکٹر کے فروغ کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے، دونوں جانب کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چین کے سرمایہ کاروں کے پروگراموں کو آگے بڑھانے میں پنجاب حکومت مکمل تعاون کرے گی، چودھری شجاعت حسین نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ان کی کاوشوں کی بدولت ہی سیم سنگ جیسی کمپنیاں پاکستان آئیں

    چودھری شجاعت حسین نے چین کے وفد کی سربراہ کو اپنی تحریر کردہ کتاب پیش کی، چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی سربراہ نے چودھری شجاعت حسین کو گجرات کے مجوزہ میڈیکل سٹی کا سوونیئر پیش کیا۔وفد میں ڈپٹی چیف ہواوے گروپ پاکستان مسٹر رے اور دیگر شامل تھے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی بھی پاکستان کی فتح پر پرجوش نظر آئے، ایکس پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایڈیلیڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر نو وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہماری آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار نو وکٹوں سے جیت ہے اور یہ فتح اگلے ون ڈے میچز کے لیے ہماری ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ افزا پیغام ہے۔پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، "آج کے میچ میں رضوان، حارث، شاہین، سیم اور عبداللہ کی کارکردگی بے مثال تھی۔ یہ لفظ ‘حیرت انگیز’ ان کی کارکردگی کا مکمل حق نہیں ادا کرتا۔”آفریدی نے مزید کہا کہ "لڑکو، اپنے آپ پر ایمان رکھو اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔”

    پاکستان کی اس شاندار فتح نے نہ صرف ٹیم کی خوداعتمادی کو بڑھایا ہے بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی جوش و جذبہ کی نئی لہر دوڑادی ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے

  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں آٹھویں درخواست دائر

    26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں آٹھویں درخواست دائر

    اسلام آباد،26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے

    سپریم کورٹ میں بی این پی سربراہ اختر مینگل فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا گیا ہے،دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جس طرح ووٹ مینج کیے گئے اس کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا جائے، آئینی ترمیم کی شق 7، 14، 17 اور 21 کو غیر آئینی قرار دیا جائے،درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمانی کمیٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کے موقع پر محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت بھی کی،محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پورے ملک نے دیکھا کس طرح پاس کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کو ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،فہمیدہ مرزا اور اختر مینگل بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا، نہ اس پر کوئی بحث ہوئی اورنہ کوئی طریقہ کار فالو کیا گیا، کے پی کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں تھی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں اور محسن داوڑ 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آج دوسری اور مجموعی طور پر آٹھویں درخواست دائر کی گئی ہے،چار نومبر کو جماعت اسلامی پاکستان نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخوا ست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں استدعا کی کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر غیر آئینی ہے26 ویں آئینی ترمیم اختیارات کے تقسیم کے اصول کے منافی ہے، یہ کالعدم قرار دی جائے۔

    آئینی بینچ بننے سے چیف جسٹس کی حیثیت میں کمی نہیں آئی،فاروق ایچ نائیک

    جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف