Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آئی ٹی برآمدات   25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے ،آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کے لئے فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،فائیو جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا ،پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،وی آن کی سبسیڈئری JAAZ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹائز یشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالےسے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں

    وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی،اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، علیمہ ،عظمیٰ،فواد چوہدری قصور وار قرار

    نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، علیمہ ،عظمیٰ،فواد چوہدری قصور وار قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پیش رفت سامنے آئی ہے

    جے آئی ٹیز نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ، رپورٹ کے مطابق تفتیش میں فواد چوہدری ،علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار ہیں ،عبوری ضمانتوں میں ولی خان ملزم قصور وار نہیں پایا گیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا ،عدالت نے عبوری ضمانتوں میں سات دسمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ،جج ارشد جاوید نے کہا کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں آئندہ ملزمان عدالت پیش ہوں.

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور سمیت آٹھ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ،بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 30 نومبر تک کاروائی ملتوی کردی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا ،اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ضمانتوں پر سماعت کی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج ملزمان کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے عدالتوں میں کیسز ہیں ،فواد چوہدری ،ملک کرامت کھوکھر ،مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے

    نومئی کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے

    آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں،لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں، جبکہ عمان آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔ آج ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ابتدائی 39 میچز میں 76، 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمان کے بلال خان کی بھی 39 میچز میں 83 وکٹیں ہیں۔ اسی طرح نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے اپنے ابتدائی 39 ون ڈیز میں 93 وکٹیں حاصل کیں، افغانستان کے راشد خان نے 90، اور بھارت کے کلدیپ یادو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔

  • نومئی کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

    نومئی کے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

    نومئی ،ن لیگ کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہیں،مقدمات کی سماعت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جج ارشد جاوید نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا،پی ٹی آئی وکلا نے مزید دلائل دینے کی درخواست دی جو عدالت نے خارج کر دی،عمران خان کے وکلا کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد نیا نکتہ سامنے آیا ہے، عدالت مزید دلائل کے لیے وقت دے، دوران سماعت عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، آج پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے، قیادت نے عمران خان کی ہدایات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملے کیے،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں،تا ہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ضمانت دے دی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ کی دوسری مدت، پہلی مدت سے بالکل مختلف ہوگی

    ری پبلکن پارٹی اب مکمل طور پر ٹرمپ کی ہو چکی ہے اور اس کے مخالفین کو ہمیشہ کے لیے کنارے لگا دیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اوول آفس میں داخل ہوں گے۔ انہیں اپنے پہلے دور کے تجربے کے ساتھ ساتھ اس بات کا گہرا غصہ بھی ہے کہ کس طرح انہوں نے محسوس کیا کہ نظام نے ان کے ساتھ نا انصافی کی۔”امریکہ نے ہمیں بے مثال اور طاقتور مینڈیٹ دیا ہے”، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا۔ انہوں نے اپنی دوسری مدت کے بارے میں اپنی حکمت عملی یوں بیان کی: "میں ایک سادہ نعرے کے تحت حکومت کروں گا،

    ٹرمپ کی دوسری مدت میں صورتحال کیسے مختلف ہو سکتی ہے؟
    وہ شخصیات جو کبھی ٹرمپ کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، اب ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہیں۔ ان کی جگہ اب ایسے مشیر اور حکام آئے ہیں جو ٹرمپ کو چیک کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ٹرمپ نے اخلاقی معاہدوں پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے جس کے تحت ان کی مہم بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ منتقلی کے عمل میں تعاون کرتی۔ اس تاخیر کی وجہ ٹرمپ کی وفاقی ایجنسیوں سے گہری عدم اعتماد ہے، خاص طور پر ان ایجنسیوں کے بارے میں جو ان کے اپنے وفاداروں کے تحت نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے بریفنگز اور منتقلی کے عمل کے لیے درکار فنڈز تک رسائی نہیں مل سکی۔وہ ری پبلکن جو ٹرمپ کے مخالف تھے، اب یا تو ریٹائر ہو چکے ہیں یا انتخاب میں ہار چکے ہیں۔ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس اور کابینہ کی تصدیق کے روایتی عمل کو نظر انداز کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے کئی امیدواروں سے یہ پوچھا ہے کہ کیا وہ ایڈہاک سکریٹری کے طور پر کام کرنے کو تیار ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے انہیں مزید لچک ملے گی اگر وہ بعد میں اپنے فیصلے تبدیل کرنا چاہیں۔

    ٹرمپ کے پہلے دور کے بعد سے وفاقی عدالتوں میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں، خاص طور پر سپریم کورٹ میں جہاں اب ایک قدامت پسند اکثریت ہے جو وہ فیصلے برقرار رکھ سکتی ہے جو ٹرمپ کے پہلے دور میں عدالت کے ذریعہ رد کر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد ٹرمپ کو یہ فائدہ بھی حاصل ہے کہ اب صدور اپنے عہدے کے دوران کیے گئے سرکاری اقدامات میں قانونی تحفظ رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی موجودہ قانونی مشکلات سے زیادہ تر چھٹکارا حاصل کر لیں گے، یا کم از کم ان میں سے بیشتر مقدمات سے بچ سکیں گے۔

    ٹرمپ کی دوسری مدت یقیناً پہلی سے مختلف ہو گی، اور یہ تبدیلیاں امریکی سیاست میں دور رس اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

    روسی صدر کی ٹرمپ کو کال،تعلقات بحال کرنے کو تیار ہیں،پیوٹن

    بھارت میں روپوش حسینہ واجد کی ٹرمپ کو مبارک

    ٹرمپ کی ٹیم کی اگلے ہفتے جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

    ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

    ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

  • وزیر داخلہ  نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کاکیا افتتاح

    وزیر داخلہ نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کاکیا افتتاح

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں جدیدکیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام کر دیا گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا. وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارت کاروں کے ہمراہ کیس کیڈ خدمت مرکز کا دورہ کیا. محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ اور سہولتوں کا جائزہ لیا.آئی جی اسلام آباد پولیس نے غیر ملکیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، سفارت کاروں اور غیر ملکیوں نے کیس کیڈ خدمت مرکز کے قیام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا.

    اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی. ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء و تجدید،کریکٹر سرٹیفکیٹ ،پولیس تصدیق، کی سہولت میسر ہوگی. گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی سہولت خدمت مرکز میں میسر ہو گی.غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، ملازمین کی رجسٹریشن، رضا کاروں کی رجسٹریشن ہو سکے گی.گاڑیوں کی تصدیق اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی.وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سفیروں اور غیرملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں. مرکز سفارتی برادری اور مہمانوں کے لیے سیکورٹی و خدمات کی فراہمی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے.خدمت مرکز میں سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں گے.ڈپلومیٹک انکلیو سمیت پورے دارالحکومت کو خوبصورت بنانا مشن ہے.خدمت مرکز کے قیام سے اداروں اور سفارتکاروں کی مابین روابط اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوں گے.1500سے زائد پولیس و ایف سی اہلکار اور 20 گاڑیاں ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پر مامور ہیں،

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    شیخ رشید، راجہ بشارت، سمابیہ طاہر، کنول شوزب، راشد حفیظ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔مقدمے میں 125 ملزمان میں سے 103 ملزمان کو چالان نقول کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں،مقدمے کے دیگر 22 ملزمان کو چالان نقول کی کاپیاں تاحال نہ مل سکیں ،شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ،مقدمے میں وزیراعلی خیبر پختون سمیت زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز بھی نامزد ہیں،ملزمان پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے،مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی

    انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کروانے کا حکم دیا ہے،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات موصول ہو گئے ہیں،وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں کل 125 ملزمان نامزد ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت 23 ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئی،بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل ہو گئی، وکیل نے استدعا کی کہ پولیس چالان میں 94گواہان کے بیانات شامل ہیں کسی ایک گواہ نے بھی شیخ رشید کے ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا بری کیا جائے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی چالان تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں،ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے،ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول بم ٹائر جلا کر آگ لگائی گئی اور بلڈنگ کے شیشے توڑے دیے گئے، پاک آرمی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے، یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی کے نعرے اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کے نعرے لگائے گئے،حساس دفاتر آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو عمارات پر حملے کیے گئے، مظاہرہ اور احتجاج منظم سازش مجرمانہ کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں، چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو سخت ترین عبرت ناک سزائیں دی جائیں

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں،29 جولائی کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں پہلی بڑی تقرری کا اعلان کر دیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی منیجر اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والی سوزن وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،رپورٹ کے مطابق، 67 سالہ سوزن وائلز پہلی خاتون ہوں گی جنہیں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ حاصل ہوگا۔

    وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ یہ صدر کی انتظامیہ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ چیف آف اسٹاف کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو منظم طریقے سے کام کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کرے اور ان کی نگرانی کرے،چیف آف اسٹاف امریکی صدر کی مصروفیات کا شیڈول بھی طے کرتا ہے اور دیگر حکومتی و انتظامی اداروں کے ساتھ رابطے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔

    امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم کی مینیجر سوزن وائلز ان کے وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گی جب وہ دفتر سنبھالیں گے۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، "سوزن وائلز نے میری انتخابی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً 2016 اور 2020 کی مہمات میں، اور وہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی کامیابیوں میں سے ایک کا حصہ رہی ہیں۔ سوزن وائلز مضبوط، ذہین، جدید سوچ رکھنے والی اور ہر جگہ عزت و توقیر کی حامل ہیں۔ سوزن وائلز مزید محنت سے ‘امریکہ کو عظیم بنائیں’ کے مشن کو آگے بڑھائیں گی۔ انہیں پہلی خاتون چیف آف اسٹاف ہونے کا اعزاز ملنا ایک شاندار بات ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہماری قوم کو فخر کا باعث بنائیں گی۔”

    سوزن وائلز کے بارے میں:
    سوزن وائلز ، جو کہ مرحوم NFL براڈکاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک تجربہ کار سیاسی مشیر ہیں اور ٹرمپ کے قریبی حلقے کی ایک طویل مدتی رکن ہیں۔ انہوں نے 2020 میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور بعد میں ان کے عہدے کے بعد چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی کام کیا۔ سوزن وائلز نے 2024 کی مہم کے دوران ٹرمپ کے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جسے سیاسی تجزیہ کاروں نے ٹرمپ کی اب تک کی سب سے مربوط اور منظم مہم قرار دیا۔

    انتخابی رات کے دوران ٹرمپ نے اپنے خطاب میں سوزن وائلز کا ذکر کیا، حالانکہ سوزن وائلز نے عوام کے سامنے آ کر خطاب کرنے سے گریز کیا۔ ان کی خاموشی اور پس منظر میں رہنے کی عادت نے انہیں ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کے درمیان مقبول بنا دیا۔

    سی این این نے آج اس بات کی اطلاع دی کہ سوزن وائلز نے چیف آف اسٹاف کا عہدہ قبول کرنے سے پہلے ٹرمپ سے کچھ شرائط رکھی تھیں، جن میں سب سے اہم یہ تھی کہ وہ وائٹ ہاؤس میں صدر تک رسائی کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ ٹرمپ کی پہلی مدت میں، ان کے چیف آف اسٹاف یہ نہیں روک پائے تھے کہ غیر رسمی مشیر، خاندان کے افراد، دوست اور دیگر افراد وائٹ ہاؤس میں آ کر صدر سے ملاقات کریں۔

    امریکی نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو اس فیصلے کو "عظیم خبر” قرار دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سوزن وائلز وائٹ ہاؤس میں "ایک قیمتی اثاثہ” ثابت ہوں گی۔

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

    ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

    ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

    ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

  • دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

    : تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا ،قومی ٹیم کا پہلا کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہوا، صائم ایوب 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے،صائم ایوب کے عد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے

    قبل ازیں دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلاگیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریزر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا،آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی،محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر سٹیو سمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سٹار بیٹر گلین میکسویل ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے،آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو حارث رؤف نے 13 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کا پانچواں شکار بنے، آسٹریلیا کی آخری وکٹ ایڈم زمپا کی گری وہ 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،ایڈیلیڈ میں ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پہلے میچ والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے،اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سین ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت پر اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،وزیراعظم
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں یقین تھا کہ آپ کے اندر یہ صلاحیت ہے! یہ ایک اور شاندار کھیل تھا۔”وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین، محسن نقوی اور پوری کرکٹ ٹیم کو اس فتح پر سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کپتان محمد رضوان کی قیادت کو سراہا، جنہوں نے نہ صرف ٹیم کی بہترین رہنمائی کی بلکہ چھ شاندار کیچز بھی پکڑے۔ ساتھ ہی،صائم ایوب کی 82 رنز کی عمدہ اننگز اور حارث رؤف کے پانچ وکٹوں کی جیت پر ان کی بے پناہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ "ہماری ٹیم کی روح بلند ہے، اور امید ہے کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ اس کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔”انہوں نے کرکٹ ٹیم کو مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ "گھر واپس آنے پر یہ کامیابیاں ہمیں مزید فخر دلائیں گی۔”

    آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے دل جیت لیے.محسن نقوی
    آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز فتح، ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں. حارث روف ،شاہین آفریدی کی شاندار باولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا.کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے.صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے کامیابی دلائی. حارث روف ،شاہین آفریدی،محمد رضوان،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق تحسین کے مستحق ہیں.کھلاڑیوں نے فیلڈنگ،باولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی.آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے دل جیت لیے.آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں. میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا.آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا. قومی ٹیم آنے والے میچوں میں بہترین پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھے گی،

    قومی ٹیم کی ون ڈے میچ میں بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے،ایاز صادق
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کی سر زمین پر ون ڈے میچ میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے،اور کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے شکست دے کرتاریخی فتح حاصل کی،پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اورحارث رؤف نے شاندار کھیل پیش کیا، قومی ٹیم کی ون ڈے میچ میں بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھے گی، قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ملک کے خلاف میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

    بڑی ٹیم کے خلاف بڑی فتح پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔علیم خان
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں کی شاندار فتح، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔ حارث رؤف، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل پیش کیا۔ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں مخالفین کی ایک نہ چلنے دی۔ بڑی ٹیم کے خلاف بڑی فتح پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ امید ہے قومی ٹیم تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرے گی۔

    امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حارث رؤف ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی،

  • اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی کا پاکستان میں مذہبی بنیاد پر جرائم پر اظہار تشویش

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی کا پاکستان میں مذہبی بنیاد پر جرائم پر اظہار تشویش

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان میں مذہبی بنیاد پر جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان سمیت 6 ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی ہے،کمیٹی نے پاکستان میں امتیازی سلوک، نفرت انگریز بیان بازی، نفرت پر مبنی جرائم، ہجوم کے تشدد اور مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے،توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں پھنسانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ان تمام واقعات کی تفتیش کرے اور ان جرائم میں ملوث افراد پر مقدمہ چلاکر انھیں سزا دلوائے۔

    پاکستان میں مذہبی آزادی ایک اہم موضوع ہے جس پر وقتاً فوقتاً بحث کی جاتی ہے۔ پاکستان کا آئین اپنے شہریوں کو مذہبی آزادی دینے کی ضمانت دیتا ہے،پاکستان کے آئین کے مطابق، ہر شہری کو اپنی پسند کے مذہب کو اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ آئین کی شق 20 کے تحت، تمام شہریوں کو اپنے مذہب، عقیدہ اور عبادات کی آزادی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، 1985 میں آئین میں 23 ویں ترمیم کے ذریعے اقلیتی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے حقوق کا دفاع کر سکیں۔

    پاکستان میں مذہبی اقلیتوں میں ہندو، عیسائی، سکھ کمیونٹیز شامل ہیں، جنہیں بعض اوقات اپنے مذہبی حقوق کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر، توہینِ مذہب کے قوانین کے باعث بعض افراد کو غلط استعمال اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہوتا ہے۔ پاکستانی حکومت نے متعدد بار مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن کا قیام، اقلیتی تہواروں کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنا، اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد شامل ہے۔پاکستان کی مذہبی آزادی کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی جائزے اور رپورٹیں سامنے آتی رہی ہیں۔ بین الاقوامی تنظیمیں جیسے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کے متعلق رپورٹ پاکستان مسترد کرتا ہے، دفتر خارجہ

    بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،امریکہ کی مذہبی آزادی پر رپورٹ جاری

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ